🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. ما قالوا: في الوالي أله أن يقطع شيئا من الأرض؟
جن لوگوں نے حکمران کے بارے میںیوں کہا: کہ کیا اسے اختیار ہے زمین کے کچھ حصہ کے مالک بنا دینے کا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33702 ترقیم الشثری: -- 35241
٣٥٢٤١ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: ثنا ابن (عون) (١) قال: ثنا رجل من بني زريق قال: اقطع ابو بكر طلحة ارضا، وكتب له بها كتابا، واشهد به شهودا (فيهم) (٢) عمر، فاتى طلحة عمر بالكتاب فقال: اختم على هذا، قال: لا اختم عليه، هذا لك دون الناس؟ فانطلق طلحة وهو مغضب، فاتى (ابا بكر) (٣) فقال: والله ما ادري انت الخليفة ⦗٣٤٦⦘ او عمر؟ قال: (لا) (٤) ، بل عمر (لكنه) (٥) (ابى) (٦) (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عوف).
(٢) في [أ، هـ]: (منهم).
(٣) في [أ، ب، جـ، هـ]: (أبو بكر).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [أ، ب، جـ]: (ولكنه).
(٦) في [أ، ب]: (أنا).
(٧) مجهول؛ لإبهام الرجل الزرقي.

حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قبیلہ بنو زریق کے ایک شخص نے بیان کیا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ کے نام ایک زمین کردی اور ان کے لیے اس بارے میں ایک تحریر بھی لکھ دی اور اس پر گواہ بھی بنا دیے جن میں حضرت عمر بھی شامل تھے۔ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ تحریر لے کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: اس پر مہر لگا دو۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اس پر مہر نہیں لگاؤں گا۔ کیا یہ لوگوں کو چھوڑ کر صرف تیرے لیے ہے؟ راوی کہتے ہیں: حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ چلے گئے اس حال میں کہ وہ بہت غصہ میں تھے۔ پس وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور فرمایا: اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا کہ تم خلیفہ ہو یا عمر؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں! بلکہ عمر رضی اللہ عنہ، لیکن انہوں نے انکار کردیا! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35241]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35241، ترقيم محمد عوامة 33702)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33703 ترقیم الشثری: -- 35242
٣٥٢٤٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا حسن بن صالح عن جعفر ان النبي ﷺ اقطع عليا (الفقيرين) (١) (وبئر) (٢) قيس والشجرة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (العقيرين)، وفي [ط، هـ]: (القفيرين).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (وهي).
(٣) مرسل؛ جعفر من تابعي التابعين، أخرجه يحيى بن آدم في الخراج (٢٤٥)، والبلاذري ص ٢٧.

حضرت جعفر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فقیرین مقام پر زمین اور قیس کا کنواں اور درخت کا مالک بنایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35242]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35242، ترقيم محمد عوامة 33703)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33704 ترقیم الشثری: -- 35243
٣٥٢٤٣ - حدثنا عبد الله بن المبارك عن معمر عن يحيى بن قيس (الماربي) (١) عن رجل عن ابيض بن حمال انه استقطع النبي ﷺ الملح الذي بمارب، فاراد ان يقطعه، فقال رجل لرسول الله ﷺ: إنه كالماء العد، فابى ان يقطعه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (المازني).
(٢) مجهول؛ لإبهام الرجل، أخرجه البيهقي ٦/ ١٤٩، وأبو عبيد في الأموال (٦٨٦)، وورد من حديث يحيى بن قيس عن أبيض، أخرجه النسائي (٥٧٦٤)، كما ورد من حديث يحيى بن قيس عن ثمامة بن شراحيل عن يحيى بن قيس عن شمر بن عبد المدان، أخرجه أبو داود (٣٠٦٤)، والترمذي (١٣٨٠)، وابن حبان (٤٤٩٩)، والبخاري في التاريخ ٢/ ٥٩، وابن سعد ٥/ ٥٢٣، والضياء (١٢٨٤)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٤٧١)، والطبراني (٨٠٩)، وأبو نعيم في معجم الصحابة ١/ ٦٣، وابن ماكولا في التهذيب ١/ ٢٧٤، وابن بشكوال ٥/ ٨٠٢، والمزي ٢٧/ ٦، والخطيب ١/ ١٦٠، وابن عساكر ٦٤/ ١٥٠، وورد من طريق آخر، أخرجه ابن ماجه (٢٤٧٥)، والدارمي (٢٦٠٨)، والدارقطني ٣/ ٧٦ بإسناد فيه مجاهيل.

حضرت یحییٰ بن قیس رحمہ اللہ ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ ابیض بن حمّال نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مارب کے مقام میں نمک کی کان مانگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کان ان کو دینے کا ارادہ فرما لیا۔ اتنے میں ایک صحابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا۔ وہ تو جاری پانی کی طرح ہے جو مسلسل چلتا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ جگہ دینے سے انکار فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35243]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35243، ترقيم محمد عوامة 33704)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33705 ترقیم الشثری: -- 35244
٣٥٢٤٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر عن عامر قال: لم يقطع ابو بكر ولا عمر ولا علي، واول من اقطع القطائع عثمان وبيعت ارضون في إمارة عثمان (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع ضعيف؛ جابر ضعيف، والشعبي لا يروي عنهم.
حضرت جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: نہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے زمینیں دیں نہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اور نہ ہی حضرت علی رضی اللہ عنہ نے، سب سے پہلے جس نے زمینوں کا مالک بنایا وہ حضرت عثمان تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت میں زمینیں فروخت کی گئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35244]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35244، ترقيم محمد عوامة 33705)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33706 ترقیم الشثری: -- 35245
٣٥٢٤٥ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن حجاج بن دينار عن ابن سيرين عن عبيدة ان ابا بكر اقطع الاقرع بن حابس وعيينة بن حصن (١) ، وكتب عليها كتابا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (أرضًا).
(٢) صحيح؛ ابن سيرين هو أنس، وأخرجه ابن أبي حاتم في التفسير (١٠٣٧٧)، والبيهقي ٧/ ٢٠، وانظر: أحكام القرآن للجصاص ٤/ ٤٢٥، والمطالب العالية لابن حجر (٢٠٥٥) و (٢١٢٣) وفي الإصابة ٤/ ٧٦٩: أن البخاري والمحاملي أخرجاه من طريق حجاج بن دينار عن أبي عثمان عن محمد بن سيرين عن عبيدة بن عمرو.

حضرت عبیدہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت اقرع بن حابس اور عیینہ بن حصن ان دونوں کو زمین دی۔ اور ان دونوں کے لیے ایک تحریر بھی لکھ دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35245]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35245، ترقيم محمد عوامة 33706)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
84. ما ذكر في (اصطفاء) الأرض ومن فعله
ان روایات کا بیان جو زمین کو منتخب کرنے کے بارے میں ذکر کی گئیں اور جس شخص نے یہ کام کیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33707 ترقیم الشثری: -- 35246
٣٥٢٤٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا عبد الله بن الوليد المزني قال: اخبرني رجل كان ابوه اخبر الناس بهذا السواد يقال: له عبد الملك بن ابي حرة عن ابيه ان عمر بن الخطاب اصطفى عشر ارضين من ارض السواد، قال: احصيت سبعا ونسيت ثلاثا: الآجام، مغيض الماء، ( (و) (١) ارض كسرى) (٢) ، ودير البريد، وارض من قتل ⦗٣٤٨⦘ في المعركة، وارض من هرب (٣) ، قال: فلم يزل في الديوان كذلك حتى احرق الديوان الحجاج، فاخذ كل قوم ما يليهم (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، ب]: (اكس سرى).
(٣) المذكور ست، وزاد عند البيهقي: (وكل أرض كانت لأحد من أهل كسرى)، وعند الحارث: (أو لأهل بيته)، ومثله عند أبي عبيد.
(٤) مجهول؛ لجهالة عبد الملك بن أبي حرة وأبيه، أخرجه البيهقي ٩/ ١٣٤، والحارث (٦٧٤/ بغية)، والبلاذري ص ٢٧٢، وبنحوه البخاري في الكنى ص ٢٤، وأبو عبيد في الأموال (٦٩٦).

حضرت ابو حرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سواد کی زمینوں میں سے دس زمینیں چن لیں۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سات کو تو شمار کرلیا اور تین کو میں بھول گیا: جھاڑیوں والی زمینیں، وہ نشیبی زمینیں جہاں پانی جذب ہوجاتا ہے، کسریٰ کی زمین، آلِ کسریٰ کی زمین، ڈاک کی عمارت، ان لوگوں کی زمین، جو معرکہ میں قتل ہوگئے، اور جنگ میں بھاگنے والوں کی زمین۔ راوی کہتے ہیں: دیوان میں یہ اسی طرح مسلسل درج رہا یہاں تک کہ حجاج نے دیوان کو جلا دیا۔ اور ہر قوم نے اپنے قریب کی جگہ لے لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35246]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35246، ترقيم محمد عوامة 33707)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
85. ما قالوا: في المشركين يدعون المسلمين إلى غير ما ينبغي، أيجيبونهم أم لا، ويكرهون عليه؟
ان مشرکین کا بیان جو مسلمانوں کو ناجائز بات کی طرف بلاتے ہیں کیا وہ اس کا جواب دیں اس حال میں کہ ان کو مجبور کیا جا رہا ہو؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33708 ترقیم الشثری: -- 35247
٣٥٢٤٧ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن ان عيونا لمسيلمة اخذوا رجلين من المسلمين فاتوه بهما فقال لاحدهما: اتشهد ان محمدا رسول الله؟ قال: نعم، (فقال) (١) : اتشهد ان محمدا رسول الله؟ قال: نعم، قال: اتشهد اني رسول الله؟ قال: فاهوى إلى اذنيه فقال: إني اصم، قال: ما لك إذا قلت لك: (تشهد) (٢) اني رسول الله قلت: إني اصم، فامر به فقتل، وقال للآخر: (اتشهد) (٣) ان محمدا رسول الله؟ قال: نعم (فقال) (٤) : اتشهد اني رسول الله؟ قال: نعم، فارسله، فاتى النبي ﷺ فقال: (يا) (٥) رسول الله هلكت، قال:"وما شانك؟"، ⦗٣٤٩⦘ (فاخبره) (٦) بقصته وقصة صاحبه، فقال:"اما صاحبك فمضى على إيمانه، واما انت فاخذت بالرخصة" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قال).
(٢) في [أ، ب]: (أتشهد).
(٣) في [أ، ب]: (أشهد).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (قال).
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) في [هـ]: (فأخبروه).
(٧) مرسل؛ الحسن تابعي، أخرجه أبو داود في المراسيل (٣٢٦).

حضرت حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مسیلمہ کذاب کے جاسوسوں نے مسلمانوں کے دو آدمیوں کو پکڑ لیا اور وہ ان دونوں کو مسیلمہ کذاب کے پاس لے گئے۔ اس نے ان دونوں میں سے ایک کو کہا: کیا تو گواہی دیتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں! اس نے پھر پوچھا: کیا تو گواہی دیتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں! اس نے پوچھا: کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ ان صحابی نے اپنے کانوں کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ میں تو بہرا ہوں۔ مسیلمہ کذاب نے کہا: تجھے کیا مصیبت ہے جب میں تجھ سے پوچھتا ہوں کہ تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں تو تو کہتا ہے کہ میں بہرا ہوں؟ پس اس نے حکم دیا اور ان صحابی کو قتل کردیا گیا۔ مسیلمہ کذاب نے دوسرے شخص سے کہا: کیا تو گواہی دیتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟ اس نے کہا: جی ہاں! اس نے پھر پوچھا: کہ کیا تو گواہی دیتا ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ اس نے کہا: جی ہاں! پس اس نے اس ان کو چھوڑ دیا: یہ شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور فرمایا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں ہلاک ہوگیا! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا ہوا؟ انہوں نے اپنا اور اپنے ساتھی کا واقعہ بیان کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہر حال تیرا ساتھی تو ایمان کی حالت میں مرا، اور رہے تم تو تم نے رخصت پر عمل کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35247]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35247، ترقيم محمد عوامة 33708)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33709 ترقیم الشثری: -- 35248
٣٥٢٤٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مخارق بن خليفة (١) عن طارق بن شهاب عن سلمان قال: دخل رجل الجنة في ذباب ودخل رجل النار (في ذباب) (٢) ، (قال) (٣) : مر رجلان على قوم قد عكفوا على صنم لهم وقالوا: لا يمر (علينا) (٤) اليوم احد إلا قدم شيئا، فقالوا لاحدهما: قدم شيئا، فابى فقتل، وقالوا للآخر: قدم شيئا، فقالوا: قدم ولو ذبابا، فقال: (وإيش) (٥) ذباب، فقدم ذبابا فدخل النار، فقال سلمان: فهذا دخل الجنة في ذباب، ودخل هذا النار في ذباب (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (عن طلحة).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [أ، ب]: (مكرره).
(٥) في [جـ]: (ما سى).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد في الزهد ص ٢٢، وفي العلل ٢/ ٧٥ وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٠٣، والخطيب في الكفاية ١/ ١٨٥، والبيهقي في شعب الإيمان (٧٣٤٣).

حضرت طارق بن شھاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی مکھی کی وجہ سے جنت میں داخل ہوگیا اور ایک آدمی مکھی ہی کی وجہ سے جہنم میں داخل ہوگیا۔ اس طرح کہ دو آدمی ایک قوم کے پاس سے گزرے جو اپنے بتوں کی عبادت میں مشغول تھی انہوں نے کہا آج ہم پر کوئی نہیں گزرے گا مگر یہ کہ وہ کچھ نہ کچھ پیش کرے گا، تو انہوں نے ان دونوں میں سے ایک سے کہا: کوئی چیز پیش کرو۔ اس نے انکار کردیا تو اسے قتل کردیا گیا۔ انہوں نے دوسرے سے کہا: کوئی چیز پیش کرو، انہوں نے کہا پیش کرو اگرچہ مکھی ہی ہو۔ اس آدمی نے کہا: مکھی کیا چیز ہے؟ اور اس نے مکھی پیش کردی پس یہ شخص جہنم میں داخل ہوگیا۔ اس پر حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ شخص مکھی کی وجہ سے جنت میں داخل ہوگیا اور یہ شخص مکھی کی وجہ سے جہنم میں داخل ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35248]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35248، ترقيم محمد عوامة 33709)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33710 ترقیم الشثری: -- 35249
٣٥٢٤٩ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) جرير بن حازم عن قيس بن سعد عن عطاء في رجل اخذه العدو فاكرهوه على شرب الخمر واكل الخنزير، قال: إن اكل وشرب فرخصة، وإن قتل اصاب خيرا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
حضرت قیس بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا اس شخص کے بارے میں جس کو دشمن نے پکڑ لیا اور اس کو شراب پینے اور خنزیر کھانے پر مجبور کیا۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر وہ خنزیر کھاتا ہے اور شراب پی لیتا ہے۔ تو یہ رخصت ہے۔ اور اگر اسے قتل کردیا جاتا ہے تو ا س نے بھلائی کو پا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35249]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35249، ترقيم محمد عوامة 33710)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33711 ترقیم الشثری: -- 35250
٣٥٢٥٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن برد عن مكحول قال: ليس في الخمر رخصة، لانها لا تروي.
حضرت برد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: شراب پینے میں رخصت نہیں ہے اس لیے کہ یہ کبھی سیراب نہیں کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35250]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35250، ترقيم محمد عوامة 33711)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں