🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
98. في رخص في التحريق في أرض العدو وغيرها
جس نے دشمن کی زمین یا اس کے علاوہ کسی جگہ میں جلانے میں رخصت دی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33821 ترقیم الشثری: -- 35361
٣٥٣٦١ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي وعبيد الله بن موسى عن سفيان عن موسى بن عقبة عن نافع عن ابن عمر ان النبي ﷺ قطع نخل بني النضير وحرق (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٥٢١)، ومسلم (١٧٤٦).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو نضیر کے کھجوروں کے درختوں کو کاٹا اور جلا ڈالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35361]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35361، ترقيم محمد عوامة 33821)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33822 ترقیم الشثری: -- 35362
٣٥٣٦٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا صالح بن (ابي) (١) (الاخضر) (٢) عن الزهري عن عروة عن اسامة قال: بعثني رسول الله ﷺ إلى ارض يقال لها ابنا، فقال:"ائتها صباحا ثم حرق" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (الأخطل).
(٣) ضعيف؛ لضعف صالح بن أبي الأخضر، أخرجه أحمد (٢١٧٨٥)، وأبو داود (٢٦١٦)، وابن ماجه (٢٨٤٣)، وابن سعد ٤/ ٦٦، والشافعي في المسند ٢/ ١٢٠، والطيالسي (٦٢٥)، والبزار (٢٥٦٦)، والبغوي في مسند أسامة (٢)، والطحاوي ٣/ ٢٠٨، والطبراني (٤٠٠)، والبيهقي ٩/ ٨٣، وابن عبد البر في التمهيد ٢/ ٢٢٠.

حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کسی علاقہ میں بھیجا جس کا نام ابنی تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم وہاں صبح پہنچنا پھر اس کو جلا دینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35362]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35362، ترقيم محمد عوامة 33822)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33823 ترقیم الشثری: -- 35363
٣٥٣٦٣ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا سفيان قال) (١) : بلغني عن عمر بن عبد العزيز انه امر بالتحريق او حرق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضر ت عمر بن عبد العزیز نے جلانے کا حکم دیا یا یوں فرمایا: کہ انہیں جلا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35363]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35363، ترقيم محمد عوامة 33823)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33824 ترقیم الشثری: -- 35364
٣٥٣٦٤ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن ابي حصين عن سويد بن غفلة ان عليا حرق زنادقة بالسوق، فلما رمى عليهم بالنار قال: صدق الله ورسوله، ثم ⦗٣٨٥⦘ انصرف، (فاتبعته) (١) ، فالتفت إلي قال: سويد؟ قلت: نعم، فقلت: يا امير المؤمنين سمعتك تقول شيئا؟ فقال: يا سويد (إني (٢) بقوم) (٣) جهال، فإذا سمعتني اقول: قال رسول الله ﷺ فهو حق (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [جـ]: زيادة (مع).
(٣) في [ب]: (أن يقوم).
(٤) صحيح.

حضرت سوید بن غفلہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے زنادقہ کو بازار میں جلا ڈالا جب ان پر آگ پھینکی گئی تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سچ فرمایا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ واپس لوٹ گئے میں بھی آپ رضی اللہ عنہ کے پیچھے ہو لیا۔ آپ رضی اللہ عنہ میری طرف متوجہ ہوئے۔ اور پوچھا: کہ سوید ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں! میں نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین! میں نے سنا کہ آپ رضی اللہ عنہ کچھ فرما رہے تھے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے سوید! بیشک میں جاہل لوگوں کے ساتھ ہوں۔ جب تم مجھے یہ کہتے سنو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے تو وہ بالکل حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35364]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35364، ترقيم محمد عوامة 33824)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33825 ترقیم الشثری: -- 35365
٣٥٣٦٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الرحمن بن عبيد عن ابيه قال: كان اناس ياخذون العطاء (١) ويصلون مع (الناس) (٢) ، وكانوا يعبدون الاصنام في السر، فاتي بهم علي بن ابي طالب فوضعهم في المسجد، او قال: في السجن، ثم قال: يا ايها الناس ما ترون في قوم كانوا ياخذون معكم العطاء والرزق ويعبدون هذه الاصنام؟ قال الناس: اقتلهم، قال: لا، ولكن اصنع بهم كما صنعوا بابينا إبراهيم، فحرقهم بالنار (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (والرزق).
(٢) في [ب]: (للناس).
(٣) منقطع؛ عبيد لا يروي عن علي.

حضرت عبد الرحمن بن عبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عبید رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ کچھ لوگ تھے جو عطیات اور تنخواہیں لیتے تھے اور لوگوں کے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور پوشیدگی میں بتوں کی پوجا کرتے تھے۔ ان لوگوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کے پاس لایا گیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو مسجد میں یا جیل خانہ میں قید کردیا۔ پھر فرمایا: اے لوگو! تمہاری کیا رائے ہے۔ ان لوگوں کے بارے میں جو تمہارے ساتھ عطیات اور تنخواہیں لیتے ہیں اور ان بتوں کی پوجا کرتے ہیں؟ لوگوں نے کہا: آپ رضی اللہ عنہان کو قتل کردیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں! بلکہ میں ان کے ساتھ وہی معاملہ کروں گا جو انہوں نے ہمارے جدامجد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ کیا تھا۔ پس آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو آگ میں جلا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35365]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35365، ترقيم محمد عوامة 33825)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33826 ترقیم الشثری: -- 35366
٣٥٣٦٦ - حدثنا وكيع ثنا إسماعيل بن ابي خالد عن قيس بن ابي حازم عن جرير قال: قال رسول الله ﷺ:"الا تريحني من ذي الخلصة بيت كان لخثعم (كانت) (١) تعبده في الجاهلية، يسمى كعبة اليمانية"، قال: فخرجت في (خمسين) (٢) ومائة راكب، قال: فحرقناها حتى جعلناها مثل (الجمل) (٣) الاجرب، قال: ⦗٣٨٦⦘ بعث جرير رجلا إلى النبي ﷺ يبشر، فلما قدم عليه قال: والذي بعثك بالحق ما اتيتك حتى (تركناها) (٤) مثل الجمل الاجرب، قال: فبارك رسول الله ﷺ على احمس خيلها ورجالها خمس مرات (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (خمس).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [أ، ب]: (جعلناها).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٨٢٣)، ومسلم (٢٤٧٦).

حضرت جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم مجھے ذی الخلصہ سے راحت نہیں پہنچاؤ گے؟ یہ خثعم کا گھر تھا جس کی زمانہ جاہلیت میں عبادت کی جاتی تھی اور اس کا نام کعبہ یمانیہ تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ڈیڑھ سو سواروں کو لے کر نکلا اور ہم نے اس کو جلا دیا یہاں تک کہ ہم نے اسے خارش زدہ اونٹ کی مانند بنادیا پھر حضرت جریر رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بھیجا اس بات کی خوشخبری سنانے کے لیے، جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو اس نے عرض کیا کہ قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق دے کر بھیجا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں آیا یہاں تک کہ ہم نے اس جگہ کو خارش زدہ اونٹ کی مانند چھوڑا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ مرتبہ احمس کو، اس کے گھوڑے کو اور اس کے آدمیوں کو برکت کی دعا دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35366]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35366، ترقيم محمد عوامة 33826)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33827 ترقیم الشثری: -- 35367
٣٥٣٦٧ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن (ابن) (١) (عبد الله) (٢) عن ابيه عبد الله بن الحسن: انه كان لا يرى بالتحريق وقطع الشجر في ارض العدو باسا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ح، س، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (عبيد اللَّه).

حضرت ابن عبد اللہ بن حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عبد اللہ بن حسن رحمہ اللہ جلا دینے اور دشمن کی زمین میں درخت کاٹ دینے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35367]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35367، ترقيم محمد عوامة 33827)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33828 ترقیم الشثری: -- 35368
٣٥٣٦٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن داود عن عكرمة: ﴿ما قطعتم من لينة﴾ [الحشر: ٥] ، قال: هي النخلة دون العجوة.
داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ رحمہ اللہ نے اس آیت مبارکہ { مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِینَۃٍ } ترجمہ: کاٹ ڈالا تم نے جو درخت۔ اس کے بارے میں آپ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ عجوہ کے علاوہ کھجور کا درخت مراد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35368]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35368، ترقيم محمد عوامة 33828)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33829 ترقیم الشثری: -- 35369
٣٥٣٦٩ - حدثنا وكيع عن (ابيه) (١) عن حبيب بن ابي عمرة عن (سعيد) (٢) جبير: ﴿ما قطعتم من لينة﴾، قال: هي النخلة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (إسرائيل).
(٢) في [جـ]: (سعد).

حضرت حبیب بن ابو عمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: کہ اس آیت { مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِینَۃٍ } میں لینۃ سے مراد کھجور کا درخت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35369]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35369، ترقيم محمد عوامة 33829)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33830 ترقیم الشثری: -- 35370
٣٥٣٧٠ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس: ﴿ما قطعتم من لينة﴾، قال: هي النخلة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة، أخرجه ابن جرير ٢٨/ ٣٣، وبنحوه النسائي (٨٦١٠)، والترمذي (٣٣٠٣)، وفي العلل ١/ ٣٥٨، والطبراني في الأوسط (٥٨٧).
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: آیت { مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِینَۃٍ } میں لینۃ سے مراد کھجور کا درخت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35370]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35370، ترقيم محمد عوامة 33830)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں