مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
9. ما حفظت في اليرموك
جنگ یرموک کی کچھ باتیں
ترقیم عوامۃ: 34528 ترقیم الشثری: -- 36103
٣٦١٠٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن هلال بن يساف عن ربيع بن عميلة عن حذيفة قال: اختلف رجل من اهل الكوفة ورجل من اهل الشام فتفاخرا، فقال الكوفي: نحن اصحاب يوم القادسية ويوم كذا (ويوم) (١) كذا، قال الشامي: نحن اصحاب اليرموك ويوم كذا ويوم كذا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) صحيح.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ ایک کوفی اور ایک شامی شخص کا باہم تفاخر ہوا، کوفی نے کہا کہ ہم قادسیہ والے اور فلاں فلاں لڑائی والے ہیں، شامی نے کہا کہ ہم یرموک والے اور فلاں فلاں لڑائی والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36103]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36103، ترقيم محمد عوامة 34528)
ترقیم عوامۃ: 34529 ترقیم الشثری: -- 36104
٣٦١٠٤ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن الشعبي عن سويد بن غفلة قال: شهدنا اليرموك فاستقبلنا عمر وعلينا الديباج والحرير، فامر فرمينا بالحجارة قال: فقلنا ما بلغه عنا؟ قال: فنزعناه وقلنا كره زينا، فلما استقبلنا رحب بنا ثم قال: إنكم جئتموني في زي اهل الشرك، إن الله لم يرض لمن قبلكم الديباج والحرير (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ ہم یرموک کی لڑائی سے واپس آئے تو حضرت عمر ہمارے استقبال کے لئے آئے۔ اس وقت ہمارے جسم پر ریشم کا لباس تھا۔ حضرت عمر نے لوگوں کو حکم دیا کہ انہیں پتھر مارے جائیں۔ ہم نے کہا کہ انہیں ہمارے بارے میں نہ جانے کیا خبر ملی ہے؟ پھر ہم نے ریشم کے کپڑے اتار دیئے اور کہا کہ انہیں ہمارا یہ حلیہ ناپسند آیا ہے۔ پھر جب ہم گئے تو انہوں نے ہمارا استقبال کیا اور فرمایا کہ پہلے تم مشرکین کے حلیے میں آئے تھے اور اللہ تعالیٰ نے تم سے پہلے لوگوں کے لئے بھی ریشم کو پسند نہیں کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36104]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36104، ترقيم محمد عوامة 34529)
ترقیم عوامۃ: 34530 ترقیم الشثری: -- 36105
٣٦١٠٥ - حدثنا حسين بن محمد قال: حدثنا جرير بن حازم عن نافع عن ابن عمر قال: شهدت اليرموك فاصاب الناس اعنابا واطعمة فاكلوا ولم يروا بها باسا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں یرموک کی لڑائی میں شریک تھا، وہاں لوگوں کو انگور اور کھانے کی چیزیں ملے، وہ انہوں نے کھائے اور اس میں کچھ حرج نہیں سمجھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36105]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36105، ترقيم محمد عوامة 34530)
ترقیم عوامۃ: 34531 ترقیم الشثری: -- 36106
٣٦١٠٦ - حدثنا ابو اسامة عن الاعمش عن ابي إسحاق قال: لما اسلم عكرمة ابن ابي جهل اتى النبي ﷺ فقال: يا رسول الله، والله لا اترك مقاما قمته لاصد به عن سبيل الله إلا قمت (مثله) (١) في سبيل الله، (ولا اترك نفقة انفقتها لاصد بها عن سبيل الله إلا انفقت مثلها في سبيل الله) (٢) ، فلما كان يوم اليرموك نزل فترجل فقاتل قتالا شديدا فقتل، فوجد به بضع وسبعون من بين طعنة وضربة ورمية (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (مثلها).
(٢) سقط ما بين القوسين في: [ب، جـ].
(٣) مرسل؛ أبو إسحاق ليس صحابيًا.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ جب عکرمہ بن ابوجہل نے اسلام قبول کیا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! میں نے اللہ کے راستے سے روکنے کے لئے جو طریقہ کار اختیار کیا تھا میں وہ ہر طریقہ اللہ کے راستے میں اختیار کروں گا اور جتنا مال میں نے اللہ کے راستے سے روکنے کے لئے خرچ کیا تھا اتنا ہی مال میں اللہ کے راستے میں خرچ کروں گا۔ جنگ یرموک میں حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ سواری سے اتر کر پیدل لڑے اور زبردست لڑائی کی، پھر وہ شہید ہوگئے اور ان کے جسم پر نیزوں، تلواروں اور تیروں کے ستر سے زیادہ نشانات تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36106]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36106، ترقيم محمد عوامة 34531)
10. في توجيه عمر إلى الشام
سیدنا عمررضی اللہ عنہ کے زمانے میں شام کی طرف لشکر کی روانگی
ترقیم عوامۃ: 34532 ترقیم الشثری: -- 36107
٣٦١٠٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام بن سعد عن زيد بن اسلم عن ابيه قال: لما اتى ابو عبيدة الشام حصر هو واصحابه واصابهم جهد شديد (١) فكتب إليه عمر: سلام عليكم اما بعد فإنه لم تكن شدة إلا جعل الله بعدها فرجا، ولن يغلب عسر يسرين، وكتب إليه: ﴿ياايها الذين آمنوا اصبروا وصابروا ورابطوا واتقوا الله لعلكم تفلحون﴾ [آل عمران: ٢٠٠] ، قال: وكتب إليه ابو عبيدة: سلام عليكم، اما بعد فإن الله قال: ﴿انما الحياة الدنيا لعب ولهو وزينة وتفاخر بينكم وتكاثر في الاموال والاولاد..﴾ [الحديد: ٢٠] إلى آخر الآية، قال: فخرج عمر بكتاب ابي عبيدة (فقراه) (٢) على الناس فقال: يا اهل المدينة! إنما كتب ابو عبيدة يعرض بكم ويحثكم على الجهاد، قال زيد: (قال ابي) (٣) : قال: إني لقائم في السوق (إذا قبل) (٤) قوم مبيضين قد هبطوا من الثنية فيهم حذيفة بن اليمان يبشرون، قال: فخرجت اشتد حتى دخلت على عمر فقلت: يا امير المؤمنين ابشر بنصر الله والفتح، فقال عمر: الله اكبر، رب قائل: لو كان خالد بن الوليد (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (قال).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (فقرأ).
(٣) سقط من: [جـ، ز].
(٤) في [جـ]: (إذ أقبل).
(٥) فيه ضعف؛ هشام بن سعد صدوق، له أوهام.
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابو عبیدہ شام آئے تو وہ اور ان کے ساتھی گھیر لئے گئے اور انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ حضرت عمر نے ان کی طرف خط لکھاجس میں سلام کے بعد تحریر کیا کہ اللہ نے ہر پریشانی کے بعد آسانی رکھی ہے۔ کوئی ایک پریشانی دو آسانیوں پر غالب نہیں آسکتی۔ آپ نے قرآن مجید کی یہ آیت بھی ان کی طرف لکھ بھیجی { یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّہَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ } راوی کہتے ہیں کہ اس کے بعد حضرت ابو عبیدہ نے انہیں جواب میں تحریر کیا {إِنَّمَا الْحَیَاۃُ الدُّنْیَا لَعِبٌ وَلَہْوٌ وَزِینَۃٌ وَتَفَاخُرٌ بَیْنَکُمْ وَتَکَاثُرٌ فِی الأَمْوَالِ وَالأَوْلاَدِ } پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو عبیدہ کا خط لوگوں کو سنایا اور ان سے فرمایا کہ اے مدینہ والو! حضرت ابو عبیدہ تم پر تعریض کر رہے ہیں اور تمہیں جہاد کی ترغیب دے رہے ہیں۔ حضرت زید فرماتے ہیں کہ میرے والد نے فرمایا کہ میں بازار میں کھڑا تھا کہ کچھ لوگ وادی سے اترتے ہوئے آئے، ان میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بھی تھے اور وہ فتح کی خوشخبری دے رہے تھے۔ میں بھی خوشی میں باہر آیا اور حضرت عمر کے پاس حاضر ہوا اور میں نے ان سے کہا کہ اے امیر المومنین اللہ کی مدد اور فتح کی خوشخبری ہو۔ حضرت عمر نے اللہ اکبر کہا اور فرمایا کہ بہت سے کہنے والے کہیں گے کہ کاش خالد بن ولید ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36107]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36107، ترقيم محمد عوامة 34532)
ترقیم عوامۃ: 34533 ترقیم الشثری: -- 36108
٣٦١٠٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش عن ابي وائل عن (عزرة) (١) بن ⦗٧٤⦘ قيس البجلي ان عمر بن الخطاب لما عزل خالد بن الوليد واستعمل ابا عبيدة على الشام قام خالد فخطب الناس فحمد الله واثنى عليه ثم قال: إن امير المؤمنين استعملني على الشام حتى إذا كانت (بثنية) (٢) وعسلا عزلني وآثر بها غيري، قال: فقام رجل من الناس من تحته فقال: اصبر ايها الامير فإنها الفتنة، قال: فقال خالد: اما وابن الخطاب حي فلا، ولكن إذا كان الناس (بذي بلي وبذي بلي) (٣) ، وحتى ياتي الرجل الارض يلتمس فيها ما ليس في ارضه فلا يجده (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (عروة)، وانظر: الجرح والتعديل ٧/ ٢١، والتاريخ الكبير ٧/ ٦٥، والأوسط للطبراني (٨٤٧٩)، والجهاد لابن أبي عاصم (٢٨٩)، والعلل لأحمد ٣/ ٢٤٨، والإكمال ٦/ ٢٠٠، والثقات ٥/ ٢٧٩، والمغني للذهبي ٢/ ٤٣٢، ولسان الميزان ٤/ ١٦٧، وتاريخ دمشق ٤٠/ ٣١٠، وطبقات ابن سعد ٦/ ٢١٢.
(٢) في [ب]: (سعسه)، وفي [أ، هـ]: (سه)، والبثنية): الحنطة النابتة في أرض سهلة، انظر: النهاية لابن الأثير ١/ ٩٥، والفائق ١/ ١٣١، ولسان العرب ١٣/ ٤٦، ومعجم البلدان ١/ ٣٨٨.
(٣) أي: متفرقين، وانظر: غريب الحديث لأبي عبيد ٤/ ٢٩، والفائق ١/ ١٣١، ولم تنقط في: [أ، هـ]، وفي الأوسط ٨/ ٢٢٨: (بذي بليان مكان كذا ومكان كذا)، ومثله في الكبير (٣٨٤١) بلفظ: (بذي بليان وذي بليان بمكان كذا وكذا)، ومثله في مسند أحمد ٤/ ٩٠، وانظر: تهذيب مستمر الأوهام ١/ ١٢٢، وفي الفتن لنعيم بن حماد (٦٣): (بذي بلاء وذي بلاء).
(٤) مجهول؛ لجهالة عزرة بن قيس.
حضرت عزرہ بن قیس بجلی فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر نے حضرت خالد بن ولید کو معزول کردیا اور شام میں حضرت ابو عبیدہ کو حاکم مقرر کردیا تو حضرت خالد نے خطبہ دیا، اس میں اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کی اور فرمایا کہ بیشک امیر المومنین نے مجھے شام پر عامل مقرر کیا، پھر جب مکھن اور شہد رہ گیا تو مجھے معزول کرکے مجھ پر کسی دوسرے کو ترجیح دے دی۔ اس پر ایک آدمی نے کھڑے ہوکر کہا کہ اے امیر صبر کیجئے، یہ ایک فتنہ ہے۔ حضرت خالد نے فرمایا کہ جب تک حضرت عمر حیات ہیں تب تک تو کوئی فتنہ نہیں، پھر جب لوگ بغیر امیر کے ہوجائیں گے۔ یہاں تک کہ ایک آدمی ایک سرزمین میں آئے گا اور اس میں وہ چیز تلاش کرے گا جو اس کی سرزمین میں نہیں ہے لیکن وہ اسے نہیں پائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36108]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36108، ترقيم محمد عوامة 34533)
ترقیم عوامۃ: 34534 ترقیم الشثری: -- 36109
٣٦١٠٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا (١) مبارك عن الحسن قال: قال عمر: لما بلغه (قول) (٢) خالد بن الوليد: لانزعن خالدا ولانزعن المثنى حتى يعلما ان الله ينصر دينه، ليس إياهما (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: زيادة (ابن).
(٢) سقط من: [س].
(٣) منقطع؛ الحسن لم يدرك عمر.
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر کو حضرت خالد بن ولید کی بات معلوم ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ میں خالد اور مثنی کو معزول کردوں گا تاکہ ان دونوں کو معلوم ہوجائے کہ اللہ اپنے دین کی مدد کرتا ہے ان دونوں کی نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36109]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36109، ترقيم محمد عوامة 34534)
ترقیم عوامۃ: 34535 ترقیم الشثری: -- 36110
٣٦١١٠ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد عن القاسم عن اسلم مولى عمر قال: لما قدمنا مع عمر الشام اناخ بعيره وذهب لحاجته، فالقيت فروتي بين شعبتي الرحل، فلما جاء ركب على الفروة، فلقينا اهل الشام يتلقون عمر ⦗٧٥⦘ فجعلوا ينظرون، فجعلت اشير إليهم، قال: يقول: تطمح اعينهم إلى مراكب من لا خلاق له -يريد مراكب العجم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو خالد صدوق.
حضرت عمر کے خادم حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ جب ہم حضرت عمر کے ساتھ شام آئے تو انہوں نے اپنے اونٹ کو بٹھایا اور حاجت کے لئے تشریف لے گئے۔ میں نے کجاوے میں پوستین بچھا دی، جب وہ واپس آئے تو پوستین پر سوار ہوئے۔ پھر ہم اہل شام کو ملے وہ مجھ سے حضرت عمر کا پوچھتے تھے تو میں ان کی طرف اشارہ کرتا تھا۔ ان کی صورتحال دیکھ کر حضرت عمر فرماتے تھے کہ ان کی آنکھیں ان لوگوں کی سواریوں کی طرف زیادہ مائل ہوتی ہیں جن کا (خیر میں) کوئی حصہ نہیں۔ یعنی عجمیوں کی سواریوں کی طرف۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36110]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36110، ترقيم محمد عوامة 34535)
ترقیم عوامۃ: 34536 ترقیم الشثری: -- 36111
٣٦١١١ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: لما قدم عمر الشام استقبله الناس وهو على (بعيره) (١) فقالوا: يا امير المؤمنين، لو ركبت برذونا يلقاك عظماء الناس ووجوههم، فقال عمر: (لا) (٢) اراكم هاهنا، إنما الامر من (هاهنا) (٣) -واشار بيده إلى السماء (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (البعير).
(٢) في [ك]: (ألا).
(٣) في [س، ط، هـ]: (هنا).
(٤) صحيح.
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر شام آئے تو لوگوں نے ان کا استقبال کیا، وہ اپنے اونٹ پر سوار تھے، لوگوں نے کہا کہ امیر المومنین! اگر آپ اعلیٰ نسل کے گھوڑے پر سوار ہوتے تو اچھا ہوتا، کیونکہ آپ سے یہاں کے بڑے اور سرکردہ لوگ ملیں گے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ معاملات یہاں نہیں بلکہ وہاں طے ہوتے ہیں اور آپ نے آسمان کی طرف اشارہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36111]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36111، ترقيم محمد عوامة 34536)
ترقیم عوامۃ: 34537 ترقیم الشثری: -- 36112
٣٦١١٢ - حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل عن قيس قال: جاء بلال إلى عمر وهو بالشام وحوله امراء الاجناد جلوسا فقال: يا عمر، فقال: ها انا (ذا) (١) عمر، فقال له بلال: إنك بين هؤلاء وبين الله وليس بينك وبين الله احد، فانظر (عن يمينك، وانظر) (٢) عن شمالك، وانظر من بين يديك و (من) (٣) خلفك، إن هؤلاء الذين حولك والله إن ياكلون إلا لحوم الطير، فقال عمر: صدقت، والله لا اقوم من مجلسي هذا حتى يتكلفوا لكل رجل من المسلمين مدي طعام وحظهما من الخل والزيت، فقالوا: ذاك إلينا يا امير المؤمنين، قد اوسع الله الرزق واكثر الخير، قال: فنعم (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) سقط من: [س، هـ].
(٤) رجاله ثقات؛ وقيس قيل بأنه لم يلق بلالًا.
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عمر شام میں تھے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے، اس وقت حضرت عمر کے آس پاس لشکروں کے قائدین بیٹھے تھے۔ حضرت بلال نے آواز دی اے عمر! حضرت عمر نے فرمایا کہ عمر یہاں ہے۔ حضرت بلال نے ان سے کہا کہ آپ ان لوگوں کے اور اللہ کے درمیان ہیں اور آپ کے اور اللہ کے درمیان کوئی نہیں، آپ اپنے آگے، پیچھے، دائیں اور بائیں دیکھئے، جو لوگ آپ کے اردگرد بیٹھے ہیں یہ صرف پرندوں کا گوشت کھاتے ہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ آپ نے سچ کہا۔ میں اپنی اس نشست سے اس وقت تک نہیں اٹھوں گا جب تک یہ لوگ ہر مسلمان آدمی کے لئے دو مد غلہ اور ان کے حصے کا سرکہ اور زیتون کا تیل مہیا کرنے کی ذمہ داری نہ لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ اے امیر المومنین! یہ ہمارے ذمے ہے، اللہ تعالیٰ نے رزق کو وسیع اور خیر کو زیادہ کردیا ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا تو پھر ٹھیک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36112]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36112، ترقيم محمد عوامة 34537)