مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. في توجيه النعمان بن مقرن إلى نهاوند
سیدنا نعمان بن مقرن کی نہاوند کی جانب روانگی کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34491 ترقیم الشثری: -- 36063
٣٦٠٦٣ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن (ابي) (١) الصلت وابي (مسافع) (٢) (قالا) (٣) : كتب إلينا عمر بن الخطاب ونحن مع النعمان بن مقرن: إذا لقيتم العدو فلا تفروا، وإذا غنمتم فلا تغلوا، فلما لقينا العدو قال النعمان للناس: لا تواقعوهم، وذلك (في) (٤) يوم (جمعة) (٥) حتى يصعد امير المؤمنين المنبر يستنصر، قال: ثم واقعناهم فانقض النعمان وقال: (سجوني) (٦) ثوبا، واقبلوا على عدوكم ولا اهولنكم، قال: ففتح الله علينا، قال: واتى عمر ⦗٤٩⦘ الخبر انه اصيب النعمان وفلان وفلان، ورجال لا نعرفهم يا امير المؤمنين، قال: لكن الله يعرفهم (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) في [أ، س، ط]: (مدافع)، وانظر: المنفردات ص ١٤٠، وتاريخ ابن معين ٣/ ٥٤٣.
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (قال).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [هـ]: (الجمعة).
(٦) في [أ، ب، جـ]: (سجوي).
(٧) مجهول؛ لحال أبي الصلت وأبي مسافع، أخرجه سعيد بن منصور (٢٣٨٦).
حضرت ابو صلت اور حضرت ابو مسافع کہتے ہیں کہ ہم نعمان بن مقرن کے پاس تھے کہ ہمارے پاس حضرت عمر بن خطاب کا خط آیا، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ جب تم دشمن کا سامناکرو تو مت بھاگنا، جب تمہیں مال ملے تو خیانت نہ کرنا۔ پس جب ہمارا دشمن سے سامنا ہوا تو حضرت نعمان نے لوگوں سے کہا کہ ان پر ابھی حملہ نہ کرنا۔ (وہ جمعہ کا دن تھا) جب تک امیرالمومنین منبر پر اللہ سے مدد کی دعا نہ کرلیں۔ پھر ہم نے دشمن پر چڑھائی کی اور حضرت نعمان فورا ہی موت کی زد میں آگئے۔ انہوں نے شدید زخمی ہونے کے بعد کہا کہ مجھ پر ایک کپڑا ڈال دو اور دشمن پر ٹوٹ پڑو اور میری وجہ سے کمزور نہ ہونا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح عطا فرمادی۔ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اطلاع ہوئی کہ حضرت نعمان اور فلاں فلاں لوگ شہید ہوگئے ہیں اور کچھ ایسے لوگ بھی جنہیں ہم نہیں جانتے تو حضرت عمر نے فرمایا کہ لیکن اللہ انہیں جانتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36063]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36063، ترقيم محمد عوامة 34491)
ترقیم عوامۃ: 34492 ترقیم الشثری: -- 36064
٣٦٠٦٤ - حدثنا غندر عن شعبة قال: سمعت ابا إسحاق يقول سمعت ابا مالك وابا (مسافع) (١) من مزينة يحدثان ان كتاب عمر اتاهم مع النعمان بن مقرن بنهاوند: اما بعد فصلوا الصلاة لوقتها، وإذا لقيتم العدو فلا تفروا، وإذا ظفرتم فلا تغلوا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (مسامع).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي مالك وأبي مسافع.
حضرت ابو مالک اور ابو مسافع کہتے ہیں کہ ہم نہاوند میں حضرت نعمان بن مقرن کے ساتھ تھے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا، جب دشمن سے سامناہو توپیٹھ مت پھیرنا اور جب کامیاب ہوجاؤ تو خیانت نہ کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36064]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36064، ترقيم محمد عوامة 34492)
ترقیم عوامۃ: 34493 ترقیم الشثری: -- 36065
٣٦٠٦٥ - حدثنا (ابن عيينة عن) (١) عبد الملك بن عمير قال: كتب عمر إلى النعمان بن مقرن: (استشر) (٢) واستعن في حربك (بطليحة) (٣) وعمرو بن معدي كرب ولا (توليهما) (٤) من الامر شيئا، فإن كل صانع هو اعلم بصناعته (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، هـ].
(٢) في [هـ]: (استبشر).
(٣) في [أ، ب]: (طلحة).
(٤) في [أ]: (توليهيما).
(٥) منقطع؛ عبد الملك لا يروي عن عمر.
حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت نعمان بن مقرن کو خط میں لکھا کہ لڑائی میں حضرت طلیحہ اور حضرت عمرو بن معدی کرب سے مشورہ اور مدد لیتے رہنا۔ لیکن انہیں کوئی ذمہ داری نہ سونپنا۔ کیونکہ ہر بنانے والا اپنی بنائی ہوئی چیز کو خوب جانتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36065]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36065، ترقيم محمد عوامة 34493)
ترقیم عوامۃ: 34494 ترقیم الشثری: -- 36066
٣٦٠٦٦ - حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن انس قال: كان النعمان بن مقرن على جند اهل الكوفة، وابو موسى الاشعري على جند اهل البصرة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت نعمان بن مقرن کوفہ کے لشکر کے اور حضرت ابو موسیٰ اشعری بصرہ کے لشکر کے امیر تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36066]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36066، ترقيم محمد عوامة 34494)
6. في بلنجر
بلنجر کی لڑائی کابیان
ترقیم عوامۃ: 34495 ترقیم الشثری: -- 36067
٣٦٠٦٧ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن عاصم عن ابي وائل قال: غزونا مع سلمان بن ربيعة بلنجر (فحرج) (١) علينا ان نحمل على دواب الغنيمة، ورخص لنا في الغربال والحبل والمنخل (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فخرج).
(٢) ضعيف؛ عاصم سيء الحفظ في روايته عن أبي وائل.
حضرت ابو وائل کہتے ہیں کہ ہم بلنجر کی لڑائی میں سلمان بن ربیعہ کے ساتھ تھے۔ انہوں نے ہمیں مال غنیمت کے جانوروں پر سوار ہونے سے منع کیا اور ہمیں مال غنیمت کی چھلنی، رسی اور چھاننی استعمال کرنے کی اجازت دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36067]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36067، ترقيم محمد عوامة 34495)
ترقیم عوامۃ: 34496 ترقیم الشثری: -- 36068
٣٦٠٦٨ - حدثنا شريك عن ابن الاصبهاني عن الشيباني عن الشعبي عن مالك ابن صحار قال: غزونا بلنجر فجرح اخي فحملته خلفي فرآني حذيفة فقال: من هذا؟ (فقلت) (١) : اخي جرح (نرجع) (٢) (قابلا) (٣) نفتحها إن شاء الله، فقال (حذيفة) (٤) : لا والله لا يفتحها (٥) علي ابدا ولا القسطنطينية ولا الديلم (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قلت).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (فرجع).
(٣) في [أ، ب، هـ]: (قاتل).
(٤) في [جـ]: (حليفه).
(٥) في [جـ]: زيادة (اللَّه).
(٦) مجهول؛ لجهالة مالك بن صحار.
حضرت مالک بن صحار فرماتے ہیں کہ ہم نے بلنجر کی لڑائی میں حصہ لیا۔ اس میں میرا بھائی زخمی ہوگیا۔ میں نے اسے اپنی کمر پر سوار کیا۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مجھے دیکھا تو پوچھا کہ یہ کون ہے؟ میں نے کہا کہ میرا بھائی ہے، زخمی ہوگیا ہے۔ ہم اگلے سال اسے فتح کرنے کے لئے آئیں گے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ اسے میرے ہاتھ پر فتح نہیں فرمائے گا نہ قسطنطینیہ کو اور نہ دیلم کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36068]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36068، ترقيم محمد عوامة 34496)
ترقیم عوامۃ: 34497 ترقیم الشثری: -- 36069
٣٦٠٦٩ - حدثنا بن إدريس عن مسعر عن ابي حصين عن الشعبي عن مالك بن صحار قال: غزونا بلنجر فلم يفتحوها، (فقالوا) (١) : نرجع قابلا نفتحها فقال حذيفة: لا تفتح هذه ولا مدينة الكفر ولا الديلم إلا على رجل من اهل بيت محمد ﷺ (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (فقال).
(٢) مجهول؛ لجهالة مالك.
حضرت مالک بن صحار فرماتے ہیں کہ ہم نے بلنجر کے جہاد میں حصہ لیا۔ لیکن ہمیں فتح حاصل نہ ہوئی۔ لوگوں نے کہا کہ ہم اگلے سال اسے فتح کرنے کے لئے آئیں گے۔ اس پر حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ یہ علاقہ، کفر کا شہر اور دیلم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت میں سے ایک آدمی کے ہاتھ پر فتح ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36069]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36069، ترقيم محمد عوامة 34497)
ترقیم عوامۃ: 34498 ترقیم الشثری: -- 36070
٣٦٠٧٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء ومحمد بن سوقة عن الشعبي قال: لما غزا سلمان بلنجر اصاب في قسمته صرة من مسك، فلما رجع (استودعها) (١) امراته، فلما مرض مرضه الذي مات فيه، قال لامراته وهو يموت: اريني الصرة التي استودعتك، فاتته بها فقال: ائتني بإناء نظيف، (فجاءت) (٢) به فقال: (اوجفيه) (٣) ثم انضحي به حولي فإنه يحضرني خلق من خلق الله لا ياكلون الطعام ويجدون الريح، ثم قال: اخرجي عني وتعاهديني، فخرجت ثم رجعت وقد قضى (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (استودعتها).
(٢) في [أ، ب]: (فجاءته).
(٣) في [هـ]: (أوديفيه).
(٤) منقطع؛ الشعبي لم يدرك الوقعة.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان نے جب بلنجر کے علاقے میں جہاد میں حصہ لیا تو ان کے حصے میں مشک کی ایک تھیلی آئی جو انہوں نے اپنی بیوی کے پاس امانت کے طورپر رکھوا دی۔ پھر اپنے مرض الوفات میں انہوں نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ تھیلی مجھے لا دو۔ پھر آپ نے ایک صاف برتن منگوایا اور اپنی بیوی سے فرمایا کہ اس خوشبو میں پانی ملا کر اسے میرے ارد گرد چھڑک دو، کیونکہ میرے پاس اللہ کی ایسی مخلوق (فرشتے) آرہی ہے جو کھانا نہیں کھاتے لیکن خوشبو محسوس کرتے ہیں۔ پھر تم باہر چلی جاؤ اور میری خبر لیتی رہنا۔ ان کی بیوی یہ عمل کرکے باہر چلی گئیں جب واپس آئیں تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36070]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36070، ترقيم محمد عوامة 34498)
ترقیم عوامۃ: 34499 ترقیم الشثری: -- 36071
٣٦٠٧١ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن سفيان عن الركعين عن ابيه قال: منا مع سلمان بن ربيعة ببلنجر، فرايت هلال شوال يوم تسع وعشرين ليلة ثلاثين ضحى، قال: فقال: (ارنيه) (١) ، فاريته فامر الناس فافطروا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أرينيه).
حضرت رکین کے والد فرماتے ہیں کہ ہم سلمان بن ربیعہ کے ساتھ بلنجر میں تھے۔ میں نے رمضان کے انتیس روزے رکھنے کے بعد تیسویں دن چاشت کے وقت چاند دیکھا تو انہوں نے فرمایا کہ مجھے دکھاؤ، میں نے انہیں چاند دکھایا تو انہوں نے لوگوں کو روزہ توڑنے کا حکم دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36071]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36071، ترقيم محمد عوامة 34499)
ترقیم عوامۃ: 34500 ترقیم الشثری: -- 36072
٣٦٠٧٢ - حدثنا ابن إدريس قال: سمع اباه وعمه يذكران قال: قال سلمان: قتلت بسيفي هذا مائة مستلئم كلهم يعبد غير الله، ما قتلت منهم رجلا صبرا.
حضرت سلمان فرماتے تھے کہ میں نے اپنی اس تلوار سے سو زرہ پوش آدمیوں کو قتل کیا ہے وہ سب اللہ کے غیر کی عبادت کرتے تھے۔ میں نے ان میں سے کسی آدمی کو باندھ کر (قید کی حالت میں) قتل نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36072]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36072، ترقيم محمد عوامة 34500)