🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. ما ذكر في تستر
تستر کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34519 ترقیم الشثری: -- 36093
٣٦٠٩٣ - حدثنا عفان قال: (ثنا) (١) ابو عوانة قال: حدثنا المغيرة عن سماك بن سلمة ان المسلمين لما فتحوا تستر وضعوا بها وضائع المسلمين، وتقدموا لقتال عدوهم، قال: فغدر بهم دهقان تستر فاحمى لهم تنورا، وعرض عليهم لحم الخنزير و (الخمر) (٢) او التنور، قال: فمنهم من اكل فترك، قال: فعرض على (نهيت) (٣) ابن الحارث (الضبي) (٤) فابى، فوضع في التنور، قال: ثم إن المسلمين رجعوا فحاصروا اهل المدينة حتى صالحوا الدهقان، فقال ابن اخ (لنهيت) (٥) لعمه: يا عماه هذا قاتل (نهيت) (٦) ، قال: يا ابن اخي إن له ذمة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) في [أ، هـ]: (الحمير).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (نهيب)، وانظر: المحرر الوجيز ١/ ٤٢٠.
(٤) في [ب]: (الصبي).
(٥) في [أ، ط، هـ]: (نهيب)، وانظر: المحرر الوجيز ١/ ٤٢٠.
(٦) في [أ، ط، هـ]: (نهيب)، وانظر: المحرر الوجيز ١/ ٤٢٠.

حضرت سماک بن سلمہ فرماتے ہیں کہ جب مسلمانوں نے تستر کو فتح کیا تو وہاں مسلمانوں کے کچھ دستے چھوڑے اور دشمن سے قتال کے لئے آگے بڑھ گئے تو وہاں کے ایک مالدار آدمی نے مسلمان مجاہدین سے غداری کی اور انہیں گرفتار کرلیا۔ پھر اس نے ایک تنور جلایا اور ان کے ساتھ خنزیر کا گوشت اور شراب رکھی اور ان سے کہا کہ یا تو یہ کھالو یا تنور میں ڈال دیئے جاؤ گے۔ چناچہ جس نے شراب پی لی اور خنزیر کا گوشت کھالیا اسے چھوڑ دیا گیا۔ حضرت نہیت بن حارث ضبی کے سامنے یہ چیزیں پیش کی گئیں لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ اور اس پر انہیں تنور میں ڈال دیا گیا مسلمان جب جنگی مہمات سے واپس آئے اور شہر کا محاصرہ کیا اور تستر والوں سے صلح ہوئی تو اس مالدار آدمی سے بھی صلح ہوگئی۔ ایک دن حضرت نہیت کے بھتیجے نے اپنے چچا سے کہا کہ اے چچا جان یہ آدمی نہیت کا قاتل ہے۔ انہوں نے جواب دیا کہ اب یہ لوگ مسلمانوں کے عہد میں آچکے ہیں اس لئے اب ہم انہیں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36093]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36093، ترقيم محمد عوامة 34519)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36094
٣٦٠٩٤ - قال سماك: بلغني ان عمر بلغه ذلك فقال: يرحمه الله وما عليه لو كان اكل (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ سماك لم يدرك عهد عمر.
حضرت سماک فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس کی خبر ملی تو آپ نے فرمایا کہ اللہ اس پر رحم فرمائے، اگر وہ کھا لیتا تو اس پر کیا حرج تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36094]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36094، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34520 ترقیم الشثری: -- 36095
٣٦٠٩٥ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا (العلاء) (١) بن المنهال قال: حدثنا عاصم ابن كليب الجرمي قال: حدثني ابي قال: حاصرنا (توج) (٢) وعلينا رجل من بني سليم يقال: له مجاشع بن مسعود، قال: فلما فتحناها، قال: وعلى قميص (خلق) (٣) قال: فانطلقت إلى قتيل من القتلى (الذين) (٤) قتلنا (من العجم) (٥) ، قال: فاخذت قميص بعض اولئك القتلى، قال: وعليهم الدماء، قال: فغسلته بين احجار ودلكته حتى انقيته ولبسته ودخلت القرية، فاخذت إبرة وخيوطا (فخطت) (٦) قميصي، فقام مجاشع فقال: يا ايها الناس لا تغلوا شيئا، من غل شيئا جاء به يوم القيامة ولو كان مخيطا، قال: فانطلقت إلى ذلك القميص فنزعته وانطلقت إلى قميصي فجعلت افتقه، حتى والله يا بني جعلت اخرق قميصي توقيا على الخيط ان (ينقطع) (٧) فانطلقت بالقميص والإبرة (والخيوط) (٨) الذي كنت اخذته من المقاسم فالقيته فيها، ثم ما ذهبت من الدنيا حتى رايتهم يغلون (الاوساق) (٩) ، فإذا قلت: اي شيء؟ قالوا: نصيبنا من الفيء اكثر من هذا (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (العلي).
(٢) في [أ، ب]: (نوح)، وفي [هـ]: (بوج).
(٣) في [أ، ب]: (حلق).
(٤) في [أ، ب]: (الذي).
(٥) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٦) في [أ، هـ]: (فخيط).
(٧) في [ب، هـ]: (يقطع).
(٨) في [هـ]: (الخيط).
(٩) في [أ، جـ، ط، هـ]: (الأسواق).
(١٠) حسن؛ كليب صدوق.

حضرت کلیب جرمی بیان کرتے ہیں کہ جب ہم نے توج نامی علاقے کا محاصرہ کیا تو ہماری قیادت بنوسلیم کے مجاشع بن مسعود کے ہاتھ تھی۔ جب ہم نے توج کو فتح کیا تو اس وقت میرے بدن پر ایک پرانی قمیص تھی۔ میں ایک عجمی مقتول کے پاس گیا اور میں نے اس کی قمیص اتاری، اسے دھویا اور صاف کرکے پہن کے بستی میں داخل ہوا۔ بستی میں سے میں نے ایک سوئی اور دھاگا لیا اور اپنی قمیص کو سی لیا۔ اس کے بعد حضرت مجاشع نے مجاہدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے لوگو! کسی قسم کی خیانت نہ کرو، جس نے خیانت کی اسے قیامت کے دن خیانت کا حساب چکانا ہوگا خواہ وہ ایک سوئی ہی کیوں نہ ہو۔ پھر میں نے اس قمیص کو اتارا اور اپنی قمیص کے اس حصہ کو دوبارہ پھاڑ دیا جو اس دھاگے سے سیا تھا۔ پھر میں نے وہ قمیص، سوئی اور دھاگا وہیں رکھ دیئے جہاں سے اٹھائے تھے۔ پھر میں نے اپنی زندگی میں وہ زمانہ دیکھاجب لوگ وسق کے وسق میں خیانت کرتے تھے، اگر ان سے کہا جائے کہ یہ کیا کررہے ہو تو کہتے ہیں کہ غنیمت میں ہمارا حصہ اس سے زیادہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36095]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36095، ترقيم محمد عوامة 34520)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34521 ترقیم الشثری: -- 36096
٣٦٠٩٦ - حدثنا ابن عيينة عن محمد بن عبد الرحمن عن ابيه قال: لما قدم (على) (١) عمر فتح تستر وتستر من ارض البصرة، سالهم: هل من (مغربة) (٢) قالوا: رجل من المسلمين لحق بالمشركين فاخذناه، قال: ما صنعتم به؟ قالوا: قتلناه، قال: افلا ادخلتموه بيتا واغلقتم عليه بابا واطعمتموه كل يوم رغيفا (ثم) (٣) (استتبتموه) (٤) ثلاثا، فإن تاب وإلا قتلتموه ثم قال: اللهم لم اشهد ولم آمر ولم ارض إذ بلغني او حين بلغني (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ب]: (معربة).
(٣) في [هـ]: (حتى).
(٤) في [ب]: (استبتموه).
(٥) منقطع ضعيف؛ محمد بن عبد الرحمن هو ابن أبي ليلى، سيئ الحفظ ولم يسمع أباه.

حضرت محمد بن عبد الرحمن کے والد فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو تستر کی فتح کی خبر ملی تو آپ نے پوچھا کہ کیا وہاں کوئی عجیب بات پیش آئی؟ آپ کو بتایا گیا کہ ایک مسلمان مرتد ہوکر مشرکین سے جاملا، ہم نے اس پکڑ لیا۔ حضرت عمر نے پوچھا کہ تم نے پھر اس کا کیا کیا؟ لوگوں نے بتایا کہ ہم نے اسے قتل کردیا۔ آپ نے فرمایا کہ تم نے اسے قید میں کیوں نہ رکھا، تمہیں چاہئے تھا کہ اسے تین دن قید میں رکھتے، اسے روزانہ ایک روٹی دیتے اور اسلام میں واپس آنے کا کہتے۔ اگر وہ توبہ کرلیتا تو ٹھیک وگرنہ تم اسے قتل کردیتے۔ پھر حضرت عمر نے فرمایا کہ اے اللہ! میں وہاں موجود نہیں تھا، میں نے اس کا حکم بھی نہیں دیا اور جب مجھے اس کی خبر پہنچی تو میں اس پر راضی نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36096]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36096، ترقيم محمد عوامة 34521)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34522 ترقیم الشثری: -- 36097
٣٦٠٩٧ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن المهلب بن ابي صفرة قال: حاصرنا مدينة (بالاهواز) (١) فافتتحناها -وقد كان ذكر صلح- فاصبنا نساء فوقعنا عليهن، فبلغ ذلك عمر فكتب إلينا خذوا (اولادكم) (٢) وردوا إليهم نساءهم، وقد كان صالح بعضهم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (الأهواز).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (أولادهم).
(٣) صحيح.

حضرت مہلب بن ابی صفرہ کہتے ہیں کہ ہم نے اہواز کا محاصرہ کیا اور پھر اسے فتح کرلیا۔ وہاں صلح کا ذکر چلا اور ہم نے کچھ عورتوں کو قیدی بنا کر ان سے جماع کیا تھا۔ پھر یہ خبر حضرت عمر رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو آپ نے ہمیں لکھا کہ اپنی اولاد حاصل کرلو اور ان کی عورتیں انہیں واپس کردو۔ اور انہوں نے ان میں سے بعض سے صلح کرلی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36097]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36097، ترقيم محمد عوامة 34522)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34523 ترقیم الشثری: -- 36098
٣٦٠٩٨ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبد الله بن الوليد عن (عمر بن محمد ابن حاطب) (١) قال: سمعت جدي محمد بن حاطب قال: ضرب علينا بعث إلى (إصطحر) (٢) فجعل الفارس للقاعد (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وصوابه عمر بن عمر بن محمد بن حاطب، انظر: التاريخ الكبير ٦/ ١٨٣، والجرح والتعديل ٦/ ١٢٧، والثقات ٥/ ١٥١، والمغني ٢/ ٤٧١.
(٢) في [هـ]: (اصطنجر).
(٣) في [هـ]: زيادة (ثلاثًا).
(٤) مجهول؛ لجهالة عمر بن عمر بن محمد بن حاطب.

حضرت محمد بن حاطب فرماتے ہیں کہ ہمیں اصطخر کی طرف بھیجا گیا اور فارس کو قاعد کے لئے بنایا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36098]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36098، ترقيم محمد عوامة 34523)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34524 ترقیم الشثری: -- 36099
٣٦٠٩٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن كيسان قال: سمعت شويسا العدوي يقول غزوت ميسان فسبيت جارية فنكحتها حتى جاء كتاب من عمر: ردوا ما في ايديكم من سبي ميسان، فرددت، فلا ادري على اي حال رددت؟ حامل ام غير حامل حتى يكون اعمر لقراهم واوفر لخراجهم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ شويس صدوق على الصحيح.
حضرت شویس عدوی کہتے ہیں کہ میں نے میسان کی جنگ میں حصہ لیا، میں نے ایک باندی کو قیدی بنایا اور اس سے نکاح کیا۔ پھر ہمارے پاس حضرت عمر کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ میسان کے قیدیوں کو واپس کردو، میں نے اس باندی کو واپس کردیا اور میں نہیں جانتا کہ وہ حاملہ تھی یا نہیں تھی۔ یہ ان کی بستی کے لئے زیادہ آبادی اور زیادہ خراج کی وصولی کا سبب تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36099]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36099، ترقيم محمد عوامة 34524)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. ما حفظت في اليرموك
جنگ یرموک کی کچھ باتیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34525 ترقیم الشثری: -- 36100
٣٦١٠٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن سماك قال: سمعت عياضا الاشعري قال: شهدت اليرموك وعلينا خمسة امراء: ابو عبيدة بن الجراح، ويزيد بن ابي سفيان، وابن (حسنة) (١) ، وخالد بن الوليد، وعياض، (وليس) (٢) عياض هذا بالذي حدث عنه سماك، قال: وقال عمر: إذا كان قتال فعليكم ابو عبيدة، قال: فكتبنا إليه انه قد (جاش) (٣) إلينا الموت، واستمددناه، قال: فكتب إلينا انه قد (جاءني) (٤) كتابكم (تستمدوني) (٥) وإني ادلكم على من هو اعز نصرا (واحضر) (٦) جندا فاستنصروه، وإن محمدا ﷺ (٧) كان نصر يوم بدر في اقل من (عددكم) (٨) ، فإذا اتاكم كتابي هذا فقاتلوهم ولا تراجعوني، قال: فقاتلناهم فهزمناهم وقتلناهم في اربعة فراسخ قال: واصبنا اموالا، قال: ⦗٧١⦘ (فتشاورنا) (٩) فاشار علينا عياض ان نعطي (١٠) كل راس عشرة، قال: وقال ابو عبيدة: من يراهنني؟ قال: فقال شاب: انا إن لم تغضب، قال: فسبقه، قال: فرايت عقيصتي ابي عبيدة تنقزان وهو خلفه على فرس (عربي) (١١) (١٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (حسبه).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (ابن).
(٣) في [ب]: (حاش).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (جاء).
(٥) في [ب]: (يستمدوني).
(٦) في [أ، ب]: (وأحصى).
(٧) في [س، ز]: زيادة (قد).
(٨) في [س، ز، ط]: (عدتكم).
(٩) في [هـ]: (فستشارونا).
(١٠) في [هـ]: زيادة (ثمن)، وفي المسند: (عن).
(١١) في [س]: (عري).
(١٢) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه أحمد (٣٤٤)، وابن حبان (٤٧٦٦)، وسبق ١٢/ ٤٩٨ برقم [٣٥٧٩٥].

حضرت عیاض اشعری کہتے ہیں کہ میں جنگ یرموک میں شریک تھا، اس میں ہمارے پانچ امیر تھے: حضرت ابو عبیدہ بن جراح، حضرت یزید بن ابی سفیان، حضرت ابن حسنہ، حضرت خالد بن ولید اور حضرت عیاض۔ اور یہ عیاض وہ نہیں ہیں جن سے سماک نے روایت کی ہے۔ اور حضرت عمر نے فرمایا تھا کہ جب لڑائی ہو تو حضرت ابو عبیدہ کی اطاعت کو لازم پکڑنا۔ پھر اس لڑائی میں ہم شدید خطرات میں گھر گئے توہم نے حضرت عمر سے مدد طلب کی۔ انہوں نے جواب میں لکھا کہ تمہارا خط مجھے ملا ہے جس میں تم نے مجھ سے مددمانگی ہے۔ میں تمہیں اس اللہ سے مدد مانگنے کو کہتا ہوں جس کی مدد زیادہ غالب ہے اور جس کا لشکر زیادہ مضبوط ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر میں تم سے کم تعداد کے ساتھ دشمن کو شکست دی تھی، جب میرا یہ خط تمہارے پاس پہنچ جائے تو ان سے لڑو اور میری طرف رجوع نہ کرنا۔ اس خط کے ملنے کے بعد ہم نے خوب لڑائی کی اور دشمن کو شکست دے دی۔ ہم نے چار فرسخ تک ان سے لڑائی کی اور بہت سا مال حاصل کیا۔ پھر ہم نے آپس میں مال کی تقسیم کے بارے میں مشورہ کیا تو حضرت عیاض نے مشورہ دیا کہ ہر ایک کو دس دیئے جائیں۔ پھر حضرت ابو عبیدہ نے فرمایا کہ مجھ سے کون دوڑ لگائے گا۔ ایک نوجوان نے کہا کہ اگر آپ ناراض نہ ہوں تو میں آپ کے ساتھ دوڑ لگاتا ہوں۔ پھر وہ نوجوان آگے نکل گیا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضرت ابو عبیدہ اپنے عربی گھوڑے پر اس نوجوان کے پیچھے تھے اور ان کے بالوں کی مینڈھیاں اڑ رہی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36100]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36100، ترقيم محمد عوامة 34525)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34526 ترقیم الشثری: -- 36101
٣٦١٠١ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا إسماعيل عن قيس قال: رايت رجلا يريد ان يشتري نفسه يوم اليرموك وامراة تناشده، فقال: ردوا على هذه، فلو اعلم انه يصيبها الذي (اريد) (١) ما (نفست) (٢) عليها، (إني) (٣) والله لان استطعت لا يزول هذا من مكانه، واشار بيده إلى جبل فإن غلبتم على جسدي فخذوه، قال قيس: فمررنا عليه فرايناه بعد ذلك قتيلا في تلك المعركة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (تريد).
(٢) في [س]: (بقيت).
(٣) في [أ، هـ]: (أي)، وفي [س]: (وإني).

حضرت قیس فرماتے ہیں کہ جنگ یرموک میں میں نے ایک آدمی کو دیکھا جو اپنی جان فدا کرنے کو تیار تھا اور اس کی بیوی اسے واسطے دے کر روک رہی تھی۔ وہ کہہ رہا تھا کہ اسے مجھ سے دورکرو، اگر مجھے معلوم ہوتا کہ جو چیز میں چاہتا ہوں وہ اسے بھی مل جائے گی تو میں اس کے معاملے میں بخل نہ کرتا۔ اللہ کی قسم! اگر میرے بس میں ہوا تو یہ اپنی جگہ سے نہیں ہٹے گا، اور اس نے اپنے ہاتھ سے ایک پہاڑ کی طرف اشارہ کیا، پھر اگر تم میرے جسم پر غالب آجاؤ تو اسے لے لینا۔ حضرت قیس فرماتے ہیں کہ بعد میں ہم نے اس کو دیکھا کہ وہ اس معرکہ میں شہیدہوگیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36101]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36101، ترقيم محمد عوامة 34526)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34527 ترقیم الشثری: -- 36102
٣٦١٠٢ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا مسعر عن سعد بن إبراهيم عن سعيد بن المسيب عمن حدثه انه لم يسمع صوت اشد من صوته (١) وهو تحت راية ابيه يوم اليرموك وهو يقول: هذا يوم من ايام الله، اللهم نزل نصرك -يعني ابا سفيان (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) يقصد أبا سفيان وابنه هو يزيد، انظر: تهذيب الكمال ١٣/ ١٢١، والإصابة ٣/ ٤١٤، والاستيعاب ٤/ ١٦٧٨.
(٢) مجهول؛ لإبهام شيخ سعيد بن المسيب، أخرجه إسحاق كما في المطالب (٤٠٤٧)، وابن عساكر ٥٨/ ١٨٣، واللالكائي ٨/ ١٤٤٨، وسمى المجهول فقال: (عن أبيه).

حضرت سعید بن مسیب نقل کرتے ہیں کہ جنگ یرموک میں ابو سفیان کی آواز سے بلند آواز کسی کی نہ تھی، وہ اپنے بیٹے کے جھنڈے کے نیچے کھڑے تھے اور کہہ رہے تھے کہ یہ اللہ کے دنوں میں سے ایک دن ہے۔ اے اللہ! اپنی مدد کو نازل فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36102]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36102، ترقيم محمد عوامة 34527)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں