🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. ما ذكر في تستر
تستر کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36083
٣٦٠٨٣ - قال همام: فزعم فرقد السبخي قال: حدثني ابو تميمة ان عمر كتب إلى الاشعري ان تغسلوا دانيال بالسدر وماء الريحان، وان يصلى عليه فإنه نبي دعا ربه ان (يواريه) (١) المسلمون (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (لا يريه)، وفي تاريخ ابن عساكر ٦٧/ ١٦٠: (ألا يواريه إلا المسلمون)، وفي دلائل النبوة ١/ ٣٩١: (أن لا يوليه إلا المسملون)، وفي تاريخ الإسلام ٥/ ٢٨٧: (أن لا يرثه إلا المسلمون)، وكذلك في سير أعلام النبلاء ٣/ ٤٩٢.
(٢) ضعيف منقطع؛ لضعف فرقد، وأبو تميمة طريف بن مجالد لم يسمع عن عمر.

حضرت ابو تمیمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت اشعری رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ حضرت دانیال علیہ السلام کو بیری اور ریحان کے پانی سے غسل دو اور ان کی نماز جنازہ پڑھی جائے، کیونکہ وہ نبی ہیں جنہوں نے اپنے رب سے دعا کی تھی کہ مسلمان انہیں دفن کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36083، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34511 ترقیم الشثری: -- 36084
٣٦٠٨٤ - حدثنا (شاذان قال: حدثنا) (١) حماد بن سلمة عن ابي عمران (الجوني) (٢) عن انس انهم لما فتحوا تستر قال: (وجدنا) (٣) رجلا انفه ذراع في التابوت، كانوا يستظهرون (و) (٤) (يستمطرون) (٥) به، فكتب ابو موسى إلى عمر ابن الخطاب بذلك، فكتب عمر: إن هذا نبي من الانبياء والنار لا تاكل الانبياء، (و) (٦) الارض لا ⦗٦٣⦘ تاكل الانبياء، فكتب (إليه) (٧) ان انظر انت و (رجل من) (٨) اصحابك -يعني اصحاب ابي موسى- فادفنوه في مكان لا يعلمه احد غيركما، قال: فذهبت انا وابو موسى فدفناه (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، هـ].
(٢) في [جـ]: (الجون).
(٣) في [ط، هـ]: (فوجد).
(٤) في [أ، ب]: (أو)، وفي [جـ]: (لو).
(٥) في [ط، هـ]: (يستطرون).
(٦) في [جـ]: (أو).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٩) صحيح.

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ہم نے تستر کو فتح کیا تو ہم نے تابوت میں ایک آدمی پایا جس کی ناک ایک ذراع لمبی تھی۔ وہ لوگ اس کے ذریعے غلبہ اور بارش طلب کیا کرتے تھے۔ حضرت ابو موسیٰ نے اس بارے میں حضرت عمر کو خط لکھا تو حضرت عمر نے جواب میں فرمایا کہ یہ انبیاء میں سے ایک نبی ہیں، آگ انبیاء کو نہیں کھاتی اور زمین انبیاء کو نہیں کھاتی۔ اور انہیں کسی ایسی جگہ دفن کردو جہاں تمہارے اور تمہارے ایک ساتھی کے سوا کوئی نہ جانتا ہو۔ چناچہ میں اور حضرت ابوموسیٰ ان کی میت کو لے کر گئے اور اسے دفن کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36084]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36084، ترقيم محمد عوامة 34511)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34512 ترقیم الشثری: -- 36085
٣٦٠٨٥ - حدثنا مروان بن معاوية عن حميد عن (حبيب ابي) (١) يحيى ان خالد ابن زيد وكانت عينه اصيبت بالسوس قال: حاصرنا مدينتها فلقينا (جهدا) (٢) وامير الجيش ابو موسى، واخذ الدهقان عهده وعهد من معه، فقال ابو موسى: اعزلهم، (فجعل يعزلهم) (٣) ، (وجعل) (٤) ابو موسي يقول لاصحابه: إني لارجو ان يخدعه الله عن نفسه، فعزلهم وابقى عدو الله، فامر (به) (٥) ابو موسى (ففادى) (٦) وبذل له مالا كثيرا، فابى وضرب عنقه (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ط، هـ]: (حميدًا).
(٣) في [ط، هـ]: (فعزلهم).
(٤) في [جـ]: (فجعل).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (فنادى).
(٧) مجهول؛ لجهالة حبيب، وأخرجه أبو عبيد في الأموال (٣٥٤).

حضرت حبیب ابو یحییٰ فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن زید نے، جن کی آنکھ سوس میں شہید ہوگئی تھی، فرمایا کہ ہم نے سوس کا محاصرہ کیا، اس دوران ہمیں بہت مشقت اٹھانا پڑی۔ لشکر کے امیر حضرت ابو موسیٰ تھے۔ وہاں کے سردار نے اپنے لیے اور اپنے ساتھ والوں کے لیے امان حاصل کی تو حضرت ابو موسیٰ نے اس سے فرمایا کہ انہیں الگ کردو۔ وہ انہیں الگ کرنے لگا۔ حضرت ابو موسیٰ نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا کہ مجھے امید ہے کہ اللہ اسے خود اس کی اپنی ذات کے بارے میں دھوکے میں ڈال دے گا۔ چناچہ اس نے انہیں الگ کردیا اور اللہ کے اس دشمن نے خود کو چھوڑ دیا۔ حضرت ابو موسیٰ نے حکم دیا کہ اسے گرفتار کرکے لایا جائے، وہ لایا گیا اور اس نے اپنی جان کے بدلے بہت سا مال دینے کی فرمائش کی، لیکن حضرت ابو موسیٰ نے انکار کردیا اور اس کی گردن اڑا دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36085]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36085، ترقيم محمد عوامة 34512)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34513 ترقیم الشثری: -- 36086
٣٦٠٨٦ - حدثنا ابو خالد عن حميد عن حبيب ابي يحيى عن خالد بن زيد عن ابي موسى بنحوه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة حبيب.
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36086]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36086، ترقيم محمد عوامة 34513)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34514 ترقیم الشثری: -- 36087
٣٦٠٨٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا همام عن قتادة عن انس انه قال: شهدت فتح تستر مع الاشعري قال: فلم اصل صلاة الصبح حتى انتصف النهار وما سرني بتلك الصلاة الدنيا جميعا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں تستر کی لڑائی میں حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ساتھ شریک تھا۔ ایک دن میری صبح کی نماز قضا ہوگئی اور میں آدھا دن گزرنے تک نما زنہ پڑھ سکا۔ مجھے اس نماز کے بدلے ساری دنیا بھی مل جائے تو مجھے خوشی نہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36087]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36087، ترقيم محمد عوامة 34514)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34515 ترقیم الشثری: -- 36088
٣٦٠٨٨ - حدثنا ريحان بن سعيد قال: حدثني (مرزوق) (١) بن (عمرو) (٢) قال: حدثني ابو فرقد قال: كنا مع ابي موسى يوم فتحنا سوق الاهواز، فسعى رجل من المشركين، وسعى رجلان من المسلمين خلفه قال: فبينا هو يسعى ويسعيان إذ قال له احدهما: مترس، فقام الرجل فاخذاه، (فجاءا) (٣) به ابا موسى، وابو موسى يضرب اعناق الاسارى حتى انتهى الامر إلى الرجل، فقال احد الرجلين: إن هذا (٤) جعل له الامان، قال ابو موسى: وكيف جعل له الامان؟ قال: إنه كان يسعى ذاهبا في الارض فقلت له: مترس فقام، فقال (٥) ابو موسى: وما مترس؟ قال: لا تخف، قال: هذا امان، خليا سبيله، قال: (فخليا) (٦) سبيل الرجل (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (مروان).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (عمر).
(٣) في [أ]: (فجاءوا).
(٤) في [ط، هـ]: زيادة (قد).
(٥) في [جـ]: زيادة (له).
(٦) في [ب، س]: (فخلينا).
(٧) مجهول؛ لجهالة مرزوق، وأبي فرقد.

حضرت ابو فرقد فرماتے ہیں کہ جب ہم نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی قیادت میں اہواز کے بازار کو فتح کیا تو مشرکین کا ایک آدمی بھاگا۔ دو مسلمان بھی اس کے پیچھے بھاگے، دوڑتے ہوئے ایک مسلمان نے اس سے کہا ”مترس“ یہ سن کر وہ رک گیا، انہوں نے اسے پکڑ لیا اور حضرت ابو موسیٰ کے پاس لے آئے۔ حضرت ابو موسیٰ قیدیوں کے سر قلم کررہے تھے، جب اس آدمی کی باری آئی تو اسے پکڑنے والے مسلمانوں نے کہا کہ اسے امان دی گئی ہے۔ حضرت ابو موسیٰ نے پوچھا کہ اسے کیسے امان دی گئی؟ اس آدمی نے کہا کہ یہ بھاگ رہا تھا میں نے اسے کہا ”مترس“ تو یہ کھڑا ہوگیا۔ حضرت ابو موسیٰ نے پوچھا کہ مترس کا کیا مطلب ہے؟ اس نے کہا کہ اس کا مطلب ہے مت ڈرو۔ حضرت ابو موسیٰ نے فرمایا کہ یہ امان ہے۔ اس آدمی کو جانے دو۔ لہٰذا اس آدمی کو آزاد کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36088]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36088، ترقيم محمد عوامة 34515)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34516 ترقیم الشثری: -- 36089
٣٦٠٨٩ - حدثنا مرحوم بن عبد العزيز عن ابيه عن (سديس) (١) العدوي قال: غزونا مع الامير (الابلة) (٢) ، فظفرنا (بها) (٣) (ثم انتهينا) (٤) ⦗٦٥⦘ (إلى) (٥) الاهواز (وبها ناس من الزط والاساوره فقاتلناهم قتالا شديدا) (٦) فظفرنا (بهم) (٧) واصبنا سبيا كثيرا فاقتسمناهم، فاصاب الرجل الراس والاثنين، فوقعنا على النساء، فكتب اميرنا إلى عمر بن الخطاب بالذي كان، فكتب إليه إنه لا طاقة لكم (بعمارة) (٨) الارض، خلوا ما في ايديكم من السبي، ولا تملكوا احدا منهم (احدا) (٩) واجعلوا عليهم من الخراج قدر ما في ايديهم من الارض فتركنا ما في ايدينا من السبي، فكم من ولد لنا غلبه الهماس؟ وكان فيمن اصبنا اناس من الزط يتشبهون بالعرب (يوفرون) (١٠) لحاهم وياتزرون ويحتبون في مجالسهم، فكتب فيهم إلى عمر، فكتب إليه عمر: ان ادنهم منك، فمن اسلم منهم فالحقه بالمسلمين، فلما (بلوا بالناس) (١١) لم يكن (عندهم) (١٢) (باس) (١٣) ، وكانت الاساورة اشد منهم باسا، فكتب فيهم إلى عمر فكتب إليه عمر: ان ادنهم منك فمن اسلم (منهم) (١٤) فالحقه بالمسلمين (١٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، ويوافق ما في الإصابة ٣/ ٢٥٣، وفي كتب التراجم: (شويس).
(٢) في [أ]: (الأيلة)، قال ابن الأثير في النهاية ١/ ١٦: "هي بضم الهمزة والباء وتشديد اللام: البلد المعروف قرب البصرة من جانبها البحري".
(٣) في [ب]: (به).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) سقط من: [جـ].
(٦) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٧) في [هـ]: (بها).
(٨) في [أ، ب]: (بعمارض).
(٩) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(١٠) في [أ، ط، هـ]: (يؤثرون)، وفي [ب]: (يوقرون).
(١١) في [هـ]: (بلونا الناس).
(١٢) في [أ، ب، جـ]: (عنده).
(١٣) في [أ، ب]: (ناس).
(١٤) سقط من: [ط، هـ].
(١٥) مجهول؛ لجهالة عبد العزيز بن مهران.

حضرت سدیس عدوی فرماتے ہیں کہ ہم نے اپنے امیر کے ساتھ ابلہ کی لڑائی میں حصہ لیا۔ وہاں ہم کامیاب ہوئے، پھر ہم اہواز گئے، وہاں زط اور اساورہ کے لوگ تھے۔ ہم نے ان سے زبردست لڑائی کی اور ہم کامیاب ہوگئے۔ اس میں بہت سے قیدی ہمارے ہاتھ لگے اور ہم نے انہیں آپس میں تقسیم کرلیا۔ بعض لوگوں کو ایک اور بعض کو دو قیدی ملے۔ ہم نے اپنی مملوکہ عورتوں سے جماع بھی کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس کی اطلاع ہوئی تو انہوں نے ہمیں خط لکھا جس میں تحریر تھا کہ تم زمین آباد کرنے کی طاقت نہیں رکھتے، سب قیدیوں کو آزاد کردو اور تم ان میں سے کسی کے مالک نہیں ہو۔ ان کے پاس جتنی زمین ہے اس کے بقدر ان سے خراج لو۔ چناچہ اس حکم کے آنے کے بعد ہم نے سب قیدیوں کو آزاد کردیا۔ ہمارے کتنے ہی بچے تھے جن پر الہماس غالب آگیا! جن زط لوگوں پر ہم غالب آئے تھے ان میں سے بہت سے عربوں کے مشابہ تھے۔ لمبی داڑھی رکھتے تھے، ازار باندھتے تھے اور ٹانگوں کے گرد حلقہ بنا کر بیٹھتے تھے۔ ان کے بارے میں حضرت عمر کو خط لکھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ ان لوگوں کو اپنے قریب کرو، ان میں سے جو اسلام قبول کرلے اسے مسلمانوں کے ساتھ شامل کردو۔ جب لوگوں کے مقابلے میں ان کی آزمائش ہوئی تو ان میں کوئی لڑنے کی قوت نہ نکلی۔ اساورہ ان سے زیادہ زور آور تھے۔ ان کے بارے میں بھی حضرت عمر کو لکھا گیا تو آپ نے جواب میں فرمایا کہ ان کو قریب کرو جو اسلام قبول کرلے اسے مسلمانوں کے ساتھ ملا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36089]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36089، ترقيم محمد عوامة 34516)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34517 ترقیم الشثری: -- 36090
٣٦٠٩٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا شعبة قال: حدثنا ابو إسحاق عن المهلب قال: اغرنا على مناذر (١) ، واصبنا منهم، وكانه كان لهم عهد، فكتب عمر: ردوا ⦗٦٦⦘ ما اصبتم منهم، قال: فردوا حتى ردوا النساء الحبالى (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) فتح مناذر سنة ١٩ هـ كما في الإصابة ٢/ ٤٥٧، وعمر المهلب أربع عشرة سنة.
(٢) رجاله ثقات، أخرجه أبو عبيد في الأموال (٣٧٧)، والبلاذري في الفتوح ص ٣٧١، وابن عساكر ٦/ ٢٨٩، وأسلم بن سهل في تاريخ واسط ص ٣٥.

حضرت مہلب فرماتے ہیں کہ ہم نے اہل مناذر پر چڑھائی کی اور ان پر غلبہ پا لیا۔ گویا ان کا مسلمانوں کے ساتھ عہد تھا۔ جس کی وجہ سے حضرت عمر نے ہمیں خط میں لکھا کہ تم نے ان کا جو کچھ حاصل کیا ہے واپس کردو۔ چنانچہ انہوں نے واپس کردیا حتی کہ حاملہ عورتوں کو بھی واپس کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36090]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36090، ترقيم محمد عوامة 34517)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34518 ترقیم الشثری: -- 36091
٣٦٠٩١ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: حدثني عطاء بن السائب عن ابي زرعة بن (عمرو) (١) (بن) (٢) جرير ان رجلا كان ذا صوت ونكاية على العدو مع ابي موسى، فغنموا مغنما فاعطاه ابو موسى نصيبه ولم يوفه، فابى ان ياخذه إلا (جميعا) (٣) فضربه عشرين سوطا وحلقه، فجمع شعره (وذهب) (٤) إلى عمر فدخل عليه فقال جرير: وانا اقرب الناس منه، فاخرج شعره من (ضبنه) (٥) فضرب (بها) (٦) صدر عمر فقال: اما والله لولاه، فقال عمر: صدق لولا النار، فقال: مالك؟ فقال: كنت رجلا ذا صوت ونكاية على العدو، فغنمنا مغنما، واخبره بالامر، وقال: حلق راسي وجلدني عشرين سوطا يرى انه لا يقتص منه، فقال عمر: لان يكون الناس كلهم على مثل صرامة هذا احب من جميع (ما اتى) (٧) (علي) (٨) ، قال: فكتب عمر إلى ابي موسى: سلام (عليكم) (٩) ، اما بعد: فإن فلان بن فلان اخبرني بكذا وكذا، وإني اقسم عليك إن كنت فعلت به ما فعلت في ملا من الناس لما جلست في ملا منهم فاقتص منك، وإن كنت فعلت به ما فعلت في ⦗٦٧⦘ خلاء فاقعد له في خلاء فيقتص منك، فقال له الناس: اعف عنه، فقال: لا والله لا ادعه لاحد من الناس، فلما (دفع) (١٠) إليه الكتاب قعد للقصاص فرفع راسه إلى السماء وقال: قد عفوت عنه (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (عمر).
(٢) في [أ، هـ]: (عن).
(٣) في [هـ]: (جمعًا).
(٤) في [هـ]: (مذهب).
(٥) في [أ، هـ]: (ضببه).
(٦) في [جـ]: (به).
(٧) في [ب]: (ما كان وفي)، وفي [س]: (ما أفي).
(٨) في [جـ]: (علينا).
(٩) في [ب، جـ]: (عليك).
(١٠) في [ط، هـ]: (رفع).
(١١) صحيح؛ رواية حماد عن عطاء قبل اختلاطه.

حضرت ابو زرعہ بن عمرو بن جریر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ کے ساتھیوں میں ایک آدمی بہت بہادر اور دلیر تھا۔ جب مسلمانوں کو مال غنیمت حاصل ہوا تو حضرت ابو موسیٰ نے اسے اس کا حصہ پورا نہ دیا۔ اس نے کم حصہ لینے سے انکار کردیا۔ حضرت ابو موسیٰ نے اسے بیس کوڑے لگوائے اور اس کا سر مونڈ دیا۔ اس نے اپنے بال جمع کئے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضرت جریر فرماتے ہیں کہ میں لوگوں میں اس کے سب سے زیادہ قریب تھا۔ اس نے اپنے بال ان کے سینے پر مارے اور کہا کہ خدا کی قسم! اگر وہ نہ ہوتی! حضرت عمر نے فرمایا کہ یہ سچ کہتا ہے کہ اگر جہنم نہ ہوتی۔ پھر حضرت عمر نے اس سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے ساری بات بتائی اور کہا کہ حضرت ابو موسیٰ کا خیال ہے کہ ان سے اس کا بدلہ نہیں لیا جائے گا۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تمام لوگ اس آدمی جیسی پختگی پر ہوجائیں، یہ مجھے ان سب چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جو میرے پاس آئی ہیں۔ پھر حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ کو خط لکھا جس میں سلام کے بعد فرمایا کہ فلاں بن فلاں نے مجھے یہ خبر دی ہے اور میں تمہیں قسم دے کر کہتاہوں کہ اگر تم نے اس کے ساتھ یہ زیادتی لوگوں کے سامنے کی ہے تو لوگوں کے سامنے بیٹھ کر اسے بدلہ دو اور اگر تنہائی میں کی ہے تو تنہائی میں اسے بدلہ دو۔ لوگوں نے اس آدمی سے کہا کہ انہیں معاف کردو۔ اس نے کہا کہ نہیں، خدا کی قسم میں اسے کسی کی خاطر نہیں چھوڑوں گا۔ جب خط حضرت ابو موسیٰ کو ملا تو وہ بدلے کے لئے بیٹھ گئے۔ اس آدمی نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور کہا کہ میں نے انہیں معاف کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36091]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36091، ترقيم محمد عوامة 34518)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36092
٣٦٠٩٢ - وقال حماد ايضا: فاعطاه ابو موسى بعض سهمه، وقد قال ايضا جرير: وانا اقرب القوم (منه) (١) ، (قال: وقال) (٢) ايضا: قد عفوت عنه لله (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) في [جـ]: تقديم وتأخير (وقال: قال).
(٣) منقطع؛ حماد لم يدرك أبا موسى.

حضرت حماد نے یہ بھی کہا کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے اسے اس کے حصے کا کچھ حصہ دیا۔ اور حضرت جریر رضی اللہ عنہ نے یہ بھی فرمایا کہ میں لوگوں میں اس کے سب سے زیادہ قریب تھا۔ اور یہ بھی کہا کہ میں نے اللہ کے لئے انہیں معاف کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36092]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36092، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں