مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. في أمر القادسية وجلولاء
جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34462 ترقیم الشثری: -- 36033
٣٦٠٣٣ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا إسماعيل عن شبل بن عوف كان من اهل القادسية وكان يصفر لحيته (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ شبل بن عوف اہل قادسیہ میں سے ہیں اور داڑھی کو زرد کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36033]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36033، ترقيم محمد عوامة 34462)
ترقیم عوامۃ: 34463 ترقیم الشثری: -- 36034
٣٦٠٣٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن سماك عن (ملحان بن سليمان ابن ثروان) (١) قال: كان سلمان امير المدائن، فإذا كان يوم الجمعة قال: يزيد ⦗٣٤⦘ قم فذكر قومك (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (مروان)، وشعبة يقول: ملحان بن ثروان، وغيره يقول: ثروان بن ملحان، وقيل ملحان بن مخارق، وانظر: التاريخ الكبير ٢/ ١٨٢، والجرح والتعديل ٢/ ٤٧٢، وتوضيح المشتبه ٢/ ٩٥، والثقات ٤/ ١٠٠، وميزان الاعتدال ٢/ ٩٢، ولسان الميزان ٢/ ٨٢، والإكمال في رجال أحمد ص ٦٠، وتعجيل المنفعة ص ٦٣، وتكملة الإكمال ١/ ٥٣٣، وطبقات ابن سعد ٦/ ٢١٧.
(٢) مجهول؛ لجهالة ملحان، أخرجه ابن سعد ٦/ ١٢٤، وابن عساكر ١٩/ ٤٤٠.
حضرت سلمان مدائن کے امیر تھے۔ جمعے کے دن وہ فرماتے کہ اے یزید اٹھو اور اپنی قوم کو نصیحت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36034]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36034، ترقيم محمد عوامة 34463)
ترقیم عوامۃ: 34464 ترقیم الشثری: -- 36035
٣٦٠٣٥ - حدثنا عفان قال: ثنا ابو هلال عن قتادة عن انس قال: كان على ابن ام مكتوم يوم القادسية (درع) (١) سابغ (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (دراع).
(٢) صحيح.
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں ابن ام مکتوم پر ایک پوری زرہ تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36035]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36035، ترقيم محمد عوامة 34464)
ترقیم عوامۃ: 34465 ترقیم الشثری: -- 36036
٣٦٠٣٦ - حدثنا هشيم قال: اخبرنا حصين عن محارب بن دثار عن ابن عمر قال: اختلفت انا وسعد بالقادسية في المسح على الخفين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں میرے اور حضرت سعد کے درمیان موزوں پر مسح کے بارے میں اختلاف ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36036]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36036، ترقيم محمد عوامة 34465)
ترقیم عوامۃ: 34466 ترقیم الشثری: -- 36037
٣٦٠٣٧ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور عن إبراهيم قال: فر رجل من القادسية او مهران او بعض تلك المشاهد، فاتى عمر فقال: إني قد هلكت فررت، فقال عمر: كلا انا فئتك (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ذلك.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی قادسیہ یا مہران یا ان جیسی کسی اور جنگ سے فرار ہوا اور حضرت عمر کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ میں ہلاک ہوگیا، میں میدانِ جنگ سے فرار ہوگیا۔ حضرت عمر نے اس سے فرمایا ہرگز نہیں، میں تمہاری پناہ گاہ ہوں (یعنی وہ جماعت جس کی طرف تم پلٹ سکتے ہو)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36037]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36037، ترقيم محمد عوامة 34466)
ترقیم عوامۃ: 34467 ترقیم الشثری: -- 36038
٣٦٠٣٨ - حدثنا محمد بن الحسن الاسدي قال: ثنا الوليد عن سماك بن حرب قال: ادركت الفين من بني اسد قد شهدوا القادسية في الفين الفين، و (كانت) (١) راياتهم في يد سماك صاحب المسجد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (كان).
حضرت سماک بن حرب فرماتے ہیں کہ میں نے بنو اسد کے ایسے دو ہزار لوگوں کو پایا جو قادسیہ کی لڑائی میں دو دو ہزار پر شریک تھے اور ان کے جھنڈے مسجد والے سماک کے ہاتھ میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36038]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36038، ترقيم محمد عوامة 34467)
ترقیم عوامۃ: 34468 ترقیم الشثری: -- 36039
٣٦٠٣٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عاصم الاحول قال: (سال) (١) (صبيح) (٢) ابا عثمان النهدي وانا اسمع فقال له: هل ادركت النبي ﷺ؟ قال: نعم، اسلمت على عهد النبي ﷺ، واديت إليه ثلاث صدقات ولم القه، وغزوت على ⦗٣٥⦘ عهد عمر غزوات، شهدت فتح القادسية وجلولاء (وتستر) (٣) ونهاوند واليرموك وآذربيجان ومهران ورستم، فكنا ناكل السمن ونترك الودك، فسالته عن الظروف، فقال: لم نكن نسال عنها -يعني طعام المشركين (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (شيخ).
(٣) في [أ، ب]: (وتسرد).
(٤) صحيح؛ أخرجه ابن سعد ٧/ ٩٧، والخطيب في التاريخ ١٠/ ٢٠٤، والعجلي في معرفة الثقات ٢/ ٤١٦، وابن عساكر ٣٥/ ٤٧٤، وابن عبد البر في الاستيعاب ٢/ ٨٥٤.
حضرت عاصم احول فرماتے ہیں کہ صبیح نے ابو عثمان نہدی سے سوال کیا کہ کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ دیکھا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اسلام لایا تھا اور تین مرتبہ آپ کی طرف زکوٰۃ بھی بھجوائی تھی، لیکن میری حضور سے ملاقات نہیں ہوئی۔ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں مختلف لڑائیوں میں حصہ لیا، میں قادسیہ، جلولائ، تستر، نہاوند، یرموک، آذربائیجان، مہران اور رستم کی لڑائی میں شریک رہا۔ ہم گھی کھایا کرتے تھے اور چربی چھوڑ دیا کرتے تھے۔ میں نے ان سے مشرکین کے برتنوں میں کھانے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم ان کے بارے میں سوال نہیں کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36039]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36039، ترقيم محمد عوامة 34468)
ترقیم عوامۃ: 34469 ترقیم الشثری: -- 36040
٣٦٠٤٠ - حدثنا عائذ بن حبيب عن اشعث عن الحكم عن إبراهيم قال: ضرب يوم القادسية للعبيد بسهامهم كما ضرب للاحرار (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ذلك.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں قادسیہ میں آزاد لوگوں کی طرح غلاموں کو بھی حصہ دیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36040]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36040، ترقيم محمد عوامة 34469)
ترقیم عوامۃ: 34470 ترقیم الشثری: -- 36041
٣٦٠٤١ - حدثنا الفضل بن دكين عن جعفر عن ميمون قال: لما جاء وفد القادسية حبسهم ثلاثة ايام لم ياذن لهم، ثم اذن لهم، قال: يقولون: التقينا فهزمنا، بل الله الذي هزم وفتح (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ ميمون لم يدرك ذلك.
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ جب قادسیہ کا وفد آیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تین دن تک انہیں ملاقات کی اجازت نہ دی، پھر انہیں اجازت دی تو فرمایا کہ تم کہتے ہو کہ ہم لڑے اور ہم نے دشمن کو شکست دی حالانکہ فتح اور شکست دینے والا تو اللہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36041]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36041، ترقيم محمد عوامة 34470)
ترقیم عوامۃ: 34471 ترقیم الشثری: -- 36042
٣٦٠٤٢ - حدثنا ابو اسامة قال: اخبرنا الصلت بن بهرام حدثنا (جميع) (١) بن عمير (التيمي) (٢) عن عبد الله بن عمر قال: شهدت جلولاء فابتعت من الغنائم باربعين الفا، فقدمت بها على عمر فقال: ما هذا؟ قلت: ابتعت من الغنائم باربعين الفا، فقال: يا صفية (احفظي) (٣) بما قدم به عبد الله (بن عمر) (٤) ، عزمت عليك ان تخرجي منه شيئا، قالت: يا امير المؤمنين، وإن كانت غير طيب، قال: ذاك لك، ⦗٣٦⦘ قال: فقال لعبد الله بن عمر: ارايت (لو) (٥) انطلق بي إلى النار اكنت (مفتدي) (٦) ، قلت: نعم ولو بكل شيء اقدر عليه، قال: فإني كانني شاهدك يوم جلولاء وانت تبايع (الناس) (٧) ويقولون: هذا عبد الله بن عمر صاحب رسول الله ﷺ وابن امير المؤمنين واكرم اهله عليه، و (انت) (٨) كذلك قال: فإن (يرخصوا) (٩) عليك بمائة احب إليهم من ان يغلوا عليكم بدرهم، وإني (مخاصم) (١٠) ، وساعطيك من الربح افضل ما يربح رجل من قريش، اعطيك ربح الدرهم (درهما) (١١) ، قال: فخلى علي سبعة ايام ثم دعا التجار فباعه باربعمائة الف، فاعطاني ثمانين الفا، وبعث بثلاثمائة الف وعشرين الفا إلى سعد، فقال: اقسم هذا المال بين الذين شهدوا الوقعة، فإن كان (مات فيهم) (١٢) احد فابعث بنصيبه إلى ورثته (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط]: (حميد).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (الليثي)، وفي [جـ، س، ص، ع]: (البتي)؛ والمثبت هو الموافق لكتب التراجم.
(٣) في [س]: (احتفظي).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) في [أ، ب]: (إن).
(٦) في [أ، هـ]: (مقتدي).
(٧) سقط من: [أ، هـ].
(٨) زيادة من: [هـ].
(٩) في [أ، ب]: (ترخصوا).
(١٠) في [هـ]: (قاسم).
(١١) سقط من: [جـ].
(١٢) في [أ، ب]: (مات منهم).
(١٣) ضعيف؛ لضعف جميع بن عمير، أخرجه أبو عبيد في الأموال (٦٣٨)، وابن عساكر ٤٤/ ٣٢٣.
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں جلولاء کی جنگ میں شریک ہوا اور میں نے مال غنیمت میں سے چالیس ہزار کی چیزیں خریدیں۔ پھر میں انہیں لے کر حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ میں نے کہا کہ میں نے مال غنیمت میں سے چالیس ہزار کی خریدی ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ اے صفیہ! جو چیز عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما لائے ہیں اس کی حفاظت کرو۔ میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم نے اس میں سے کچھ نہیں نکالنا۔ انہوں نے کہ اے امیر المومنین! اگر کوئی چیز غیر طیب ہو تو؟ حضرت عمر نے فرمایا کہ وہ تمہارے لئے ہے۔ (٢) پھر حضرت عمر نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا کہ اگر مجھے آگ کی طرف لے جایا جارہا ہو تو کیا تم یہ چیز فدیہ دے کر مجھے چھڑاؤ گے؟ انہوں نے عرض کیا کہ میں ضرور ایسا کروں گا بلکہ ہر وہ چیز جو میرے پاس ہو میں فدیے میں دے دوں گا۔ پھر حضرت عمر نے فرمایا کہ گویا میں جلولاء کے دن تمہیں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگوں سے خرید و فروخت کر رہے ہو اور وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں۔ امیر المومنین کے بیٹے ہیں، ان کے معزز ترین فرد ہیں اور آپ واقعی ایسے ہیں۔ وہ آپ کو سو درہم کی رعایت کریں یہ انہیں زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ وہ آپ سے ایک درہم زیادہ وصول کریں۔ میں اس معاملے میں تم سے جھگڑوں گا، اور میں تمہیں قریش کے کسی بھی آدمی کے بہترین نفع سے زیادہ نفع دوں گا، میں تمہیں ایک درہم پر ایک درہم نفع دوں گا۔ پھر انہوں نے سات دن تک مجھے چھوڑے رکھا، پھر تاجروں کو بلایا اور وہ چیزیں چار لاکھ کی بیچ دیں۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ انہوں نے مجھے اسی ہزار دیئے اور تین لاکھ بیس ہزار حضرت سعد کو بھجوا دیئے اور فرمایا کہ یہ مال ان مجاہدین میں تقسیم کردو جو جنگ میں شریک تھے۔ اگر ان میں سے کوئی مرچکا ہو تو اس کے ورثہ کو دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36042]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36042، ترقيم محمد عوامة 34471)