مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. باب
باب
ترقیم عوامۃ: 34549 ترقیم الشثری: -- 36124
٣٦١٢٤ - [حدثنا ابو عبد الرحمن بقي بن مخلد قال: حدثنا ابو بكر عبد الله بن محمد بن ابي شيبة قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب ان النبي ﷺ انزل عليه القرآن وهو ابن ثلاث واربعين (سنة) (١) ، واقام بمكة عشر سنين، وبالمدينة عشر سنين، وتوفي وهو ابن ثلاث وستين سنة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س، ط، و، ع].
(٢) مرسل؛ سعيد بن المسيب تابعي، وذكره البخاري في الصحيح (٤١٩٦)، وأخرجه ابن جرير في التاريخ ٢/ ٢٤٠، والحاكم ٦٦٧/ ٢ (٤٢١٣)، وابن عبد البر في التمهيد ٣/ ١٥، وابن سعد ١/ ٢٢٤، والبيهقي في دلائل النبوة ٢/ ١٣٢، وابن إسحاق (٤٦٢)، وخليفة بن خياط في التاريخ ص ٩٥.
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر تینتالیس سال کی عمر میں قرآن نازل ہونا شروع ہوا آپ مکہ مکرمہ میں دس سال رہے اور مدینہ منورہ میں دس سال رہے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ کی عمر مبارک تریسٹھ سال تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36124]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36124، ترقيم محمد عوامة 34549)
ترقیم عوامۃ: 34550 ترقیم الشثری: -- 36125
٣٦١٢٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن ابي إسحاق عن عامر بن سعد عن جرير انه سمع معاوية (يخطب) (١) قال: مات رسول الله ﷺ وهو ابن ثلاث وستين سنة، (وابو بكر) (٢) وعمر، وانا ابن ثلاث وستين (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (خطب).
(٢) في [ت]: بياض.
(٣) حسن؛ فيه عامر بن سعد البجلي صدوق، والخبر أخرجه مسلم (٢٣٥٢)، والترمذي (٣٦٥٣)، وأحمد ٤/ ١٠٠ (١٦٩٦٩).
حضرت جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے سنا حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ خطبہ دے رہے تھے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک وفات کے وقت تریسٹھ سال حضرات شیخین رضی اللہ عنہ ما کی تریسٹھ سال تھی اور میں بھی تریسٹھ سال کا ہوچکا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36125]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36125، ترقيم محمد عوامة 34550)
ترقیم عوامۃ: 34551 ترقیم الشثری: -- 36126
٣٦١٢٦ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام عن عكرمة عن ابن عباس قال: انزل على النبي ﷺ وهو ابن اربعين سنة، ثم مكث بمكة ثلاث عشرة سنة، وكان بالمدينة عشرا، فقبض وهو ابن ثلاث وستين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٨٥١)، والترمذي (٣٦٢١)، وأحمد ١/ ٢٣٦ (٢١١٠).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی چالیس سال کی عمر میں نازل ہوئی پھر آپ تیرہ سال مکہ مکرمہ میں رہے اور دس سال مدینہ منورہ میں اور وفات کے وقت آپ کی عمر تریسٹھ سال تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36126، ترقيم محمد عوامة 34551)
ترقیم عوامۃ: 34552 ترقیم الشثری: -- 36127
٣٦١٢٧ - حدثنا إسماعيل عن خالد عن عمار مولى بني هاشم عن ابن عباس قال: توفي النبي ﷺ وهو ابن خمس وستين سنة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) معلول، أخرجه مسلم (٢٣٥٣)، وأحمد (١٩٤٥).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ وفات کے وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک پینسٹھ سال تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36127]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36127، ترقيم محمد عوامة 34552)
ترقیم عوامۃ: 34553 ترقیم الشثری: -- 36128
٣٦١٢٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد عن عمار مولى بني هشام عن ابن عباس ان رسول الله ﷺ بعث وهو ابن اربعين سنة، واقام بمكة خمس عشرة سنة، وبالمدينة عشرا فقبض وهو ابن خمس وستين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) معلول، أخرجه مسلم (٢٣٥٣).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی چالیس سال کی عمر میں بعثت ہوئی آپ پندرہ سال مکہ میں رہے اور دس سال مدینہ منورہ میں رہے اور وفات کے وقت آپ کی عمر پینسٹھ سال تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36128]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36128، ترقيم محمد عوامة 34553)
ترقیم عوامۃ: 34554 ترقیم الشثری: -- 36129
٣٦١٢٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام عن الحسن قال: انزل على النبي ﷺ وهو ابن اربعين فمكث بمكة عشر سنين، وبالمدينة عشر سنين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الحسن تابعي.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آپ پر چالیس سال کی عمر میں وحی نازل ہوئی آپ دس سال مکہ میں اور دس سال مدینہ میں رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36129]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36129، ترقيم محمد عوامة 34554)
ترقیم عوامۃ: 34555 ترقیم الشثری: -- 36130
٣٦١٣٠ - حدثنا ابو اسامة عن هشام بن عروة قال: اسلم الزبير وهو ابن ست عشرة سنة، ولم يتخلف عن غزوة غزاها رسول الله ﷺ، وقتل وهو ابن بضع وستين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) رجاله ثقات؛ لكن عروة لم يدرك غزوات أبيه مع النبي ﷺ.
حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ سولہ سال کی عمر میں اسلام لائے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی بھی غزوہ میں پیچھے نہ رہے اور جب شہید ہوئے تو ان کی عمر ساٹھ سال سے اوپر تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36130]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36130، ترقيم محمد عوامة 34555)
ترقیم عوامۃ: 34556 ترقیم الشثری: -- 36131
٣٦١٣١ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا شريك عن ابي إسحاق قال: مات رسول الله ﷺ وابو بكر وعمر وعلي ابناء ثلاث وستين سنة، وعثمان وهو ابن نيف وسبعين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ أبو إسحاق لم يدرك ذلك، أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (١٦٦)، وابن عساكر ٣٩/ ٥٢٣، وابن سعد ٣/ ٣٨ و ٢٠٢ و ٣٦٥.
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حضرات شیخین اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی عمر مبارک وفات کے وقت تریسٹھ سال تھی اور حضرت عثمان کی عمر ستر سے کچھ زائد تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36131]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36131، ترقيم محمد عوامة 34556)
ترقیم عوامۃ: 34557 ترقیم الشثری: -- 36132
٣٦١٣٢ - حدثنا هشيم عن ابي بشر عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: جمعت المحكم على عهد رسول الله ﷺ، قال: قلت له: وما المحكم؟ قال: المفصل (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ صرح هشيم بالتحديث عند البخاري (٥٠٣٦)، وأحمد (٣١٢٥).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں المحکم کو جمع کیا، راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ المحکم سے کیا مراد ہے؟ فرمایا مفصل۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36132]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36132، ترقيم محمد عوامة 34557)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36133
٣٦١٣٣ - وزاد غير هشيم: وقبض وانا ابن عشر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هكذا رواه أبو عوانة عند البخاري (٥٠٣٥)، وأحمد (٢٢٨٣)، وشعبة عند أحمد (٢٦٠١)، والطيالسي (٢٦٣٩).
ہشیم کے علاوہ دوسرے راوی نے یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت میں دس سال کا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36133]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36133، ترقيم محمد عوامة ---)