🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. كلام الحسن البصري
حضرت حسن بصری کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36437 ترقیم الشثری: -- 38024
٣٨٠٢٤ - حدثنا عفان قال: حدثنا ابو الاشهب قال: سمعت الحسن يقول: يا ابن آدم إن لك سرا، وإن لك علانية، فسرك املك (بك) (١) من علانيتك، وإن لك (عملا، وإن لك قولا) (٢) ، (فعملك) (٣) املك (بك) (٤) من قولك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، ب]: (به).

حضرت ابوالاشہب بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حسن کو کہتے سنا: اے آدم کے بیٹے! تیرا ایک پوشیدہ حال ہے اور ایک تیرا ظاہری حال ہے۔ پس تیرا پوشیدہ حال، تیرے ظاہر سے زیادہ تجھ پر قابض ہے۔ ایک تیرا عمل ہے اور ایک تیرا قول ہے۔ پس تیرا عمل، تیرے قول سے زیادہ تجھ پر قابض ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38024]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38024، ترقيم محمد عوامة 36437)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36438 ترقیم الشثری: -- 38025
٣٨٠٢٥ - (حدثنا عفان قال) (١) : حدثنا ابو الاشهب قال: سمعت الحسن يقول: يا ابن آدم تبصر القذى في عين اخيك، وتدع الجذل (٢) (معترضا) (٣) في عينك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) هو جذع الشجرة وأصلها بدون غصونها.
(٣) في [جـ]: (معترض).

حضرت ابوالاشہب بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو کہتے سنا۔ اے ابن آدم! تجھے اپنے بھائی کی آنکھ کا تنکا دکھائی دیتا ہے اور اپنی آنکھ میں موجود شہتیر بھی تو چھوڑ دیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38025]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38025، ترقيم محمد عوامة 36438)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36439 ترقیم الشثری: -- 38026
٣٨٠٢٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا عطاء بن السائب ان ابا (البختري) (١) واصحابه كانوا إذا سمع احدهم (يثني) (٢) عليه او دخله عجب ثنى منكبيه وقال: خشعت لله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ع]: (البحتري).
(٢) سقط من: [س]، وفي [ع]: (شيء).

حضرت عطاء بن سائب بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوالبختری اور ان کے ساتھی جب کسی کو اپنے بارے میں تعریف کہتے سنتے یا انہیں عجب محسوس ہوتا تو وہ اپنے کندھوں کو موڑ لیتے اور کہتے۔ میں اللہ کے لیے خشوع کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38026]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38026، ترقيم محمد عوامة 36439)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36440 ترقیم الشثری: -- 38027
٣٨٠٢٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت قال: قيل للحسن: يا ابا سعيد اينام الشيطان؟ قال: لو غفل لوجدها كل مؤمن من قلبه.
حضرت ثابت سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن سے پوچھا گیا۔ اے ابوسعید! کیا شیطان سوتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: اگر وہ غافل ہوتا تو اس بات کو ہر مومن اپنے دل میں محسوس کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38027]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38027، ترقيم محمد عوامة 36440)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36441 ترقیم الشثری: -- 38028
٣٨٠٢٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا ابو الاشهب قال: (حدثنا) (١) الحسن انه قال: (٢) للشر (اهل) (٣) ، وللخير (اهل) (٤) ، (و) (٥) من ترك شيئا كفيه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أخبرنا)، وفي [هـ]: (سمعت).
(٢) في [جـ]: زيادة (أن).
(٣) في [جـ]: (أهلًا).
(٤) في [جـ]: (أهلًا).
(٥) سقط من: [جـ].

حضرت ابوالاشہب بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ حضرت حسن بیان کرتے ہیں۔ شر کے اہل بھی ہیں اور خیر کے اہل بھی ہیں۔ جو شخص کسی چیز کو چھوڑ دیتا ہے تو اس کو اس کی کفایت ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38028]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38028، ترقيم محمد عوامة 36441)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36442 ترقیم الشثری: -- 38029
٣٨٠٢٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام عن حفصة عن الربيع بن زياد عن كعب قال: والله ما استقر لعبد ثناء في الارض حتى يستقر (له) (١) في اهل السماء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
حضرت کعب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ خدا کی قسم! کسی بندہ کی تعریف زمین میں نہیں ٹھہرتی یہاں تک کہ وہ اس کے لیے آسمان میں قرار پکڑ لیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38029، ترقيم محمد عوامة 36442)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36443 ترقیم الشثری: -- 38030
٣٨٠٣٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا جويبر عن الضحاك قال: كتب عمر بن الخطاب إلى ابي موسى: اما بعد فإن القوة في العمل ان لا تؤخروا عمل اليوم لغد، فإنكم إذا فعلتم ذلك تداركت عليكم الاعمال فلم (تدروا) (١) ايها تاخذون فاضعتم، فإذا خيرتم بين امرين: احدهما للدنيا والآخر للآخرة؛ فاختاروا ⦗٥٦٠⦘ امر الآخرة على امر الدنيا، فإن الدنيا تفنى و (٢) الآخرة تبقى، كونوا من الله (على وجل) (٣) ، وتعلموا كتاب الله، فإنه ينابيع العلم وربيع القلوب (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (يدروا).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: زيادة (إن).
(٣) في [جـ]: ﷿.
(٤) ضعيف جدًا؛ جويبر متروك، أخرجه ابن شبه في تاريخ المدينة (١٣٠٩)، وأبو عبيد في الأموال (١٠)، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٥٧٢.

حضرت ضحاک سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حصرت ابوموسیٰ کو تحریر فرمایا: اما بعد! بیشک عمل میں قوت یہ ہے کہ تم آج کا کام کل پر نہ چھوڑو۔ کیونکہ تم جب اس طرح کرو گے تو بہت سے اعمال تمہارے اوپر جمع ہوجائیں گے۔ تمہیں پتہ نہیں چلے گا کہ تم ان میں سے کس کو لو۔ پھر تم ضیاع کرو گے۔ پس جب تمہیں دو کاموں کے درمیان اختیار دیا جائے۔ ان میں سے ایک دنیا کے لیے ہو۔ اور دوسرا آخرت کے لیے ہو۔ تو تم آخرت کے کام کو دنیا کے کام پر ترجیح دو۔ کیونکہ دنیا فانی ہے اور آخرت باقی ہے اور تم اللہ کی طرف سے خوف پر رہو۔ اور تم اللہ کی کتاب سیکھو۔ کیونکہ وہ علم کے چشمے ہیں اور دلوں کی بہار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38030، ترقيم محمد عوامة 36443)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36444 ترقیم الشثری: -- 38031
٣٨٠٣١ - حدثنا جرير عن قابوس عن ابيه عن ابن عباس قال: من (راءي راءى) (١) (الله) (٢) به (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (رأيا رأيًا).
(٢) في [س]: (للَّه).
(٣) ضعيف؛ لحال قابوس ففيه بين، وورد نحوه مرفوعًا، أخرجه مسلم (٢٩٨٦).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جو شخص ریا کاری کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کے ساتھ دکھلاوا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38031، ترقيم محمد عوامة 36444)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36445 ترقیم الشثری: -- 38032
٣٨٠٣٢ - حدثنا وكيع عن الاوزاعي عن حسان بن عطية عن عبد الله بن ابي زكريا قال: بلغني ان الرجل إذا راءى بشيء من عمله احبط ما كان قبل ذلك.
حضرت عبداللہ بن ابی زکریا سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی کہ جب آدمی اپنے کسی عمل میں ریا کاری کرتا ہے تو اس کے اس سے پہلے والے عمل ضائع ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38032، ترقيم محمد عوامة 36445)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36446 ترقیم الشثری: -- 38033
٣٨٠٣٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة بن كهيل قال: سمعت جندبا العلقي يقول: قال رسول الله ﷺ:"من يسمع يسمع الله به، ومن يرائي يرائي الله به" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاي (٦٤٩٩)، ومسلم (٢٩٨٧).
حضرت جندب علقی فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ناموری چاہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو رسوا کرتے ہیں اور جو شخص ریا کاری کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے ساتھ دکھلاوا کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38033]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38033، ترقيم محمد عوامة 36446)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں