🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. كلام الحسن البصري
حضرت حسن بصری کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36467 ترقیم الشثری: -- 38054
٣٨٠٥٤ - حدثنا ابو اسامة عن ابي الاشهب قال: قرا الحسن: ﴿التائبون العابدون﴾ [التوبة: ١١٢] ، قال: تابوا من الشرك، وبرئوا من النفاق.
حضرت ابوالاشہب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت حسن نے قرآن مجید کی آیت { التَّائِبُونَ الْعَابِدُونَ } تلاوت کی تو فرمایا: انہوں نے شرک سے توبہ کی اور وہ نفاق سے بری ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38054]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38054، ترقيم محمد عوامة 36467)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36468 ترقیم الشثری: -- 38055
٣٨٠٥٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا ابو عقيل (بشير) (١) بن عقبة قال: سمعت الحسن يقول العلماء: ثلاثة منهم عالم لنفسه ولغيره، (فذلك) (٢) افضلهم (وخيرهم) (٣) (ومنهم عالم لنفسه فحسن) (٤) ، ومنهم عالم لا لنفسه ولا لغيره فذلك (شرهم) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (بشر).
(٢) في [أ، ب]: (فذاك).
(٣) في [جـ]: (وأخيرهم).
(٤) في [س]: تقديم وتأخير.
(٥) في [جـ]: (أشرهم).

حضرت حسن فرماتے ہیں۔ علماء تین طرح کے ہیں۔ بعض وہ علماء ہیں جو اپنے نفس کے لیے اور دوسروں کے لیے عالم ہیں۔ یہ علماء میں سے افضل اور بہتر ہیں۔ اور بعض وہ علماء ہیں جو اپنے نفس کے لیے عالم ہیں۔ یہ بھی بہتر ہیں۔ اور بعض علماء وہ ہیں جو نہ اپنے نفس کے لیے ہیں اور نہ کسی غیر کے لیے۔ یہ علماء میں سے بدترین ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38055]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38055، ترقيم محمد عوامة 36468)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36469 ترقیم الشثری: -- 38056
٣٨٠٥٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا ابو الاشهب عن الحسن قال: من استطاع منكم (ان) (١) يكون إماما لاهله، إماما (لحيه، إماما) (٢) لمن وراء ذلك فليفعل، فإنه ليس (شيء) (٣) يؤخذ عنك إلا كان لك فيه نصيب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [س]: (بشيء).

حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تم میں سے جو شخص اس بات کی صلاحیت رکھتا ہے کہ وہ اپنے اہل کا، اپنے قبیلہ کا اور ان سے آگے والے لوگوں کا امام ہو تو اس کو یہ کام کرنا چاہیے۔ کیونکہ تم سے جو چیز بھی لی جائے گی اس میں تمہارا حصہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38056]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38056، ترقيم محمد عوامة 36469)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36470 ترقیم الشثری: -- 38057
٣٨٠٥٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن هشام عن (الحسن) (١) قال: ادركت اقواما يعزمون على اهاليهم (ان لا) (٢) يردوا سائلا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (الحسين).
(٢) في [. . . .]: تقديم وتأخير

حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے جو اپنے گھر والوں کو اس بات پر پکا کرتے تھے کہ وہ کسی سائل کو واپس نہیں کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38057]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38057، ترقيم محمد عوامة 36470)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36471 ترقیم الشثری: -- 38058
٣٨٠٥٨ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن (الحسن) (١) انه تلا: ﴿ (واسالهم) (٢) عن ⦗٥٦٦⦘ القرية التي كانت حاضرة البحر إذ يعدون في السبت إذ تاتيهم حيتانهم يوم سبتهم شرعا﴾ [الاعراف: ١٦٣] الآية، قال: كان حوت حرمه الله (عليهم) (٣) في يوم، (واحله) (٤) لهم في سوى ذلك، (فكان) (٥) ياتيهم في اليوم الذي حرم عليهم كانه المخاض، ما يمتنع من احد، فجعلوا يهمون ويمسكون حتى اخذوه، فاكلوا -والله- بها اوخم اكلة اكلها قوم (قط) (٦) ابقى خزيا في الدنيا واشد عقوبة في الآخرة، وايم الله للمؤمن اعظم حرمة عند الله من حوت ولكن الله جعل موعد قوم الساعة والساعة ادهى وامر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (الحسين).
(٢) في [جـ]: (وسلهم).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [أ، ب]: (راحة)، وفي [جـ]: (راحلهم)، وفي [س]: (راحاته).
(٥) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (كان).
(٦) في [أ، ط، هـ]: (لوط).

حسن کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے { وَاسْأَلْہُمْ عَنِ الْقَرْیَۃِ الَّتِی کَانَتْ حَاضِرَۃَ الْبَحْرِ إذْ یَعْدُونَ فِی السَّبْتِ إذْ تَأْتِیہِمْ حِیتَانُہُمْ یَوْمَ سَبْتِہِمْ شُرَّعًا } پوری آیت تلاوت کی۔ تو فرمایا: یہ ایک مچھلی تھی جس کو اللہ تعالیٰ نے ایک دن ان پر حرام کیا تھا اور اس کے علاوہ بقیہ دنوں میں اس کو لوگوں کے لیے حلال کیا تھا۔ پس یہ مچھلی ان کے پاس اس دن حاملہ اونٹنی کی طرح کی آجاتی تھیں۔ جو کسی سے نہیں رکتی تھی۔ چناچہ ان لوگوں نے ارادہ کیا اور (اس کو) روکنا شروع کیا۔ یہاں تک کہ وہ اس کو پکڑ لیتے اور پھر کھالیتے۔ خدا کی قسم! اس کھانے سے زیادہ وبال والا کوئی کھانا نہیں ہے جو لوگوں نے کبھی کھایا ہو۔ اس نے دنیا میں سب سے دیرپا رسوائی اور آخرت میں شدید ترین عذاب کو چھوڑ دیا۔ اور خدا کی قسم! مومن تو خدا کے ہاں مچھلی سے زیادہ حرمت رکھتا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے لیے قیامت کے دن کا وعدہ کر رکھا ہے اور قیامت زیادہ وحشت ناک اور زیادہ تلخ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38058]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38058، ترقيم محمد عوامة 36471)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36472 ترقیم الشثری: -- 38059
٣٨٠٥٩ - حدثنا وكيع عن ابن عون عن محمد قال: كنا نتحدث ان العبد إذا اراد الله به -اظنه قال: خيرا- جعل له زاجرا من نفسه يامره بالخير وينهاه عن المنكر.
محمد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ یہ بات کیا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندہ کے ساتھ خیر کا (میرا گمان ہے کہ انہوں نے یہی لفظ کہا تھا) ارادہ کرتے ہیں تو اس کے لیے اس کے اپنے نفس کی طرف سے ایک زاجر مقرر کردیتے ہیں جو اس کو خیر کا حکم دیتا ہے اور اس کو منکر سے روکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38059]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38059، ترقيم محمد عوامة 36472)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36473 ترقیم الشثری: -- 38060
٣٨٠٦٠ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) قال: حدثنا عبد الحميد بن عبد الله بن مسلم بن يسار قال: اخبرنا كلثوم بن (جبر) (٢) قال: كان المتمني بالبصرة يقول: فقه الحسن، وورع محمد بن سيرين، وعبادة طلق بن حبيب، وحلم (٣) ابن (يسار) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (خباب).
(٢) في [س]: (جبير).
(٣) في [هـ]: زيادة (مسلم).
(٤) في [ع]: (سيار).

حضرت کلثوم بن جبر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بصرہ میں متمنی کہا کرتا تھا۔ حسن کی فقہ، حضرت محمد بن سیرین کا ورع، حضرت طلق بن حبیب کی عبادت اور ابن یسار کا حلم (بےمثال) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38060]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38060، ترقيم محمد عوامة 36473)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36474 ترقیم الشثری: -- 38061
٣٨٠٦١ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد عن عاصم قال: سمعت مورقا العجلي يقول: ما رايت احدا افقه في ورعه، ولا اورع في فقهه من محمد.
حضرت مؤرق عجلی کہتے ہیں کہ میں نے محمد رحمہ اللہ سے بڑھ کر اپنی فقہ میں پرہیزگاری کرنے والا، اور اپنی پرہیزگاری میں فقہ رکھنے والا نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38061]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38061، ترقيم محمد عوامة 36474)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 38062
٣٨٠٦٢ - (١) وقال ابو قلابة: اصرفوه حيث شئتم فتجدونه اشدكم ورعا، واملككم لنفسه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (قال).
حضرت ابوقلابہ فرماتے ہیں کہ تم اس کو جہاں چاہو پھیر دو، تم اسے اپنے میں سب سے زیادہ پرہیزگار اور اپنے نفس پر سب سے زیادہ قابو رکھنے والا پاؤ گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38062]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38062، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36475 ترقیم الشثری: -- 38063
٣٨٠٦٣ - حدثنا الثقفي عن ايوب عن محمد قال: لا اعلم (الدرن) (١) من الدين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في تاريخ ابن معين: (رواية الدوري ٤٢/ ٢٦٥، والمراد: عدم النظافة، وفي الحلية ٣/ ١١: (لا أعلم القذر من الدين)، وفي [أ، ط، هـ]: (الدون).
حضرت محمد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں دین میں کوئی میل کچیل نہیں جانتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38063]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38063، ترقيم محمد عوامة 36475)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں