🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36871 ترقیم الشثری: -- 38464
٣٨٤٦٤ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي قال: حدثنا إسرائيل عن (ابي) (١) حصين عن خيثمة قال: كان عيسى بن مريم (٢) ويحيى (ابني) (٣) خالة، وكان عيسى يلبس الصوف، وكان يحيى يلبس الوبر، ولم يكن لواحد منهما دينار ولا درهم، ولا عبد ولا امة، ولا ماوى ياويان إليه، اينما (جنهما) (٤) الليل اويا، فلما (ارادا) (٥) ان يفترقا قال له (يحيى) (٦) : اوصني، قال: لا تغضب، قال: لا استطيع إلا ان اغضب، قال: لا (تقتن) (٧) مالا، (قال) (٨) : اما هذا فعسى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [جـ]: زيادة ﵉.
(٣) في [أ، ب]: (بني).
(٤) في [س]: (جنهم).
(٥) في [س، ع]: (أراد).
(٦) سقط من: [ع].
(٧) في [أ]: (تقتني)، وفي [ع]: (تقن).
(٨) سقط من: [ب].

حضرت خثیمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عیسیٰ بن مریم علیہ السلام اور یحییٰ علیہ السلام دونوں خالہ زاد تھے اور عیسیٰ علیہ السلام اون کا کپڑا پہنتے تھے اور یحییٰ علیہ السلام اونٹ کے بالوں کا کپڑا پہنتے تھے اور ان میں سے کسی کے پاس بھی نہ کوئی درہم ہوتا تھا اور نہ ہی دینار ہوتا تھا اور نہ ہی کوئی غلام ہوتا تھا اور نہ ہی کوئی باندی ہوتی تھی اور نہ ہی کوئی ایسا ٹھکانہ ہوتا تھا کہ جہاں وہ پناہ گزین ہوسکیں۔ جس جگہ بھی رات ہوجاتی وہیں ٹھہر جاتے۔ پھر جب انہوں نے جدا ہونے کا ارادہ کیا تو یحییٰ علیہ السلام نے عیسیٰ علیہ السلام سے عرض کیا کہ مجھے کوئی وصیت کردیں تو انہوں نے کہا کہ غصہ مت کرنا تو یحییٰ علیہ السلام نے کہا کہ میں غصہ کرنے پر قابو نہیں کرسکتا تو عیسیٰ علیہ السلام نے کہا کہ مال کو جمع مت کرنا تو یحییٰ علیہ السلام نے جواب دیا کہ البتہ یہ کام شاید ہوسکے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38464]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38464، ترقيم محمد عوامة 36871)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36872 ترقیم الشثری: -- 38465
٣٨٤٦٥ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا ابو هلال عن قتادة في قول الله (تعالى) (١) : ﴿بكاس من معين﴾ [الصافات: ٤٥] ، قال: كاس من خمر جارية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ع].
حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے قرآن پاک کی آیت { بِکَأْسٍ مِنْ مَعِینٍ } کی تفسیر میں منقول ہے کہ یہ گلاس بہتی ہوئی شراب سے پر ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38465]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38465، ترقيم محمد عوامة 36872)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36873 ترقیم الشثری: -- 38466
٣٨٤٦٦ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا سعيد بن زيد قال: حدثنا سعيد ابن إياس الجريري قال: حدثنا ابو العلاء ان رجلا من اصحاب النبي ﷺ ادركته الوفاة فجعل يقول: والهفاه! والهفاه! فقيل (له) (١) : (لم) (٢) تلهف؟ فقال: إني سالت رسول الله ﷺ، قلت: ما يكفيني من الدنيا؟ قال: خادم ومركب، فلا انا سكت فلم اساله ولا انا حين سالته انتهيت إلى قوله، واصبت من الدنيا وفي يدي ما في يدي وجاءني الموت (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط، هـ]: (له).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) معلول؛ الجريري روى عنه سعيد بن زيد بعد اختلاطه، ورواه حماد بن سلمة عن الجريري عن أبي نضرة عن عبد اللَّه بن مولة عن بريدة، كما تقدم ١٣/ ٢٤٥ برقم [٣٧١٠٧].

حضرت ابوالعلاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے کسی کی وفات کا وقت قریب آیا تو کہنے لگا کہ ہائے افسوس، ہائے افسوس۔ ان سے پوچھا گیا آپ کس بات پر افسوس کررہے ہیں تو اس نے جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ مجھ کو دنیا میں کیا چیز کافی ہوگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ ایک غلام اور ایک سواری۔ پس نہ تو میں خاموش ہی رہا کہ سوال نہ کرتا اور نہ جس وقت میں نے سوال کیا اس پر عمل کیا اور میں نے دنیا حاصل کی اور میری ملک میں اتنا اتنا مال ہے اور مجھ کو موت نے آن گھیرا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38466]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38466، ترقيم محمد عوامة 36873)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36874 ترقیم الشثری: -- 38467
٣٨٤٦٧ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا شيبان عن ليث عن مجاهد قال: (آية) (١) انزلت في هذه (الامة) (٢) : ﴿ (٣) قل اؤنبئكم بخير من (ذلكم) (٤) ﴾ [آل عمران: ١٥] ، قال عمر: الآن يا رب (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (إنه).
(٢) في [س]: (إلا. . .) ثم بياض.
(٣) في [أ، ب، جـ، س، ع]: زيادة (هل).
(٤) في [أ، ب]: (ذلك).
(٥) مرسل ضعيف؛ ليث ضعيف ومجاهد لم يدرك عمر.

حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس امت کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی { قل أَؤُنَبِّئُکُمْ بِخَیْرٍ مِنْ ذَلِکُمْ } تو عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اے اللہ اس وقت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38467]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38467، ترقيم محمد عوامة 36874)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36875 ترقیم الشثری: -- 38468
٣٨٤٦٨ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا سعيد بن زيد اخو حماد بن زيد قال: حدثنا عثمان (الشحام) (١) قال: حدثنا محمد بن واسع قال: قدمت (من) (٢) مكة فإذا على الخندق قنطرة، فاخذت فانطلق بي إلى مروان (بن) (٣) المهلب وهو ⦗١١٥⦘ امير على البصرة، فرحب بي (وقال) (٤) : حاجتك (يا ابا) (٥) عبد الله، (قلت) (٦) : حاجتي إن استطعت ان (تكون) (٧) كما قال اخو بني عدي، قال: ومن اخو بني عدي؟ (قال) (٨) : العلاء بن زياد، قال: استعمل صديق له مرة على عمل، فكتب إليه: اما بعد فإن استطعت ان لا تبيت إلا وظهرك خفيف، وبطنك خميص، وكفك نقية من دماء المسلمين واموالهم، فإنك إن فعلت ذلك لم يكن عليك سبيل ﴿إنما السبيل على الذين يظلمون الناس ويبغون في الارض﴾ [الشورى: ٤٢] الآية، قال مروان: صدق (و) (٩) الله ونصح، ثم قال: حاجتك يا ابا عبد الله؟ قلت: حاجتي ان تلحقني باهلي، قال: فقال: نعم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الشخام).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [جـ]: (فقال).
(٥) في [ع]: (يابا).
(٦) في [ب]: (قال).
(٧) في [أ، ب]: (تقول)، وفي [ع]: (أكون).
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) سقط من: [أ، ب، جـ].

حضرت محمد بن واسع فرماتے ہیں کہ میں مکہ سے آیا تو خندق پر ایک پل تھا، وہاں مجھے پکڑ لیا گیا اور مروان بن مہلب کے پاس لے جایا گیا جو بصرہ کے امیر تھے۔ انہوں نے مجھے مرحبا کہا اور فرمایا اے ابوعبداللہ آپ کی کوئی حاجت ہو؟ میں نے کہا کہ میری حاجت یہ ہے کہ اگر آپ طاقت رکھیں تو اسی طرح ہوجائیں کہ جس طرح بنی عدی کے بھائی نے کہا تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ بنی عدی کے بھائی کون ہیں؟ تو میں نے جواب دیا کہ ”علاء بن زیاد“ ہیں۔ ان کے کسی دوست کو ایک مرتبہ کسی کام پر عامل مقرر کیا گیا تو انہوں نے اسے لکھا کہ ”اما بعد“ اگر تو طاقت رکھے کہ تو رات اس حالت میں گزارے کہ تیری کمر ہلکی ہو اور تیرا پیٹ خالی ہو اور تیری ہتھیلیاں مسلمانوں کے خون اور اموال سے پاک ہوں تو اگر تو نے یہ کام کرلیا تو تجھ پر کوئی راستہ نہیں۔ راستہ تو ان لوگوں پر ہے کہ جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین میں زیادتی کرتے ہیں۔ مروان نے کہا کہ اللہ کی قسم! بالکل سچ فرمایا اور نصیحت کی۔ پھر مروان نے پوچھا کہ آپ کی کوئی ضرورت ہے ابوعبداللہ؟ تو میں نے کہا کہ میری ضرورت یہ ہے کہ تو مجھے میرے گھر والوں سے ملا دے۔ تو اس نے جواب دیا کہ کیوں نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38468]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38468، ترقيم محمد عوامة 36875)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36876 ترقیم الشثری: -- 38469
٣٨٤٦٩ - حدثنا وكيع عن ابي اليسع عن علقمة بن مرثد عن ابن سابط قال: إن في الجنة لشجرة لم يخلق الله من صوت حسن إلا وهو في (جذمها) (١) تلذذهم وتنعمهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: أصلها، وفي [جـ]: (جرمها).
حضرت ابن سابط رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنت میں ایک ایسا درخت ہے کہ اللہ نے تمام اچھی آوازیں اس ہی کی جڑ سے پیدا کی ہیں جو جنتیوں کو محظوظ کرے گا اور آسودہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38469]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38469، ترقيم محمد عوامة 36876)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36877 ترقیم الشثری: -- 38470
٣٨٤٧٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن الحسن (١) ان ثلاثة علماء اجتمعوا فقالوا لاحدهم: ما املك؟ قال: (ما) (٢) ياتي ⦗١١٦⦘ علي شهر إلا ظننت اني (اموت) (٣) (فيه) (٤) ، قالوا: إن هذا (الامل) (٥) ، فقالوا للآخر: ما املك؟ قال: ما تاتي علي جمعة إلا ظننت اني اموت فيها، قالوا للثالث: وما املك؟ قال: وما امل من نفسه بيد غيره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في [ع]: من هنا إلى حديث رقم [٣٩٥٢٩] في غزوة أحد.
(٢) في [ط، هـ]: (لما).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [س]: (فيها).
(٥) في [س]: (لأمل).

حضرت حسن رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ تین علماء اکٹھے ہوئے تو انہوں نے ایک دوسرے سے کہا کہ تیری امید کتنی ہے؟ تو ایک نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ میں ایک مہینہ زندہ رہ سکوں پھر مر جاؤں گا۔ تو انہوں نے کہا کہ یہ تو بڑی امید ہے۔ پھر دوسرے سے پوچھا کہ تجھے کتنی امید ہے؟ اس نے جواب دیا کہ میرا خیال ہے کہ میں ایک جمعہ تک رہ سکوں گا پھر مر جاؤں گا۔ انہوں نے تیسرے سے سوال کیا کہ تیری کیا امید ہے؟ تو اس نے جواب دیا کہ اس شخص کو کیا امید ہوسکتی ہے کہ جس کی جان ہی کسی دوسرے کے پاس ہو؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38470]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38470، ترقيم محمد عوامة 36877)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36878 ترقیم الشثری: -- 38471
٣٨٤٧١ - حدثنا عفان قال: حدثنا بشر بن مفضل عن يونس عن الحسن قال: كان يضرب مثل ابن آدم مثل رجل حضرته الوفاة، (فحضر) (١) اهله وعمله فقال لاهله: امنعوني، قالوا: إنما (٢) (نمنعك) (٣) من امر الدنيا، فاما هذا فلا [نستطيع ان نمنعك منه، فقال لماله: انت تمنعني، قال: (إني) (٤) كنت (زينا) (٥) زينت في الدنيا، اما هذا فلا] (٦) استطيع ان امنعك منه، قال: (فوثب) (٧) عمله فقال: انا صاحبك الذي ادخل معك قبرك، وازول معك حيثما زلت، قال: اما والله لو شعرت لكنت آثر الثلاثة عندي، قال: (قال) (٨) الحسن: (فالآن) (٩) (فآثروه) (١٠) على ما سواه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فحضره).
(٢) في [جـ]: زيادة (كنا).
(٣) في [أ، ب]: (منعك).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (نا).
(٥) في [أ، ب]: (دنيا)، وفي [ط]: (زينك)، وفي [جـ]: (زينتك).
(٦) سقط ما بين المعكوفين في: [س].
(٧) في [جـ]: (فوتب).
(٨) في [جـ]: (فقال).
(٩) في [أ، س]: (قالان).
(١٠) في [جـ]: (فأوثروه).

حضرت حسن رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ ابن آدم کی مثال یہ بیان کی جاتی تھی کہ وہ اس شخص کی سی ہے کہ جس کی موت کا وقت قریب آگیا تو اس کے اہل و عیال اور اس کا مال اور عمل اس کے پاس آئے تو اس نے اپنے اہل و عیال سے کہا کہ اس موت کو مجھ سے دور کرو تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم تو دنیا کے امور میں سے منع کرسکتے ہیں لیکن اس موت کو نہیں روک سکتے۔ پھر اس نے اپنے مال سے کہا کہ مجھ سے اس کو دور کرو تو اس نے جواب دیا کہ میں تو تیری صرف دنیا ہی کی زینت تھا لیکن اس امر کو میں تجھ سے دور نہیں کرسکتا۔ پھر اس کا عمل اچھل کر آگے آیا اور کہا کہ میں ہی تیرا وہ ساتھی ہوں کہ تیرے ساتھ قبر میں داخل ہوجاؤں گا اور جس جگہ بھی تو جائے گا میں تیرے ساتھ ہوں گا تو اس آدمی نے کہا کہ اللہ کی قسم! اگر مجھے پہلے احساس ہوجاتا تو تو میرے نزدیک ان تینوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہوتا۔ راوی فرماتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ابھی ہی سے اس کو دوسروں پر ترجیح دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38471]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38471، ترقيم محمد عوامة 36878)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36879 ترقیم الشثری: -- 38472
٣٨٤٧٢ - حدثنا حفص عن (اشعث) (١) عن كردوس الثعلبي قال: مكتوب في التوراة: اتق توقه، إنما التوقي (بالتقوى) (٢) ارحموا ترحموا، توبوا (يتب) (٣) عليكم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (شعبة).
(٢) في [جـ]: (في التقوى).
(٣) في [جـ]: (تياب)، وفي [هـ]: (تيب).

حضرت کردوس ثعلبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تورات میں یہ بات لکھی ہے کہ اللہ سے ڈرو بچ جاؤ گے۔ کیونکہ بچاؤ صرف تقویٰ میں ہی ہے۔ رحم کرو تم پر بھی رحم کیا جائے گا۔ توبہ کرو تمہاری توبہ قبول کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38472]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38472، ترقيم محمد عوامة 36879)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36880 ترقیم الشثری: -- 38473
٣٨٤٧٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا الجريري عن ابي نضرة ان رجلا (دخل) (١) الجنة فراى مملوكه فوقه مثل الكوكب، فقال: والله يا رب إن هذا (لمملوكي) (٢) في الدنيا، فما انزله هذه المنزلة؟ قال: كان هذا احسن عملا منك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (ذخل).
(٢) في [س، هـ]: (المملوكي)، وفي [ط]: (مملوكي).

حضرت ابی نضرہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی جنت میں داخل ہوا تو اس نے اپنے غلام کو اپنے سے اوپر ستارے کی طرح دیکھا تو اس نے سوال کیا کہ اللہ کی قسم اے میرے رب! یہ تو میرا دنیا میں غلام تھا اس کو اس مرتبہ پر کس نے پہنچا دیا تو اللہ نے جواب دیا کہ اس کے عمل تجھ سے اچھے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38473]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38473، ترقيم محمد عوامة 36880)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں