مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
75. ما قالوا: في البكاء من خشية الله
اللہ کے خوف سے رونے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 36842 ترقیم الشثری: -- 38434
٣٨٤٣٤ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن ابي قلابة قال: التقى رجلان في السوق فقال احدهما لصاحبه: يا اخي تعال ندعو الله ونستغفره في غفلة الناس لعله يغفر لنا، ففعلا فقضى لاحدهما انه مات قبل صاحبه، فاتاه في المنام فقال: يا اخي (اشعرت) (١) ان الله غفر لنا (عشية) (٢) التقينا في السوق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، س]: (شعرت).
(٢) في [ب]: (عشيته).
حضرت ابی قلابہ فرماتے ہیں کہ دو آدمی بازار میں ایک دوسرے سے ملے تو ایک نے کہا کہ اے میرے بھائی آؤ اللہ سے دعا و استغفار کرتے ہیں لوگوں کی غفلت میں ہوسکتا ہے ہماری بخشش ہوجائے تو انہوں نے اسی طرح کیا۔ پھر ان میں سے ایک کے متعلق فیصلہ کیا گیا اور وہ اپنے دوسرے ساتھی سے پہلے فوت ہوگیا۔ پھر وہ دوسرے کو خواب میں آیا اور کہا کہ اے میرے بھائی کیا آپ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری اس رات بخشش کردی تھی جس رات ہم بازار میں ملے تھے؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38434]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38434، ترقيم محمد عوامة 36842)
ترقیم عوامۃ: 36843 ترقیم الشثری: -- 38435
٣٨٤٣٥ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن ابي زينب قال: من (اتى) (١) السوق لا ياتيها إلا ليذكر الله فيها غفر له بعدد من فيها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
حضرت ابی زینب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص بازار میں صرف اللہ کا ذکر کرنے کے لیے آتا ہے اس کے لیے بازار میں موجود تمام افراد کے بقدر مغفرت کردی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38435]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38435، ترقيم محمد عوامة 36843)
ترقیم عوامۃ: 36844 ترقیم الشثری: -- 38436
٣٨٤٣٦ - حدثنا (حماد) (١) بن معقل عن مالك بن (دينار) (٢) قال: ابكاني الحجاج في مسجدكم هذا وهو يخطب، فسمعته يقول: امرؤ (زود) (٣) نفسه، امرؤ وعظ نفسه، امرؤ لم (ياتمن) (٤) نفسه على نفسه، (امرؤ) (٥) اخذ (من نفسه لنفسه) (٦) امرؤ كان للسانه وقلبه زاجر من الله، (قال) (٧) : فابكاني.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (معاذ)، وانظر ترجمته: في الجرح والتعديل ٣/ ١٤٨، والثقات ٨/ ٢٠٤.
(٢) في [س]: (دنير).
(٣) في [أ، ب]: (دور).
(٤) في [أ، ب]: (يأت من).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [جـ]: (لنفسه من نفسه).
(٧) في [هـ]: (تعالى).
حضرت مالک بن دینار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھ کو حجاج نے تمہاری اس مسجد میں رلا دیا جب وہ خطبہ دے رہا تھا میں نے سنا کہ وہ کہہ رہا تھا کہ بعض لوگ اپنے لیے زاد راہ تیار کرتے ہیں اور بعض لوگ اپنے نفس کو نصیحت کرتے ہیں اور بعض لوگ اپنے نفس کو اپنے لیے امین نہ سمجھتے اور بعض لوگ اپنے نفس سے اپنے لیے حصہ لے لیتے ہیں اور بعض لوگوں کے دل اور زبان کے لیے اللہ کی طرف سے ایک روکنے والا یعنی ڈرانے والا ہوتا ہے۔ فرمایا کہ مجھے اس سے رونا آگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38436]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38436، ترقيم محمد عوامة 36844)
ترقیم عوامۃ: 36845 ترقیم الشثری: -- 38437
٣٨٤٣٧ - حدثنا وكيع عن ابيه عن رجل من اهل الشام يكنى ابا عبد الله قال: اتيت طاوسا فاستاذنت عليه فخرج إلي (شيخ) (١) كبير ظننت انه طاوس، قلت: انت طاوس، قال: انا ابنه، قلت: لئن كنت ابنه (لقد) (٢) خرف ابوك، قال: يقول هو: إن العالم لا يخرف، قال: قلت استاذن لي على ابيك قال: فاستاذن لي، فدخلت عليه فقال الشيخ: (سل) (٣) واوجز، فقلت: (إن اوجزت لي) (٤) اوجزت لك، فقال: لا (تسال) (٥) انا اعلمك في مجلسك هذا القرآن والتوراة والإنجيل، خف الله مخافة حتى لا يكون احد اخوف عندك منه، (وارجه) (٦) رجاء هو اشد من خوفك إياه، واحب للناس ما تحب لنفسك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (شيخه).
(٢) في [هـ]: (فقد).
(٣) في [س]: (لعل).
(٤) سقط من: [س].
(٥) في [أ، ع]: (تسل).
(٦) في [س، هـ]: (وارجأ).
حضرت ابوعبداللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں طاؤس رحمہ اللہ کے پاس آیا پھر میں ان کے پاس جانے کی اجازت طلب کی تو میرے پاس ایک بہت بوڑھا شخص آیا میں سمجھا کہ یہی طاؤس ہیں میں نے سوال کیا کہ آپ ہی طاؤس ہیں؟ اس نے جواب دیا کہ نہیں میں تو ان کا بیٹا ہوں۔ میں نے کہا کہ اگر تو ان کا بیٹا ہے تو پھر تو تیرے والد صاحب کا ذہن خراب ہوچکا ہوگا۔ اس نے جواب دیا کہ والد صاحب فرماتے ہیں کہ عالم کی عقل خراب نہیں ہوتی۔ فرماتے ہیں کہ میں نے اس سے کہا کہ اپنے والد صاحب سے میرے لیے اجازت طلب کرو۔ فرماتے ہیں کہ مجھ کو اجازت مل گئی۔ پس میں ان کے پاس گیا تو انہوں نے کہا کہ پوچھو اور جلدی اور مختصر کلام کرو۔ میں نے کہا کہ اگر آپ جلدی کلام کرتے چلیں گے تو میں بھی مختصر کلام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ تو سوال نہ کر میں تجھ کو اس مجلس میں قرآن، تورات، انجیل کی تعلیم دیے دیتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے اتنا ڈر کہ اس کے علاوہ کسی کا بھی خوف تجھے نہ رہے۔ اس کے خوف سے زیادہ تو اس سے امید رکھ اور لوگوں کے لیے وہی پسند کر جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38437]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38437، ترقيم محمد عوامة 36845)
ترقیم عوامۃ: 36846 ترقیم الشثری: -- 38438
٣٨٤٣٨ - حدثنا ابو داود الطيالسي عن ابي (حرة) (١) قال: كان الحسن يحب المداومة في العمل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (حمزة).
حضرت ابی حرہ رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ حسن رحمہ اللہ عمل میں مداومت کو پسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38438]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38438، ترقيم محمد عوامة 36846)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 38439
٣٨٤٣٩ - قال: وقال محمد: ارايت إن نشط ليلة وكسل ليلة فلم ير به باسا.
حضرت ابی حرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ محمد نے پوچھا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ ایک آدمی ایک رات نشاط اور انبساط سے عبادت کرے اور دوسری رات سستی سے کرے؟ تو انہوں نے اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38439]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38439، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 36847 ترقیم الشثری: -- 38440
٣٨٤٤٠ - حدثنا (محمد بن) (١) عبد الله بن الزبير عن (ابن) (٢) ابي رواد قال: حدثني ابو سعيد عن زيد بن ارقم قال: اعبد الله كانك تراه، فإن كنت لا تراه فإنه ⦗١٠٥⦘ يراك، واحسب [نفسك في الموتى، واتق دعوة المظلوم فإنها مستجابة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) حسن؛ أبو سعيد صدوق، روى عنه جماعة، وذكره ابن حبان في الثقات، وقال ابن حجر: "مقبول"، وأخرجه ابن المبارك في الزهد (٢٢٢)، وورد الخبر مرفوعًا، أخرجه أبو نعيم في الحلية ١٨/ ٢٠٢.
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ اللہ کی عبادت اس طرح کر جیسے کہ تو اسے دیکھ رہا ہے۔ پس اگر تو اسے نہیں دیکھ رہا تو وہ تو تجھے دیکھ ہی رہا ہے اور اپنے آپ کو مردوں میں شمار کر اور مظلوم کی بددعا سے بچ اس لیے کہ وہ ضرور قبول ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38440]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38440، ترقيم محمد عوامة 36847)
ترقیم عوامۃ: 36848 ترقیم الشثری: -- 38441
٣٨٤٤١ - حدثنا يونس بن محمد عن حماد بن زيد عن ايوب] (١) عن ابي قلابة عن ابي (مسلم) (٢) الخولاني قال: العلماء ثلاثة: رجل عاش بعلمه وعاش به الناس معه، ورجل عاش بعلمه ولم يعش (به) (٣) (معه) (٤) احد غيره، ورجل عاش الناس بعلمه واهلك نفسه (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ما بين المعكوفين سقط من: [ب].
(٢) في [ع]: (موسى).
(٣) في [أ، ب]: (له).
(٤) سقط من: [ط، ع، هـ].
(٥) في [ع]: زيادة (معه).
(٦) في [جـ]: قدم الثاني على الأول.
حضرت ابی مسلم خولانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ علماء تین قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ کہ اس نے خود بھی اپنے علم سے جلا حاصل کی اور لوگوں نے بھی نفع اٹھایا اور دوسرے وہ کہ اس نے تو نفع اٹھایا لیکن لوگوں نے نفع نہیں اٹھایا اور تیسرے وہ علماء ہیں کہ لوگوں نے ان سے نفع حاصل کیا لیکن وہ خود ہلاک ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38441]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38441، ترقيم محمد عوامة 36848)
ترقیم عوامۃ: 36849 ترقیم الشثری: -- 38442
٣٨٤٤٢ - [حدثنا عفان قال: حدثنا ( (زريط) (١) بن ابي زريط) (٢) قال: سمعت الحسن يقول: يا ابن آدم ضع قدمك على ارضك واعلم انها بعد قليل قبرك] (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (دربط).
(٢) كذا في أكثر النسخ، وفي [أ، ب]: (دريط بن أبي دريط)، وفي [ع]: (وريط عن أبي وريط)، والصواب: (زريك بن أبي زريك) كما في توضيح المشتبه ٤/ ٢٩٥، والتاريخ الكبير ٣/ ٤٥١، والجرح والتعديل ٣/ ٦٢٤.
(٣) سقط الخبر في: [جـ].
حضرت زریط بن ابی زریط رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن رحمہ اللہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اے ابن آدم! اپنے قدم اپنی زمین پر رکھ اور یہ بات ذہن نشین کرلے کہ کچھ مدت کے بعد یہی تیری قبر ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38442]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38442، ترقيم محمد عوامة 36849)
ترقیم عوامۃ: 36850 ترقیم الشثری: -- 38443
٣٨٤٤٣ - حدثنا عفان قال: حدثنا ( (زريط) (١) بن ابي زريط) (٢) قال: سمعت ⦗١٠٦⦘ الحسن وهو يقول: يا ابن آدم إنك (ناظر) (٣) إلى عملك (فزن) (٤) خيره وشره، ولا (تحقر) (٥) شيئا من الخير وإن هو صغر، فإنك إذا (رايته) (٦) سرك مكانه، ولا (تحقر) (٧) شيئا من الشر فإنك إذا رايته ساءك مكانه، رحم الله (عبدا) (٨) (كسب) (٩) طيبا وانفق (قصدا) (١٠) ووجه فضلا، (وجهوا) (١١) هذه الفضول حيث وجهها الله، وضعوها حيث امر بها الله ان توضع، فإن من قبلكم كانوا يشترون انفسهم بالفضل (من الله، وإن) (١٢) هذا الموت قد اضر بالدنيا ففضحها، فوالله ما وجد بعد (ذو) (١٣) لب فرحا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (ذريط).
(٢) كذا في النسخ، وفي [أ، ب]: (زريط بن أبي ذريط)، وصوابه: (زريك بن أبي زريك) كما سبق وهو على وزن زبير كما في تاريخ العروس ٢٧/ ١٨٣، والإكمال ٢/ ١٨٠.
(٣) في [أ، ب]: (ناضر).
(٤) في [ع]: (قربه)، وفي [جـ]: (نوزن)، وفي [هـ]: (فزد).
(٥) في [أ، ب، جـ، س]: (تحقرن).
(٦) في [هـ]: (رأيت).
(٧) في [ب]: (يحقر).
(٨) في [ب]: (عبدة).
(٩) في [أ، ب، ع]: (اكتسب)، وفي [س]: (كب).
(١٠) في [أ، ب]: (قسطًا).
(١١) في [ب]: (وجهو).
(١٢) سقط من: [س].
(١٣) في [جـ]: (ذا).
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اے ابن آدم! تو اپنے عمل کو دیکھ رہا ہے پس اس میں سے اچھے اور برے کا وزن کرکے دیکھ لے اور کسی بھی بھلائی کو حقیر نہ سمجھ اگرچہ وہ چھوٹی سی ہی کیوں نہ ہو اس لیے کہ جب تو اس کے مرتبہ کو دیکھے گا تو خوش ہوگا اور کسی بھی حقیر گناہ کو حقیر نہ سمجھ کیونکہ جب تو اس کے مقام کو دیکھے گا تو برا محسوس کرے گا اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائیں کہ جس نے حلال طریقہ سے مال کمایا اور میانہ روی سے خرچ کیا اور زائد کو صحیح جگہ لگایا۔ اس زائد کو اسی جگہ لگایا کرو جہاں اللہ نے اس کا رخ کیا ہے اور اس کو اسی جگہ رکھو جہاں اللہ نے رکھنے کا حکم دیا ہے۔ پس تحقیق تم سے قبل لوگ زائد مال کے ذریعے اللہ سے اپنی جانوں کو خرید لیا کرتے تھے اور یہ موت دنیا کے بہت زیادہ قریب ہوئی۔ پس اس نے دنیا کو ذلیل کردیا اللہ کی قسم کسی عقل مند نے بھی اس کے بعد خوشی نہیں پائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38443]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38443، ترقيم محمد عوامة 36850)