مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
33. (غزوة خيبر)
غزوہ خیبر
ترقیم عوامۃ: 38048 ترقیم الشثری: -- 39663
٣٩٦٦٣ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: حدثنا عكرمة بن عمار عن يحيى بن ابي كثير عن ابي سلمة عن جابر بن عبد الله قال: لما كان يوم خيبر اصاب الناس مجاعة واخذوا الحمر الانسية فذبحوها وملاوا منها القدور، فبلغ ذلك نبي الله ﷺ قال جابر: فامرنا رسول الله ﷺ (فكفانا) (١) القدور، وقال:"إن الله سياتيكم برزق (هو (احل) (٢) من ذا واطيب) (٣) "، فكفانا القدور يومئذ وهي تغلي، فحرم رسول الله ﷺ يومئذ لحوم الحمر الانسية ولحوم البغال، وكل ذي ناب من السباع، وكل ذي مخلب من الطير، وحرم المجثمة والخلسة والنهبة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (وكفأنا).
(٢) في [أ، ب]: (أجل).
(٣) في [ع]: (أطيب من ذا وأحل).
(٤) مضطرب؛ رواية عكرمة عن يحيى بن أبي كثير مضطربة، أخرجه أحمد (١٤٤٦٣)، والترمذي (١٤٧٨) وفي العلل ١/ ٢٤٠، وفي الأوسط (٣٦٩١)، وابن المنذر في الأوسط ٢/ ٣٠٣.
حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ جب جنگ خیبر کا دن تھا تو لوگوں کو (شدید) بھوک نے آلیا۔ لوگوں نے پالتو گدھوں کو پکڑا اور انہیں ذبح کر کے ان کے گوشت سے ہانڈیوں کو بھر دیا۔ یہ خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچی تو حضرت جابر بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا پس ہم نے ہانڈیوں کو الٹ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ عنقریب تمہیں ایسا رزق دے گا جو اس سے زیادہ حلال اور طیب ہوگا۔ پس ہم نے ان ہانڈیوں کو اس حال میں الٹ دیا جبکہ وہ جوش دے رہی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن پالتو گدھوں اور خچروں کے گوشت کو حرام قرار دیا اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچلی والے ہر درندے کو حرام قرار دیا اور پنجے سے شکار کرنے والے ہر پرندے کو حرام قرار دیا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجثمہ (وہ بکری جس کو پتھر مار مار کر ہلاک کیا جائے)، جھپٹی ہوئی چیز اور لوٹی ہوئی چیز کو حرام قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39663]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39663، ترقيم محمد عوامة 38048)
ترقیم عوامۃ: 38049 ترقیم الشثری: -- 39664
٣٩٦٦٤ - حدثنا (عبيد الله) (١) قال: حدثنا نعيم بن (حكيم) (٢) عن ابي مريم عن علي قال: سار رسول الله ﷺ إلى خيبر، فلما اتاها بعث عمر ومعه الناس إلى (مدينتهم) (٣) (او) (٤) إلى قصرهم، فقاتلوهم فلم يلبثوا ان انهزم عمر واصحابه، (فجاء) (٥) (يجبنهم) (٦) ويجبنونه، فساء ذلك رسول الله ﷺ فقال:"لابعثن إليهم رجلا يحب الله ورسوله ويحبه الله ورسوله، يقاتلهم حتى يفتح الله له ليس بفرار"، ⦗٢٣⦘ فتطاول الناس لها، (ومدوا) (٧) اعناقهم يرونه انفسهم رجاء ما قال، (٨) فمكث ساعة ثم قال:"اين علي؟" فقالوا: هو ارمد، فقال:"ادعوه لي"، فلما اتيته فتح عيني ثم تفل (فيهما) (٩) ، ثم اعطاني اللواء فانطلقت به سعيا خشية ان يحدث رسول الله ﷺ (١٠) فيهم حدثا او في، حتى اتيتهم (فقاتلتهم) (١١) فبرز مرحب يرتجز، وبرزت له ارتجز كما يرتجز حتى التقينا، فقتله الله بيدي، وانهزم اصحابه فتحصنوا واغلقوا الباب، (فاتينا الباب) (١٢) فلم ازل اعالجه حتى فتحه الله (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، جـ، ع]: (حكم).
(٣) في [جـ]: (مدينهم).
(٤) في [أ، ب]: (أما).
(٥) في [س]: (وجاء).
(٦) في [ب]: (بجيشهم).
(٧) في [س]: (ومدور).
(٨) في [أ، ب]: زيادة (قال).
(٩) في [ب]: (فيها).
(١٠) سقط من: [ع].
(١١) في [س]: (فقاتلهم).
(١٢) سقط من: [س].
(١٣) مجهول؛ لجهالة أبي مريم الثقفي، أخرجه الحاكم ٣/ ٣٧، والبزار (٧٧٠).
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کی طرف سفر فرمایا پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیبر میں پہنچ گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر اور ان کے ہمراہ کچھ لوگوں کو اہل خیبر کے شہر یا قلعہ کی طرف روانہ فرمایا۔ انہوں نے (جا کر) ان کے ساتھ لڑائی کی۔ لیکن کچھ ہی دیر میں یہ مسلمانوں کا گروہ … حضرت عمر اور ان کے ساتھی … پسپا ہوگیا۔ پس حضرت عمر، اپنے ساتھیوں کو اور ان کے ساتھی حضرت عمر کو بزدلی کا طعنہ دیتے ہوئے (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں) واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات ناگوار گزری اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ”اب میں ضرور یہود کی طرف ایسا آدمی بھیجوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوگا اور اللہ اور اس کے رسول بھی اس سے محبت کرتے ہوں گے۔ وہ ان کے ساتھ لڑتا رہے گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اسی کے ہاتھ پر فتح عطا فرمائیں گے۔ وہ آدمی بھاگنے والا نہیں ہوگا۔“ (یہ بات سن کر) بہت سے لوگ اس کے امیدوار بن گئے اور اپنی گردنیں دراز کرنے لگے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کہے ہوئے کو اپنے بارے میں دیکھنے کے منتظر ہوگئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کچھ دیر خاموش رہے پھر ارشاد فرمایا: علی رضی اللہ عنہ کہاں ہے؟ لوگوں نے عرض کیا۔ وہ تو آشوب چشم میں مبتلا ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو میرے پاس بلاؤ۔ پھر جب میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری آنکھیں کھولیں اور ان میں اپنا لعاب مبارک ڈالا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے جھنڈا عطا فرمایا۔ اور میں اس جھنڈے کو لے کر دوڑتا ہوا چلا کہ مبادا میرے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دل میں کوئی خیال نہ آجائے یا کسی اور کے بارے میں کوئی خیال نہ آجائے۔ یہاں تک کہ میں دشمنوں کے پاس پہنچ گیا اور میں نے ان کے ساتھ قتال کیا۔ مرحب یہودی رجزیہ اشعار پڑھتا ہوا مبارزت کے لئے آیا تو میں بھی اس کے جواب میں رجزیہ اشعار پڑھتے ہوئے مبارزت کے لئے باہر نکلا پھر ہماری باہم مڈبھیڑ ہوگئی تو اللہ تعالیٰ نے اس کو میرے ہاتھ سے قتل کروا دیا۔ اور اس کے ساتھی پسپا ہوگئے اور قلعہ بند ہوگئے انہوں نے دروازہ بند کرلیا۔ ہم دروازہ پر پہنچے پس میں نے مسلسل دروازہ پر ضرب لگائی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو کھول دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39664]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39664، ترقيم محمد عوامة 38049)
ترقیم عوامۃ: 38050 ترقیم الشثری: -- 39665
٣٩٦٦٥ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: حدثنا ابو منين عن ابي حازم عن ابي هريرة قال: قال نبي الله ﷺ:"لادفعن اليوم الراية التي رجل يحبه الله ورسوله"، فتطاول (القوم) (١) فقال:"اين علي؟" فقالوا: يشتكي (عينه) (٢) ، فدعاه فبزق في كفيه ومسح بهما عين علي، ثم دفع إليه الراية ففتح الله عليه يومئذ (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: بياض.
(٢) في [ي]: (عنه).
(٣) صحيح؛ أخرجه النسائي (٨١٥١)، وابن حبان (٦٩٣٣)، وإسحاق (٢١٩)، والبيهقي في دلائل النبوة ٤/ ٢٥، وأصله عند مسلم (٢٤٠٥)، وورد من حديث أبي حازم عن سهل بن سعد، أخرجه البخاري (٢٨٤٧).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آج کے دن میں ایک ایسے آدمی کے ہاتھ میں جھنڈا دوں گا کہ جس سے اللہ اور اس کے رسول محبت کرتے ہیں۔ اس پر لوگوں نے اوپر اوپر اٹھ کر دیکھنا شروع کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ علی رضی اللہ عنہ کہاں ہے؟ لوگوں نے کہا: ان کی آنکھ میں شکایت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بلایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی دونوں ہتھیلیوں پر تھوکا اور ان کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی آنکھ پر پھیرا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جھنڈا حوالہ کردیا۔ پس اللہ تعالیٰ نے اسی دن حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر فتح عطا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39665]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39665، ترقيم محمد عوامة 38050)
ترقیم عوامۃ: 38051 ترقیم الشثری: -- 39666
٣٩٦٦٦ - حدثنا ابن إدريس عن مالك بن انس عن زيد بن اسلم عن ابيه قال: سمعت عمر يقول: لولا ان يترك آخر الناس لا شيء لهم ما افتتح المسلمون قرية من قرى الكفار إلا قسمتها بينهم سهمانا، كما قسم رسول الله ﷺ خيبر سهمانا، ولكني اردت ان تكون (جرية) (١) تجري على المسلمين، وكرهت ان يترك آخر الناس لا شيء (لهم) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هكذا في [هـ]، وفي [أ، ب، س، ط، ع]: (جزية).
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (له).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٣٣٤)، وأحمد (٢٨٤)، وتقدم ١٢/ ٣٤١ برقم [٣٥١٨٧].
حضرت عمر بیان کرتے ہیں کہ اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ بعد میں آنے والے لوگوں کو کچھ نہ ملے گا تو مسلمان کافروں کی جو بستی بھی فتح کرتے میں اسے مسلمانوں کے درمیان حصوں میں تقسیم کردیتا جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کو مسلمانوں میں حصوں میں تقسیم فرما دیا۔ لیکن میں چاہتا ہوں کہ ایک جاری وظیفہ مسلمانوں کو ملتا رہے۔ اور میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ بعد کے لوگوں کو کچھ نہ دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39666]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39666، ترقيم محمد عوامة 38051)
ترقیم عوامۃ: 38052 ترقیم الشثری: -- 39667
٣٩٦٦٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس قال: سبى رجل امراة يوم خيبر، فحملها خلفه فنازعته قائم سيفه، فقتلها فابصرها رسول الله ﷺ فقال:"من قتل هذه؟" فاخبروه، فنهى عن قتل النساء (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه أحمد (٢٣١٦)، والطبراني (١٢٠٨٢).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے خیبر کے دن ایک عورت کو قید کیا اور اس کو اپنے پیچھے سوار کرلیا۔ اس عورت نے اس آدمی کی تلوار کے قبضہ پر جھگڑا کیا تو اس آدمی نے اس عورت کو قتل کردیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت کو (مقتول) دیکھا تو ارشاد فرمایا۔ اس عورت کو کس نے قتل کیا ہے؟ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کے قتل کرنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39667]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39667، ترقيم محمد عوامة 38052)
ترقیم عوامۃ: 38053 ترقیم الشثری: -- 39668
٣٩٦٦٨ - حدثنا عبد الرحيم عن ابن إسحاق عن الزهري عن عبد الله بن كعب ابن مالك ان رسول الله ﷺ نهى النفر الذين (بعث) (١) إلى ابن ابي الحقيق بخيبر ليقتلوه، فنهاهم عن قتل النساء والولدان (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق، هـ]: (بعثوا).
(٢) مرسل، منقطع حكمًا؛ عبد اللَّه بن كعب تابعي، وابن إسحاق مدلس، وأخرجه متصلًا عبد الرزاق (٩٣٨٥)، والطبراني ١٩/ (١٥٠)، والشافعي في المسند ٢/ ١١٨، والحميدي (٨٧٤)، وسعيد بن منصور (٢٦٢٧)، والبيهقي ٩/ ٧٨، والحازمي في الاعتبار ص ٢١٣، وأحمد (٢٤٠٠٩/ ٦٦)، وسبق ١٢/ ٣٨١ برقم [٣٥٣٢٧].
حضرت عبد اللہ بن کعب بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس لشکر کو جسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابن ابی الحقیق کو خیبر میں قتل کرنے کے لئے بھیجا تھا۔ اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا تھا کہ عورتوں اور بچوں کو قتل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39668]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39668، ترقيم محمد عوامة 38053)
34. (حديث فتح مكة)
فتح مکہ کی احادیث
ترقیم عوامۃ: 38054 ترقیم الشثری: -- 39669
٣٩٦٦٩ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا سليمان بن المغيرة قال: حدثنا ثابت البناني عن عبد الله بن رباح قال: وفدت وفود إلى معاوية وفينا ابو هريرة، وذلك في رمضان فجعل بعضنا يصنع لبعض الطعام، قال: فكان ابو هريرة ممن يصنع لنا فيكثر فيدعونا إلى رحله، قال: قلت (٢) : (الا) (٣) اصنع لاصحابنا فادعوهم إلى رحلي؟ قال: فامرت بطعام (فصنع) (٤) (ولقيت) (٥) ابا هريرة من العشي، فقلت: الدعوة عندي الليلة، قال: اسبقتني؟ قال: قلت: نعم، قال: فدعوتهم فهم عندي، قال: قال ابو هريرة: الا اعللكم بحديث من حديثكم يا معشر الانصار. قال: ثم ذكر فتح مكة قال: اقبل رسول الله ﷺ حتى دخل مكة، وبعث الزبير ابن العوام على إحدى المجنبتين، وبعث خالد بن الوليد على المجنبة الاخرى، وبعث ابا عبيدة على الحسر، فاخذوا بطن الوادي، قال: ورسول الله ﷺ في كتيبة. قال: فناداني، قال:"يا ابا هريرة"، قلت: لبيك يا رسول الله، قال:"اهتف لى بالانصار، ولا ياتيني إلا انصاري"، قال: فهتفت بهم، قال: فجاؤوا ⦗٢٦⦘ حتى اطافوا به، قال:"وقد (وبشت) (٦) قريش (اوباشا لها) (٧) واتباعا"، قالوا: (تقدم) (٨) هؤلاء كان (لهم) (٩) (شيء) (١٠) كنا معهم، وإن اصيبوا اعطينا الذي سئلنا. فقال رسول الله ﷺ للانصار حين اطافوا به:" (اترون) (١١) إلي اوباش قريش واتباعهم"، ثم قال بيديه إحداهما على الاخرى: [ (١٢) "احصدوهم" -ثم ضرب سليمان بحرف كفه اليمنى على بطن كفه اليسرى] (١٣) - حصدا حتى (توافوا) (١٤) بالصفا". قال: فانطلقنا فما احد منا يشاء ان يقتل منهم احدا إلا قتله، (وما) (١٥) احد منهم يوجه إلينا شيئا، فقال ابو سفيان: يا رسول الله ابيحت خضراء قريش بعد هذا اليوم، قال: قال رسول الله ﷺ:"من اغلق بابه فهو آمن، (ومن دخل دار ابي سفيان فهو آمن) (١٦) " قال: (فغلق) (١٧) الناس ابوابهم. قال: فاقبل رسول الله ﷺ حتى استلم الحجر وطاف بالبيت، فاتى على صنم إلى جنب البيت يعبدونه، وفي يده قوس وهو آخذ بسية القوس، فجعل ⦗٢٧⦘ يطعن بها في عينه ويقول: ﴿جاء الحق وزهق الباطل﴾ (١٨) [الإسراء: ٨١] ، حتى إذا فرغ من طوافه اتى الصفا فعلاها حيث ينظر إلى البيت فرفع يديه وجعل يحمد الله ويذكره ويدعو بما شاء (الله) (١٩) ان يدعو، قال: والانصار (تحته) (٢٠) قال: (تقول) (٢١) الانصار بعضها لبعض: اما الرجل فادركته رغبة في قريته ورافة بعشيرته. [قال: قال ابو هريرة: وجاء الوحي، وكان إذا جاء الوحي لم يخف علينا، فليس احد من الناس يرفع طرفه إلى رسول الله ﷺ حتى يقضى، فلما قضي الوحي قال رسول الله ﷺ:"يا معشر الانصار"، قالوا: لبيك يا رسول الله، قال:"قلتم، اما الرجل فادركته رغبة في قريته ورافة بعشيرته"] (٢٢) ، قالوا: قد قلنا (ذلك) (٢٣) يا رسول الله، قال:"فما اسمى إذن، كلا إني عبد الله ورسوله، (هاجرت) (٢٤) إلي الله وإليكم، (المحيا) (٢٥) محياكم والممات مماتكم"، (قال) (٢٦) : فاقبلوا إليه يبكون يقولون: والله -يا رسول الله- ما قلنا الذي قلنا إلا للضن بالله (وبرسوله) (٢٧) قال:"فإن الله ورسوله يعذرانكم ويصدقانكم" (٢٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [ب]: زيادة (له).
(٣) في [ب، جـ]: (لا).
(٤) في [هـ]: (يصنع).
(٥) في [أ، ب]: (وكفيت).
(٦) في [أ، ب، ع]: (وبثت)، وفي [س]: (وثبت)، وفي [هـ]: (ولشت).
(٧) في [هـ]: (أوباشها).
(٨) في [أ، ب، جـ، ع، ي]: (يقدم)، وفي [هـ]: (فإن تقدم).
(٩) في [أ، ب]: (لنا).
(١٠) في [هـ]: (شر).
(١١) في [ع]: (ترون).
(١٢) من هنا بدأ سقط من: [أ، ب]، ومن هنا تكرر ما في [هـ].
(١٣) في [هـ]: تكرر ما بين المعكوفين
(١٤) في [س]: (تطافوا).
(١٥) في [هـ]: (وأما).
(١٦) سقط من: [أ، ب، هـ].
(١٧) في [ي]: (فأغلق فغلق).
(١٨) في [جـ]: زيادة: ﴿إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا﴾.
(١٩) سقط من: [هـ].
(٢٠) سقط من: [أ، ب، ي].
(٢١) في [أ، ط، هـ]: (يقول).
(٢٢) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].
(٢٣) في [جـ، ي]: (ذاك).
(٢٤) في [أ، ب]: (صرت).
(٢٥) سقط من: [أ، ب].
(٢٦) سقط من: [ع].
(٢٧) في [أ، ب]: (ورسوله).
(٢٨) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٨٠)، وأحمد (١٠٩٤٨).
حضرت عبد اللہ بن رباح بیان کرتے ہیں کہ حضرت معاویہ کی طرف کچھ وفود گئے اور ہم میں حضرت ابوہریرہ بھی تھے۔ یہ رمضان کے دنوں کی بات ہے۔ پس ہم میں سے بعض، بعض کے لئے کھانے کی دعوت کا اہتمام کرتے۔ راوی کا بیان ہے۔ حضرت ابوہریرہ ان میں سے تھے جو ہمارے لئے بہت زیادہ کھانے کی دعوت کا اہتما م کرتے تھے۔ اور ہمیں اپنے کجاوہ (منزل) کی طرف بلا لیتے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے (دل میں) کہا کہ کیوں نہ میں اپنے ساتھیوں کے لئے دعوت کا اہتمام کروں اور انہیں اپنے کجاوہ کی طرف بُلاؤں۔ کہتے ہیں: پس میں نے کھانے کا کہا اور وہ تیار کرلیا گیا اور شام کو حضرت ابوہریرہ سے میری ملاقات ہوئی تو میں نے (ان سے) کہا۔ آج کی رات میری طرف دعوت ہے۔ انہوں نے (آگے سے) فرمایا: کیا تم مجھ پر (آج) سبقت لے گئے ہو؟ کہتے ہیں: میں نے کہا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: پس میں نے سب کو بلایا اور وہ میرے پاس آگئے۔ حضرت ابوہریرہ کہنے لگے۔ اے گروہ انصار! کیا میں تمہیں، تمہاری باتوں میں سے ہی کچھ سُناؤں؟ راوی کہتے ہیں کہ پھر انہوں نے فتح مکہ کا (واقعہ) ذکر کیا۔ 2۔ حضرت ابوہریرہ کہنے لگے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں داخل ہوگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میمنہ اور میسرہ میں سے ایک لشکر پر حضرت زبیر کو مقرر فرمایا اور حضرت خالد بن الولید کو دوسرے لشکر پر مقرر فرمایا۔ اور حضرت ابو عبیدہ کو خالی ہاتھ لوگوں پر مقرر فرمایا۔ پھر وہ لوگ وادی کے آنگن میں داخل ہوگئے۔ ابوہریرہ بیان کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک چھوٹے سے لشکر میں تھے۔ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے آواز دی۔ فرمایا۔ اے ابوہریرہ! میں نے عرض کیا۔ میں حاضر ہوں۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے لئے انصار کو آواز دو۔ میرے پاس صرف میرے انصار (صحابہ) ہی آئیں۔ ابوہریرہ کہتے ہیں۔ پس میں نے انہیں آواز دی۔ کہتے ہیں: وہ سب حاضر ہوگئے یہاں تک کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے جھرمٹ میں لے لیا۔ 3۔ راوی کہتے ہیں: قریش نے اپنے بہت سے پیرو اور متفرق لوگوں کو جمع کر رکھا تھا۔ اور قریش کہہ رہے تھے۔ ہم ان لوگوں کو (پہلے) آگے بھیجیں گے پس اگر ان کو کچھ (فائدہ) ملا تو ہم ان کے ساتھ شریک ہوں گے اور اگر یہ لوگ مارے گئے تو ہم سے جو سوال کیا گیا ہم وہ دے چکے ہوں گے۔ 4۔ جب انصار نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے جھرمٹ میں لیا ہوا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا۔ قریش کے پیرو اور ان متفرق لوگوں کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھوں میں سے ایک دوسرے کے ساتھ مار کر اشارہ فرماتے ہوئے کہا۔ ان کو مار ڈالو، سلیمان راوی نے بھی اپنے دائیں ہتھیلی کے کنارے کو بائیں ہتھیلی پر مارا، ان کو خوب مارو یہاں تک کہ تم مجھے صفاء پر ملو۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر ہم اس حالت میں روانہ ہوئے کہ ہم سے جو کوئی بھی اُن (اتباعِ قریش) میں سے کسی کو قتل کرنا چاہے تو اس کو قتل کرسکتا تھا۔ اور ان میں سے کوئی بھی ہمیں کچھ نہیں کہہ سکتا تھا۔ ابو سفیان نے (نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے) عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! قریش کے عوام کو مباح قرار دیا گیا ہے؟ (پھر تو) آج کے بعد قریش (باقی) نہیں ہوں گے، راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنا دروازہ بند کرلے گا وہ مامون ہوگا اور جو شخص ابو سفیان کے گھر میں داخل ہوجائے گا وہ بھی مامون ہوگا۔ راوی کہتے ہیں: پھر لوگوں نے اپنے اپنے دروازے بند کرلیے۔ 5۔ ابوہریرہ کہتے ہیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر اسود کا استلام کیا اور بیت اللہ کا طواف کیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ کی ایک جانب رکھے ہوئے بُت کی طرف آئے جس کی مشرکین مکہ عبادت کرتے تھے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں (اس وقت) کمان تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ٹیڑھی جانب سے پکڑا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس قوس (کمان) کو اس بت کی آنکھ میں مارنا شروع کیا اور ارشاد فرمایا: حق آن پہنچا اور باطل مٹ گیا اور یقینا باطل ایسی چیز ہے جو مٹنے والی ہے۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طواف سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صفا پہاڑی کی طرف آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پر اس جگہ تک بلند ہوئے جہاں سے بیت اللہ دکھائی دیتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ بلند کئے اور اللہ تعالیٰ کی تعریف اور خدا کا ذکر کرنے لگے اور جو کچھ اللہ نے چاہا اس کی دعا کرنے لگے۔ راوی کہتے ہیں: انصار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نیچے تھے۔ انصار ایک دوسرے سے کہنے لگے: ان صاحب کو تو اپنی بستی کی رغبت اور اپنے خاندان کی شفقت نے آلیا ہے۔ حضرت ابوہریرہ کہتے ہیں: پھر وحی آگئی، اور جب وحی آتی تو ہم پر مخفی نہ رہتی تھی۔ لوگوں میں سے کوئی بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف نگاہ نہ اٹھاتا یہاں تک کہ وحی پوری ہوجاتی۔ جب وحی پوری ہوگئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے گروہ انصار! انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم حاضر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے کہا ہے کہ ان صاحب کو تو اپنی بستی کی رغبت اور اپنے خاندان کی شفقت نے آلیا ہے۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم نے واقعی یہ بات کہی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر میرا نام کیا ہوگا؟ ہرگز نہیں! میں اللہ کا بندہ اور اس کا رسول ہوں۔ میں نے اللہ کی طرف اور تمہاری طرف ہجرت کی ہے۔ میرا جینا تمہارا جینا ہے اور میرا مرنا تمہارا مرنا ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ روتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بڑھے اور کہنے لگے: بخدا! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم نے جو کچھ کہا وہ صرف اللہ اور اس کے رسول کے بارے میں اپنی غیرت (اور حرص) کی وجہ سے کہا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ اور اس کا رسول تمہارا عذر قبول کرتے ہیں اور تمہاری تصدیق کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39669]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39669، ترقيم محمد عوامة 38054)
ترقیم عوامۃ: 38055 ترقیم الشثری: -- 39670
٣٩٦٧٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) محمد بن عمرو عن ابي سلمة ويحيى بن (عبد الرحمن) (٢) بن حاطب قالا: كانت بين رسول الله ﷺ وبين المشركين هدنة، (فكان) (٣) بين بني كعب وبين بني بكر قتال بمكة. فقدم صريخ بني كعب على رسول الله ﷺ فقال: اللهم (إني) (٤) ناشد محمدا … حلف ابينا وابيه (الاتلدا) (٥) (فانصر) (٦) هداك الله نصرا (عتدا) (٧) … وادع عباد الله ياتوا مددا فمرت سحابة فرعدت فقال رسول الله ﷺ:"إن هذه لترعد بنصر بني كعب". ثم قال لعائشة:"جهزيني، ولا (تعلمن) (٨) بذلك احدا"، فدخل عليها ابو بكر فانكر بعض شانها، فقال: ما هذا؟ قالت: امرني رسول الله ﷺ ان اجهزه، قال: إلى اين؟ (قالت) (٩) : إلى مكة، قال: (فوالله) (١٠) ما انقضت الهدنة بيننا وبينهم بعد. فجاء ابو بكر إلى رسول الله ﷺ فذكر له فقال النبي ﷺ:"إنهم اول من غدر"، ثم امر (بالطرق) (١١) فحبست، ثم خرج وخرج المسلمون معه، فغم لاهل مكة ⦗٢٩⦘ (لا) (١٢) ياتيهم خبر، فقال ابو سفيان لحكيم بن حزام: اي حكيم والله لقد (غممنا) (١٣) و (اغتممنا) (١٤) فهل لك ان تركب ما بيننا وبين (مر) (١٥) ، (لعلنا) (١٦) ان نلقى خبرا؟ فقال له بديل بن ورقاء الكعبي من خزاعة: وانا معكم، قالا: وانت إن شئت. قال: فركبوا حتى إذا دنوا من ثنية مر واظلموا فاشرفوا على الثنية، فإذا النيران قد اخذت الوادي كله، قال ابو سفيان لحكيم: (اي حكيم) (١٧) ما هذه النيران؟ قال بديل ابن ورقاء: (هذه) (١٨) نيران بني عمرو، (جوعتها) (١٩) (الحرب) (٢٠) ، قال: ابو سفيان: لا وابيك (لبنو) (٢١) عمرو (اذل و) (٢٢) اقل من هؤلاء، فتكشف عنهم الاراك، فاخذهم حرس رسول الله ﷺ نفر من الانصار، وكان عمر بن الخطاب تلك الليلة على الحرس، فجاؤا بهم (إليه) (٢٣) (فقالوا) (٢٤) : جئناك بنفر اخذناهم من اهل مكة، فقال عمر وهو يضحك إليهم: والله لو جئتموني بابي سفيان ما زدتم، قالوا: قد والله اتيناك بابي سفيان فقال: احبسوه. ⦗٣٠⦘ فحبسوه حتى اصبح، فغدى به على رسول الله ﷺ فقيل له: بايع، فقال: لا اجد إلا ذاك او شرا منه، فبايع، ثم قيل لحكيم بن حزام: بايع، فقال: ابايعك ولا اخر إلا قائما، قال: قال رسول الله ﷺ:"اما من قبلنا فلن تخر إلا قائما". فلما ولوا قال ابو بكر: اي رسول الله (٢٥) إن ابا سفيان رجل يحب السماع -يعني الشرف- فقال رسول الله ﷺ:"من دخل دار ابي سفيان فهو آمن إلا ابن خطل، ومقيس بن صبابة الليثي، وعبد الله بن سعد بن ابي سرح، (والقينتين) (٢٦) ، فإن وجدتموهم متعلقين باستار الكعبة (فاقتلوهم) (٢٧) ". قال: فلما ولوا قال ابو بكر: يا رسول الله (٢٨) لو امرت بابي سفيان (فحبس) (٢٩) على الطريق، واذن في الناس بالرحيل، (فادركه) (٣٠) العباس فقال: هل لك إلى ان تجلس حتى تنظر، قال: بلى، و (٣١) لم (يكن) (٣٢) ذلك (إلا) (٣٣) ان (يرى) (٣٤) ضعفه، (فيتناولهم) (٣٥) . ⦗٣١⦘ فمرت جهينة [فقال: (اي) (٣٦) عباس من هؤلاء؟ قال: هذه جهينة] (٣٧) قال: (ما لي) (٣٨) ولجهينة، والله (ما كانت) (٣٩) بيني وبينهم حرب قط، ثم مرت مزينة فقال: اي عباس من هؤلاء؟ قال: هذه مزينة، قال: ما لي ولمزينة، والله ما كانت بيني وبينهم حرب قط، ثم مرت سليم فقال: اي عباس من هؤلاء؟ قال: هذه سليم قال: ثم جعلت تمر طوائف العرب (فمرت) (٤٠) عليه اسلم وغفار، (فيسال) (٤١) عنها فيخبره العباس. حتى مر رسول الله ﷺ في اخريات الناس، في المهاجرين الاولين والانصار في لامة تلتمع البصر، فقال: اي عباس من هؤلاء؟ قال: هذا رسول الله ﷺ (٤٢) في المهاجرين الاولين والانصار، قال: لقد اصبح ابن اخيك عظيم الملك، (قال) (٤٣) : لا والله، ما هو بملك، (ولكنها) (٤٤) النبوة، وكانوا عشرة آلاف او اثني عشر الفا، قال: ودفع رسول الله ﷺ (الراية) (٤٥) إلى سعد بن عبادة، فدفعها سعد إلى ابنه قيس بن سعد. وركب ابو سفيان فسبق الناس حتى اطلع عليهم من الثنية، قال له اهل ⦗٣٢⦘ مكة: ما وراءك؟ قال: ورائي الدهم، ورائي ما (لا قبل) (٤٦) لكم به، ورائي من لم ار مثله، من دخل داري فهو آمن، فجعل الناس يقتحمون داره. وقدم رسول الله ﷺ فوقف بالحجون باعلى مكة، وبعث الزبير بن العوام في الخيل في اعلى الوادي، وبعث خالد بن الوليد في الخيل في اسفل الوادي، وقال رسول الله ﷺ:"إنك لخير (٤٧) ارض الله واحب ارض الله إلي الله، (وإني) (٤٨) والله لو لم اخرج منك ما خرجت، وإنها لم تحل لاحد (كان) (٤٩) قبلي، ولا تحل لاحد بعدي، وإنما احلت لي (ساعة من النهار) (٥٠) ، وهي ساعتي هذه حرام، لا يعضد شجرها، ولا يحتش (جبلها) (٥١) ، ولا يلتقط (ضالتها) (٥٢) إلا منشد"، فقال له رجل يقال له (شاء) (٥٣) ، والناس يقولون: قال له العباس: يا رسول الله إلا الإذخر، فإنه (لبيوتنا (وقبورنا) ) (٥٤) (٥٥) (وقيوننا) (٥٦) او لقيوننا (وقبورنا) (٥٧) . فاما ابن خطل فوجد متعلقا باستار الكعبة فقتل، واما مقيس بن (صبابة) (٥٨) ⦗٣٣⦘ فوجدوه بين الصفا والمروة (فتبادروه) (٥٩) نفر من بني كعب ليقتلوه، فقال له ابن عمه (نميلة) (٦٠) : خلوا عنه فوالله لا يدنوا منه رجل إلا ضربته بسيفي هذا حتى يبرد، فتاخروا عنه فحمل بسيفه ففلق به هامته وكره ان يفخر عليه (احد) (٦١) . ثم طاف رسول الله ﷺ بالبيت، ثم دخل عثمان بن طلحة فقال: اي عثمان، اين المفتاح؟ فقال: هو عند امي (سلامة) (٦٢) ابنة سعد، فارسل إليها رسول الله ﷺ، فقالت: لا واللات والعزى، لا ادفعه إليه ابدا، (قال) (٦٣) : إنه قد جاء امر غير الامر الذي كنا عليه، فإنك إن لم تفعلي قتلت انا واخي، قال: فدفعته إليه، قال: فاقبل به حتى إذا كان وجاه رسول الله ﷺ (٦٤) عثر فسقط المفتاح منه، فقام إليه رسول الله ﷺ فاحنى عليه ثوبه. ثم فتح له عثمان فدخل رسول الله ﷺ الكعبة فكبر في زواياها وارجائها، وحمد الله، ثم صلى بين الاسطوانتين ركعتين، ثم خرج فقام بين (البابين) (٦٥) (فقال) (٦٦) علي: فتطاولت لها ورجوت ان يدفع إلينا المفتاح، فتكون فينا السقاية ⦗٣٤⦘ والحجابة، فقال رسول الله ﷺ (٦٧) :" (اين) (٦٨) عثمان؟ هاكم ما اعطاكم الله"، فدفع إليه المفتاح. ثم رقى بلال على ظهر الكعبة فاذن، فقال خالد بن اسيد: ما هذا الصوت؟ قالوا: بلال بن رباح، قال: عبد ابي بكر الحبشي؟ قالوا: نعم، قال: اين؟ (قالوا) (٦٩) : على ظهر الكعبة، قال: على (مرقبة) (٧٠) بني ابي طلحة؟ قالوا: نعم، قال: ما يقول؟ قالوا: (يقول) (٧١) : اشهد ان لا إله إلا الله، واشهد ان محمدا رسول الله، قال: لقد اكرم الله ابا خالد عن ان يسمع هذا الصوت -يعني اباه، وكان ممن قتل (يوم) (٧٢) (بدر) (٧٣) في المشركين. وخرج رسول الله ﷺ إلى حنين، وجمعت له هوازن (بحنين) (٧٤) فاقتتلوا، فهزم اصحاب رسول الله ﷺ، قال الله (٧٥) : ﴿ويوم حنين إذ اعجبتكم كثرتكم فلم تغن عنكم شيئا﴾ [التوبة: ٢٥] الآية ثم انزل الله سكينته على رسوله وعلى المؤمنين، فنزل رسول الله ﷺ (٧٦) عن دابته (فقال) (٧٧) :"اللهم إنك إن شئت لم تعبد بعد اليوم، شاهت الوجوه"، ثم رماهم (بحصباء) (٧٨) كانت في يده فولوا مدبرين. ⦗٣٥⦘ فاخذ رسول الله ﷺ السبي والاموال فقال لهم:"إن شئتم فالفداء وإن شئتم فالسبي"، قالوا: لن نؤثر اليوم على الحسب شيئا، فقال رسول الله ﷺ:"إذا خرجت فاسالوني فإني ساعطيكم الذي لي، ولن يتعذر علي احد من المسلمين"، فلما خرج رسول الله ﷺ (صاحوا) (٧٩) إليه فقال:"اما الذي لي فقد اعطيتكموه"، وقال المسلمون مثل ذلك، إلا عيينة بن حصن بن حذيفة بن بدر فإنه قال: اما الذي لي فإني لا اعطيه، قال:" (انت) (٨٠) على حقك من ذلك"، قال: فصارت له يومئذ عجوز عوراء. ثم حاصر رسول الله ﷺ اهل الطائف قريبا من شهر، فقال عمر بن الخطاب: اي رسول الله ﷺ (٨١) ! دعني (فادخل) (٨٢) عليهم فادعوهم إلى الله، قال:"إنهم إذن قاتلوك"، فدخل عليهم عروة فدعاهم إلى الله فرماه رجل من بني مالك بسهم فقتله، فقال رسول الله ﷺ:"مثله في (قومه) (٨٣) (مثل) (٨٤) صاحب ياسين"، وقال رسول الله: ["خذوا مواشيهم وضيقوا عليهم". ثم اقبل رسول الله ﷺ] (٨٥) راجعا حتى إذا كان بنخلة جعل الناس يسالونه (٨٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع، ي]: (أنبأنا)، وفي [هـ]: (حدثنا).
(٢) في [جـ]: (عبد اللَّه).
(٣) في [أ، ب]: (فقال: كان).
(٤) في [أ، ب]: (وإني).
(٥) في [أ، ب]: (الأتلبا).
(٦) في [ب]: (فانظر)، وفي [ع]: (فانصره).
(٧) سقط من: [أ، ب]، وفي [جـ]: (اهتدا).
(٨) في [أ، ب، ع]: (تعلمين).
(٩) في [أ، ب]: (قال).
(١٠) في [أ، ب]: (واللَّه).
(١١) في [ق، هـ]: (بالطريق).
(١٢) في [أ، ب]: (ما).
(١٣) في [ق، هـ]: (غمنا).
(١٤) في [جـ]: (وأغممنا).
(١٥) في [أ، ب]: (ممنع).
(١٦) في [أ، ب]: (لنا).
(١٧) سقط من: [هـ].
(١٨) في [أ، ب]: تكررت.
(١٩) في [ي]: (وجوعتها).
(٢٠) في [أ، ب]: تكررت.
(٢١) في [ع]: (لبني).
(٢٢) سقط من: [أ، ب].
(٢٣) سقط من: [س].
(٢٤) في [أ، ب]: (قالوا).
(٢٥) في [ب]: زيادة ﷺ.
(٢٦) في [س]: (والقنبتين).
(٢٧) في [أ، ب]: (فاقبلوهم).
(٢٨) في [هـ]: زيادة ﷺ.
(٢٩) في [س، ي]: (فجلس).
(٣٠) في [أ، ب]: (فأدرك).
(٣١) في [جـ]: زيادة (لكن).
(٣٢) في [ع]: (يكره).
(٣٣) سقط من: [ع].
(٣٤) في [ع]: (فيرى).
(٣٥) أي: يتكلم عنهم، وفي [ي]: (فيناولهم).
(٣٦) في [أ، ب]: (ابن).
(٣٧) في [أ، ب]: مكرر ما بين المعكوفين.
(٣٨) سقط من: [جـ].
(٣٩) في [أ، ب]: (ما كتب).
(٤٠) في [ع]: (فمر).
(٤١) سقط من: [جـ].
(٤٢) في [جـ، ع، ي]: زيادة (وأصحابه).
(٤٣) في [ب]: (فقال).
(٤٤) في [أ، ب]: (وكان).
(٤٥) سقط من: [أ، ب].
(٤٦) في [أ، ب]: (قيل).
(٤٧) في [أ، ب]: زيادة (أهل).
(٤٨) في [ع]: (أنت)، وفي [س، ط، هـ]: (إني).
(٤٩) سقط من: [أ، ب].
(٥٠) في [ع]: (من النهار ساعة).
(٥١) في [س، ي]: (جلها)، وفي [هـ]: (حشيشها).
(٥٢) في [ع]: (لاقطتها).
(٥٣) في [أ، ب]: (ثبا)، وفي [ط، هـ]: (شاه).
(٥٤) في [ح]: تكرر ما بين المعكوفين.
(٥٥) سقط من: [ع].
(٥٦) في [ي]: (لقيوننا وقبورنا).
(٥٧) سقط من: [س].
(٥٨) في [أ، ب]: (صبارة).
(٥٩) في [ق، هـ]: (فبادره)، وفي [ع]: (فتبادروه).
(٦٠) في [أ، ب]: (نمييله).
(٦١) في [أ، ب]: (أحدًا).
(٦٢) كذا في النسخ، وهو الموافق لما في الثقات ٣/ ٢٦٠، وأسد الغابة ٧/ ١٦٠، ولباب المنقول ص ٨٣، ونبه الحافظ إلى أن الصواب (سلافة)، كما في الإصابة ٧/ ٧٢٤، وانظر: الإصابة ٧/ ٧٠٢، وغوامض الأسماء المبهمة ١/ ٤٧٩، وتهذيب الكمال ١٩/ ٣٩٦، والسيرة الحلبية ٢/ ٤٩٨، ومغازي الواقدي ١/ ٢٠٢.
(٦٣) سقط من: [جـ].
(٦٤) سقط من: [ع].
(٦٥) في [ع]: (الناس).
(٦٦) في [أ، ب]: (قال).
(٦٧) سقط من: [ع].
(٦٨) في [أ، ب]: (لين).
(٦٩) في [جـ]: (قال).
(٧٠) في [أ، ب]: (مزقعة).
(٧١) في [أ، ب، ع]: (قال).
(٧٢) سقط من: [أ، ب].
(٧٣) في [أ، ب]: (ببدر).
(٧٤) في [أ، ب]: (وحنين).
(٧٥) في [ع]: زيادة (تعالى).
(٧٦) سقط من: [أ].
(٧٧) في [أ، ب]: (وقال).
(٧٨) في [أ، هـ]: (حصاء)، وفي [ب]: (حصى).
(٧٩) في [جـ]: (هاجوا).
(٨٠) في [هـ]: (فأنت).
(٨١) سقط من: [أ، ب].
(٨٢) في [ق، ع، هـ]: (أدخل).
(٨٣) في [ب]: (يومه).
(٨٤) في [ع]: (كمثل).
(٨٥) سقط ما بين المعكوفين من: [ي].
(٨٦) مرسل؛ أبو سلمة ويحيى بن عبد الرحمن بن حاطب تابعيان، أخرج الأزرقي ٢/ ١٢٥ قطعة منه، وورد متصلًا من حديث أبي هريرة، أخرجه أبو يعلى (٥٩٥٤)، وابن أبي خيثمة في أخبار المكيين ص ٩٨ (٣).
حضرت ابو سلمہ اور یحییٰ بن عبد الرحمان بن حاطب دونوں بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مشرکین (مکہ) کے درمیان جنگ بندی کا وقفہ تھا۔ اور بنو کعب بنو بکر کے درمیان مکہ میں لڑائی ہوگئی۔ بنی کعب کی طرف سے ایک فریادی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا۔ ع اے خدا! میں محمد کو اپنے اور اس کے آباء کی پرانی قسم دیتا ہوں۔ کہ تم مدد کرو۔ اللہ تمہیں ہدایت دے۔ سخت مدد اور اللہ کے بندوں کو بلاؤ وہ مدد کے لئے آئیں گے۔ 2۔ پس ایک بادل گزرا اور وہ کڑکا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ یہ بادل بنو کعب کی مدد کے لئے کھڑک رہا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: میرا سامان تیار کرو۔ اور کسی کو یہ بات نہ بتانا۔ پس (اسی دوران) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس حضرت ابوبکر تشریف لائے اور انہوں نے امی عائشہ رضی اللہ عنہا کی حالت کو متغیر پایا تو انہوں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا ہے کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سامان تیار کروں۔ حضرت ابوبکر نے پوچھا۔ کہاں کے لئے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا۔ مکہ کے لئے۔ حضرت ابوبکر نے کہا۔ بخدا! ابھی تک ہمارے اور ان کے درمیان جنگ بندی کا وقفہ ختم تو نہیں ہوا۔ پھر حضرت ابوبکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ان لوگوں نے پہلے غدر کیا ہے۔ 3۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے راستہ بند کرنے کا حکم دیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دیگر مسلمان نکل پڑے اور اہل مکہ کو یوں گھیر لیا کہ ان کو کوئی خبر نہ مل سکی۔ ابو سفیان نے حکیم بن حزام سے کہا۔ اے حکیم! بخدا! ہم لوگوں کو گھیر لیا گیا ہے اور ہم ڈھک چکے ہیں۔ کیا تم اس کام کے لئے تیار ہو۔ کہ ہم یہاں سے مرالظہران تک سوار ہو کر (حالات) دیکھیں۔ شاید ہمیں کوئی خبر مل جائے۔ قبیلہ خزاعہ کے بدیل بن ورقاء کعبی نے کہا۔ میں بھی تمہارے ساتھ چلوں۔ ابو سفیان اور حکیم نے کہا۔ اگر تم چاہو تو چل پڑو۔ راوی کہتے ہیں۔ پس یہ لوگ سوار ہو کر جب مرالظہران کی پہاڑی کے قریب پہنچے۔ اور اندھیرا ہوگیا تو وہ گھاٹی پر چڑھ گئے۔ تو دیکھا کہ آگ نے پوری وادی کو گھیرا ہوا ہے۔ ابو سفیان نے حکیم سے کہا: اے حکیم! یہ آگ کیسی ہے؟ بدیل بن ورقاء نے کہا: یہ بنو عمرو کی آگ ہے جنہیں جنگ نے بھوکا کردیا ہے۔ ابو سفیان نے کہا: نہیں، تیرے باپ کی قسم! بنو عمرو تو ان سے زیادہ ذلیل اور تعداد میں کم ہیں۔ 4۔ پس جب پیلو کے درخت ان سے ہٹ گئے تو انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہرہ داروں نے، انصاری صحابہ کی ایک جماعت نے پکڑ لیا۔ اس رات حضرت عمر بن خطاب پہرہ داروں پر ذمہ دار تھے۔ پہرہ دار صحابہ ان کو، ابو سفیان وغیرہ کو لے کر حضرت عمر کے پاس حاضر ہوئے۔ اور آ کر کہنے لگے۔ ہم آپ کے پاس اہل مکہ میں سے چند لوگ پکڑ کر لائے ہیں۔ حضرت عمر، انہیں دیکھ کر ہنسنے لگے اور، فرمایا: خدا کی قسم! اگر تم میرے پاس ابو سفیان کو لے آتے تو بھی کچھ زیادہ نہ ہوتا۔ پہرہ دار صحابہ نے کہا: خدا کی قسم! ہم آپ کے پاس ابو سفیان ہی کو لائے ہیں۔ (اس پر) حضرت عمر نے فرمایا: اس کو بند کرلو۔ صحابہ نے ابو سفیان کو بند کرلیا۔ یہاں تک کہ صبح ہوگئی پھر حضرت عمر ابو سفیان کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ ابو سفیان سے کہا گیا۔ بیعت (اسلام) کرلو۔ ابو سفیان نے کہا، میں اس وقت یہی صورت یا اس سے بھی بدتر صورت ہی موجود پاتا ہوں۔ پھر اس نے (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے) بیعت کرلی۔ پھر حکیم بن حزام سے کہا گیا۔ تم (بھی) بیعت کرلو۔ اس نے کہا: میں آپ سے بیعت کرتا ہوں اور میں کھڑا ہی گروں گا۔ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک ہماری طرف کی بات ہے تو تم کھڑے ہی گرو گے۔ 5۔ پس جب یہ لوگ واپس ہوئے تو حضرت ابوبکر نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ابو سفیان ایک ایسا آدمی ہے جو شہرت کو پسند کرتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ابو سفیان کے گھر میں داخل ہوجائے وہ مامون ہے سوائے ابن خطل، مقیس بن صبابہ اللیثی، عبد اللہ بن سعد بن ابی سرح اور دو گانے والی باندیاں۔ اگر تم ان (مستثنیٰ) لوگوں کو کعبہ کے غلافوں میں بھی چمٹا ہوا پاؤ تو بھی ان کو قتل کر ڈالو۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر جب یہ لوگ واپس ہوئے تو حضرت ابوبکر نے عرض کیا۔ اگر آپ ابو سفیان کے بارے میں حکم دیں کہ اس کو راستہ میں روک دیا جائے اور پھر آپ لوگوں کو کوچ کرنے کا حکم دیں۔ پس حضرت عباس نے ابوسفیان کو راستہ میں پالیا (اور روک دیا) حضرت عباس نے ابو سفیان سے کہا۔ کیا تم بیٹھو گے تاکہ کچھ نظارہ کرو؟ ابو سفیان نے کہا: کیوں نہیں! اور یہ (راستہ میں روکنا اور نظارہ دکھانا) سب کچھ صرف اس لئے تھا کہ ابو سفیان ان کی کثرت کو دیکھے اور ان کے بارے میں پوچھے۔ 6۔ اسی دوران قبیلہ جہینہ کے لوگ گزرے تو ابو سفیان نے پوچھا: اے عباس! یہ کون ہیں؟ حضرت عباس نے کہا: یہ جہینہ ہیں۔ ابو سفیان نے کہا: مجھے جہینہ سے کیا واسطہ! بخدا! میرے اور ان کے درمیان کبھی کوئی جنگ نہیں ہوئی۔ پھر قبیلہ مزینہ گزرا تو اس نے پوچھا: اے عباس! یہ کون ہیں؟ حضرت عباس نے کہا: یہ مزینہ ہیں۔ ابو سفیان نے کہا: مجھے مزینہ سے کیا واسطہ! بخدا! میرے اور ان کے درمیان کبھی کوئی جنگ نہیں ہوئی۔ پھر قبیلہ سلیم گزرا تو اس نے پوچھا: اے عباس! یہ کون ہیں؟ حضرت عباس نے کہا: یہ سلیم ہیں۔ راوی کہتے ہیں: پھر عرب کے گروہ گزرنے لگے۔ اس کے پاس سے اسلم اور غفار گزرے، وہ ان کے بارے میں پوچھتا اور حضرت عباس اسے بتاتے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے آخر میں مہاجرین اولین اور انصار کے درمیان ایسی زرہ میں گزرے جو آنکھوں کو خیرہ کر رہی تھی۔ ابو سفیان نے پوچھا: اے عباس! یہ کون ہیں؟ حضرت عباس نے کہا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں جو مہاجرین اولین اور انصار میں ہیں۔ ابو سفیان نے کہا: تمہارے بھتیجے کی بادشاہی تو بہت بڑی ہوگئی ہے۔ حضرت عباس نے کہا: نہیں، بخدا! وہ بادشاہ نہیں ہیں بلکہ یہ نبوت ہے۔ اور وہ لوگ دس ہزار یا بارہ ہزار تھے۔ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جھنڈا حضرت سعد بن عبادہ کو دیا اور حضرت سعد نے اسے اپنے بیٹے حضرت قیس بن سعد کو دے دیا۔ ابو سفیان سوار ہو کر لوگوں سے آگے نکل گیا یہاں تک کہ گھاٹی سے ان کے سامنے ظاہر ہوا۔ اہل مکہ نے اس سے کہا: تمہارے پیچھے کیا ہے؟ اس نے کہا: میرے پیچھے بہت بڑی جماعت ہے، میرے پیچھے وہ ہے جس کے مقابلہ کی تم میں طاقت نہیں، میرے پیچھے وہ ہے جس جیسا میں نے نہیں دیکھا۔ جو میرے گھر میں داخل ہوجائے وہ مامون ہے۔ چناچہ لوگ اس کے گھر میں گھسنے لگے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور مکہ کے بالائی حصہ میں حجون پر ٹھہرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زبیر بن عوام کو گھڑ سواروں کے ساتھ وادی کے بالائی حصہ میں بھیجا اور حضرت خالد بن ولید کو گھڑ سواروں کے ساتھ وادی کے نچلے حصہ میں بھیجا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اے مکہ!) تو اللہ کی زمین میں سب سے بہتر ہے اور اللہ کے نزدیک اس کی زمین میں سب سے زیادہ محبوب ہے۔ بخدا! اگر مجھے تجھ سے نکالا نہ جاتا تو میں نہ نکلتا۔ یہ مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہیں ہوا اور نہ میرے بعد کسی کے لئے حلال ہوگا۔ میرے لئے اسے دن کی صرف ایک گھڑی کے لئے حلال کیا گیا اور میری اس گھڑی میں یہ حرام ہے۔ اس کے درخت نہ کاٹے جائیں، اس کے پہاڑ کی گھاس نہ کاٹی جائے اور اس کی گری پڑی چیز کو صرف اعلان کرنے والا اٹھائے۔ ایک آدمی نے جسے شاء کہا جاتا تھا، اور لوگ کہتے ہیں کہ حضرت عباس نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ! سوائے اذخر کے، کیونکہ یہ ہمارے گھروں، ہماری قبروں اور ہمارے لوہاروں کے لئے ہے، یا کہا: ہمارے لوہاروں اور ہماری قبروں کے لئے۔ ابن خطل تو کعبہ کے پردوں سے چمٹا ہوا پایا گیا اور قتل کردیا گیا۔ اور مقیس بن صبابہ کو لوگوں نے صفا اور مروہ کے درمیان پایا تو بنو کعب کے چند آدمی اسے قتل کرنے کے لئے اس کی طرف لپکے۔ اس کے چچا زاد نمیلہ نے ان سے کہا: اسے چھوڑ دو، بخدا! جو آدمی بھی اس کے قریب آئے گا میں اسے اپنی اس تلوار سے ماروں گا یہاں تک کہ وہ ٹھنڈا ہوجائے۔ چناچہ وہ اس سے پیچھے ہٹ گئے۔ تو اس نے تلوار لے کر اس پر حملہ کیا اور اس کا سر پھاڑ دیا اور اس نے ناپسند کیا کہ کوئی اس پر فخر کرے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف کیا۔ پھر حضرت عثمان بن طلحہ داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عثمان! چابی کہاں ہے؟ انہوں نے کہا: وہ میری والدہ سلامہ بنت سعد کے پاس ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس کے پاس بھیجا تو اس نے کہا: نہیں، لات اور عزیٰ کی قسم! میں یہ کبھی انہیں نہیں دوں گی۔ انہوں نے کہا: اب ایسا معاملہ آگیا ہے جو اس معاملہ سے مختلف ہے جس پر ہم تھے۔ اگر تم نے ایسا نہ کیا تو میں اور میرا بھائی قتل کردیئے جائیں گے۔ راوی کہتے ہیں: تو اس نے چابی انہیں دے دی۔ وہ اسے لے کر آئے یہاں تک کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے پہنچے تو انہیں ٹھوکر لگی اور چابی ان سے گر گئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی طرف اٹھے اور اس پر اپنا کپڑا جھکا دیا۔ پھر حضرت عثمان نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے دروازہ کھولا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے، اس کے کونوں اور اطراف میں تکبیر کہی اور اللہ کی تعریف کی۔ پھر دو ستونوں کے درمیان دو رکعات نماز پڑھی، پھر باہر تشریف لائے اور دونوں دروازوں کے درمیان کھڑے ہوئے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے اس کی طرف نظریں اٹھائیں اور مجھے امید ہوئی کہ چابی ہمیں دے دی جائے گی تاکہ حاجیوں کو پانی پلانا اور دربانی دونوں ہمارے پاس ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عثمان کہاں ہیں؟ لو، جو اللہ نے تمہیں عطا کیا ہے۔ اور چابی انہیں دے دی۔ پھر حضرت بلال کعبہ کی چھت پر چڑھے اور اذان دی۔ خالد بن اسید نے کہا: یہ کیسی آواز ہے؟ لوگوں نے کہا: بلال بن رباح کی۔ اس نے کہا: ابوبکر کا حبشی غلام؟ لوگوں نے کہا: ہاں۔ اس نے کہا: کہاں ہے؟ لوگوں نے کہا: کعبہ کی چھت پر۔ اس نے کہا: بنو ابی طلحہ کی بلند جگہ پر؟ لوگوں نے کہا: ہاں۔ اس نے کہا: وہ کیا کہہ رہا ہے؟ لوگوں نے کہا: وہ کہہ رہا ہے: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔ اس نے کہا: اللہ نے ابو خالد کو یہ آواز سننے سے بچا کر عزت دی۔ اس سے مراد اس کا باپ ہے جو بدر کے دن مشرکین میں قتل ہوا تھا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حنین کی طرف نکلے اور ہوازن نے حنین میں آپ کے خلاف لشکر جمع کیا۔ پھر لڑائی ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کو شکست ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اور حنین کے دن، جب تمہاری کثرت نے تمہیں اترا دیا تھا تو وہ تمہارے کچھ کام نہ آئی۔ پھر اللہ نے اپنے رسول اور مومنوں پر اپنی سکینت نازل فرمائی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری سے اترے اور فرمایا: اے اللہ! اگر تو چاہے تو آج کے بعد تیری عبادت نہ کی جائے۔ چہرے بگڑ جائیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ میں موجود کنکریاں ان پر پھینکیں تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگ گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قیدی اور مال لے لیے اور ان سے فرمایا: اگر تم چاہو تو فدیہ اور اگر چاہو تو قیدی۔ انہوں نے کہا: آج ہم اپنے حسب پر کسی چیز کو ترجیح نہیں دیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب میں باہر نکلوں تو مجھ سے مانگنا، میں تمہیں وہ دے دوں گا جو میرا ہے اور مسلمانوں میں سے کوئی مجھ سے عذر نہیں کرے گا۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے تو انہوں نے آپ کو پکارا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو میرا ہے وہ میں نے تمہیں دے دیا۔ اور مسلمانوں نے بھی ایسا ہی کہا، سوائے عیینہ بن حصن بن حذیفہ بن بدر کے، اس نے کہا: جو میرا ہے وہ میں نہیں دوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس میں تمہارا حق برقرار ہے۔ راوی کہتے ہیں: تو اس دن اس کے حصہ میں ایک کانی بوڑھی عورت آئی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل طائف کا تقریباً ایک ماہ محاصرہ کیا۔ حضرت عمر بن خطاب نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مجھے اجازت دیجئے کہ میں ان کے پاس جا کر انہیں اللہ کی طرف بلاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر تو وہ تمہیں قتل کردیں گے۔ پھر حضرت عروہ ان کے پاس گئے اور انہیں اللہ کی طرف بلایا تو بنو مالک کے ایک آدمی نے انہیں تیر مار کر شہید کردیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی قوم میں اس کی مثال صاحب یاسین کی طرح ہے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ان کے مویشی لے لو اور ان پر تنگی کرو۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس لوٹے یہاں تک کہ جب نخلہ میں پہنچے تو لوگ آپ سے مانگنے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39670]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39670، ترقيم محمد عوامة 38055)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39671
٣٩٦٧١ - قال انس: حتى انتزعوا رداءه عن ظهره، فابدوا عن (مثل) (١) فلقة القمر، فقال:"ردوا علي ردائي لا ابا لكم اتبخلونني فوالله ان لو كان لي ما لى بينهما إبلا وغنما لاعطيتكموه". فاعطى المؤلفة يومئذ: مائة، مائة من الإبل، واعطى الناس، فقالت الانصار عند ذلك: فدعاهم رسول الله ﷺ فقال:"قلتم كذا وكذا، الم اجدكم ضلالا فهداكم الله بي"، قالوا: بلى، (قال:"الم اجدكم عالة فإغناكم الله؟") (٢) قالوا: بلى، قال:" (الم) (٣) اجدكم اعداء فالف الله بين قلوبكم بي"، (قالوا: بلى) (٤) ، قال:"اما إنكم لو شئتم قلتم: قد جئتنا مخذولا (فنصرناك) (٥) "، قالوا: الله ورسوله امن، قال:"لو شئتم قلتم: جئتنا طريدا (فاويناك) (٦) "، قالوا: الله ورسوله امن، (قال) (٧) :"ولو شئتم لقلتهم جئتنا عائلا فآسيناك"، قالوا: الله ورسوله امن، (قال) (٨) :"افلا ترضون ان ينقلب الناس بالشاء والبعير، وتنقلبون برسول الله إلي دياركم؟" قالوا: بلى، فقال رسول الله ﷺ:"الناس دثار، والانصار شعار"، وجعل على المقاسم عباد بن (وقش) (٩) اخا بني عبد الاشهل، فجاء رجل من اسلم عاريا ليس عليه ثوب، فقال: اكسني من هذه البرود بردة، (قال: إنما هي مقاسم المسلمين، ولا يحل لي ان اعطيك منها شيئا، فقال قومه: ⦗٣٧⦘ اكسه منها بردة) (١٠) ، فإن تكلم فيها احد فهي من قسمنا (واعطياتنا) (١١) فاعطاه بردة، فبلغ ذلك رسول الله ﷺ فقال:" (من) (١٢) كنت اخشى هذا (عليه) (١٣) ، ما كنت اخشاكم عليه"، فقال: يا رسول الله ما (اعطيته) (١٤) إياها حتى قال قومه: إن تكلم فيها احد فهي من قسمنا (واعطياتنا) (١٥) ، فقال:"جزاكم الله خيرا، جزاكم الله خيرا" (١٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (مثله).
(٢) سقط من: [أ، ق، هـ].
(٣) في [جـ]: (أو لم).
(٤) سقط من: [أ، ب، ي].
(٥) في [أ، ب]: (فنصرناك).
(٦) في [هـ]: (آويناك).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) سقط من: [أ، ب، جـ، ع، م].
(٩) في [أ، ب]: (أوقس).
(١٠) سقط من: [ي].
(١١) في [أ، ب، ع]: (وأخطياتنا)، وفي [س]: (وأعطياننا).
(١٢) في [أ، ط، هـ]: (ما).
(١٣) في [أ، ب]: (عليك).
(١٤) في [ي]: (أعطيتهم).
(١٥) في [أ]: (وأخطياتنا)، وفي [ب]: (وأجطياتنا)، وفي [ع]: (وأحطاتنا)، وفي [جـ، ي]: (أحطياتنا)، وفي [س]: (وأعطياننا).
(١٦) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق.
حضرت انس فرماتے ہیں کہ یہاں تک کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چادر آپ کی پشت سے کھینچ لی اور چاند کے ٹکڑے جیسی (پشت مبارک) ظاہر ہوگئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری چادر مجھے واپس کر دو، تمہارا باپ نہ رہے! کیا تم مجھے بخیل سمجھتے ہو؟ بخدا! اگر ان دونوں کے درمیان جو کچھ ہے وہ اونٹوں اور بکریوں کی صورت میں میرا ہوتا تو میں تمہیں دے دیتا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن مؤلفۃ القلوب کو سو سو اونٹ دیئے اور لوگوں کو بھی عطا فرمایا۔ اس پر انصار نے بات کی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بلایا اور ارشاد فرمایا: تم نے ایسا ایسا کہا ہے۔ کیا میں نے تمہیں گمراہ نہیں پایا تو اللہ نے میرے ذریعہ تمہیں ہدایت دی؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تمہیں تنگ دست نہیں پایا تو اللہ نے تمہیں غنی کردیا؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تمہیں ایک دوسرے کا دشمن نہیں پایا تو اللہ نے میرے ذریعہ تمہارے دلوں میں الفت ڈال دی؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو تو کہہ سکتے ہو: آپ ہمارے پاس بے یار و مددگار آئے تو ہم نے آپ کی مدد کی۔ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول کا احسان زیادہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم چاہو تو کہہ سکتے ہو: آپ ہمارے پاس نکالے ہوئے آئے تو ہم نے آپ کو پناہ دی۔ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول کا احسان زیادہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اور اگر تم چاہو تو کہہ سکتے ہو: آپ ہمارے پاس تنگ دست آئے تو ہم نے آپ کی غم خواری کی۔ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول کا احسان زیادہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اس پر راضی نہیں کہ لوگ بکریاں اور اونٹ لے کر لوٹیں اور تم اللہ کے رسول کو لے کر اپنے گھروں کو لوٹو؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگ اوپر کا کپڑا ہیں اور انصار اندر کا کپڑا ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو عبد الاشہل کے حضرت عباد بن وقش کو تقسیم پر مقرر فرمایا۔ قبیلہ اسلم کا ایک آدمی برہنہ حالت میں آیا جس کے بدن پر کوئی کپڑا نہیں تھا اور کہنے لگا: مجھے ان چادروں میں سے ایک چادر پہنا دیں۔ انہوں نے کہا: یہ مسلمانوں کے حصے ہیں اور میرے لئے حلال نہیں کہ میں تمہیں ان میں سے کچھ دوں۔ اس کی قوم نے کہا: اسے ان میں سے ایک چادر پہنا دیں، اگر کسی نے اس بارے میں بات کی تو یہ ہمارے حصوں اور ہمارے عطیات میں سے ہے۔ چناچہ انہوں نے اسے ایک چادر دے دی۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس کے بارے میں مجھے اس کا اندیشہ تھا، تمہارے بارے میں مجھے اس کا اندیشہ نہیں تھا۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے اسے یہ چادر اس وقت تک نہیں دی جب تک اس کی قوم نے یہ نہ کہا کہ اگر کسی نے اس بارے میں بات کی تو یہ ہمارے حصوں اور ہمارے عطیات میں سے ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تمہیں جزائے خیر دے، اللہ تمہیں جزائے خیر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39671]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39671، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 38056 ترقیم الشثری: -- 39672
٣٩٦٧٢ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن ابي (السوداء) (١) عن (ابن) (٢) (سابط) (٣) ان النبي ﷺ ناول عثمان بن طلحة المفتاح من وراء الثوب (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع، هـ]: (السواد).
(٢) في [أ، ب، ع]: (أبي).
(٣) في [هـ]: (أسباط).
(٤) مرسل؛ عبد الرحمن بن سابط تابعي.
حضرت ابن سابط سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عثمان بن طلحہ کو کپڑے کے پیچھے سے (کعبہ کی) چابی عطا کی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39672]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39672، ترقيم محمد عوامة 38056)