مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
34. (حديث فتح مكة)
فتح مکہ کی احادیث
ترقیم عوامۃ: 38057 ترقیم الشثری: -- 39673
٣٩٦٧٣ - حدثنا سليمان بن حرب قال: (حدثنا) (١) حماد بن زيد عن ايوب عن عكرمة قال: لما (وادع) (٢) رسول الله ﷺ اهل مكة، وكانت خزاعة حلفاء رسول الله ﷺ في الجاهلية، وكانت بنو بكر حلفاء قريش، فدخلت خزاعة في صلح رسول الله ﷺ، ودخلت بنو بكر في صلح قريش. ⦗٣٨⦘ فكان بين خزاعة وبين بني بكر قتال (فامدتهم) (٣) قريش بسلاح وطعام، وظللوا عليهم، فظهرت بنو بكر على خزاعة وقتلوا (فيهم) (٤) ، فخافت قريش ان يكونوا (قد) (٥) نقضوا، فقالوا لابي سفيان: اذهب إلى محمد (فاجد) (٦) (الحلف) (٧) واصلح بين الناس. فانطلق ابو سفيان حتى قدم المدينة، فقال رسول الله ﷺ:"قد جاءكم ابو سفيان وسيرجع راضيا بغير حاجته"، فاتى ابا بكر فقال: يا ابا بكر (اجد) (٨) الحلف واصلح بين الناس، او قال: بين قومك، قال: ليس الامر لي الامر إلى الله وإلي رسوله، قال: وقد قال له فيما قال: ليس من قوم ظللوا على (قوم) (٩) وامدوهم بسلاح وطعام ان يكونوا نقضوا، فقال ابو بكر: الامر إلى الله و (إلى) (١٠) رسوله. ثم اتى عمر بن الخطاب فقال: له نحوا مما قال لابي بكر، قال: فقال له عمر: انقضتم فما كان منه جديدا فابلاه الله، وما كان منه شديدا او (متينا) (١١) فقطعه الله، فقال ابو سفيان: ما رايت كاليوم شاهد عشيرة. ثم اتى فاطمة فقال: يا فاطمة هل لك في امر تسودين فيه نساء قومك، ثم ذكر لها نحوا مما ذكر لابي بكر فقالت: ليس الامر إلي، الامر إلى الله وإلى رسوله، ثم اتى عليا فقال: فقال له: نحوا مما قال لابي بكر، فقال له علي: ما رايت كاليوم ⦗٣٩⦘ رجلا اضل، انت (سيد) (١٢) الناس (فاجد) (١٣) الحلف واصلح بين الناس، قال: فضرب إحدى يديه على الاخرى وقال: قد اجرت الناس بعضهم من بعض. ثم ذهب حتى قدم على (اهل) (١٤) مكة فاخبرهم بما صنع، فقالوا: والله ما راينا اليوم وافد قوم، والله ما (اتيتنا) (١٥) بحرب فنحذر، ولا (اتيتنا) (١٦) (بصلح) (١٧) فنامن، ارجع. قال: وقدم وافد خزاعة على رسول الله ﷺ فاخبره بما صنع القوم (ودعا) (١٨) إلى النصرة وانشده في ذلك شعرا: (لا هم) (١٩) إني ناشد محمدا … حلف ابينا وابيه (الاتلدا) (٢٠) ووالدا (كنت وكنا) (٢١) ولدا … إن قريشا اخلفوك الموعدا ونقضوا ميثاقك (المؤكدا) (٢٢) … وجعلوا لي (بكداء) (٢٣) (رصدا) (٢٤) وزعمت ان لمست ادعو احدا … فهم اذل واقل عددا ⦗٤٠⦘ وهم اتونا بالوتير هجدا … (نتلوا) (٢٥) القرآن ركعا وسجدا ثمت اسلمنا ولم (ننزع) (٢٦) يدا … فانصر رسول الله نصرا (اعتدا) (٢٧) وابعث جنود الله (تاتي) (٢٨) مددا … في فيلق كالبحر ياتي مزبدا فيهم رسول الله قد تجردا … إن (سيم) (٢٩) (خسفا) (٣٠) وجهه تربدا قال حماد: هذا الشعر بعضه (عن ايوب، وبعضه عن) (٣١) يزيد بن حازم واكثره عن محمد بن إسحاق. ثم رجع إلى حديث ايوب عن عكرمة قال: قال حسان بن ثابت (٣٢) : اتاني ولم اشهد ببطحاء مكة … (رجال) (٣٣) بني كعب تحز رقابها وصفوان عود (خر) (٣٤) من (ودق) (٣٥) استه … فذاك (اوان) (٣٦) الحرب شد عصابها ⦗٤١⦘ فلا تجزعن يا ابن ام مجالد … فقد صرحت (صرفا) (٣٧) وعصل نابها فياليت شعري هل ينالن مرة … سهيل بن عمرو حوبها وعقابها قال: فامر رسول الله ﷺ بالرحيل فارتحلوا، فساروا حتى نزلوا مرا، قال: وجاء ابو سفيان حتى نزل مرا ليلا، قال: فراى العسكر والنيران فقال: (من) (٣٨) هؤلاء؟ فقيل: هذه تميم محلت بلادها (فانتجعت) (٣٩) بلادكم، قال: والله لهؤلاء اكثر من اهل (منى) (٤٠) ، (او قال: مثل اهل منى) (٤١) . فلما علم انه النبي ﷺ قال: دلوني على (العباس) (٤٢) ، فاتى العباس فاخبره الخبر، وذهب به إلى رسول الله ﷺ، ورسول الله ﷺ (٤٣) في قبة (له) (٤٤) فقال له:"يا ابا سفيان اسلم تسلم"، فقال: كيف اصنع باللات والعزى؟. قال ايوب: (فحدثني) (٤٥) ابو (الخليل) (٤٦) عن سعيد بن جبير، قال: قال له عمر بن الخطاب وهو خارج من القبة في عنقه السيف: اخر عليها، اما والله (ان) (٤٧) لو كنت خارجا من القبة ما قلتها ابدا، قال: قال ابو سفيان: من هذا؟ قالوا: عمر بن الخطاب (٤٨) . ⦗٤٢⦘ ثم رجع إلى حديث ايوب عن عكرمة: فاسلم ابو سفيان وذهب به العباس إلى منزله، فلما اصبحوا ثار الناس لطهورهم، قال: فقال ابو سفيان: يا ابا الفضل ما للناس امروا بشيء؟ قال: لا ولكنهم قاموا إلى الصلاة، قال: فامره العباس فتوضا ثم ذهب به إلى رسول الله ﷺ، فلما دخل رسول الله ﷺ (٤٩) الصلاة كبر، فكبر الناس، ثم ركع فركعوا ثم رفع فرفعوا، فقال ابو سفيان: (ما) (٥٠) رايت كاليوم طاعة قوم جمعهم من هاهنا وههنا، ولا فارس (الاكارم) (٥١) ولا الروم (٥٢) ذات القرون باطوع منهم له. قال: حماد وزعم يزيد بن حازم عن عكرمة ان ابا سفيان قال: يا ابا الفضل اصبح بن اخيك -والله- عظيم الملك، قال: (فقال له) (٥٣) العباس: إنه ليس بملك ولكنها (نبوة) (٥٤) ، قال: او ذاك؟ (او ذاك) (٥٥) (٥٦) . (ثم) (٥٧) رجع إلى حديث ايوب عن عكرمة قال: قال ابو سفيان: واصباح قريش، قال: فقال العباس: يا رسول الله، لو اذنت لي (فاتيتهم) (٥٨) فدعوتهم (فامنتهم) (٥٩) ، وجعلت لابي سفيان شيئا يذكر به، فانطلق العباس فركب بغلة ⦗٤٣⦘ رسول الله ﷺ (٦٠) الشهباء، وانطلق، فقال رسول الله ﷺ:"ردوا علي ابي، ردوا علي ابي، فإن عم الرجل صنو ابيه، إني اخاف ان تفعل به قريش ما فعلت ثقيف بعروة بن مسعود، دعاهم إلى الله فقتلوه، اما والله لئن ركبوها منه لاضرمنها عليهم نارا". فانطلق العباس حتى قدم مكة، فقال: يا اهل مكة اسلموا تسلموا، قد استبطنتم باشهب (بازل) (٦١) ، وقد كان رسول الله ﷺ بعث الزبير من قبل اعلى مكة، (وبعث) (٦٢) خالد (بن الوليد) (٦٣) من قبل اسفل مكة، فقال لهم العباس: هذا الزبير من قبل اعلى مكة، وهذا خالد من قبل اسفل مكة، وخالد (وما) (٦٤) خالد؟ وخزاعة (المجدعة) (٦٥) الانوف، ثم قال: من القى سلاحه فهو آمن. ثم قدم رسول الله ﷺ فتراموا بشيء من النبل، ثم إن رسول الله ﷺ ظهر عليهم فامن الناس إلا خزاعة (من) (٦٦) بني بكر (فذكر) (٦٧) اربعة: مقيس بن صبابة، وعبد الله بن ابي سرح، وابن (خطل) (٦٨) ، وسارة (مولاة) (٦٩) بني هاشم، قال حمادة: سارة -في حديث ايوب، (او) (٧٠) في حديث (غيره) (٧١) . ⦗٤٤⦘ قال: فقتلهم خزاعة إلى نصف النهار، وانزل الله: ﴿الا تقاتلون قوما نكثوا ايمانهم وهموا بإخراج الرسول وهم بدءوكم اول مرة اتخشونهم فالله احق ان تخشوه إن كنتم مؤمنين (١٣) قاتلوهم يعذبهم الله (٧٢) بايديكم ويخزهم (٧٣) وينصركم عليهم (٧٤) ويشف صدور قوم مؤمنين﴾ (قال: خزاعة) (٧٥) : ﴿ويذهب غيظ قلوبهم﴾ قال: خزاعة: ﴿ويتوب الله على من يشاء..﴾ [التوبة: ١٣ - ١٥] ، (قال: خزاعة) (٧٦) (٧٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [أ، ب]: (ودع).
(٣) في [أ، ب]: (فأمتنهم).
(٤) في [ق، هـ]: (منهم).
(٥) سقط من: [ق، هـ].
(٦) في [ع]: (فأخر)، وفي [أ، جـ، ق، ع]: (فأحد)، وفي [ب]: (فأعد)، وفي [هـ]: (فأجر).
(٧) في [أ، ب]: (الخلف).
(٨) في [ع]: (فأخر)، وفي [أ، جـ، ق، ع]: (فأحد)، وفي [ب]: (فأعد)، وفي [هـ]: (فأجر).
(٩) في [أ، ب]: (يوم).
(١٠) سقط من: [أ، ب].
(١١) في [ب]: (متنًا)، وفي [ع]: (قال: مثبتًا).
(١٢) في [أ، ب]: (سل).
(١٣) في [أ، ب]: (فأخذ)، وفي [جـ، س، ي]: (فأجد)، وفي [هـ]: (فأجر).
(١٤) سقط من: [هـ].
(١٥) هكذا في: [ع، هـ]، وفي باقي النسخ: (أتينا).
(١٦) هكذا في: [ع، هـ]، وفي باقي النسخ: (أتينا).
(١٧) في [أ، ب]: (يصلح).
(١٨) في [أ، ب]: (فدعا).
(١٩) في [جـ، ع، ي]: (اللهم).
(٢٠) في [أ، ب]: (الأبلدا).
(٢١) في [ع]: (كنا وكنت).
(٢٢) في [ب]: (الموكداه).
(٢٣) في [ب]: (بكذا)، وفي [ع]: (بكراء).
(٢٤) في [ق، هـ]: (مرصدا).
(٢٥) في [هـ]: (تتلو)، وفي [أ، ب، ط]: (يتلوا).
(٢٦) في [أ، ب]: (تنزع).
(٢٧) في [ب]: (أعبدا)، وفي [ع]: (عتدا).
(٢٨) في [ب]: (تاني).
(٢٩) في [أ، ب]: (شتم)، وفي [جـ]: (شيم).
(٣٠) في [أ، ب]: (حسفًا)، وفي [جـ، ق]: (حسن)، وفي [ي]: (حسنًا).
(٣١) سقط من: [ع].
(٣٢) في [أ، ب]: زيادة (شعرًا).
(٣٣) في [هـ]: (رحال).
(٣٤) في [هـ]: (حز)، وهو الموافق لما في ديوان حسان ١/ ٢٢، وتاريخ ابن جرير ٢/ ١٥٥، والبداية والنهاية ٤/ ٢٨٣، وفي شرح معاني الآثار ١٣/ ٣١٣: (خرَّ).
(٣٥) في [أ، ب]: (درق)، وفي [ع]: (ورق).
(٣٦) في [ي]: (أواني).
(٣٧) في [أ، ب]: (صرحًا).
(٣٨) في [ع]: (ما).
(٣٩) في [هـ]: (وانتجعت).
(٤٠) في [ع]: (منا).
(٤١) سقط من: [ق، هـ].
(٤٢) في [أ، ب]: (عباس).
(٤٣) سقط من: [ع].
(٤٤) سقط من: [أ، ب].
(٤٥) في [أ، ب]: (حدثني).
(٤٦) في [ط، هـ]: (الخيل).
(٤٧) سقط من: [ع].
(٤٨) مرسل؛ سعيد بن جبير تابعي.
(٤٩) سقط من: [ع].
(٥٠) سقط من: [هـ].
(٥١) سقط من: [هـ].
(٥٢) في [هـ]: زيادة (و).
(٥٣) في [ب]: (فقاله).
(٥٤) في [هـ]: (النبوة).
(٥٥) في [جـ]: (أو ذا)، وفي [س]: (وأوذا).
(٥٦) مرسل؛ عكرمة تابعي.
(٥٧) في [جـ]: تكررت.
(٥٨) سقط من: [أ، ب].
(٥٩) في [س]: (وأمنتهم).
(٦٠) سقط من: [س].
(٦١) في [هـ]: (باذل)، والمراد: رميتم في باطن أمركم بأمر شديد صعب.
(٦٢) في [جـ]: (هذا).
(٦٣) سقط من: [جـ].
(٦٤) في [هـ]: (ما).
(٦٥) في [ب]: (المخدعة).
(٦٦) في [ع]: (عن).
(٦٧) في [أ، ب]: (وذكر).
(٦٨) في [ب]: (حنطل).
(٦٩) في [جـ، ي]: (مولى).
(٧٠) هكذا في [هـ]، وفي بقية النسخ: (و).
(٧١) في [ع]: (غره).
(٧٢) في [أ، ب]: زيادة (قال: خزاعة).
(٧٣) في [أ، ب]: زيادة (قال: خزاعة).
(٧٤) في [أ، ب]: زيادة (قال: خزاعة).
(٧٥) سقط من: [هـ].
(٧٦) سقط من: [هـ].
(٧٧) مرسل؛ عكرمة تابعي، أخرجه الفاكهي في أخبار مكة (٥/ ٢٠٨، وابن أبي حاتم في التفسير (١٠٠٢٨)، والسمرقندي ٢/ ٤٢، والطحاوي ٣/ ٢٩١ و ٣١٢، والبلاذري ص ٥٠، وورد بعضه من حديث عكرمة عن ابن عباس، أخرجه ابن جرير في التاريخ ٢/ ١٥٧، وابن عساكر ٢٣/ ٤٤٨.
حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب اہل مکہ کے ساتھ صلح کی اور قبیلہ خزاعہ والے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جاہلیت میں بھی حلیف تھے اور بنو بکر قریش کے حلیف تھے۔ لہٰذا (اس صلح میں بھی) خزاعہ والے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صلح میں داخل ہوگئے اور بنو بکر قریش کی صلح میں داخل ہوگئے۔ پھر بنو خزاعہ اور بنو بکر میں کوئی لڑائی ہوئی تو قریش نے بنو بکر کی اسلحہ اور کھانے کے ساتھ خوب مدد کی۔ اور (گویا) ان پر سایہ فگن ہوگئے۔ پس بنو بکر، قبیلہ خزاعہ پر غالب آگئے اور بنو بکر نے قبیلہ خزاعہ کے بہت لوگ قتل کئے۔ پھر قریش کو یہ خیال ہوا کہ وہ اپنا عہد (جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کیا ہو) توڑ چکے ہیں۔ تو انہوں نے ابو سفیان سے کہا۔ جاؤ محمد کی طرف اور معاہدہ کی تجدید کرو ا لو اور لوگوں میں صلح کروا لو۔ 2۔ ابو سفیان چل پڑا یہاں تک کہ وہ مدینہ میں پہنچا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ تحقیق تمہارے پاس ابوسفیان آ رہا ہے اور عنقریب وہ راضی ہو کر اپنی حاجت (پوری کئے) بغیر واپس پلٹے گا۔ چناچہ ابو سفیان، حضرت ابوبکر کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ اے ابوبکر! معاہدہ کو برقرار رکھو اور لوگوں کے درمیان صلح ہی رہنے دو۔ یا یہ الفاظ کہے کہ، اپنی قوم کے درمیان صلح ہی رہنے دو۔ حضرت ابوبکر نے جواب دیا۔ یہ معاملہ میرے بس میں نہیں ہے یہ تو اللہ اور اس کے رسول کے بس میں ہے۔ راوی کہتے ہیں: ابو سفیان نے جو باتیں حضرت ابوبکر سے کہیں ان میں یہ بات بھی تھی کہ۔ یہ با ت نہیں ہے کہ اگر کسی قوم نے دوسری قوم کو اسلحہ اور کھانے کے ذریعہ سے مدد کی ہو اور ان پر سایہ کیا ہو تو وہ عہد کو توڑنے والے ہوں۔ حضرت ابوبکر نے جواب دیا۔ یہ معاملہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بس میں ہے۔ 3۔ پھر ابو سفیان حضرت عمر بن خطاب کے پاس آیا اور ان سے بھی ویسی باتیں کہیں جیسی باتیں اس نے حضرت ابوبکر سے کہی تھیں۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت عمر نے اس سے پوچھا۔ کیا تم نے عہد توڑ دیا ہے؟ پس اس بارے میں جو نئی بات تھی اس کو اللہ تعالیٰ نے پرانا کردیا ہے اور جو مضبوط اور سخت بات تھی اس کو اللہ تعالیٰ نے توڑ ڈالا ہے۔ ابو سفیان کہتا ہے میں نے آج کے دن کی طرح خاندان کا گواہ نہیں دیکھا۔ پھر ابو سفیان حضرت فاطمہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ اے فاطمہ! کیا تم وہ کام کرو گی جس میں تم اپنی قوم کی خواتین کی سیادت کرو۔ پھر ابو سفیان نے ان سے بھی ویسی بات ذکر کی جیسی بات اس نے حضرت ابوبکر سے کہی تھی۔ حضرت فاطمہ نے جواب دیا۔ یہ معاملہ میرے اختیار میں نہیں ہے (بلکہ) یہ معاملہ تو اللہ اور اس کے رسول کے اختیار میں ہے۔ پھر ابو سفیان، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ویسی بات ہی کہی جیسی بات حضرت ابوبکر سے کہی تھی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کو جواب دیا۔ میں نے آج کے دن (کے آدمی) کی طرح کوئی گمراہ آدمی نہیں دیکھا! تم تو لوگوں کے سردار ہو پس تم معاہدہ کو برقرار رکھو اور لوگوں کے درمیان صلح کرواؤ۔ راوی کہتے ہیں۔ ابو سفیان نے اپنا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ پر مارا اور کہنے لگا۔ تحقیق میں نے لوگوں میں سے بعض کو بعض سے پناہ دے دی ہے۔ 4۔ پھر ابو سفیان چل پڑا یہاں تک کہ وہ اہل مکہ کے پاس پہنچا اور انہیں وہ بات بتلائی جو اس نے سرانجام دی تھی۔ تو انہوں نے (آگے سے) کہا۔ خدا کی قسم! ہم نے آج کے دن (کے آدمی) کی طرح کوئی قوم کا نمائندہ نہیں دیکھا۔ بخدا! نہ تو تم جنگ کی خبر ہمارے پاس لائے ہو کہ ہم (اس سے) بچاؤ کریں اور نہ ہی تم ہمارے پاس صلح کی خبر لے کر آئے ہو کہ ہم مامون ہوجائیں۔ (لہٰذا) تم واپس جاؤ۔ 5۔ راوی کہتے ہیں: (اتنے میں) قبیلہ خزاعہ کا نمائندہ وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پہنچ گیا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مشرکین مکہ کے کئے کی خبر سنائی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مدد کے لئے بلایا اور اس بات کو اس نے ان شعروں میں بیان کیا۔ اے اللہ! محمد کو اپنے اور ان کے آباء کا پرانا عہد یاد دلاتا ہوں۔ اور (یہ بات کہ) آپ والد ہیں اور ہم بیٹے ہیں۔ بلاشبہ قریش نے آپ کے ساتھ وعدہ خلافی کی ہے۔ اور انہوں نے آپ کے پختہ عہد کو توڑ ڈالا ہے اور انہوں نے ہمارے لئے مقام کداء میں گھات لگایا ہے۔ اور انہوں نے یہ سمجھا ہے کہ میں کسی کو (مدد کے لئے) نہیں بلاؤں گا۔ حالانکہ وہ لوگ تو تعداد میں تھوڑے اور ذلیل ہیں۔ وہ لوگ ہم پر مقام وتیر میں رات کے وقت حملہ آور ہوئے جبکہ ہم رکوع اور سجدہ کی حالت میں قرآن مجید کی تلاوت کر رہے تھے۔ ہم نے اسلام قبول کیا ہے اور اپنا ہاتھ واپس نہیں کھینچا۔ پس، اے اللہ کے رسول، خوب سخت مدد کیجئے۔ اور آپ اللہ کے لشکروں کو ابھاریں پس یہ آپ کے پاس مدد کیلئے ایسے لشکر میں آئیں جو جھاگ اڑاتے سمندر کی طرح ہو۔ ان میں اللہ کے رسول ہوں جو (جنگ کے لئے) تیار ہوچکے ہیں۔ اگر انہیں ذلت پہنچانے کی کوشش کی جائے تو ان کا چہرہ متغیر ہوجاتا ہے۔ حماد کہتے ہیں: ان اشعار میں سے کچھ ایوب سے، کچھ یزید بن حازم سے اور زیادہ تر محمد بن اسحاق سے ہیں۔ پھر وہ ایوب کی عکرمہ سے روایت کی طرف لوٹے، عکرمہ کہتے ہیں: حضرت حسان بن ثابت نے کہا: مجھے یہ خبر پہنچی، حالانکہ میں بطحاء مکہ میں موجود نہ تھا، کہ بنو کعب کے مردوں کی گردنیں کاٹی جا رہی ہیں۔ اور صفوان ایک بوڑھا اونٹ ہے جو اپنی پشت کے زخموں سے گر پڑا۔ یہی وہ وقت ہے جب جنگ کی پٹی کس دی جاتی ہے۔ پس اے ام مجالد کے بیٹے! تم ہرگز نہ گھبراؤ، کیونکہ جنگ کھل کر سامنے آگئی ہے اور اس کی کچلی سخت ہوگئی ہے۔ کاش مجھے معلوم ہو کہ کیا سہیل بن عمرو کو کبھی اس کا گناہ اور اس کی سزا پہنچے گی۔ راوی کہتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوچ کا حکم دیا، چناچہ وہ روانہ ہوئے یہاں تک کہ مر (الظہران) میں پڑاؤ کیا۔ ابو سفیان آیا اور رات کو مر میں اترا۔ اس نے لشکر اور آگ دیکھی تو پوچھا: یہ کون لوگ ہیں؟ کہا گیا: یہ بنو تمیم ہیں، ان کا علاقہ قحط زدہ ہوگیا تو انہوں نے چارے کی تلاش میں تمہارے علاقہ کا رخ کیا ہے۔ اس نے کہا: بخدا! یہ تو اہل منیٰ سے بھی زیادہ ہیں، یا کہا: اہل منیٰ جتنے ہیں۔ جب اسے معلوم ہوا کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں تو اس نے کہا: مجھے عباس کا پتہ بتاؤ۔ پھر وہ حضرت عباس کے پاس آیا اور انہیں خبر دی۔ وہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ایک خیمہ میں تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے ابو سفیان! اسلام قبول کرلو، سلامت رہو گے۔ اس نے کہا: میں لات اور عزیٰ کا کیا کروں؟ ایوب کہتے ہیں: مجھے ابو الخلیل نے سعید بن جبیر سے بیان کیا، انہوں نے کہا: حضرت عمر بن خطاب نے، جو خیمہ سے باہر تھے اور ان کی گردن میں تلوار تھی، اس سے کہا: ان پر پاخانہ کر! بخدا! اگر تم خیمہ سے باہر ہوتے تو یہ بات کبھی نہ کہتے۔ ابو سفیان نے کہا: یہ کون ہے؟ لوگوں نے کہا: عمر بن خطاب۔ پھر وہ ایوب کی عکرمہ سے روایت کی طرف لوٹے: ابو سفیان نے اسلام قبول کرلیا اور حضرت عباس اسے اپنی قیام گاہ پر لے گئے۔ جب صبح ہوئی تو لوگ طہارت کے لئے اٹھے۔ ابو سفیان نے کہا: اے ابو الفضل! لوگوں کو کیا ہوا؟ کیا انہیں کسی چیز کا حکم دیا گیا ہے؟ انہوں نے کہا: نہیں، بلکہ یہ نماز کے لئے اٹھے ہیں۔ حضرت عباس نے اسے کہا تو اس نے وضو کیا، پھر وہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے گئے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں داخل ہوئے تو تکبیر کہی اور لوگوں نے تکبیر کہی، پھر رکوع کیا تو انہوں نے رکوع کیا، پھر سر اٹھایا تو انہوں نے سر اٹھایا۔ ابو سفیان نے کہا: میں نے آج کی طرح ادھر ادھر سے جمع ہونے والی قوم کی ایسی اطاعت نہیں دیکھی۔ نہ معزز اہل فارس اور نہ سینگوں والے اہل روم ان سے زیادہ اطاعت گزار ہیں۔ حماد کہتے ہیں: یزید بن حازم نے عکرمہ سے نقل کیا کہ ابو سفیان نے کہا: اے ابو الفضل! بخدا! تمہارے بھتیجے کی بادشاہی بہت بڑی ہوگئی ہے۔ حضرت عباس نے اس سے کہا: وہ بادشاہ نہیں ہیں بلکہ یہ نبوت ہے۔ اس نے کہا: کیا ایسا ہے؟ کیا ایسا ہے؟ پھر وہ ایوب کی عکرمہ سے روایت کی طرف لوٹے، عکرمہ کہتے ہیں: ابو سفیان نے کہا: ہائے قریش کی صبح! حضرت عباس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر آپ مجھے اجازت دیں تو میں ان کے پاس جا کر انہیں دعوت دوں اور انہیں امان دوں، اور آپ ابو سفیان کے لئے کوئی ایسی چیز مقرر فرما دیں جس سے اس کا ذکر ہو۔ چناچہ حضرت عباس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سفید خچر پر سوار ہو کر چل پڑے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے باپ کو میرے پاس واپس لاؤ، میرے باپ کو میرے پاس واپس لاؤ، کیونکہ آدمی کا چچا اس کے باپ کی مانند ہوتا ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ قریش ان کے ساتھ وہی کریں گے جو ثقیف نے عروہ بن مسعود کے ساتھ کیا، انہوں نے ان کو اللہ کی طرف بلایا تو انہوں نے انہیں قتل کردیا۔ بخدا! اگر انہوں نے ان کے ساتھ ایسا کیا تو میں ضرور ان پر آگ بھڑکا دوں گا۔ حضرت عباس چلتے رہے یہاں تک کہ مکہ پہنچے اور کہا: اے اہل مکہ! اسلام قبول کرلو، سلامت رہو گے۔ تمہیں ایک سخت اور پختہ مصیبت نے گھیر لیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زبیر کو مکہ کے بالائی جانب سے اور حضرت خالد بن ولید کو مکہ کے نچلی جانب سے بھیجا تھا۔ حضرت عباس نے ان سے کہا: یہ زبیر ہیں مکہ کے بالائی جانب سے اور یہ خالد ہیں مکہ کی نچلی جانب سے۔ اور خالد، کیا ہی خالد ہیں! اور خزاعہ ہیں جن کی ناکیں کٹی ہوئی ہیں۔ پھر کہا: جو اپنا ہتھیار ڈال دے وہ مامون ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو انہوں نے ایک دوسرے پر کچھ تیر چلائے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان پر غالب آگئے اور لوگوں کو امان دے دی، سوائے خزاعہ کے بنو بکر کے مقابلہ میں۔ اور چار کا ذکر کیا: مقیس بن صبابہ، عبد اللہ بن ابی سرح، ابن خطل اور بنو ہاشم کی آزاد کردہ سارہ۔ حماد کہتے ہیں: سارہ ایوب کی روایت میں ہے یا کسی اور کی روایت میں۔ راوی کہتے ہیں: خزاعہ نے دوپہر تک انہیں قتل کیا۔ اور اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا: کیا تم ایسی قوم سے نہیں لڑو گے جنہوں نے اپنی قسمیں توڑ دیں اور رسول کو نکالنے کا ارادہ کیا اور انہوں نے ہی پہلی بار تم سے ابتدا کی؟ کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟ اللہ زیادہ حقدار ہے کہ تم اس سے ڈرو اگر تم مومن ہو۔ ان سے لڑو، اللہ تمہارے ہاتھوں انہیں عذاب دے گا، انہیں رسوا کرے گا، ان پر تمہاری مدد کرے گا اور مومن قوم کے سینوں کو شفا دے گا۔ راوی کہتے ہیں: یعنی خزاعہ۔ اور ان کے دلوں کا غصہ دور کرے گا۔ راوی کہتے ہیں: یعنی خزاعہ۔ اور اللہ جس پر چاہتا ہے رجوع فرماتا ہے۔ [التوبہ: 13-15] راوی کہتے ہیں: یعنی خزاعہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39673]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39673، ترقيم محمد عوامة 38057)
ترقیم عوامۃ: 38058 ترقیم الشثری: -- 39674
٣٩٦٧٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان، عن زكريا بن ابي زائدة قال: كنت مع ابي إسحاق فيما بين مكة والمدينة فسايرنا رجل من خزاعة، فقال له (ابو) (١) إسحاق: كيف (قال) (٢) رسول الله ﷺ: لقد (رعدت) (٣) هذه السحابة بنصر بني كعب، [فقال (٤) الخزاعي: لقد (نصلت) (٥) بنصر بني كعب] (٦) ، ثم اخرج إلينا رسالة رسول ⦗٤٥⦘ الله ﷺ إلى خزاعة، (وكتبتها) (٧) يومئذ كان فيها:"بسم الله الرحمن الرحيم من محمد رسول الله إلى بديل وبسر وسروات بني عمرو، فإني احمد إليكم الله الذي لا إله إلا هو، اما بعد ذلكم فإني لم (ثم) (٨) بإلكم ولم (اضع) (٩) في جنبكم، وإن اكرم اهل تهامة علي انتم واقربه رحما ومن (تبعكم) (١٠) (١١) من المطيبين، وإني قد اخذت لمن هاجر منكم مثل ما اخذت لنفسى، ولو هاجر بارضه غير ساكن مكة إلا معتمرا او حاجا، وإني لم اضع فيكم إن (اسلمتم) (١٢) وإنكم غير (خائفين) (١٣) من قبلي ولا محصرين، اما بعد فإنه قد اسلم علقمة بن علاثة (وابن) (١٤) هوذة (وبايعا) (١٥) وهاجرا على من اتبعهما من عكرمة، (واخذ) (١٦) لمن تبعه مثل ما اخذ لنفسه، وإن (بعضنا) (١٧) من بعض في الحلال والحرام، وإني والله ما كذبتكم وليحيكم ربكم" (١٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) في [ع]: (كان).
(٣) في [س]: (أعدت).
(٤) في [جـ، ق]: زيادة (له).
(٥) من نصل السهم، وفي [أ، ب، ع]: (نصلت)، وفي [جـ]: (خلت)، وفي [ي]: (نضرت)، وفي [ق، هـ]: (وصلت).
(٦) سقط ما بين المعكوفين من: [س].
(٧) في [ع]: (وأثبتها).
(٨) أي: لم أغدر في عهدكم، وفي [ع، ق]: (أثم).
(٩) في [ع]: (أصنع).
(١٠) في [أ، ب، جـ، س، ي]: (سبقكم).
(١١) في [هـ]: زيادة (و).
(١٢) في [جـ، ق]: (سلمتم).
(١٣) في [ق، هـ]: (خائبين)، وفي [ط]: (خائنين).
(١٤) في [هـ]: (ابنا).
(١٥) في [أ، ب، س، ي]: (وتابعا).
(١٦) في [هـ]: (أخذ).
(١٧) في [ط، هـ]: (بعضًا).
(١٨) مرسل؛ الخزاعي لم تثبت صحبته، وأخرجه ابن عساكر ٤١/ ١٤٣.
حضرت زکریا بن ابی زائدہ سے روایت ہے کہ میں ابو اسحاق کے ساتھ مکہ اور مدینہ کے درمیان تھا۔ توبنو خزاعہ کا ایک آدمی ہمارے پاس آیا۔ ابو اسحاق نے اس سے کہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات کیسے فرمائی تھی۔ کہ تحقیق یہ بدلی بنی کعب کی مدد کے لئے کڑک رہی ہے؟ تو اس خزاعی آدمی نے جواب دیا۔ تحقیق یہ بدلی بنو کعب کی مدد کے ساتھ ظاہر ہوئی تھی۔ پھر اس خزاعی نے ہمیں ایک خط نکال کر دکھایا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے خزاعہ کی طرف تھا۔ اور میں نے اس خط کو اسی دن لکھا۔ اس میں لکھا تھا۔ ”اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔ یہ خط محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے بدیل، بسر اور سرواتِ بنی عمرو کی طرف ہے۔ پس بیشک میں تمہارے سامنے اس خدا کی تعریف کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے۔ بہرحال اس کے بعد، میں نے تمہارا عہد نہیں توڑا اور نہ ہی میں نے تمہارے پہلو کو کمزور کیا ہے۔ اور اہل تہامہ میں سے میرے ہاں سب سے زیادہ تم لوگ معزز ہو۔ اور سب سے زیادہ قریبی رشتہ دار ہو۔ اور (اسی طرح) وہ لوگ جنہوں نے تمہاری اتباع کی ہے (یعنی بنو ہاشم، بنو زہرہ وغیرہ)۔ اور میں نے تم میں سے ہجرت کرنے والوں کے لئے بھی وہی پیمان باندھا ہے جو میں نے اپنے لئے باندھا ہے۔ اور اگر (تم میں سے) کوئی اپنی زمین سے (اسی طرح) ہجرت کرے کہ وہاں سکونت نہ رکھے مگر حج اور عمرہ کے لئے۔ اگر تم اسلام قبول کرلو تو میں تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گا۔ اور تم لوگ میری طرف سے نہ خائف ہو اور نہ محصور۔ 2۔ اما بعد! پس بلاشبہ علقمہ بن علاثہ اور ابن ہوزہ نے اسلام قبول کرلیا اور بیعت کی اور انہوں نے اپنے تابع، عکرمہ، کے ہمراہ ہجرت کی ہے۔ اور ان کے لئے بھی اس نے وہی کچھ پیمان باندھا ہے جو اس نے اپنے لیے باندھا ہے۔ اور ہم میں سے بعض، بعض کے حکم میں ہے حلا ل اور حرام ہونے کے اعتبار سے۔ اور بخدا میں نے تم سے جھوٹ نہیں بولا اور پس تمہارا پروردگار تمہیں حیات دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39674]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39674، ترقيم محمد عوامة 38058)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39675
٣٩٦٧٥ - قال: (و) (١) بلغني عن الزهري قال: هؤلاء خزاعة وهم من اهلي، قال: فكتب إليهم النبي ﷺ وهم يومئذ نزول بين عرفات ومكة، لم يسلموا حيث ⦗٤٦⦘ كتب إليهم، وقد كانوا حلفاء النبي ﷺ (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ق]: (زيادة يوم فتح مكة).
(٣) مرسل؛ الزهري تابعي.
راوی بیان کرتے ہیں: مجھے زہری سے یہ بات پہنچی کہ انہوں نے کہا: یہ لوگ خزاعہ کے ہیں اور یہ میرے اہل میں سے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی طرف خط تحریر فرمایا۔ یہ لوگ اس وقت عرفات اور مکہ کے درمیان پڑاؤ کئے ہوئے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں خط لکھا تو انہوں نے ابھی اسلام قبول نہیں کیا تھا، اور یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حلیف تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39675]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39675، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 38059 ترقیم الشثری: -- 39676
٣٩٦٧٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) حسين المعلم عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده ان النبي ﷺ قال يوم فتح مكة:"كفوا السلاح إلا خزاعة (عن) (٢) بني بكر"، فاذن لهم حتى صلوا العصر ثم قال لهم:"كفوا السلاح"، فلقي من الغد رجل من خزاعة رجلا من بني بكر، فقتله بالمزدلفة فبلغ ذلك رسول الله ﷺ فقام خطيبا فقال:"إن (اعدى) (٣) الناس على الله من قتل في الحرم، ومن قتل غير قاتله، ومن قتل (بذحول) (٤) الجاهلية" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ق، هـ]: (هن).
(٣) في [ع]: (أعدا).
(٤) أي: عداوة الجاهلية، وفي [أ، ب، س، ط، ع]: (بدخول).
(٥) حسن؛ شعيب صدوق، أخرجه أحمد (٦٦٨١)، وأبو عبيد في الأموال ١/ ١٥٤.
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اپنے دادا کی روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ والے دن ارشاد فرمایا۔ سوائے خزاعہ کے بنو بکر سے (بقیہ لوگ) اسلحہ روک لو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خزاعہ کو اجازت دی یہاں تک کہ انہوں نے نماز عصر پڑھ لی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں حکم دیا۔ تم (بھی) اسلحہ روک لو۔ اس کے بعد اگلے دن بنو خزاعہ کا ایک آدمی بنو بکر کے ایک آدمی سے ملا تو اس نے بنو بکر کے آدمی کو مزدلفہ میں قتل کردیا۔ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ کے لئے کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا: اللہ کے ساتھ لوگوں میں سب سے زیادہ دشمنی کرنے والا شخص وہ ہے جو (کسی کو) حرم میں قتل کرے اور (وہ) جو اپنے قاتل کے علاوہ (کسی کو) قتل کر ڈالے اور (وہ) جو جاہلیت کے انتقام میں قتل کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39676]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39676، ترقيم محمد عوامة 38059)
ترقیم عوامۃ: 38060 ترقیم الشثری: -- 39677
٣٩٦٧٧ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا (المغيرة) (١) بن مسلم عن ابي الزبير عن جابر قال: دخلنا مع النبي ﷺ مكة (وفي البيت) (٢) وحول البيت ثلاثمائة وستون صنما تعبد من دون الله، قال: فامر بها رسول الله ﷺ (فكبت) (٣) كلها لوجوهها، ثم قال: ﴿جاء الحق وزهق الباطل إن الباطل كان زهوقا﴾ [الإسراء: ٨١] ، ثم دخل رسول الله ﷺ (٤) البيت فصلى (فيه) (٥) ركعتين، فراى فيه تمثال إبراهيم ⦗٤٧⦘ وإسماعيل وإسحاق (وقد جعلوا) (٦) في يد إبراهيم الازلام يستقسم بها، فقال رسول الله ﷺ:"قاتلهم الله، ما كان إبراهيم يستقسم بالازلام"، ثم دعا رسول الله ﷺ بزعفران فلطخه بتلك التماثيل (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (المغير).
(٢) سقط من: [أ، ب]، وفي [ط، هـ]: (في البيت).
(٣) في [ع]: (وكبت).
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [ي]: (في).
(٦) في [ع]: (قد جعلوا)، وفي [أ، ب]: (وجعلوا).
(٧) حسن؛ المغيرة بن مسلم صدوق، وأخرجه أبو يعلى كما في تفسير ابن كثير ٣/ ٦٠، وابن المنذر كما في الدرر المنثور ٥/ ٣٢٩، وحسنه الحافظ في المطالب العالية (٤٣٠٣).
حضرت جابر سے روایت ہے کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ مکہ میں داخل ہوئے اور بیت اللہ میں اور بیت اللہ کے گرد تین سو ساٹھ بت ایسے موجود تھے جن کی خدا کے سوا عبادت کی جاتی تھی، راوی بیان کرتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان بتوں کے بارے میں حکم فرمایا تو تمام بتوں کو اوندھے منہ گرا دیا گیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: حق آن پہنچا اور باطل مٹ گیا اور یقینا باطل ایسی ہی چیز ہے جو مٹنے والی ہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت اللہ کے اندر داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت اللہ میں دو رکعات نماز ادا فرمائی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت اللہ میں ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق کی (طرف منسوب) تصویریں دیکھیں اس حال میں کہ ابراہیم کے ہاتھ میں مشرکین نے تیروں (کی تصویر) بنائی ہوئی تھی جن کے ذریعہ سے قسمت آزمائی کی جاتی تھی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (یہ منظر دیکھ کر) ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ ان (مشرکین) کو ہلاک کرے، ابراہیم تو تیروں سے قسمت آزمائی نہیں کرتے تھے۔ پھر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زعفران منگوایا اور اس کے ذریعہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان تصاویر پر اسے لیپ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39677]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39677، ترقيم محمد عوامة 38060)
ترقیم عوامۃ: 38061 ترقیم الشثری: -- 39678
٣٩٦٧٨ - حدثنا ابن عيينة عن ابن ابي نجيح (عن مجاهد) (١) عن ابي معمر عن عبد الله قال: دخل النبي ﷺ مكة وحول الكعبة ثلاثمائة وستون صنما فجعل يطعنها بعود كان في يده ويقول: ﴿وقل جاء الحق وزهق الباطل إن الباطل كان زهوقا﴾ [الإسراء: ٨١] ﴿جاء الحق وما يبدئ الباطل وما يعيد﴾ [سبا: ٤٩] (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٤٧٨)، ومسلم (١٧٨١).
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو بیت اللہ کے گرد تین سو ساٹھ بت موجود تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اس لکڑی سے مارنا شروع فرمایا جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں تھی اور فرمایا۔ ”حق آن پہنچا اور باطل مٹ گیا اور یقینا باطل ایسی ہی چیز ہے جو مٹنے والی ہے“۔ ”حق آچکا ہے اور باطل میں نہ کچھ شروع کرنے کا دم ہے اور نہ دوبارہ کرنے کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39678]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39678، ترقيم محمد عوامة 38061)
ترقیم عوامۃ: 38062 ترقیم الشثری: -- 39679
٣٩٦٧٩ - حدثنا شبابة بن سوار قال: (حدثنا) (١) نعيم بن حكيم قال: حدثني ابو مريم عن علي قال: انطلق بي رسول الله ﷺ حتى اتى بي الكعبة فقال:"اجلس"، فجلست إلى جنب الكعبة وصعد رسول الله ﷺ على منكبي، [ثم قال لي:"انهض بي"، فنهضت به، فلما راى ضعفي تحته قال:"اجلس"، فجلست فنزل عني وجلس لي فقال:"يا علي اصعد على منكبى"] (٢) ، فصعدت على (منكبه) (٣) ، ثم نهض بي رسول الله ﷺ (٤) [فلما (نهض) (٥) بي خيل إلي ⦗٤٨⦘ (اني) (٦) لو شئت نلت افق السماء، فصعدت على الكعبة، وتنحى رسول الله ﷺ] (٧) فقال لي:" (الق) (٨) صنمهم الاكبر (صنم) (٩) قريش"، وكان من نحاس، وكان (موتودا) (١٠) باوتاد من حديد في الارض، فقال لي رسول الله ﷺ:"عالجه"، فجعلت اعالجه ورسول الله ﷺ يقول:"إيه"، (فلم) (١١) ازل اعالجه حتى استمكنت منه فقال:"اقذفه"، (فقذفته) (١٢) ونزلت (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [أ، ب، ع].
(٣) في [ب]: (منكبيه).
(٤) سقط من: [س، ع].
(٥) في [جـ]: (نض).
(٦) سقط من: [ي]، وفي [ق]: (أن).
(٧) سقط ما بين المعكوفين من: [ب].
(٨) في [أ، ب]: (التي).
(٩) في [هـ]: (فصنم).
(١٠) في [أ، ب]: (موثودًا).
(١١) في [ب]: (ولم).
(١٢) سقط من: [ب].
(١٣) مجهول؛ لجهالة أبي مريم، أخرجه أحمد (٦٤٤)، والحاكم ٢/ ٢٦٦، وأبو يعلى (٢٩٢)، والنسائي (٨٥٠٧)، والضياء ٢ (٧٠٨)، وابن جرير في مسند علي من تهذيب الآثار ٣/ ٢٣٦ (٣١)، والبزار (٧١٩)، وإسحاق كما في المطالب (٤٢٢٤)، والخطيب ١٣/ ٣٠٢.
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے ساتھ لے کر چلے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے لے کر کعبہ میں پہنچے اور پھر فرمایا۔ بیٹھ جاؤ۔ چناچہ میں کعبہ کی ایک جانب بیٹھ گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے کندھوں پر سوار ہوئے اور پھر مجھے فرمایا۔ مجھے لے کر اوپر اٹھو۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لے کر اوپر اٹھا لیکن (جب) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اٹھا کر کھڑے ہونے میں کمزوری دیکھی تو پھر فرمایا۔ بیٹھ جاؤ۔ چناچہ میں نیچے بیٹھ گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے اوپر سے اتر گئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے لئے بیٹھ گئے اور فرمایا۔ اے علی رضی اللہ عنہ! میرے کندھوں پر سوار ہو جاؤ۔ پس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کندھوں پر سوار ہوگیا پھر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے لے کر اوپر کی طرف بلند ہوئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے لے کر اوپر اٹھے تو مجھے یہ خیال ہوا کہ اگر میں چاہوں تو میں آسمان افق کو بھی ہاتھ میں لاسکتا ہوں پھر میں کعبہ کی چھت پر چڑھ گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک طرف ہٹ گئے اور مجھے ارشاد فرمایا۔ (اوپر موجود) بتوں میں سے سب سے بڑے بت کو جو کہ قریش کا بت ہے نیچے پھینک دو۔ اور وہ بت تانبے کا تھا اور لوہے کی کیلوں کے ساتھ زمین میں گڑا ہوا تھا۔ تو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا: اس کو ہلاؤ۔ چناچہ میں نے اس کو ہلانا شروع کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے فرماتے جا رہے تھے۔ اور ہلاؤ، اور ہلاؤ۔ پس میں اس کو ہلاتا رہا یہاں تک کہ وہ بت میرے قابو میں آگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ اس کو نیچے پھینک دو۔ چناچہ میں نے اس بت کو نیچے پھینک دیا اور پھر میں (خود بھی) نیچے اتر آیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39679]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39679، ترقيم محمد عوامة 38062)
ترقیم عوامۃ: 38063 ترقیم الشثری: -- 39680
٣٩٦٨٠ - حدثنا سليمان بن حرب قال: حدثنا حماد بن زيد عن ايوب عن عكرمة ان النبي ﷺ قدم يوم الفتح وصورة إبراهيم وإسماعيل في البيت وفي ايديهما القداح فقال رسول الله ﷺ:"ما لإبراهيم وللقداح والله ما استقسم بها قط"، ثم امر بثوب فبل ومحى به صورهما (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عكرمة تابعي، أخرجه الأزرقي ١/ ١٦٩، وقد ورد من حديث عكرمة عن ابن عباس مرفوعًا، أخرجه البخاري (١٦٠١).
حضرت عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے دن تشریف لائے۔ بیت اللہ میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کی تصاویر تھیں۔ اور ان کے ہاتھوں میں تیر تھے۔ تو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ ابراہیم اور تیروں کا (آپس میں) کیا جوڑ ہے؟ بخدا! حضرت ابراہیم نے کبھی تیروں کے ذریعہ قسمت آزمائی نہیں کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کپڑا لانے کا حکم دیا اور اس کو تر کر کے ان حضرات کی تصاویر کو مٹا دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39680]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39680، ترقيم محمد عوامة 38063)
ترقیم عوامۃ: 38064 ترقیم الشثری: -- 39681
٣٩٦٨١ - حدثنا سليمان بن حرب قال: (حدثنا) (١) حماد بن (زيد) (٢) عن ⦗٤٩⦘ ايوب عن ابي الخليل عن مجاهد ان النبي ﷺ قدم يوم الفتح والانصاب بين الركن والمقام، فجعل يكفئها (لوجو) (٣) هها، ثم (قام) (٤) رسول الله ﷺ خطيبا فقال:"الا إن مكة حرام ابدا التي يوم القيامة، لم (تحل) (٥) لاحد قبلي، (ولا) (٦) (تحل) (٧) لاحد بعدي، غير انها احلت لي ساعة من النهار، لا يختلى خلاها، ولا ينفر صيدها، ولا يعضد شجرها، ولا يلتقط لقطتها، إلا ان تعرف"، (فقام) (٨) العباس فقال: يا رسول الله (٩) إلا الإذخر (لصاغتنا) (١٠) (وبيوتنا وقبورنا) (١١) ، فقال:"إلا الإذخر، إلا الإذخر" (١٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [أ، ب]: (يزيد).
(٣) سقط من: [ب].
(٤) في [ي]: (قال).
(٥) في [ب]: (يحل).
(٦) في [أ]: (فلا).
(٧) في [ب]: (يحل).
(٨) في [ب]: (مقام).
(٩) في [هـ]: زيادة ﷺ.
(١٠) في [أ، ب]: (لصاعتنا)، وفي [هـ]: (لصناعتنا).
(١١) في [ع]: (وقبورنا وبيوتنا).
(١٢) مرسل، مجاهد تابعي، وأخرجه مرسلًا البخاري (٤٣١٣)، وعبد الرزاق (٩١٨٩)، والفاكهي ٢/ ٢٤٨ (١٤٤٥)، وورد من طريق مجاهد عن ابن عباس، أخرجه الطحاوي ٢/ ٢٦٠، والأزرقي ٢/ ١٢٦، وابن جرير ١/ ٥٤٢، كما ورد من حديث مجاهد عن طاووس عن ابن عباس، أخرجه البخاري (١٥٨٧)، ومسلم (١٣٥٣).
حضرت مجاہد بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے دن تشریف لائے تو رکن اور مقام کے درمیان بت پڑے ہوئے تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان بتوں کو اوندھے منہ گرا دیا۔ اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے تو ارشاد فرمایا۔ ”خبردار! مکہ قیامت کے دن تک ہمیشہ کے لئے حرم (محترم) ہے۔ مجھ سے پہلے بھی یہ خطہ کسی کے لئے حلال نہیں ہوا تھا۔ اور نہ ہی میرے بعد یہ خطہ کسی کے لئے حلال ہوگا۔ ہاں اتنی بات ہے کہ میرے لئے اس مقام کو دن کے کچھ حصہ کے لیے حلال کردیا گیا ہے۔ اس علاقہ (مکہ) کی گھاس کو نہیں کاٹا جائے گا اور اس کے شکار کو بدکایا نہیں جائے گا اور نہ ہی اس کے درختوں کو کاٹا جائے گا۔ اور نہ ہی اس میں گری پڑی چیز کو اٹھایا جائے گا اِلَّا یہ کہ اس لقطہ کی تعریف کرنے کا ارادہ ہو۔ ”(یہ بات سن کر) حضرت عباس کھڑے ہوئے اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اذخر (گھاس کی قسم) کو مستثنیٰ کر دیجئے ہمارے لوہاروں، گھروں اور قبروں میں استعمال کے لیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب میں ارشاد فرمایا۔ ہاں اذخر مستثنیٰ ہے۔ ہاں اذخر مستثنیٰ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39681]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39681، ترقيم محمد عوامة 38064)
ترقیم عوامۃ: 38065 ترقیم الشثری: -- 39682
٣٩٦٨٢ - حدثنا شبابة بن سوار قال: (حدثنا) (١) ابن ابي ذئب عن عبد الرحمن ابن مهران عن (عمير) (٢) مولى ابن عباس عن اسامة بن زيد قال: دخلت مع النبي ⦗٥٠⦘ ﷺ الكعبة، فراى في البيت صورة فامرني فاتيته بدلو من ماء، فجعل يضرب تلك الصورة ويقول:"قاتل الله قوما يصورون ما لا يخلقون" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ع]: (عمر).
(٣) حسن؛ عبد الرحمن بن مهران صدوق؛ أخرجه الطيالسي (٦٢٣)، والروياني (٣٩)، والضياء (١٣٣٦)، والطحاوي ٤/ ٢٨٣، والبغوي في الجعديات (٢٨٢٠)، والطبراني (٤٠٧).
حضرت اسامہ بن زید سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ بیت اللہ میں داخل ہوا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت اللہ میں تصویریں دیکھیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک ڈول پانی لے کر حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان تصویروں پر پانی مارنا شروع فرمایا۔ اور ارشاد فرمایا۔ اللہ پاک اس قوم کو ہلاک فرمائے جو ان چیزوں کی تصویر بناتی ہے جس کو وہ پیدا نہیں کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39682]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39682، ترقيم محمد عوامة 38065)