مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
34. (حديث فتح مكة)
فتح مکہ کی احادیث
ترقیم عوامۃ: 38076 ترقیم الشثری: -- 39693
٣٩٦٩٣ - حدثنا الحسن بن موسى قال: (حدثنا) (١) شيبان عن يحيى قال: اخبرني ابو سلمة ان ابا هريرة اخبره ان خزاعة قتلوا رجلا من بني ليث عام فتح مكة بقتيل منهم قتلوه، فاخبر بذلك رسول الله ﷺ فركب راحلته فخطب فقال:"إن الله حبس عن مكة الفيل، وسلط عليها رسوله (والمؤمنين) (٢) (الا وإنها لم تحل لاحد ⦗٥٦⦘ كان قبلي ولا تحل لاحد كان بعدي) (٣) ، الا وإنها احلت لي ساعة من النهار، الا وإنها ساعتي هذه حرام، لا يختلى شوكها، ولا يعضد شجرها، ولا يلتقط ساقطتها، إلا منشد ومن قتل له قتيل فهو بخير النظرين: إما ان يقتل وإما ان يفادي اهل القتيل". قال: فجاء رجل يقال له: ابو (شاه) (٤) فقال: اكتب لي يا رسول الله، قال:"اكتبوا لابي شاه"، فقال رجل من قريش: إلا الإذخر -يا رسول الله- فإنا نجعله في بيوتنا وقبورنا فقال (رسول الله ﷺ) (٥) :"إلا الإذخر" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ع]: (والمؤمنون).
(٣) سقط من: [أ، ب، ط، ق، هـ].
(٤) في [ب]: (نسياه).
(٥) سقط من: [ع].
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (١١٢)، ومسلم (١٣٥٥).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ بنو خزاعہ نے فتح مکہ کے سال بنو لیث کے ایک آدمی کو اپنے اس مقتول کے بدلے میں قتل کیا جس کو بنو لیث نے (کبھی) قتل کیا تھا۔ اس بات کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر سوار ہوئے اور خطبہ ارشاد فرمایا۔ اور فرمایا: بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے مکہ کو ہاتھیوں والوں سے محفوظ رکھا اور مکہ پر اپنے رسول اور اہل ایمان کو (لڑائی کے لئے) مسلط فرمایا۔ خبردار! یہ مکہ مجھ سے پہلے کسی کے لئے بھی حلال نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی میرے بعد کسی کے لئے حلال ہوگا۔ خبردار! میرے لئے بھی یہ مکہ دن کی ایک گھڑی (ہی) کے لیے حلال کیا گیا تھا خبردار! میری اس گھڑی میں مکہ حرام ہے۔ اس کا کانٹا بھی نہیں کاٹا جائے گا اور اس کے درخت کو بھی نہیں کاٹا جائے گا اور اس کی گری پڑی چیز کو نہیں اٹھائے گا مگر تعریف کرنے والا۔ اور جس کا کوئی قتل کیا گیا ہو تو اس کو دو چیزوں میں اختیار ہے۔ یا تو قاتل کو قتل کیا جائے اور یا اہل مقتول کو فدیہ دیا جائے۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک صاحب، ابو شاہ نامی، حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! مجھے (یہ بات) لکھ دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (صحابہ سے) فرمایا۔ ابو شاہ کو (یہ بات) لکھ دو۔ پھر قریش کے ایک آدمی نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اذخر کو مستثنیٰ کر دیجئے کیونکہ ہم اس کو اپنے گھروں اور قبروں میں استعمال کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں اذخر مستثنیٰ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39693]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39693، ترقيم محمد عوامة 38076)
ترقیم عوامۃ: 38077 ترقیم الشثری: -- 39694
٣٩٦٩٤ - حدثنا ابو اسامة قال: (حدثنا) (١) مسعر عن (عمرو) (٢) بن مرة عن الزهري قال: قال رجل من بني (الديل) (٣) بن بكر: لوددت اني رايت رسول الله ﷺ وسمعت منه فقال (لرجل) (٤) : انطلق معي، فقال: إني اخاف ان (تقتلني) (٥) خزاعة، فلم يزل به حتى انطلق، فلقيه رجل من خزاعة (فعرفه) (٦) فضرب بطنه بالسيف، قال: قد اخبرتك انهم سيقتلونني، فبلغ ذلك رسول الله ﷺ، فقام فحمد الله واثنى عليه، ثم قال:"إن الله (هو) (٧) حرم مكة ليس الناس حرموها، وإنما ⦗٥٧⦘ احلت لي ساعة من نهار وهي بعد حرم، وإن اعدى الناس على الله ثلاثة: من قتل (فيها) (٨) ، او قتل غير (قاتل) (٩) ، او طلب (بذحول) (١٠) الجاهلية، فلادين (هذا) (١١) الرجل" (١٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [أ، ب]: (عامر)، وفي [ق، هـ]: (عمر).
(٣) في [ق]: (وائل)، وفي [هـ]: (الدئل).
(٤) في [ب]: (الرجل).
(٥) في [ب]: (يقتلني).
(٦) في [أ، ب]: (فعرف).
(٧) سقط من: [أ، ب].
(٨) في [ي]: (منها).
(٩) في [جـ، ع، ق، ي]: (قاتله).
(١٠) في [أ، ب، س، ط]: (بدخول).
(١١) في [أ، ب]: (فهذا).
(١٢) مرسل؛ الزهري تابعي، ومراسيله من أضعف المراسيل.
حضرت زہری روایت بیان کرتے ہیں کہ بنو دؤل بن بکرکے ایک آدمی نے کہا۔ مجھے یہ بات پسند ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کروں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کچھ ارشادات سنوں۔ چناچہ اس نے ایک آدمی سے کہا۔ تم میرے ساتھ چلو۔ اس آدمی نے کہا۔ مجھے اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں بنو خزاعہ کے لوگ مجھے قتل نہ کردیں۔ (بہر حال) یہ اس کو مسلسل کہتا رہا یہاں تک کہ وہ چل پڑا، پھر قبیلہ خزاعہ کا ایک آدمی اس کو ملا اور اس نے اس کو پہچان لیا اور اس نے اس کے پیٹ میں تلوار ماری۔ اس مقتول نے کہا۔ میں نے تمہیں (پہلے) خبر دی تھی کہ یہ لوگ مجھے قتل کردیں گے۔ پھر یہ بات جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوگئے، اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے (خود) مکہ کو حرم بنایا ہے لوگوں نے مکہ کو حرم نہیں بنایا۔ یہ مکہ تو میرے لئے دن کی ایک گھڑی میں حلال ہوا تھا اور اس کے بعد ابھی تک حرام ہے۔ اور خدا تعالیٰ کے ساتھ سب سے زیادہ دشمنی کرنے والے تین لوگ ہیں۔ وہ آدمی جو مکہ میں قتل کرے۔ وہ آدمی جو غیر قاتل کو قتل کرے۔ وہ آدمی جو جاہلیت کے انتقام مانگے۔ پس البتہ میں (خود) اس آدمی کی دیت دوں گا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39694]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39694، ترقيم محمد عوامة 38077)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39695
٣٩٦٩٥ - قال عمرو بن مرة: (فحدثت) (١) بهذا الحديث سعيد بن المسيب فقلت: اعدى الله فقال: (اعدى) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حدثت).
(٢) في [أ، ع]: (أعدا)، وفي [ب]: (أعد).
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث حضرت سعید بن المسیب کو بیان کی اور میں نے کہا: اللہ تعالیٰ کے ساتھ سب سے زیادہ دشمنی کرنے والے؟ تو انہوں نے فرمایا: سب سے زیادہ دشمنی کرنے والے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39695]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39695، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 38078 ترقیم الشثری: -- 39696
٣٩٦٩٦ - حدثنا يحيى بن آدم عن بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن الزهري عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة عن ابن عباس ان رسول الله ﷺ عام الفتح لما جاءه العباس بن عبد المطلب بابي سفيان فاسلم بمر الظهران، فقال له العباس: يا رسول الله، إن ابا سفيان (١) يحب هذا الفخر، فلو جعلت له شيئا، قال:"نعم، من دخل دار ابي (سفيان) (٢) فهو آمن، ومن اغلق بابه فهوم آمن" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (رجل).
(٢) سقط من: [ي].
(٣) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه أبو داود (٣٠٢١)، م وابن أبي عاصم في الآحاد (٤٨٦)، والبيهقي ٩/ ١١٨، وابن عساكر ٢٣/ ٤٤٧، وابن عبد البر في الاستذكار ٥/ ١٥٢، وورد من طريق ابن إسحاق، قال: أخبرني حسين بن عبد اللَّه عن عكرمة عن ابن عباس، أخرجه البزار (١٢٩٢)، والبيهقي في الدلائل ٥/ ٣٢، وابن عساكر ٢٣/ ٤٤٨.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب فتح مکہ کے سال حضرت عباس بن عبد المطلب ابو سفیان کو لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ابو سفیان نے مقام مرالظہران میں اسلام قبول کیا تو حضرت عباس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ابو سفیان ایسا آدمی ہے جو فخر کو پسند کرتا ہے۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے لئے کوئی ایسی (فخریہ) چیز مقرر فرما دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہاں! جو کوئی ابو سفیان کے گھر میں داخل ہوجائے تو وہ مامون ہوگا اور جو کوئی شخص اپنا دروازہ بند کرلے وہ بھی مامون ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39696]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39696، ترقيم محمد عوامة 38078)
ترقیم عوامۃ: 38079 ترقیم الشثری: -- 39697
٣٩٦٩٧ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد عن مجاهد عن (١) ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"هذه (٢) (حرم) (٣) - (يعني مكة) (٤) - حرمها الله يوم خلق السماوات والارض، ووضع هذين (الاخشبين) (٥) ، (لم) (٦) تحل لاحد قبلي ولا تحل لاحد بعدي، ولم تحل لي إلا ساعة من (النهار) (٧) ، لا (يعضد) (٨) شوكها، ولا ينفر صيدها، ولا (يختلى) (٩) (خلاها) (١٠) ، ولا (يرفع) (١١) لقطتها إلا (منشد) (١٢) "، فقال العباس: يا رسول الله إن اهل مكة لا صبر لهم عن الاذخر لقينهم ولبنيانهم، فقال رسول الله ﷺ:"إلا الإذخر" (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (طاوس عن).
(٢) في [جـ، ي]: زيادة (مكة).
(٣) في [ع]: (حرام)، وسقط من: [جـ].
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) في [ب]: (الأخشين).
(٦) في [هـ]: (لا).
(٧) في [أ، ب]: (نهار)، وفي [أ]: (نها).
(٨) هكذا في: [هـ]، وفي بقية النسخ: (يحصد).
(٩) في [ع]: (يختلا).
(١٠) في [ع]: (خلاوها).
(١١) في [أ، ب، ق]: (ترفع).
(١٢) في [ع]: (المنشذ).
(١٣) ضعيف؛ لضعف يزيد بن أبي زياد، أخرجه ابن جرير ١/ ٥٤٢، والدارقطني ٤/ ٢٣٥، والأزرقي ٢/ ١٢٦، والطحاوي ٢/ ٢٦٠، وورد من حديث مجاهد عن طاووس عن ابن عباس، أخرجه البخاري (١٥٨٧)، ومسلم (١٢٥٣).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ مقام حرم ہے یعنی مکہ۔ جس دن اللہ تعالیٰ نے زمینوں اور آسمانوں کو پیدا کیا تھا اور ان دونوں اخشب پہاڑوں کو رکھا تھا اسی دن سے اس کو حرمت بخشی تھی۔ یہ زمین مجھ سے پہلے بھی کسی کے لئے حلا ل نہیں کی گئی اور نہ ہی میرے بعد کسی کے لئے حلال ہوگی۔ اور میرے لئے بھی محض دن کی ایک گھڑی حلال کی گئی ہے۔ اس کے کانٹے کو نہیں کاٹا جائے گا اور اس کے شکار کو نہیں بدکایا جائے گا۔ اور اس کے گھاس کو نہیں کاٹا جائے گا اور نہ ہی اس کے گمشدہ مال کو اٹھایا جائے گا لیکن تعریف کرنے والے کو اٹھانا درست ہے۔ حضرت عباس نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اہل مکہ کو اذخر گھاس سے رکنا مشکل ہے کیونکہ وہ اپنی بنیادوں اور لوہے کے کام میں اس کو استعمال کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اذخر مستثنیٰ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39697]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39697، ترقيم محمد عوامة 38079)
ترقیم عوامۃ: 38080 ترقیم الشثری: -- 39698
٣٩٦٩٨ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن ايوب عن ابن ابي مليكة قال: لما فتحت مكة صعد بلال البيت فاذن، فقال صفوان بن امية للحارث بن هشام: الا ترى إلى هذا العبد؟ فقال الحارث: إن يكرهه الله يغيره (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ ابن أبي ملكية تابعي، أخرجه الأزرقي ١/ ٢٧٤.
حضرت ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ جب مکہ فتح ہوا تو حضرت بلال حبشی بیت اللہ کی چھت پر چڑھ گئے اور اذان دی۔ تو صفوان بن امیہ نے حارث بن ہشام سے کہا۔ کیا تم یہ غلام نہیں دیکھ رہے؟ حارث نے کہا: اگر اللہ تعالیٰ کو یہ ناپسند ہوتا تو اللہ تعالیٰ اس کی جگہ کسی اور کو کھڑا کردیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39698]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39698، ترقيم محمد عوامة 38080)
ترقیم عوامۃ: 38081 ترقیم الشثری: -- 39699
٣٩٦٩٩ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن هشام بن عروة عن ابيه ان بلالا اذن يوم الفتح فوق الكعبة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عروة تابعي، أخرجه ابن عساكر ١٠/ ٤٦٦، وأبو داود في المراسيل (٢٣).
حضرت ہشام بن عروہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت بلال نے فتح مکہ کے دن بیت اللہ کی چھت پر اذان دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39699]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39699، ترقيم محمد عوامة 38081)
ترقیم عوامۃ: 38082 ترقیم الشثری: -- 39700
٣٩٧٠٠ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن (سعيد) (١) (عن سعيد) (٢) بن المسيب قال: (خرج) (٣) النبي ﷺ عام الفتح من المدينة بثمانية آلاف او عشرة آلاف (و) (٤) من اهل مكة بالفين (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سعد).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [س]: (خرق).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) مرسل؛ سعيد بن المسيب تابعي، وأخرجه ابن سعد ٢/ ١٣٩، والفاكهي ٥/ (١٨٩).
حضرت سعید بن المسیب سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فتح مکہ کے سال مدینہ منورہ سے آٹھ ہزار، یا دس ہزار کے لشکر کے ہمراہ نکلے تھے۔ اور اہل مکہ میں سے دو ہزار لوگ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39700]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39700، ترقيم محمد عوامة 38082)
ترقیم عوامۃ: 38083 ترقیم الشثری: -- 39701
٣٩٧٠١ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن سعيد بن ابي هند عن ابي مرة مولى عقيل بن ابي طالب عن ام هانئ بنت ابي طالب قالت: لما افتتح رسول الله ﷺ مكة (فر) (١) إلي رجلان من احمائي من بني مخزوم، قالت: فخباتهما في بيتي، فدخل علي اخي علي بن ابي طالب فقال: (لاقتلنهما) (٢) ، قالت: فاغلقت الباب عليهما، ثم جئت رسول الله ﷺ (باعلى) (٣) مكة وهو يغتسل في (جفنة) (٤) إن فيها اثر العجين، وفاطمة ابنته تستره، فلما فرغ رسول الله ﷺ من غسله اخذ ثوبا فتوشح به ثم صلى ثماني ركعات من الضحى، ثم اقبل فقال:"مرحبا واهلا بام هانئ، ما جاء بك؟" (قالت) (٥) : قلت: يا نبي الله فر إلي رجلان من احمائي، فدخل علي علي بن ابي طالب فزعم انه قاتلهما، فقال:"لا، قد ⦗٦٠⦘ (اجرنا من اجرت) (٦) يا ام هانئ، وامنا من امنت" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (فرا).
(٢) في [أ، ب]: (لأقبلتهما).
(٣) في [ب]: (على).
(٤) في [س]: (في جفنته).
(٥) في [أ، ب]: (قال).
(٦) في [أ، ب]: (أخرنا من أخرت).
(٧) حسن؛ ابن إسحاق صدوق، صرح بالسماع عند الطبراني ٢٤/ (١٠٢١)، والطحاوي ٣/ ٣٢٣، وابن بشكوال ١/ ٦٤٢، وأخرجه البخاري (٣٥٠)، ومسلم (٣٣٦)، وأحمد (٢٦٨٩٢).
حضرت ام ہانی بنت ابی طالب بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ فتح کیا تو میرے سسرال بنو مخزوم میں سے دو آدمی میری طرف بھاگ کر آگئے۔ ام ہانی کہتی ہیں۔ پس میں نے انہیں اپنے گھروں میں چھپا دیا۔ پھر میرے بھائی حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب میرے ہاں آئے اور کہنے لگے، میں ضرور بالضرور ان دونوں کو قتل کر دوں گا۔ ام ہانی کہتی ہیں۔ میں نے ان دونوں آدمیوں کو (کمرہ میں داخل کر کے) دروازہ بند کردیا پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں مکہ کے بالائی مقام پر حاضر ہوئی تب جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ٹب میں غسل فرما رہے تھے۔ جس میں گوندھے آٹے کے اثرات تھے اور حضرت فاطمہ (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پردہ کیے ہوئے تھی۔ پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اپنے غسل سے فارغ ہوگئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کپڑے پکڑے اور زیب تن فرمائے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چاشت کی آٹھ رکعات نماز ادا فرمائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (میری طرف) متوجہ ہوئے اور فرمایا: ام ہانی! مرحبا خوش آمدید۔ کس غرض سے آئی ہو۔ میں نے عرض کیا۔ اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرے سسرالی رشتہ داروں میں سے دو بندے (پناہ کے لئے) میری طرف بھاگ کر آئے ہیں اور پھر علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب میرے پاس آگئے اور اب علی رضی اللہ عنہ کا ارادہ ان دونوں کو قتل کرنے کا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ نہیں! یقین کرو۔ اے ام ہانی! جس کو تم نے پناہ دی ہے ہم نے بھی ا س کو پناہ دی اور جس کو تم نے امن دیا ہے اس کو ہم نے بھی امن دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39701]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39701، ترقيم محمد عوامة 38083)
ترقیم عوامۃ: 38084 ترقیم الشثری: -- 39702
٣٩٧٠٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن ابي البختري عن ابي سعيد الخدري عن رسول الله ﷺ انه قال: لما (نزلت) (١) هذه السورة: ﴿إذا جاء نصر الله والفتح﴾ [النصر: ١] قال: قراها رسول الله ﷺ (حتى ختمها) (٢) وقال:"الناس (حيز) (٣) ، وانا واصحابى (حيز) (٤) "، وقال:"لا هجرة بعد الفتح، ولكن جهاد ونية"، فقال له مروان: كذبت وعنده زيد بن ثابت ورافع بن خديج وهما قاعدان (معه) (٥) على السرير، فقال ابو سعيد: لو شاء هذان لحدثاك، ولكن هذا يخاف ان تنزعه عن [ (عرافة) (٦) قومه، وهذا (يخشى) (٧) ان تنزعه عن] (٨) الصدقة، فسكتا، فرفع مروان الدرة ليضربه، فلما رايا ذلك قالا: صدق (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (نزل)، وفي [ع]: (أنزلت).
(٢) سقط من: [أ، ب]، وفي [ق]: (في أتمها).
(٣) في [ب، س]: (خير).
(٤) أي: في ناحية من الفضل، وفي [ب، س]: (خير).
(٥) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٦) في [ع]: (عراقة).
(٧) في [جـ، ع]: (يخشا).
(٨) سقط ما بين المعكوفين من: [ي].
(٩) منقطع؛ أبو البختري لا يروي عن أبي سعيد، أخرجه أحمد (١١١٦٧)، والطيالسي (٦٠٢)، والحاكم ٢/ ٢٥٧، والبيهقي في الدلائل ٥/ ١٠٩، والطبراني (٤٤٤٤)، والقضاعي في مسند الشهاب (٨٤٥)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٦٢٩)، وأبو نعيم في الحلية ٤/ ٣٨٤.
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب سورة اذا جاء نصر اللّٰہ والفتح۔ نازل ہوئی۔ مکمل تلاوت فرمائی یہاں تک کہ اس کو ختم فرمایا۔ اور پھر ارشاد فرمایا۔ ایک جہت میں (بعد والے) لوگ ہیں اور ایک جہت میں میں اور میرے صحابہ (پہلے ایمان لانے والے) ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں ہے لیکن جہاد اور نیت باقی ہے۔ مروان نے حضرت ابو سعید خدری سے کہا۔ تم جھوٹ کہہ رہے ہو۔ (اس وقت) مروان کے پاس زید بن ثابت اور رافع بن خدیج موجود تھے اور اس کے ساتھ تخت پر بیٹھے ہوئے تھے۔ ابو سعید خدری نے فرمایا: اگر یہ دونوں چاہتے تو یہ بھی تمہیں (یہ) حدیث بیان کرتے لیکن (ان میں سے) ایک اس بات سے خوف کھاتا ہے کہ تم اس کو اپنی قوم کی سرداری سے ہٹا دو گے اور (ان میں سے) ایک اس بات سے خوف کھاتا ہے تم اس کو صدقہ (کی وصولی) سے ہٹا دو گے۔ لیکن یہ دونوں حضرات خاموش رہے کہ اسی دوران مروان نے درہ بلند کیا تاکہ ابو سعید کو مارے۔ پس جب ان دونوں حضرات نے یہ دیکھا تو دونوں نے فرمایا۔ ابوسعید نے سچ بات بتائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39702]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39702، ترقيم محمد عوامة 38084)