🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. مَا جَاءَ فِي الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَالسَّعْيِ بَيْنَهُمَا
باب: صفا و مروہ اور ان کے درمیان سعی کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2596 ترقیم الرسالہ : -- 2631
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ ، نا أَبِي ، نا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبَانَ ، نا أَبُو بُرْدَةَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" إِنْ طَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ لِعُمْرَتِهِ وَحَجَّتِهِ طَوَافَيْنِ، وَسَعَى سَعْيَيْنِ" . وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعَلِيٌّ، وَابْنُ مَسْعُودٍ. أَبُو بُرْدَةَ هَذَا هُوَ عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ ضَعِيفٌ، وَمَنْ دُونَهُ فِي الإِسْنَادِ ضُعَفَاءُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمرے اور حج کے لیے دو مرتبہ طواف کیا اور دو مرتبہ سعی کی تھی۔ (راوی بیان کرتے ہیں) سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر، سیدنا علی اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔ ابوبروہ نامی راوی عمرو بن یزید ہے اور یہ شخص بھی ضعیف ہے، اس کے علاوہ بھی اس سند میں ضعیف راوی موجود ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2631]
ترقیم العلمیہ: 2596
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، والدارقطني فى ((سننه)) برقم:2631»
«‏‏‏‏قال الدارقطني: وأبو بردة متروك ومن دونه في الإسناد ضعفاء، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 110)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2597 ترقیم الرسالہ : -- 2632
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، إِمْلاءً، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" طَافَ طَوَافَيْنِ وَسَعَى سَعْيَيْنِ" . قَالَ لَنَا ابْنُ صَاعِدٍ: خَالَفَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى غَيْرَهُ فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ، نُخَرِّجُهُ عَنْهُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ. قَالَ الشَّيْخُ أَبُو الْحَسَنِ: يُقَالُ: إِنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى الأَزْدِيُّ حَدَّثَ بِهَذَا مِنْ حِفْظِهِ فَوَهِمَ فِي مَتْنِهِ، وَالصَّوَابُ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَنَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، وَلَيْسَ فِيهِ ذِكْرُ الطَّوَافِ وَلا السَّعْيِ، وَقَدْ حَدَّثَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ عَلَى الصَّوَابِ مِرَارًا، وَيُقَالُ: أَنَّهُ رَجَعَ عَنْ ذِكْرِ الطَّوَافِ وَالسَّعْيِ إِلَى الصَّوَابِ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ طواف کیا تھا اور دو مرتبہ سعی کی تھی۔ اس روایت کو نقل کرنے میں بعض راویوں نے اختلاف نقل کیا ہے۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں: درست روایت یہ ہے کہ اس روایت میں صرف یہ الفاظ منقول ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ ایک ساتھ کیا تھا، اس روایت میں طواف اور سعی کرنے کا ذکر نہیں ہے۔ محمد بن یحییٰ نامی راوی نے اس درست روایت کو کئی مرتبہ نقل کیا ہے اور یہ بات بھی بیان کی گئی ہے، انہوں نے طواف اور سعی کا ذکر کرنے سے رجوع کر لیا تھا اور درست روایت بیان کرنا شروع کر دی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2632]
ترقیم العلمیہ: 2597
تخریج الحدیث: «إسناده منکر، والدارقطني فى ((سننه)) برقم:2632»
«‏‏‏‏قال الدارقطني: يقال إن محمد بن يحيى الأزدي حدث بهذا من حفظه فوهم في متنه والصواب بهذا الإسناد أن النبي صلى الله عليه وسلم قرن الحج والعمرة وليس فيه ذكر الطواف ولا السعي وقد حدث به محمد بن يحيى الأزدي على الصواب مرارا ويقال إنه رجع عن ذكر الطواف والسعي والله أعلم، سنن الدارقطني: (3 / 307) برقم: (2632)»

الحكم على الحديث:
إسناده منکر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2598 ترقیم الرسالہ : -- 2633
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِيُّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، نا شُعْبَةُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَنَ" . وَكَذَلِكَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالا: نا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ الْمُهَلَّبِيِّ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، نا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرَنَ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قران کیا تھا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2633]
ترقیم العلمیہ: 2598
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1571، 4518، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1226، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3937، 3938، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2405،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2728، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2484، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1854، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2978،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2633، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20147»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2599 ترقیم الرسالہ : -- 2634
نا نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ ، نا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ أَوْ مَنْصُورٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَبِي نَصْرٍ ، قَالَ: لَقِيتُ عَلِيًّا وَقَدْ أَهْلَلْتُ بِالْحَجِّ وَأَهَلَّ هُوَ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَقُلْتُ: هَلْ أَسْتَطِيعُ أَنْ أَفْعَلَ كَمَا فَعَلْتَ؟ قَالَ" ذَلِكَ لَوْ كُنْتَ بَدَأْتُ الْعُمْرَةَ"، فَقُلْتُ: كَيْفَ أَفْعَلُ إِذَا أَرَدْتُ ذَلِكَ؟ قَالَ:" تَأْخُذُ إِدَاوَةً مِنْ مَاءٍ فَتُفِيضُهَا عَلَيْكَ، ثُمَّ تُهِلُّ بِهِمَا جَمِيعًا، ثُمَّ تَطُوفُ لَهُمَا طَوَافَيْنِ وَتَسْعَى لَهُمَا سَعْيَيْنِ، وَلا يَحِلُّ لَكَ إِحْرَامٌ دُونَ يَوْمِ النَّحْرِ" . قَالَ مَنْصُورٌ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِمُجَاهِدٍ، فَقَالَ: مَا كُنَّا نُفْتِي إِلا بِطَوَافٍ وَاحِدٍ فَأَمَّا الآنَ فَلا نَفْعَلُ.
ابونصر بیان کرتے ہیں: میری سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی، میں نے حج کا احرام باندھ لیا تھا، جبکہ انہوں نے حج اور عمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا تھا۔ میں نے دریافت کیا: کیا میں ایسا کر سکتا ہوں، جیسا آپ نے کر لیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ایسا ہو سکتا ہے، اگر تم پہلے عمرہ کر لو۔ میں نے دریافت کیا: میں اگر اس کا ارادہ کروں، تو مجھے کیا کرنا ہو گا؟ انہوں نے فرمایا: ”تم پانی کا ایک برتن لے کر اپنے اوپر بہاؤ اور پھر ان دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھ لو، پھر ان دونوں کے لیے دو مرتبہ طواف کرنا اور ایک مرتبہ سعی کرنا اور قربانی کے دن سے پہلے تمہارے لیے احرام کھولنا جائز نہیں ہو گا۔“ منصور نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اس روایت کا تذکرہ مجاہد سے کیا، تو انہوں نے فرمایا: ہم تو یہی فتوی دیتے ہیں کہ ایک مرتبہ طواف کیا جائے گا، لیکن اب ہم ایسا نہیں کریں گے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2634]
ترقیم العلمیہ: 2599
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8840، 9522، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2628، 2629، 2634، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 501، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 15360»
«قال البيهقي: وأبو نصر رجل مجهول، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 111)»
«‏‏‏‏أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم:2635»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2599/1 ترقیم الرسالہ : -- 2635
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ، أنا أبِي، قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ" اخْتَرْتُ الإِفْرَادَ، وَالتَّمَتُّعَ حَسَنٌ لا نَكْرَهُهُ".
امام شافعی یہ فرماتے ہیں: میں افراد کو اختیار کرتا ہوں اور تمتع کرنا بہتر ہے، ہم اسے مکروہ قرار نہیں دیتے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2635]
ترقیم العلمیہ: 2599/1
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2635، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. الطَّوَافُ بِالْبَيْتِ وَالصَّلَاةُ فِيهِ فِي أَيِّ وَقْتٍ مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ
باب: کعبہ کا طواف کرنا اور دن یا رات میں کسی بھی وقت اس میں نماز پڑھنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2600 ترقیم الرسالہ : -- 2636
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقِدَاحُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ الْمَخْزُومِيِّ ، عَنْ حُمَيْدٍ مَوْلَى عَفْرَاءَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ: قَدِمَ أَبُو ذَرٍّ فَأَخَذَ بِعِضَادَةِ بَابِ الْكَعْبَةِ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لا يُصَلِّيَنَّ أَحَدٌ بَعْدَ الصُّبْحِ إِلَى طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَلا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ إِلا بِمَكَّةَ"، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلاثًا .
مجاہد بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ تشریف لائے، انہوں نے خانہ کعبہ کے دروازے کی چوکھٹ کو تھاما اور پھر بولے: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”کوئی بھی شخص صبح کی نماز ادا کر لینے کے بعد سورج طلوع ہونے تک اور عصر کی نماز ادا کر لینے کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز ادا نہ کرے، البتہ مکہ میں (طواف کی رکعت ادا کرنے والا) ایسا کر سکتا ہے۔“ انہوں نے یہ بات تین مرتبہ بیان کی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2636]
ترقیم العلمیہ: 2600
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2748، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 4486، 4487، 4488، 4489، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1571، 2636، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 21862، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 847»
«قال ابن حجر: وعبد الله ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (1 / 339)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2601 ترقیم الرسالہ : -- 2637
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نا الْحَسنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهُ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، لا تَمْنَعُوا أَحَدًا طَافَ بِهَذَا الْبَيْتِ وَصَلَّى أَيَّ سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ كَانَ" .
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو عبدالمطلب! تم کسی کو بھی اس گھر کا طواف کرنے سے نہ روکنا اور نماز ادا کرنے سے نہ روکنا، خواہ وہ دن یا رات کا کوئی بھی حصہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2637]
ترقیم العلمیہ: 2601
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1280،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1552، 1553، 1554، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1649، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 584، 2927، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1574،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1894، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 868، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1967، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1254، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1566، 1567، 1570، 1572، 1573، 1574، 2637، 2638، 2639، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 571،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17008»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2602 ترقیم الرسالہ : -- 2638
نا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بَابَاهُ ، يُخْبِرُ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَبَرَ عَطَاءٍ هَذَا،" يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، إِنْ كَانَ إِلَيْكُمْ مِنَ الأَمْرِ شَيْءٌ فَلا أَعْرِفَنَّ مَا مَنَعْتُمْ أَحَدًا يُصَلِّي عِنْدَ هَذَا الْبَيْتِ أَيَّ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ" .
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو عبدمناف! یہ معاملہ اب ہمارے سپرد ہے، تو مجھے یہ نہ پتہ چلے کہ تم نے کسی شخص کو اس گھر کے پاس نماز ادا کرنے سے روک دیا ہے، خواہ وہ دن یا رات کا کوئی بھی حصہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2638]
ترقیم العلمیہ: 2602
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1280،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1552، 1553، 1554، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1649، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 584، 2927، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1574،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1894، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 868، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1967، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1254، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1566، 1567، 1570، 1572، 1573، 1574، 2637، 2638، 2639، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 571،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17008»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2603 ترقیم الرسالہ : -- 2639
نا أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الأَعْمَى ، نا يَحْيَى الْبَابْلُتِيُّ ، نا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ، نا عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، لا تَمْنَعُنَّ أَحَدًا يُصَلِّي عِنْدَ هَذَا الْبَيْتِ أَيَّ سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ" .
نافع بن جبیر اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اے بنو عبدمناف! تم کسی بھی شخص کو اس گھر کے پاس نماز ادا کرنے سے نہ روکنا، خواہ وہ دن یا رات کا کوئی بھی حصہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2639]
ترقیم العلمیہ: 2603
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1280،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1552، 1553، 1554، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1649، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 584، 2927، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1574،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1894، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 868، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1967، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1254، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1566، 1567، 1570، 1572، 1573، 1574، 2637، 2638، 2639، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 571،وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17008»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. الْمُحْرِمُ لَا يَنْكِحُ
باب: محرم کے نکاح کی نفی کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2604 ترقیم الرسالہ : -- 2640
نا أَبُو عَلِيٍّ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، نا مَالِكٌ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، أنا الشَّافِعِيُّ ، أنا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُحْرِمُ لا يَنْكِحُ وَلا يُنْكِحُ" ، زَادَ الشَّافِعِيُّ:" وَلا يَخْطُبُ".
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حالت احرام والا شخص نہ خود نکاح کر سکتا ہے اور نہ کسی کا نکاح کروا سکتا ہے۔“ امام شافعی نے یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں: ”اور وہ کسی کو نکاح کا پیغام بھی نہیں دے سکتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2640]
ترقیم العلمیہ: 2604
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1409، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 719، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2649، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4123، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2845، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1841،والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 840، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1864، 2244، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1966،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2640، 2641، 3648، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 408»
«قال الدارقطني: والصحيح عن مالك عن نافع عن ابن عمر موقوفا وعن نافع عن نبيه بن وهيب عن أبان بن عثمان عن عثمان مرفوعا، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (13 / 74)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں