سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب الرَّضَاعُ
باب: رضاعت کا بیان
ترقیم العلمیہ : 4304 ترقیم الرسالہ : -- 4384
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ ، تَقُولُ:" نزل فِي الْقُرْآنِ عَشْرُ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ، وَهِيَ تُرِيدُ مَا يُحَرِّمُ مِنَ الرَّضَاعِ، ثُمَّ نزل بَعْدُ أَوْ خَمْسٌ مَعْلُومَاتٌ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: قرآن میں پہلے دس متعین مرتبہ چوسنے کا حکم نازل ہوا تھا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی مراد یہ تھی کہ وہ رضاعت، جس کے ذریعے حرمت ثابت ہوتی ہے، اس میں دس مرتبہ چوسنا لازم ہے، اس کے بعد پانچ متعین مرتبہ کا حکم نازل ہوا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4384]
ترقیم العلمیہ: 4304
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1452، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1208، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4221، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3309، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5425، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2062، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1150 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2299، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1942، 1944، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4376، 4384، 4393، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 26957»
ترقیم العلمیہ : 4305 ترقیم الرسالہ : -- 4385
نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ الرَّجُلِ يُسْلِمُ عَلَى يَدَيِ الرَّجُلِ؟، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هُوَ أَوْلَى النَّاسِ بِمَحْيَاهُ وَمَمَاتِهِ" .
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو کسی دوسرے شخص کے ہاتھ پر اسلام قبول کرتا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص باقی سب لوگوں کے مقابلے میں اس کی زندگی اور موت میں زیادہ قریب شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4385]
ترقیم العلمیہ: 4305
تخریج الحدیث: «ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2886، 2887، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6378، 6379، 6380، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2918، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2112، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 3076، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2752، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4385، 4387، 4388، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17218، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 32230»
«قال ابن حجر: لا يصح، تهذيب التهذيب: (2 / 440)»
«قال ابن حجر: لا يصح، تهذيب التهذيب: (2 / 440)»
الحكم على الحديث: ضعيف
ترقیم العلمیہ : 4306 ترقیم الرسالہ : -- 4386
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا ابْنُ أَبِي مَذْعُورٍ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ الشَّامِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَسْلَمَ عَلَى يَدَيْهِ رَجُلٌ فَلَهُ وَلاؤُهُ" ، الصَّدَفِيُّ، ضَعِيفٌ، وَالَّذِي قَبْلَهُ مُرْسَلٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کسی کے ہاتھ پر اسلام قبول کرتا ہے، تو وہ دوسرا شخص پہلے کے ولاء کا مالک ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4386]
ترقیم العلمیہ: 4306
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 200، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 21504، 21505، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4386، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1543، وأخرجه الطبراني فى((الكبير)) برقم: 7781»
«قال الدارقطني: الصدفي ضعيف، والذي قبله مرسل»
«قال الدارقطني: الصدفي ضعيف، والذي قبله مرسل»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 4307 ترقیم الرسالہ : -- 4387
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ ، عَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ الرَّجُلِ يُسْلِمُ عَلَى يَدَيِ الرَّجُلِ؟، قَالَ: هُوَ أَوْلَى النَّاسِ بِمَحْيَاهُ وَمَمَاتِهِ" ،.
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا، جو کسی دوسرے شخص کے ہاتھ پر اسلام قبول کرتا ہے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”وہ دیگر سب لوگوں کے مقابلے میں اس کی زندگی اور موت میں اس سے زیادہ قریب ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4387]
ترقیم العلمیہ: 4307
تخریج الحدیث: «ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2886، 2887، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6378، 6379، 6380، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2918، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2112، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 3076، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2752، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4385، 4387، 4388، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17218، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 32230»
«قال ابن حجر: لا يصح، تهذيب التهذيب: (2 / 440)»
«قال ابن حجر: لا يصح، تهذيب التهذيب: (2 / 440)»
الحكم على الحديث: ضعيف
ترقیم العلمیہ : 4308 ترقیم الرسالہ : -- 4388
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ الْكِلابِيُّ ، كُلُّهُمْ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ ابْنِ مَوْهَبٍ ، رَجُلٍ مِنْ خَوْلانَ، قَالَ: سَمِعْتُ تَمِيمًا الدَّارِيَّ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ، نَحْوَهُ.
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: آپ نے ایک شخص سے سوال کیا (اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4388]
ترقیم العلمیہ: 4308
تخریج الحدیث: «ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2886، 2887، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6378، 6379، 6380، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2918، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 2112، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 3076، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2752، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4385، 4387، 4388، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17218، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 32230»
«قال ابن حجر: لا يصح، تهذيب التهذيب: (2 / 440)»
«قال ابن حجر: لا يصح، تهذيب التهذيب: (2 / 440)»
الحكم على الحديث: ضعيف
ترقیم العلمیہ : 4309 ترقیم الرسالہ : -- 4389
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ ، نَا أَبِي ، نَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا أَبِي ، نَا زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسُئِلَ" عَنِ اللُّقَطَةِ، فَقَالَ: لا تَحِلُّ اللُّقَطَةُ، مَنِ الْتَقَطَ شَيْئًا فَلْيُعَرِّفْهُ سَنَةً، فَإِنْ جَاءَهُ صَاحِبُهَا فَلْيَرُدَّهَا إِلَيْهِ، وَإِنْ لَمْ يَأْتِ صَاحِبُهَا فَلْيَتَصَدَّقْ بِهَا، وَإِنْ جَاءَهُ فَلْيُخَيِّرْهُ بَيْنَ الآخَرِ وَبَيْنَ الَّذِي لَهُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے گری ہوئی چیز کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”گری ہوئی چیز کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے، جو شخص اس کو اٹھا لیتا ہے، وہ ایک سال تک اس کا اعلان کرے گا، اگر اس کا مالک آ جاتا ہے، تو وہ اسے لوٹا دے گا، اگر اس کا مالک نہیں آتا، تو وہ اسے صدقہ کر دے گا اور اگر پھر اس کا مالک آ جاتا ہے، تو وہ اسے اس کی چیز یا اس کی مانند دوسری چیز کے بارے میں اختیار دے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4389]
ترقیم العلمیہ: 4309
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4389، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) 12/128، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 2208، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 72،»
«قال الهيثمي: فيه يوسف بن خالد السمتي وهو كذاب، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 168)»
«قال الهيثمي: فيه يوسف بن خالد السمتي وهو كذاب، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 168)»
الحكم على الحديث: إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 4310 ترقیم الرسالہ : -- 4390
نَا نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، فُرِغَ مِنْ أَرْبَعَةٍ: الْخَلْقِ وَالْخُلُقِ، وَالرِّزْقِ، وَالأَجَلِ، فَلَيْسَ أَحَدٌ اكْتَسَبَ مِنْ أَحَدٍ، وَالصَّدَقَةُ جَائِزَةٌ قُبِضَتْ أَوْ لَمْ تُقْبَضْ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ چار چیزوں سے فارغ ہو چکا ہے: تخلیق، عادت و اطوار، رزق اور عمر، تو کوئی شخص کسی دوسرے سے ان میں سے کسی بھی چیز کا اکتساب نہیں کر سکتا۔ صدقہ دینا جائز ہے، خواہ اسے قبضے میں لیا گیا ہو یا نہ لیا گیا ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4390]
ترقیم العلمیہ: 4310
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 12021، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4390، 4448، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 8952، 8953، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 1560، 7325»
ترقیم العلمیہ : 4311 ترقیم الرسالہ : -- 4391
نَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: كَانَتِ الْعَضْبَاءُ لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي عُقَيْلٍ أُسِرَ فَأُخِذَتِ الْعَضْبَاءُ مَعَهُ، فَأَتَى عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى حِمَارٍ عَلَيْهِ قَطِيفَةٌ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ،" عَلامَ تَأْخُذُونِي وَتَأْخُذُونَ الْعَضْبَاءَ وَأَنَا مُسْلِمٌ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوْ قُلْتَهَا وَأَنْتَ تَمْلِكُ أَمْرَكَ أَفْلَحْتَ كُلَّ الْفَلاحِ، قَالَ: وَمَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنِّي جَائِعٌ فَأَطْعِمْنِي، وَإِنِّي ظَمْآنُ فَاسْقِنِي، فَقَالَ: هَذِهِ حَاجَتُكَ، قَالَ: فَفُودِيَ بِرَجُلَيْنِ وَحَبَسَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَضْبَاءَ الْمَدِينَةِ، وَأَسَرُوا امْرَأَةً مِنَ الْمُسْلِمِينَ، قَالَ: وَكَانَ الْمُشْرِكُونَ يَرِيحُونَ إِبِلَهُمْ بِأَفْنِيَتِهِمْ، فَلَمَّا كَانَ اللَّيْلُ نُوِّمُوا وَعَمَدَتْ إِلَى الإِبِلِ، فَمَا كَانَتْ تَأْتِي عَلَى نَاقَةٍ مِنْهَا إِلا رَغَتْ حَتَّى أَتَتْ عَلَى الْعَضْبَاءِ، فَأَتَتْ عَلَى نَاقَةٍ ذَلُولٍ فَرَكِبَتْهَا حَتَّى أَتَتِ الْمَدِينَةَ، وَنَذَرَتْ إِنِ اللَّهُ تَعَالَى نَجَّاهَا لَتَنْحَرَنَّهَا فَلَمَّا أَتَتِ الْمَدِينَةَ عَرَفَ النَّاسُ النَّاقَةَ، وَقَالُوا: الْعَضْبَاءُ نَاقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: وَأُتِيَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُخْبِرَ بِنَذْرِهَا، فَقَالَ: بِئْسَمَا جَزَيْتِهَا أَوْ جَزَيْتِيهَا، لا نَذْرَ فِي مَعْصِيَةٍ وَلا فِيمَا لا يَمْلِكُ ابْنُ آدَمَ" .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عضباء نامی اونٹنی بنو عقیل کے ایک شخص کی ملکیت تھی، اس شخص کو قیدی بنایا گیا، اس شخص کے ساتھ اس کی اونٹنی عضباء کو بھی قیدی بنا دیا گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس تشریف لائے، آپ اس وقت ایک گدھے پر سوار تھے، جس پر کپڑا ڈالا ہوا تھا۔ اس نے عرض کی: ”اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ لوگوں نے کس بنیاد پر مجھے پکڑا ہے اور کس وجہ سے عضباء کو پکڑا ہے، جبکہ میں مسلمان ہوں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اگر تم یہ بات کہہ رہے ہو، تو تم اپنے معاملے کے مالک ہو (یعنی آزاد ہو) اور تمہیں مکمل فلاح نصیب ہو گی۔“ راوی کہتے ہیں: پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، تو وہ شخص (پیچھے سے) بولا: ”محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، میں بھوکا ہوں، مجھے کچھ کھانے کے لیے دیں، میں پیاسا ہوں، آپ مجھے کچھ پینے کے لیے دیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ تمہاری ضرورت کا سامان ہے۔“ پھر اس شخص کو دو آدمیوں کے فدیے کے بدلے میں چھوڑ دیا گیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عضباء نامی اونٹنی کو اپنی سواری کے لیے رکھ دیا، کیونکہ وہ تیز سفر کیا کرتی تھی۔ ایک مرتبہ کچھ مشرکین نے مدینہ منورہ کے ایک حصے پر رات کے وقت ڈاکہ ڈالا اور ایک مسلمان عورت کو قیدی کر لیا۔ مشرکین نے اپنی کھلی جگہ پر اپنے اونٹوں کو آرام کرنے کے لیے بٹھا دیا، جب رات ہوئی اور وہ لوگ سو گئے، تو وہ عورت جس اونٹ کے پاس گئی، اس نے آواز نکالی، وہ اس اونٹنی عضباء کے پاس آئی، تو اس نے آواز نہیں نکالی، وہ بڑی فرماں بردار اونٹنی تھی، وہ عورت اس اونٹنی پر سوار ہو کر مدینہ منورہ آ گئی۔ اس نے نذر مانی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے اسے نجات نصیب کر دی، تو وہ اس اونٹنی کو قربان کر دے گی، جب وہ مدینہ منورہ پہنچی اور لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کو پہچان لیا، تو بولے: ”یہ تو عضباء ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر اس عورت کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا اور اس کی نذر کے بارے میں آپ کو بتایا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم نے بہت برا بدلہ دیا ہے، معصیت کے کام میں کوئی نذر نہیں ہوتی اور آدمی جس چیز کا مالک نہ ہو، اس کے بارے میں کوئی نذر نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4391]
ترقیم العلمیہ: 4311
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1641، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4391، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3823، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3316، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1568،وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2124، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4391، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20141،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 851، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 12272»
ترقیم العلمیہ : 4312 ترقیم الرسالہ : -- 4392
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: قَالَ عَطَاءٌ:" تُحَرِّمُ مِنْهَا مَا قَلَّ وَمَا كَثُرَ" . قَالَ: وَقَالَ قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لَمَّا بَلَغَهُ، عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ يَأْثُرُ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا،" فِي الرَّضَاعِ أَنَّهُ لا يُحَرِّمُ مِنْهُ دُونَ سَبْعِ رَضَعَاتٍ، قَالَ: قَوْلُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، خَيْرٌ مِنْ قَوْلِ عَائِشَةَ، إِنَّمَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: وَأَخَوَاتُكُمْ مِنَ الرَّضَاعَةِ سورة النساء آية 23، وَلَمْ يَقُلْ: رَضْعَةً وَلا رَضْعَتَيْنِ" .
عطاء بیان کرتے ہیں: تھوڑی رضاعت بھی وہی حرمت ثابت کرتی ہے جو زیادہ رضاعت سے ثابت ہوتی ہے، ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو اس بات کا پتہ چلا کہ عبداللہ بن زبیر، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے رضاعت کے بارے میں یہ بات بیان کی ہے: سات مرتبہ سے کم دودھ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ کا فرمان سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے قول سے زیادہ بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اور تمہاری رضاعی بہنیں۔“ اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ ایک مرتبہ یا دو مرتبہ کی رضاعت۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4392]
ترقیم العلمیہ: 4312
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 984، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15742، 15743، 15744، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4377، 4392، 4394، 4395»
ترقیم العلمیہ : 4313 ترقیم الرسالہ : -- 4393
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" لا يُحَرِّمُ دُونَ خَمْسِ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”پانچ مرتبہ سے کم رضاعت کے ذریعے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الرضاع/حدیث: 4393]
ترقیم العلمیہ: 4313
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1452، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1208، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4221، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 3309، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5425، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2062، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1150 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2299، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1942، 1944، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4376، 4384، 4393، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 26957»