🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ الشُّفْعَةِ
باب: حق شفعہ کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4477 ترقیم الرسالہ : -- 4557
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (بچے کی پیدائش کے وقت موجود) دائی کی گواہی کو برقرار رکھا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4557]
ترقیم العلمیہ: 4477
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 20606، 20607، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4556، 4557، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 596»
«قال الدارقطني: محمد بن عبد الملك لم يسمع من الأعمش، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 80)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4478 ترقیم الرسالہ : -- 4558
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: بچے کی پیدائش کے بارے میں دائی کی گواہی قبول کی جائے گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4558]
ترقیم العلمیہ: 4478
تخریج الحدیث: «حدیث باطل، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 20608، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4558، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 13986، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 21105»
«هو حديث باطل لا أصل له، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 80)»

الحكم على الحديث:
حدیث باطل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4479 ترقیم الرسالہ : -- 4559
ثنا عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْبَلَدِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، نَا بَقِيَّةُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" أَجَازَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، شَهَادَةَ رَجُلٍ وَامْرَأَتَيْنِ فِي النِّكَاحِ" .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح میں ایک مرد اور دو خواتین کی گواہی کو قبول کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4559]
ترقیم العلمیہ: 4479
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 875، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13841، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4559، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 15416»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4480 ترقیم الرسالہ : -- 4560
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْعَطَّارُ بِالْبَصْرَةِ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، نَا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ خَلِيفَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ خِلاسٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" أَنَّهُ فَرَضَ لامْرَأَةٍ وَخَادِمِهَا اثْنَا عَشَرَ دِرْهَمًا، لِلْمَرْأَةِ ثَمَانِيَةٌ، وَلِلْخَادِمِ أَرْبَعَةٌ، وَدِرْهَمَانِ مِنَ الثَّمَانِيَةِ لِلْقُطْنِ وَالْكَتَّانِ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے بارہ درہم کی ادائیگی (شوہر پر) لازم قرار دی تھی۔ عورت کو (خرچ کے طور پر شوہر کی طرف سے) آٹھ درہم ملیں گے اور خادم کو چار درہم ملیں گے (عورت کے) آٹھ میں سے دو درہم روئی اور ریشم کے لیے ہوں گے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4560]
ترقیم العلمیہ: 4480
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15807، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4560، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 19452»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4481 ترقیم الرسالہ : -- 4561
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَأَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَقَتَادَةَ ، وَحُمَيْدٍ ، وَسِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ،" أَنَّ رَجُلا أَعْتَقَ سِتَّةَ مَمْلُوكِينَ لَهُ عِنْدَ مَوْتِهِ لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، فَأَقْرَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ وَرَدَّ أَرْبَعَةً فِي الرِّقِّ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے مرتے وقت چھ غلام آزاد کر دیے، اس شخص کے پاس ان غلاموں کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان غلاموں کی قرعہ اندازی کی، ان میں سے دو غلاموں کو آزاد کر دیا اور باقی چار کو غلامی میں برقرار رکھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4561]
ترقیم العلمیہ: 4481
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1668، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4320،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1957، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2096، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3958، 3961، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1364، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2345، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4561، 4562، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20140، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 852، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23846، 37238»
«قال ابن عبدالبر: أثر صحيح، الاستذكار الجامع لمذاهب فقهاء الأمصار وعلماء الأقطار فيما تضمنه الموطأ من معاني الرأي والآثار: (23 / 135)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4482 ترقیم الرسالہ : -- 4562
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ أَبِي نَصْرٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، نَا اللَّيْثُ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، وَعَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ:" تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَتَرَكَ سِتَّةً أَعْبُدٍ لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ فَأَعْتَقَهُمْ جَمِيعًا عِنْدَ مَوْتِهِ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَزَّأَهُمْ ثَلاثَةَ أَجْزَاءٍ، ثُمَّ أَقْرَعَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ الثُّلُثَ، وَأَرَقَّ الثُّلُثَيْنِ" ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي اللَّيْثُ، عَنْ جَرِيرٍ، عَنِ الْحَسَنِ. وَلا أَعْلَمُهُ إِلا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، مثل ذَلِكَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انصار سے تعلق رکھنے والا ایک شخص فوت ہو گیا، اس نے ترکہ میں چھ غلام چھوڑے، اس شخص کے پاس ان غلاموں کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا۔ اس شخص نے مرتے وقت ان تمام غلاموں کو آزاد کر دیا۔ یہ مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں تین حصوں میں تقسیم کیا، ان کے درمیان قرعہ اندازی کی، ایک تہائی حصے کو آزاد قرار دیا اور دو تہائی کو غلام رہنے دیا (یعنی دو کو آزاد کر دیا اور چار کو غلام رہنے دیا)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4562]
ترقیم العلمیہ: 4482
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1668، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4320،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1957، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2096، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3958، 3961، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1364، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2345، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4561، 4562، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20140، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 852، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 23846، 37238»
«قال ابن عبدالبر: أثر صحيح، الاستذكار الجامع لمذاهب فقهاء الأمصار وعلماء الأقطار فيما تضمنه الموطأ من معاني الرأي والآثار: (23 / 135)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4483 ترقیم الرسالہ : -- 4563
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمَّادِ الأَيْلِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، نَا اللَّيْثُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ تَوْبَةَ بْنِ نَمِرٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ الدِّمَشْقِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ:" أَعْتَقَ رَجُلٌ سِتَّةَ أَرْؤُسٍ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِ ثُمَّ أَسْهَمَ عَلَيْهِمْ فَأَخْرَجَ ثُلُثَهُمْ" .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے چھ غلام آزاد کر دیے، اس کے پاس ان غلاموں کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں اطلاع ملی تو آپ اس پر شدید ناراض ہوئے، پھر آپ نے ان کے حصے کر کے ان کو ایک تہائی دیا (یعنی دو غلاموں کو آزاد کر دیا)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4563]
ترقیم العلمیہ: 4483
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4563، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 8665»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4484 ترقیم الرسالہ : -- 4564
نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمِيمِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ . ح وَنا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا وَكِيعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَاللَّفْظُ لأَبِي مُعَاوِيَةَ، قَالا: نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: جَاءَتْ هِنْدُ بِنْتُ عُتْبَةَ امْرَأَةُ أَبِي سُفْيَانَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ، وَإِنَّهُ لا يُعْطِينِي مَا يَكْفِينِي وَيَكْفِي بَنِيَّ إِلا أَنْ آخُذَ وَهُوَ لا يَعْلَمُ، فَهَلْ عَلَيَّ جُنَاحٌ فِي ذَلِكَ؟، قَالَ: خُذِي مَا يَكْفِيكِ وَيَكْفِي أَوْلادَكِ، بِالْمَعْرُوفِ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہند بنت عتبہ جو ابوسفیان کی اہلیہ تھیں، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ابوسفیان ایک کنجوس آدمی ہیں، وہ مجھے اتنا خرچ نہیں دیتے ہیں جو میرے یا میرے بچوں کے لیے کافی ہو، تو مجھے ان کی لاعلمی میں نکالنا پڑتا ہے، کیا اس بارے میں مجھ پر گناہ ہو گا؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اتنا حاصل کر لیا کرو جو تمہارے اور تمہاری اولاد کے لیے مناسب طریقے سے کافی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4564]
ترقیم العلمیہ: 4484
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2211، 2460، 3825، 5359، 5364، 5370، 6641، 7161، 7180، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1714، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4255، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5422، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5941، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3532، 3533، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2293،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4564، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24751،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 244،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22518»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4485 ترقیم الرسالہ : -- 4565
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ حَرَمُ اللَّهِ حَرَّمَهَا يَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَوَضَعَ هَذَيْنِ الْجَبَلَيْنِ، لَمْ يَحِلَّ لأَحَدٍ قَبْلِي وَلا يَحِلُّ لأَحَدٍ بَعْدِي وَلَمْ يَحِلَّ لِي إِلا سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ، أَنْ لا يُحْصَدُ شَوْكُهَا، وَلا يُنَفَّرَ صَيْدُهَا، وَلا يُخْتَلَى خَلاءُهَا، وَلا تُرْفَعُ لُقَطَتُهَا إِلا لِمُنْشِدٍ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَهْلَ مَكَّةَ لا صَبْرَ لَهُمْ عَنِ الإِذْخِرِ لِقَيْنِهِمْ وَأَبْيَاتِهِمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِلا الإِذْخِرَ" .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اللہ تعالیٰ کا حرم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اس دن قابل احترام قرار دیا تھا جس دن آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا۔ اس نے یہاں یہ دو پہاڑ رکھے ہیں، مجھ سے پہلے کسی بھی شخص کے لیے یہاں (جنگ و جدل) کرنا حلال نہیں ہوا اور میرے بعد بھی کسی کے لیے حلال نہیں ہو گا۔ میرے لیے بھی یہ دن کے ایک مخصوص حصے میں حلال ہوا ہے۔ یہاں کے کانٹے کو توڑا نہیں جائے گا، یہاں کے شکار کو بھگایا نہیں جائے گا، یہاں کی گھاس کو کاٹا نہیں جائے گا، یہاں کی گری ہوئی چیز کو اٹھایا نہیں جائے گا، البتہ اعلان کرنے کے لیے اٹھایا جا سکتا ہے۔“ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! مکہ کے رہنے والے لوگ اذخر استعمال کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔ اسے سنار بھی استعمال کرتے ہیں اور گھروں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اذخر کا حکم مختلف ہے (یعنی اسے کاٹنے کی اجازت ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4565]
ترقیم العلمیہ: 4485
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1349، 1587، 1833، 1834، 2090، 2433، 2783، 2825، 3077، 3189، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1353،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3720، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2480، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1590، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4565، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2016، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 14290، 38079»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4486 ترقیم الرسالہ : -- 4566
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَهْمِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَرَبِيعَةُ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنِ اللُّقَطَةِ الذَّهَبِ، وَالْوَرِقِ، قَالَ: اعْرِفْ عِفَاصَهَا وَوِكَاءَهَا وَعَرِّفْهَا سَنَةً، فَإِنْ لَمْ تُعْرَفْ فَاسْتَغْنِ بِهَا، وَلْتَكُنْ وَدِيعَةً عِنْدَكَ، فَإِنْ جَاءَ لَهَا طَالِبٌ يَوْمًا مِنَ الدَّهْرِ فَأَدِّهَا إِلَيْهِ، وَسَأَلَهُ عَنْ ضَالَّةِ الإِبِلِ، قَالَ: مَا لَكَ وَمَا لَهَا دَعْهَا فَإِنَّ مَعَهَا حِذَاءَهَا وَسِقَاءَهَا تَرِدُ الْمَاءَ، وَتَأْكُلُ الشَّجَرَ حَتَّى يَجِدَهَا رَبُّهَا، وَسَأَلَهُ عَنِ الشَّاةِ، فَقَالَ: خُذْهَا فَإِنَّهَا لَكَ، أَوْ لأَخِيكَ، أَوْ لِلذِّئْبِ" .
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے گرے ہوئے (ملنے والے) سونے یا چاندی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس (تھیلی) کے منہ پر بندھے ہوئے دھاگے کے نشان کو یاد رکھو اور ایک سال تک اس کا اعلان کرو، اگر پتا نہ چل سکے تو اس کو استعمال کر لو، یہ تمہارے پاس ودیعت کے طور پر رہے گی، کسی بھی زمانے میں کسی بھی وقت اگر اس کا مالک آ گیا تو تم اس کو ادا کر دو گے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے گم شدہ اونٹ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اس کے ساتھ کیا واسطہ ہے! اسے وہی پر رہنے دو، اس کا پیٹ اس کے پاؤں اس کے ساتھ ہیں وہ خود پانی تک پہنچ جائے گا اور پتے کھا لے گا، یہاں تک کہ اس کا مالک اس کو پا لے گا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے (گم شدہ) بکری کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”یا وہ تمہیں ملے گی یا تمہارے کسی بھائی کو ملے گی یا پھر بھیڑیے کو مل جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب فى الأقضية والأحكام وغير ذلك/حدیث: 4566]
ترقیم العلمیہ: 4486
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 91، 2372، 2427، 2428، 2429، 2436، 2438، 5292، 6112، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1722،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4889، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5738، 5739، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1382، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1704، 1707، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1372، 1373، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2504، 2507، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4566، 4569، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17311، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 835، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22063، 37348»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں