الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
6. بَابُ الْأَكْلِ مِنْ آنِيَةِ الْمُشْرِكِينَ
باب: مشرکوں کے برتن میں کھانے کا بیان
ترقیم العلمیہ : 4722 ترقیم الرسالہ : -- 4808
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا مَعْقِلٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُسْلِمُ يَكْفِيهِ اسْمُهُ فَإِنْ نَسِيَ أَنْ يُسَمِّيَ حِينَ يَذْبَحُ، فَلْيُسَمِّ وَلْيَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ، ثُمَّ لْيَأْكُلْ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: مسلمان کے لیے اس کا نام ہی کافی ہے، اگر وہ بسم اللہ پڑھنا بھول جاتا ہے، تو بسم اللہ پڑھ کر اللہ کا نام لے کر اس کو کھا لے۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4808]
ترقیم العلمیہ: 4722
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7667، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 914، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18957، 18958، 18959، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4805، 4806، 4808»
«قال البيهقي: الأصح وقفه على ابن عباس، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 248)»
«قال البيهقي: الأصح وقفه على ابن عباس، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 248)»
الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
ترقیم العلمیہ : 4723 ترقیم الرسالہ : -- 4809
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَبُو الأَشْعَثِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّ قَوْمًا قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّ قَوْمًا يَأْتُونَا بِاللَّحْمِ لا نَدْرِي أَذَكَرُوا اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ أَمْ لا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَمُّوا عَلَيْهِ وَكُلُوا" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ کچھ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کچھ لوگ ہمارے پاس ذبح کر کے گوشت لاتے ہیں، ہمیں اس وقت یہ پتا نہیں چلتا کہ انہوں نے اسے ذبح کر اجرایتے ہوئے اللہ کا نام لیا تھا یا نہیں لیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لوگ اللہ کا نام لے کر اسے کھا لیا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4809]
ترقیم العلمیہ: 4723
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2057، 5507، 7398، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1781، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4441، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2829، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2019، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3174، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4809، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 4447، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 8542، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24923»
«الصواب مرسل، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 247)»
«الصواب مرسل، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 247)»
الحكم على الحديث:
مرسل
ترقیم العلمیہ : 4724 ترقیم الرسالہ : -- 4810
حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، نَا هَاشِمُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْجَشَّاشُ ، نَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ سِيَاهٍ ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، حَدَّثَنِي خَارِجَةُ بْنُ الصَّلْتِ ، عَنْ عَمِّهِ ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَقْبَلَ رَاجِعًا مِنْ عِنْدَهُ فَمَرَّ عَلَى قَوْمٍ وَوَجَدَ عِنْدَهُمْ رَجُلا مَجْنُونًا فَرَقَاهُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ، فَبَرَأَ فَأُعْطِيَ مِائَةَ شَاةٍ، قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ، قَالَ:" هَلْ قُلْتَ إِلا هَذَا؟، قَالَ: لا، قَالَ: خُذْهَا فَلَعَمْرِي مَنْ أَكَلَ بِرُقْيَةِ بَاطِلٍ، فَلَقَدْ أَكَلْتَهُ بِرُقْيَةِ حَقٍّ" .
خارجہ بن صلت اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت سے واپس جا رہے تھے، تو ان کا گزر کچھ لوگوں کے پاس سے ہوا، انہوں نے ان لوگوں کے پاس ایک دیوانے شخص کو دیکھا، انہوں نے اس پر سورہ فاتحہ پڑھ کر دم کر دیا، وہ شخص ٹھیک ہو گیا، انہیں ایک سو بکریاں دی گئیں۔ وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو بتایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم نے یہی سورة (فاتحہ) پڑھی تھی؟“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم اسے وصول کر لو، میری زندگی کی قسم! جو شخص کوئی باطل دم کر کے کچھ کھائے گا (وہ غلط ہو گا) تم نے تو اسے حق دم کر کے کھایا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4810]
ترقیم العلمیہ: 4724
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6110، 6111، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2062، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7492، 10804، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3420، 3896، 3901، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4810، 4811، 4812، 4813، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22251، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24052»
«حديث ابن أبي السفر وزكريا أصح، علل الحديث: (6 / 508)»
«حديث ابن أبي السفر وزكريا أصح، علل الحديث: (6 / 508)»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 4725 ترقیم الرسالہ : -- 4811
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، حَدَّثَنِي خَارِجَةُ بْنُ الصَّلْتِ التَّمِيمِيُّ ، أَنَّ عَمَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَقَالَ فِيهِ: كُلْهَا بِسْمِ اللَّهِ فَمَنْ أَكَلَ بِرُقْيَةِ بَاطِلٍ فَقَدْ أَكَلْتَ بِرُقْيَةِ حَقٍّ" ،.
خارجہ بن صلت اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں: ”تم اللہ کا نام لے کر اسے کھا لو کیونکہ جو شخص باطل دم کر کے کھاتا ہے، وہ غلط کرتا ہے، تم نے تو اسے حق دم کر کے کھانا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4811]
ترقیم العلمیہ: 4725
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6110، 6111، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2062، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7492، 10804، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3420، 3896، 3901، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4810، 4811، 4812، 4813، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22251، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24052»
«حديث ابن أبي السفر وزكريا أصح، علل الحديث: (6 / 508)»
«حديث ابن أبي السفر وزكريا أصح، علل الحديث: (6 / 508)»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 4726 ترقیم الرسالہ : -- 4812
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا زَكَرِيَّا ، عَنْ عَامِرٍ نَحْوَ ذَلِكَ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4812]
ترقیم العلمیہ: 4726
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6110، 6111، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2062، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7492، 10804، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3420، 3896، 3901، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4810، 4811، 4812، 4813، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22251، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24052»
«حديث ابن أبي السفر وزكريا أصح، علل الحديث: (6 / 508)»
«حديث ابن أبي السفر وزكريا أصح، علل الحديث: (6 / 508)»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 4727 ترقیم الرسالہ : -- 4813
نَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ الصَّلْتِ ، عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ: أَقْبَلْنَا مِنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ، إِلا أَنَّهُ قَالَ: فَأَعْطُونَا جُعْلا، فَقُلْتُ: حَتَّى أَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ:" كُلْ"، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.
خارجہ بن صلت اپنے چچا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس روانہ ہوئے تو اس کے بعد حسب سابق حدیث، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں کہ انہوں نے کہا: تم لوگ ہمیں اس کا معاوضہ دو گے، تو میں نے کہا: میں اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے پوچھوں گا، میں نے آپ سے دریافت کیا: تو آپ نے کہا: ”تم اسے کھا لو۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4813]
ترقیم العلمیہ: 4727
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6110، 6111، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2062، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7492، 10804، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3420، 3896، 3901، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4810، 4811، 4812، 4813، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22251، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24052»
«حديث ابن أبي السفر وزكريا أصح، علل الحديث: (6 / 508)»
«حديث ابن أبي السفر وزكريا أصح، علل الحديث: (6 / 508)»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 4728 ترقیم الرسالہ : -- 4814
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ الصَّيْدَلانِيُّ ، بِوَاسِطَ، نَا جَعْفَرُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ حَمَّادٍ الْوَاسِطِيُّ ، أنا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الْبَصْرِيِّ ، عَنْ نَهْشَلٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ ، أَنَّهُ اجْتَمَعَ هُوَ، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ، وَمَكْحُولٌ الشَّامِيُّ، وَعَمْرُو بْنُ دِينَارٍ الْمَكِّيُّ، وَطَاوُسٌ الْيَمَانِيُّ، فَاجْتَمَعُوا فِي مَسْجِدِ الْخَيْفِ فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمْ، وَكَثُرَ لَغَطُهُمْ فِي الْقَدَرِ، فَقَالَ طَاوُسٌ وَكَانَ فِيهِمْ مَرْضِيًّا: أَنْصِتُوا حَتَّى أُخْبِرَكُمْ مَا سَمِعْتُ مِنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ افْتَرَضَ عَلَيْكُمْ فَرَائِضَ فَلا تُضَيِّعُوهَا، وَحَّدَ لَكُمْ حُدُودًا فَلا تَعْتَدُوهَا، وَنَهَاكُمْ عَنْ أَشْيَاءَ فَلا تَنْتَهِكُوهَا، وَسَكَتَ عَنْ أَشْيَاءَ مِنْ غَيْرِ نِسْيَانٍ فَلا تَكَلَّفُوهَا رَحْمَةً مِنْ رَبِّكُمْ فَاقْبَلُوهَا، نَقُولُ مَا قَالَ رَبُّنَا وَنَبِيُّنَا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الأُمُورُ بِيَدِ اللَّهِ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ مَصْدَرُهَا، وَإِلَيْهِ مَرْجِعُهَا، لَيْسَ إِلَى الْعِبَادِ فِيهَا تَفْوِيضٌ وَلا مَشِيئَةٌ" ، فَقَامُوا وَهُمْ رَاضُونَ بِقَوْلِ طَاوُسٍ.
ضحاک بن مزاحم بیان کرتے ہیں: میں حسن بن ابوالحسن، مکحول، عمرو بن دینار اور طاؤس مسجد خیف میں اکٹھے ہوئے، یہ لوگ بلند آواز میں بحث کرنے لگے، یہ لوگ تقدیر کے بارے میں بحث کرنے لگے، اس پر طاؤس بولے جو سب کے نزدیک پسندیدہ شخصیت تھے: تم خاموش ہو جاؤ! میں تمہیں وہ حدیث سناتا ہوں جو میں نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی زبانی سنی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اللہ تعالیٰ نے کچھ چیزیں تم پر لازم قرار دی ہیں تو تم انہیں ضائع نہ کرو اور اس نے تمہارے لیے کچھ حدود مقرر کی ہیں ان کی خلاف ورزی نہ کرو، اس نے تمہیں کچھ چیزوں سے روک دیا ہے، تم ان کا ارتکاب کرنے کی کوشش نہ کرو اور کچھ معاملات ایسے ہیں، جن کے بارے میں اس نے بتایا نہیں وہ انہیں بھولا نہیں ہے، تم خود کو اس کا پابند نہ کرو، کیونکہ یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے رحمت ہے، اسے قبول کر لو!۔“ (اس کے بعد طاؤس نے یہ کہا:) ہم وہی کہتے ہیں جو ہمارے پروردگار اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ تمام کام اللہ تعالیٰ کے قبضے میں ہیں، وہی ہر چیز کا حکم دیتا ہے، وہی ہر چیز کا اجر بھی دے گا، بندے کے بس میں کوئی بھی بات نہیں ہے، اس بارے میں بندے کی کوئی مرضی نہیں چلتی ہے۔ اس پر سب لوگ اٹھ کھڑے ہوئے اور ان لوگوں نے طاؤس کے قول کو پسند کیا (یعنی اس کو اختیار کیا)۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4814]
ترقیم العلمیہ: 4728
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4814، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7461، 8938، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 1111،»