الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
46. الْفَصْلُ الثَّالِثُ فِي وُضُوءِ مَنْ نَامَ مُضْطَجِعًا
لیٹ کر سو جانے والے کا وضو
حدیث نمبر: 779
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِنَّ الْعَيْنَ وَكَاءُ السَّهْوِ، فَإِذَا نَامَتِ الْعَيْنَانِ اسْتَطْلَقَ الْوِكَاءُ) )
سیدنا معاویہ بن ابی سفیانؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک آنکھ، دُبُر کے لیے تسمہ ہے، اس لیے جب آنکھیں سو جاتی ہیں تو تسمہ کھل جاتا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 779]
تخریج الحدیث: «قال الالباني: حسن لغيره (مشكوة المصابيح)۔ أخرجه الدارمي: 1/ 184، وابويعلي: 7372، والطبراني في الكبير: 19/ 875، والبيھقي: 1/ 118، والدارقطني: 1/ 160، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16879 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 17003»
وضاحت: فوائد: … حدیث نمبر (۷۷۲)کے فوائد میں ان احادیث کا ذکر کیا جا چکا ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الالباني: حسن لغيره (مشكوة المصابيح)۔ أخرجه الدارمي: 1/ 184
47. بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الْفَرْجِ
شرمگاہ کو چھونے سے وضو کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 780
عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ) )
سیدنا زیدبن خالد جہنیؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنی فَرْج کو چھوئے وہ وضو کرے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 780]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه الطبراني في الكبير: 5222، وابن ابي شيبة: 1/ 163، والبزار: 3762، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21689 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22031»
وضاحت: فوائد: … فَرْج کا اطلاق عورت اور مرد دونوں کی اگلی اور پچھلی شرمگاہوں پر ہوتا ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه الطبراني في الكبير : 5222
حدیث نمبر: 781
عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ، وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ مَسَّتْ فَرْجَهَا فَلْتَتَوَضَّأْ) )
سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو (آدمی) اپنی اگلی شرمگاہ کو چھوئے، وہ وضو کرے، اسی طرح جو عورت اپنی شرمگاہ کو چھوئے وہ بھی وضو کرے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 781]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه الدارقطني: 1/ 147، والبيھقي: 1/ 132، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7076 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7076»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه الدارقطني: 1/ 147
حدیث نمبر: 782
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ أَفْضَى بِيَدِهِ إِلَى ذَكَرِهِ لَيْسَ دُونَهُ سِتْرٌ فَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِ الْوُضُوءُ) )
سیدنا ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنا ہاتھ اپنی اگلی شرمگاہ کو لگائے، جبکہ اس کے سامنے کوئی پردہ بھی نہ ہو تو یقینا اس پر وضو واجب ہو گیا۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 782]
تخریج الحدیث: «حديث حسن۔ أخرجه ابن حبان: 1118، والطبراني في الاوسط: 1871، والبيھقي: 1/133، والدارقطني: 1/ 147، والحاكم: 1/ 138، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8404 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8385»
الحكم على الحديث:
حديث حسن۔ أخرجه ابن حبان: 1118
48. فَصْلٌ فِي حَدِيثِ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ فِي نَقْضِ الْوُضُوءِ بِمَسِّ الذَّكَرِ
ذکر کو چھونے سے وضو کا ٹوٹ جانا، اس کے بارے میں سیدہ بسرہ بنت صفوانؓ¤کی حدیث کا بیان
حدیث نمبر: 783
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّ بُسْرَةَ بِنْتَ صَفْوَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلَا يُصَلِّ حَتَّى يَتَوَضَّأَ) )
سیدہ بسرہ بن صفوانؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنی شرمگاہ کو چھوئے، وہ اس وقت تک نماز نہ پڑھے، جب تک وضو نہ کر لے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 783]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه الترمذي: 82، والنسائي: 1/216، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27295 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27838»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه الترمذي: 82
حدیث نمبر: 784
(وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَجَدْتُّ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّ يَدِهِ، ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ: أَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ الْأَنْصَارِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ يَقُولُ: ذَكَرَ مَرْوَانُ فِي إِمَارَتِهِ عَلَى الْمَدِينَةِ أَنَّهُ يُتَوَضَّأُ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ إِذَا أَفْضَى الرَّجُلُ بِيَدِهِ، فَأَنْكَرْتُ ذَلِكَ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: لَا وَضُوءَ عَلَى مَنْ مَسَّهُ، فَقَالَ مَرْوَانُ: أَخْبَرَتْنِي بُسْرَةُ بِنْتُ صَفْوَانَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ مَا يُتَوَضَّأُ مِنْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (وَيُتَوَضَّأُ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ) ) قَالَ عُرْوَةُ: فَلَمْ أَزَلْ أُمَارِي مَرْوَانَ حَتَّى دَعَا رَجُلًا مِنْ حَرَسِهِ فَأَرْسَلَهُ إِلَى بُسْرَةَ يَسْأَلُهَا عَمَّا حَدَّثَتْ مِنْ ذَلِكَ، فَأَرْسَلَتْ إِلَيْهِ بُسْرَةُ بِمِثْلِ الَّذِي حَدَّثَنِي عَنْهَا مَرْوَانُ
عروہ بن زبیر کہتے ہے: جب مروان مدینہ منورہ پر حکمران تھا، اس دوران اس نے ذکر کیا کہ جب کوئی آدمی اپنا ہاتھ شرمگاہ کو لگا دے گا تو وہ وضو کرے گا، لیکن میں نے اس کی اس بات کا انکار کیا اور کہا کہ شرمگاہ کوچھونے والے پر کوئی وضو نہیں ہے۔ مروان نے کہا: سیدہ بسرہ ؓ نے مجھے بیان کیا ہے کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نواقضِ وضو ذکر کرتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بھی فرمایا تھا: شرمگاہ کو چھونے سے وضو کیا جائے گا۔ لیکن مروان سے میرا مجادلَہُ جاری رہا، یہاں تک کہ اس نے اپنے محافظوں میں سے ایک آدمی کو بلا کر اسے سیدہ بسرہؓ کی طرف بھیجا تاکہ وہ اس سے اس حدیث کے بارے میں پوچھ کر آئیں، جو اس نے اس (مروان) کو بیان کی تھی، سیدہ بسرہ ؓ نے جواباً وہی حدیث ذکر کی،جو مروان نے مجھے ان کے واسطے سے بیان کی تھی۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 784]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه النسائي: 1/100، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27296 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27838»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه النسائي: 1/100
حدیث نمبر: 785
(وَمِنْ طَرِيقٍ ثَالِثٍ) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ بِمِثْلِهِ وَفِيهِ: فَذَكَرَ الرَّسُولُ أَنَّهَا تُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ) )
۔ (تیسری سند) اس میں ہے: قاصد نے بتلایا کہ سیدہ بسرہؓ یہ بیان کر رہی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا: جو آدمی اپنی شرمگاہ کو چھوئے، وہ وضو کرے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 785]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 181، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27293 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27836»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 181
حدیث نمبر: 786
(وَمِنْ طَرِيقٍ رَابِعٍ) حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ مِنْ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مَعَ أَبِيهِ يُحَدِّثُ أَنَّ مَرْوَانَ أَخْبَرَهُ عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ) ) قَالَ: فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا رَسُولًا وَأَنَا حَاضِرٌ، فَقَالَتْ: نَعَمْ، فَجَاءَ مِنْ عِنْدِهَا بِذَٰكَ
۔ (چوتھی سند)عروہ بن زبیر بیان کرتے ہیں، جبکہ وہ اپنے باپ کے ساتھ تھے، کہ مروان نے اس کو سیدہ بسرہ بنت صفوان ؓکی وساطت سے یہ حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنی شرمگاہ کو چھوئے، وہ وضو کرے۔ پھر مروان نے اس کی طرف قاصد بھیجا، جبکہ میں موجود تھا، سیدہ ؓ نے جواباً کہا: جی ہاں، (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے ہی فرمایا تھا)، پس قاصد ان کے پاس سے وہی بات لے کر آیا۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 786]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وھو مكرر ما قبله۔ أخرجه النسائي: 1/ 216، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27294 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27837»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
49. بَابُ حُجَّةِ مَنْ رَأَى عَدَمَ نَقْضِ الْوُضُوءِ بِمَسِّ الذَّكَرِ
شرمگاہ کو چھونے سے وضو کا نہ ٹوٹنا، اس رائے کا بیان
حدیث نمبر: 787
عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَيَتَوَضَّأُ أَحَدُنَا إِذَا مَسَّ ذَكَرَهُ، قَالَ: ( (إِنَّمَا هُوَ بَضْعَةٌ مِنْكَ أَوْ جَسَدِكَ) )
سیدنا طلقؓ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال کیا کہ جب کوئی آدمی اپنی شرمگاہ کو چھو لے، تو کیا وہ اس سے وضو کرے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے جسم کے گوشت کا ایک ٹکڑا ہی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 787]
تخریج الحدیث: «حديث حسن۔ أخرجه ابوداود: 182، والترمذي: 85،والنسائي: 1/ 103، وابن ماجه: 483، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 16286 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16395»
الحكم على الحديث:
حديث حسن۔ أخرجه ابوداود: 182
حدیث نمبر: 788
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: مَسَسْتُ ذَكَرِي، أَوِ الرَّجُلُ يَمُسُّ ذَكَرَهُ فِي الصَّلَاةِ، عَلَيْهِ الْوُضُوءُ؟ قَالَ: ( (لَا، إِنَّمَا هُوَ مِنْكَ) )
۔ (دوسری سند)سیدنا طلقؓ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا: میں نے اپنی شرمگاہ کو چھوا ہے یا ایک آدمی نماز میں اپنی شرمگاہ کو چھوتا ہے، کیا وہ دوبارہ وضو کرے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، یہ تمہارے وجود کا حصہ ہی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب الوضوء/حدیث: 788]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16401»
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16401