الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ النَّهْي عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا
کھڑے ہو کر پانی پینا منع ہے
حدیث نمبر: 7454
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَوْ يَعْلَمُ الَّذِي يَشْرَبُ وَهُوَ قَائِمٌ مَا فِي بَطْنِهِ لَاسْتَقَاءَهُ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کھڑا ہو کر پانی پیتا ہے، اگر اسے معلوم ہو کہ اس کے پیٹ میں کیا داخل ہوا ہے تو وہ قے کر دے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7454]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابن حبان: 5324، وعبد الرزاق: 19588، والبيھقي: 7/ 282، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7808 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7795»
وضاحت: فوائد: … سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((لَایَشْرَبَنَّ اَحَدٌ مِنْکُمْ قَائِمًا، فَمَنْ نَسِیَ فَلْیَسْتَقِیئْ۔)) تم میں سے کوئی آدمی کھڑے ہو کر نہ پئے، اگر کوئی بھول جائے تو وہ قے کر دے۔ (صحیح مسلم: ۲۰۲۶)
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 7455
عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا قَالَ فَقُلْنَا لِأَنَسٍ فَالطَّعَامُ قَالَ ذَلِكَ أَشَدُّ وَأَنْتَنُ قَالَ ابْنُ بَكْرٍ أَوْ أَخْبَثُ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ آدمی کھڑا ہو کر پانی پیے۔ لوگ کہتے ہیں: ہم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کھانا کھا سکتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: کھانا کھڑے ہو کر کھانا تو اس سے بھی سخت برا اور بدبودار ہے، ابن بکر کے بقول یہ کام زیادہ خبیث ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7455]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2024، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12338 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12363»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2024
حدیث نمبر: 7456
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ زَجَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ڈانٹا ہے کہ آدمی کھڑے ہو کر پانی پیے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7456]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2025، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11278 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11298»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2025
حدیث نمبر: 7457
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَأَلْتُ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ الرَّجُلِ يَشْرَبُ وَهُوَ قَائِمٌ قَالَ جَابِرٌ كُنَّا نَكْرَهُ ذَلِكَ
۔ سیدنا ابو زبیر کہتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے اس آدمی کے بارے دریافت کیا جو کھڑا ہو کر پانی پیتا ہے، آیا کیا یہ جائز ہے؟ انھوں نے کہا: ہم اسے ناپسند کیا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7457]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11088 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11104»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 7458
وَعَنْهُ أَيْضًا عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَشْهَدُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ زَجَرَ عَنْ ذَاكَ وَزَجَرَ أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ لِبَوْلٍ
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا ہے کہ وہ اس بات کی شہادت دیتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر پانی پینے سے ڈانٹا ہے اور اس سے بھی ڈانٹا ہے کہ ہم پیشاب کرتے وقت قبلہ رخ ہوں۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7458]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لغيره، أخرجه ابن ماجه: 320، 321، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11089 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11105»
وضاحت: فوائد: … کھڑے ہو کر پانی پینا کیسا ہے؟ دیکھیں: حدیث نمبر (۷۳۹۲)
الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره
6. بَابُ الرُّحْصَةِ فِي ذَلِكَ
کھڑے ہو کر پینے کی رخصت کا بیان
حدیث نمبر: 7459
عَنْ زَاذَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ شَرِبَ قَائِمًا فَنَظَرَ إِلَيْهِ النَّاسُ كَأَنَّهُمْ أَنْكَرُوهُ وَفِي رِوَايَةٍ فَأَنْكَرُوا ذَلِكَ عَلَيْهِ فَقَالَ مَا تَنْظُرُونَ إِنْ أَشْرَبْ قَائِمًا فَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَشْرَبُ قَائِمًا وَإِنْ أَشْرَبْ قَاعِدًا فَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَشْرَبُ قَاعِدًا
۔ زاذان بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر پانی پیا، لوگوں نے ان کی جانب تعجب انگیز انداز میں دیکھا، انھوں نے کہا: تم کیا دیکھتے ہو، اگر میں کھڑا ہو کر پیتاہوں تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوکھڑا ہو کر پیتے ہوئے دیکھا ہے اور اگر میں بیٹھ کر پیتا ہوں تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیٹھ کر پیتے دیکھا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7459]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه الطحاوي: 4/ 273، وابن ابي شيبة: 8/ 204، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 795 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 795»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
حدیث نمبر: 7460
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ شَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَائِمًا وَقَاعِدًا وَمَشَى حَافِيًا وَنَاعِلًا وَانْصَرَفَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر دونوں طرح پانی پیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ننگے پاؤں بھی چلتے تھے اورجوتا پہن کربھی اور نماز سے فارغ ہو کر بعض اوقات دائیں جانب مڑتے تھے اور بعض اوقات بائیں طرف۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7460]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره دون قوله: ومشي حافيا و ناعلا وھذا اسناد ضعيف لابھام الراوي عن مكحول، ولانقطاعه، فقد انكر ابو زرعة الدمشقي ان يكون مكحول الشامي قد سمع من مسروق الاجدع، أخرجه النسائي: 3/ 81، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25074»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله: ومشي حافيا و ناعلا وھذا اسناد ضعيف لابھام الراوي عن مكحول
حدیث نمبر: 7461
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ مِنْ زَمْزَمَ وَهُوَ قَائِمٌ وَفِي لَفْظٍ شَرِبَ مِنْ دَلْوٍ مِنْ زَمْزَمَ قَائِمًا
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زمزم کا پانی کھڑے ہو کر پیا، اور ایک روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر ایک ڈول سے آبِ زمزم پیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7461]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 1637، ومسلم: 2027، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 1838 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 1838»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 1637
حدیث نمبر: 7462
وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا حَدَّثَهُ قَالَ سَقَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ زَمْزَمَ فَشَرِبَ وَهُوَ قَائِمٌ
۔ (دوسری سند)امام شعبی کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہماسے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آب زم زم پلایا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7462]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2608»
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2608
حدیث نمبر: 7463
عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَطَارِدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ وَكِيعٌ السَّدُوسِيُّ أَبُو الْبَزَرِيِّ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا فَقَالَ قَدْ كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَشْرَبُ قِيَامًا وَنَأْكُلُ وَنَحْنُ نَسْعَى
۔ ابوبزری وکیع سدوسی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہماسے کھڑے ہو کر پانی پینے کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے کہا: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں کھڑے ہو کر پیتے تھے اور چلتے ہوئے کھا بھی لیتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب الاشربة/حدیث: 7463]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، ابو البزَرَي مجھول، أخرجه الطيالسي: 1904، والدارمي: 2/ 120، وابن حبان: 5243، والبيھقي: 7/ 283، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 4601 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 4601»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف