🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. إِنَّ أَعْظَمَ الْكَبَائِرِ شُرْبُ الْخَمْرِ
بے شک کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ شراب نوشی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7423
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بحر بن نصر، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن سعيد بن أبي هلال، عن محمد بن عبد الله بن مسلم: أن أبا مسلم الخَوْلاني حجَّ فدخلَ على عائشةَ زوجِ النبي ﷺ، فجعلَتْ تسأله عن الشام وعن بَرْدِها، فجعل يُخبِرُها، فقالت: كيف يَصبِرون على بردِها؟ قال: يا أمَّ المؤمنين، إنَّهم يشربون شرابًا لهم يُقال له: الطِّلاء، قالت: صَدَقَ الله وبلَّغ حِبِّي ﷺ، يقول:"إِنَّ ناسًا من أمَّتي يَشْرَبون الخمرَ يُسمُّونها بغير اسمِها" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7237 - على شرط البخاري ومسلم
ابو مسلم خولانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حج کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ ان سے ملک شام اور وہاں کی سردی کے بارے میں پوچھنے لگیں اور وہ بتاتے رہے، پھر انہوں نے پوچھا کہ وہاں کے لوگ سردی پر کیسے صبر کرتے ہیں؟ انہوں نے عرض کیا: اے ام المؤمنین! وہ ایک مشروب پیتے ہیں جسے ”طلاء“ کہا جاتا ہے، انہوں نے فرمایا: اللہ نے سچ فرمایا اور میرے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم نے (حق) پہنچا دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”میری امت کے کچھ لوگ شراب پیئیں گے اور اس کا نام بدل کر کچھ اور رکھ دیں گے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأشربة/حدیث: 7423]
تخریج الحدیث: «المرفوع صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، قال الذهبي في "تلخيصه": محمد مجهول، وإن كان ابنَ أخي الزهري فالسند منقطع. عمرو بن الحارث: هو ابن يعقوب المصري.» [ترقيم الرساله 7423] [ترقيم الشركة 7333] [ترقيم العلميه 7237]

الحكم على الحديث:
المرفوع صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ
ہر نشہ آور چیز حرام ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7424
أخبرني عبد الله بن محمد بن موسى العَدْل، حدثنا محمد بن أيوب، أخبرنا يحيى بن المغيرة السَّعْدي، حدثنا جَرير، عن أبي حيَّان التَّيْمي، عن أبيه، عن مريم بنت، طارق امرأةٍ من قومه، قالت: كنتُ في نسوةٍ من نساء المهاجرات، حَجَجْنا فدخلنا على عائشةَ أمِّ المؤمنين، قالت: فجعل نساءٌ يسأَلنَها عن الظُّروف، قالت: يا معشرَ النّساء، إِنَّكُنَّ لَتَذكُرْنَ ظُروفًا ما كان كثيرٌ منها على عهدِ رسول الله ﷺ، فاتَّقِينَ الله واجتَنِينَ ما يُسكِرُكنَّ، فإنَّ رسول الله ﷺ قال:"كلُّ مُسكِرٍ حرامٌ، وإن أسكَرَها ماءُ حُبِّها فلتَجْتَنِبنَه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7238 - صحيح
مریم بنت طارق رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ میں مہاجر عورتوں کی ایک جماعت کے ساتھ تھی، ہم نے حج کیا اور ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں، وہاں کچھ خواتین ان سے (شراب کے) برتنوں کے متعلق پوچھنے لگیں، تو انہوں نے فرمایا: اے خواتین کے گروہ! تم ایسے برتنوں کا تذکرہ کر رہی ہو جن میں سے اکثر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں نہیں تھے، پس تم اللہ سے ڈرو اور ہر اس چیز سے بچو جو تمہیں نشہ دے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور اگر (کسی عورت کو) اس کے مٹکے کا پانی بھی نشہ دینے لگے تو وہ اس سے بھی پرہیز کرے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأشربة/حدیث: 7424]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، في المتابعات والشواهد مريم بنت طارق لا تعرف، وقد توبعت، ووالد أبي حيان التيمي - واسم أبي حيان يحيى بن سعيد بن حيان - لم يرو عنه غير ولده، ووثقه العجلي وابن حبان. وقوله: "كل مسكر حرام" قد صحَّ من غير وجه عن عائشة مرفوعًا.» [ترقيم الرساله 7424] [ترقيم الشركة 7334] [ترقيم العلميه 7238]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں