الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ فَضْلِ الصَّدَقَةِ .
صدقہ کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 4614
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الصَّدَقَةَ لَتُطْفِئُ عَنْ أَهْلِهَا حَرَّ الْقُبُورِ، وَإِنَّمَا يَسْتَظِلُّ الْمُؤْمِنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي ظِلِّ صَدَقَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صدقہ اپنے اہل (یعنی صدقہ کرنے والے) کی قبر کی تپش کو بجھا دیتا ہے، اور قیامت کے دن مؤمن اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4614]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4614]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (286/17)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4615
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَصَدَّقُ بِالْكِسْرَةِ تَرْبُو عِنْدَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ حَتَّى تَكُونَ مِثْلَ أُحُدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بندہ ایک ٹکڑا صدقہ کرتا ہے، جو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بڑھتا رہتا ہے یہاں تک کہ اُحد پہاڑ کی مانند ہو جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوار بن مصعب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4615]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوار بن مصعب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4615]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4616
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ الصَّدَقَةَ وَيُرَبِّيهَا لِأَحَدِكُمْ كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ فَلُوَّهُ أَوْ فَصِيلَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَلِعَائِشَةَ حَدِيثٌ يَأْتِي بَعْدَ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَلِعَائِشَةَ حَدِيثٌ يَأْتِي بَعْدَ هَذَا.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ صدقہ قبول کرتا ہے، اور اسے تم میں سے کسی ایک کے لئے یوں بڑھاتا ہے، جس طرح کوئی ایک شخص اپنے جانور کے بچے کو یا جانور کے اس بچے کو جس کا دودھ چھڑایا گیا ہو پالتا پوستا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک اور حدیث بھی منقول ہے، جو اس کے بعد آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4616]

إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4617
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفْتِنَا عَنِ الصَّدَقَةِ؟ فَقَالَ:" إِنَّهَا حِجَابٌ مِنَ النَّارِ لِمَنِ احْتَسَبَهَا يَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں صدقہ کرنے کے بارے میں حکم بیان کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ جہنم سے رکاوٹ ہے اس شخص کے لئے جو اللہ تعالی کی رضا کے حصول کے لئے اس کے بارے میں ثواب کی امید رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4617]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4617]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (36، 35/25)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4618
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: إِنَّ الصَّدَقَةَ تَقَعُ فِي يَدِ اللَّهِ تَعَالَى قَبْلَ أَنْ تَقَعَ فِي يَدِ السَّائِلِ. ثُمَّ قَرَأَ عَبْدُ اللَّهِ: (وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ) الْآيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَتَادَةَ الْمُحَارِبِيُّ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَتَادَةَ الْمُحَارِبِيُّ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: صدقہ سائل کے ہاتھ میں جانے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں جاتا ہے پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ”وہی وہ ذات ہے، جو اپنے بندوں سے توبہ کو قبول کرتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن قتادہ محاربی ہے کسی نے اسے ”ضعیف“ قرار نہیں دیا اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4618]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8571)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
57. بَابُ أَجْرِ الصَّدَقَةِ .
صدقہ کرنے کا اجر
حدیث نمبر: 4619
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: جَاءَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَحَدُهُمْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَتْ لِي مِائَةُ دِينَارٍ فَتَصَدَّقْتُ مِنْهَا بِعَشَرَةِ دَنَانِيرَ. وَقَالَ الْآخَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَتْ لِي عَشَرَةُ دَنَانِيرَ فَتَصَدَّقْتُ مِنْهَا بِدِينَارٍ. وَقَالَ الْآخَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَ لِي دِينَارٌ فَتَصَدَّقْتُ بِعُشْرِهِ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّكُمْ فِي الْأَجْرِ سَوَاءٌ ; كُلُّكُمْ تَصَدَّقَ بِعُشْرِ مَالِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَارِثُ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَارِثُ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تین آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان میں سے ایک نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس ایک سو دینار تھے میں نے ان میں سے دس دینار صدقہ کر دیے دوسرے شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس دس دینار تھے میں نے ان میں سے ایک دینار صدقہ کر دیا ہے تیسرے نے عرض کی: یا رسول اللہ! یا رسول اللہ! میرے پاس ایک دینار تھا۔ میں نے اس کا دسواں حصہ صدقہ کر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سب اجر میں برابر ہو تم میں سے ہر ایک نے اپنے مال کا دسواں حصہ صدقہ کیا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4619]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4619]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (743) اخرجه البزار فى المسند (946)، أخرجه مسند أحمد برقم: 745»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4620
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثَةُ نَفَرٍ كَانَ لِأَحَدِهِمْ عَشَرَةُ دَنَانِيرَ تَصَدَّقَ مِنْهَا بِدِينَارٍ، وَكَانَ لِآخَرَ عَشْرُ أَوَاقٍ فَتَصَدَّقَ مِنْهَا بِأُوقِيَّةٍ، وَآخَرُ [كَانَ] لَهُ مِائَةُ أُوقِيَّةٍ فَتَصَدَّقَ مِنْهَا بِعَشْرِ أَوَاقٍ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هُمْ فِي الْأَجْرِ سَوَاءٌ ; كُلٌّ قَدْ تَصَدَّقَ بِعُشْرِ مَالِهِ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (لِيُنْفِقْ ذُو سَعَةٍ مِنْ سَعَتِهِ) ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین آدمی تھے ان میں سے ایک کے پاس دس دینار تھے اس نے ان میں سے ایک دینار صدقہ کر دیا دوسرے کے پاس دس اوقیہ تھے اس نے ان میں سے ایک اوقیہ صدقہ کر دیا تیسرے کے پاس ایک سو اوقیہ تھے اس نے ان میں سے دس اوقیہ صدقہ کر دیے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ سب اجر میں برابر ہیں ان میں سے ہر ایک نے اپنے مال کا دسواں حصہ صدقہ کیا ہے، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”گنجائش والا اپنی گنجائش کے مطابق خرچ کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4620]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4620]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3439)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3439»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4621
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَا أَحْسَنَ مِنْ مُحْسِنٍ مِنْ مُسْلِمٍ وَلَا كَافِرٍ إِلَّا أُثِيبَ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ إِثَابَةُ الْمُسْلِمِ قَدْ عَرَفْنَاهَا، فَمَا إِثَابَةُ الْكَافِرِ؟ قَالَ:" إِذَا تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ أَوْ وَصَلَ رَحِمًا أَوْ عَمِلَ حَسَنَةً أَثَابَهُ اللَّهُ وَإِثَابَتُهُ الْمَالُ وَالْوَلَدُ فِي الدُّنْيَا، وَعَذَابٌ دُونَ الْعَذَابِ" - يَعْنِي فِي الْآخِرَةِ - وَقَرَأَ: (أَدْخِلُوا آلَ فِرْعَوْنَ أَشَدَّ الْعَذَابِ) .
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُتْبَةُ بْنُ يَقْظَانَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُتْبَةُ بْنُ يَقْظَانَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی مسلمان یا کافر شخص جو بھی اچھائی کرتا ہے اسے اس کا ثواب دیا جاتا ہے ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! مسلمان کو ثواب ملنے کا تو ہمیں پتہ ہے کافر کو کیسے ثواب ملتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب وہ صدقہ کرتا ہے، یا صلہ رحمی کرتا ہے، یا اچھا عمل کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اسے ثواب عطا کرتا ہے، اور اس کو ملنے والا ثواب دنیا میں مال یا اولاد کی شکل میں ہوتا ہے، اور دوسرے عذاب سے کم عذاب کی شکل میں ہو گا راوی کہتے ہیں: یعنی آخرت میں ایسا ہو گا پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی: ”آل فرعون کو شدید ترین عذاب میں داخل کر دو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عتبہ بن يقظان ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4621]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (945)، أخرجه مسند البزار برقم: 1454»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 4622
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ارْمُوا وَانْتَضِلُوا، وَإِنْ تَنْتَضِلُوا أَحَبُّ إِلَيَّ، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيُدْخِلُ بِالسَّهْمِ الْوَاحِدِ الْجَنَّةَ صَانِعَهُ الْمُحْتَسِبَ فِيهِ، وَالْمُسِدَّ بِهِ، وَالرَّامِيَ بِهِ، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَيُدْخِلُ بِلُقْمَةِ الْخُبْزِ، وَقَبْضَةِ التَّمْرِ، وَمِثْلِهِ مِمَّا يَنْتَفِعُ بِهِ الْمِسْكِينُ ثَلَاثَةً الْجَنَّةَ: رَبَّ الْبَيْتِ، وَالْآمِرَ بِهِ، وَالزَّوْجَةَ تُصْلِحُهُ، وَالْخَادِمَ الَّذِي يُنَاوِلُ الْمِسْكِينَ". فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَنْسَ أَحَدًا مِنَّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ تیر اندازی کرو اور تیر اندازی کی مشق کرو، کرو اور اگر تم تیر اندازی کی مشق کرو، تو یہ میرے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے بے شک اللہ تعالیٰ ایک تیر کی وجہ سے اسے بنانے والے کو جنت میں داخل کرتا ہے جو اس کے بارے، میں ثواب کی امید رکھتا ہو، اور اسے پکڑانے والے کو اور اسے پھینکنے والے کو جنت میں داخل کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ روٹی کے ایک لقمے کی وجہ سے اور مٹھی بھر کھجور کی وجہ سے یا اس کی مانند کسی اور چیز کی وجہ سے جس کے ذریعے کسی مسکین کو نفع حاصل ہو تین افراد کو جنت میں داخل کرتا ہے گھر کے مالک کو جو اس کا حکم دینے والا ہو، اور بیوی کو جو اس کو تیار کرتی ہے، اور اس خادم کو جو وہ چیز مسکین کو پکڑاتا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے، جو ہم میں سے کسی کو بھی نہیں بھولا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4622]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید بن عبدالعزیز ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4622]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5305»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4623
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: (مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَبِّ زِدْ أُمَّتِي". فَنَزَلَتْ: (مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً) ، قَالَ:" رَبِّ زِدْ أُمَّتِي". فَنَزَلَتْ: (إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”وہ لوگ جو اللہ کی راہ میں اپنے اموال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال اس دانے کی طرح ہے، جو سات بالیاں اگاتی ہے ہر ایک بالی میں ایک سودانے ہوتے ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے میرے پروردگار! میری امت کو مزید عطا فرما“۔ تو یہ آیت نازل ہوئی: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے گا، تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے لئے کئی گنا کر دے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے میرے پروردگار! میری امت کو مزید عطا فرما تو یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا اجر کسی حساب کے بغیر دیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4623]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4623]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5641»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف