الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. بَابُ مُنَاوَلَةِ الْمِسْكِينِ .
مسکین کو کوئی چیز پکڑانا
حدیث نمبر: 4624
عَنْ عُثْمَانَ قَالَ: كَانَ حَارِثَةُ قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ فَاتَّخَذَ خَيْطًا فِي مُصَلَّاهُ إِلَى بَابِ حُجْرَتِهِ وَوَضَعَ عِنْدَهُ مِكْتَلًا فِيهِ تَمْرٌ، وَغَيْرَهُ، فَكَانَ إِذَا جَاءَ الْمِسْكِينُ فَسَلَّمَ أَخَذَ مِنْ ذَلِكَ الْمِكْتَلِ، ثُمَّ أَخَذَ بِطَرَفِ الْخَيْطِ حَتَّى يُنَاوِلَهُ، وَكَانَ أَهْلُهُ يَقُولُونَ: نَحْنُ نَكْفِيكَ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مُنَاوَلَةُ الْمِسْكِينِ تَقِي مِيتَةَ السُّوءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
عثمان نامی راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا حارثہ رضی اللہ عنہ کا یہ معمول تھا کہ ان کی بینائی رخصت ہو گئی تھی انہوں نے اپنے حجرے کے دروازے کے پاس اپنی جائے نماز کے پاس ایک ڈوری لگائی ہوئی تھی اور اس کے پاس ایک پیمانہ رکھ لیا تھا جس میں کھجوریں اور دیگر چیزیں موجود ہوتی تھیں جب کوئی مسکین آتا تھا اور سلام کرتا تھا، تو وہ اس برتن میں سے کوئی چیز لیتے تھے، اور ڈوری کا کنارہ کنارہ پکڑتے تھے، اور وہ چیز مسکین کو پکڑا دیتے تھے، ان کے اہل خانہ یہ کہتے تھے: آپ کا یہ کام ہم کر دیتے ہیں، تو وہ یہ فرماتے تھے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مسکین کو کوئی چیز پکڑانا بری موت سے بچاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4624]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4624]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3228)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3228»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
59. بَابٌ: لَا يَقْبَلُ اللَّهُ إِلَّا الطَّيِّبَ .
اللہ تعالیٰ صرف پاکیزہ (یعنی حلال) چیز کو قبول کرتا ہے
حدیث نمبر: 4625
عَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَتَصَدَّقُ بِالصَّدَقَةِ مِنَ الْكَسْبِ الطَّيِّبِ وَلَا يَقْبَلُ اللَّهُ إِلَّا الطَّيِّبَ، فَيَتَلَقَّاهَا الرَّحْمَنُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى بِيَدِهِ فَيُرَبِّيهَا كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ فُلُوَّهُ، أَوْ وَصِيفَهُ، أَوْ فَصِيلَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص پاکیزہ کمائی میں سے صدقہ کرتا ہے ویسے اللہ تعالیٰ صرف پاکیزہ چیز کو ہی قبول کرتا ہے، تو رحمان اس چیز کو اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے، اور اسے یوں پالنا پوسنا شروع کر دیتا ہے، جس طرح کوئی شخص جانور کے بچے کو پالتا پوستا ہے“۔ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے کہ وہ مختلف ہے، لیکن مفہوم یہی ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4625]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4625]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4626
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَفَعَهُ قَالَ:" إِنَّ الْخَبِيثَ لَا يُكَفِّرُ الْخَبِيثَ، وَلَكِنَّ الطَّيِّبَ يُكَفِّرُ الْخَبِيثَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) خبیث چیز خبیث چیز کا کفارہ نہیں بنتی ہے پاکیزہ چیز خبیث چیز کا کفارہ بنتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے شعبہ اور ثوری نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4626]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3663، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10553»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
60. بَابٌ فِيمَنْ تَصَدَّقَ بِمَا يَكْرَهُ .
جو شخص کوئی ایسی چیز صدقہ کرے، جسے وہ خود ناپسند کرتا ہو
حدیث نمبر: 4627
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَتَصَدَّقَ بِلَحْمٍ مُنْتِنٍ فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَتَصَدَّقِينَ بِمَا لَا تَأْكُلِينَ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدٌ الْقَسْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَالِدٌ الْقَسْرِيُّ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے ایک بودار گوشت صدقہ کرنے کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم ایسی چیز صدقہ کرنے لگی ہو جسے تم خود نہیں کھاتی ہو؟
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد قسری ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4627]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خالد قسری ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4627]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1853»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4628
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أُهْدِيَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَبٌّ، فَلَمْ يَأْكُلْهُ، قَالَتْ عَائِشَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا نُطْعِمُهُ الْمَسَاكِينَ؟ قَالَ:" لَا تُطْعِمُوهُمْ مَا لَا تَأْكُلُونَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گوہ تحفہ کے طور پر پیش کی گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نہیں کھایا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم اسے مسکینوں کو نہ کھلا دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا فرمایا: تم انہیں وہ چیز نہ کھلاؤ جو تم خود نہیں کھاتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4628]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4628]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24396، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5112»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
61. بَابُ الصَّدَقَةِ بِجَمِيعِ الْمَالِ .
پورا مال صدقہ کرنا
حدیث نمبر: 4629
عَنْ جَرِيرٍ قَالَ: لَمَّا رَآنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا أَمْسِكُ مَالًا إِنَّمَا أُنْفِقُهُ قَالَ لِي:" يَا جَرِيرُ، لَا عَلَيْكَ أَنْ تُمْسِكَ عَلَيْكَ مَالَكَ، فَإِنَّ لِهَذَا الْأَمْرِ مُدَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا کہ میں نے کوئی مال نہیں رکھا میں نے اسے خرچ کر دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے جریر! تم پر کوئی حرج نہیں ہو گا اگر تم اپنا مال اپنے پاس رکھو کیونکہ اس معاملے کی مدت ہے (یعنی ابھی زندگی باقی ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4629]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عبدالغفار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4629]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2369، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9416»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
62. بَابُ الْهَدِيَّةِ إِلَى الْكَعْبَةِ .
خانہ کعبہ کی طرف تحفہ بھجوانا
حدیث نمبر: 4630
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَنْ أَتَصَدَّقُ بِخَاتَمِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَلْفِ دِرْهَمٍ أَهْدِيهَا إِلَى الْكَعْبَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الْعَنْبَسِ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الْعَنْبَسِ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں اپنی انگوٹھی صدقہ کر دوں یہ میرے نزدیک ان ایک ہزار درہموں سے زیادہ محبوب ہو گا جنہیں میں خانہ کعبہ کی طرف تحفے کے طور پر بھجواؤں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہے ابوعنبس ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4630]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہے ابوعنبس ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4630]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط“ (1524)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1524»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
63. بَابُ الصَّدَقَةِ بِأَفْضَلِ مَا يَجِدُ .
اپنے پاس سے بہتر چیز صدقہ کرنا
حدیث نمبر: 4631
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا نَزَلَتْ: (مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا) ، قَالَ عَنِ الدَّحْدَاحِ: اسْتَقْرَضَنَا رَبُّنَا مِنْ أَمْوَالِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَإِنَّ لِي حَائِطَيْنِ أَحَدُهُمَا بِالْعَالِيَةِ وَالْآخَرُ بِالسَّافِلَةِ ; فَقَدْ أَقْرَضْتُ خَيْرَهُمَا رَبِّي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ لِلْيَتِيمِ الَّذِي عِنْدَكُمْ". ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُبَّ عِذْقٍ لِابْنِ الدَّحْدَاحِ فِي الْجَنَّةِ مُدَلَّلٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”کون شخص اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے گا“۔ تو سیدنا ابن دحداح رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ہمارے پروردگار نے ہمارے اموال میں سے قرض طلب کیا ہے یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ انہوں نے عرض کی: پھر میرے دو باغ ہیں ان میں سے ایک بالائی حصہ میں ہے، اور دوسرا زیریں حصے میں ہے، اور ان میں سے جو زیادہ بہتر ہے وہ میں اپنے پروردگار کو قرض کے طور پر دے دیتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ تمہارے آس پاس موجود یتیم بچوں کے لئے ہو گا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابن دحداح کے جنت میں کتنے ہی گچھے لٹک رہے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن قیس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4631]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن قیس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4631]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4632
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: (مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا) قَالَ أَبُو الدَّحْدَاحِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّ اللَّهَ يُرِيدُ مِنَّا الْقَرْضَ؟ قَالَ:" نَعَمْ يَا أَبَا الدَّحْدَاحِ". قَالَ: فَإِنِّي قَدْ أَقْرَضْتُ رَبِّي حَائِطِي ؛ حَائِطًا فِيهِ سِتُّمِائَةِ نَخْلَةٍ. ثُمَّ جَاءَ يَمْشِي حَتَّى أَتَى الْحَائِطَ، وَفِيهِ أُمُّ الدَّحْدَاحِ فِي عِيَالِهَا فَنَادَاهَا: يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ. قَالَتْ: لَبَّيْكَ. قَالَ: اخْرُجِي فَإِنِّي قَدْ أَقْرَضْتُ رَبِّي حَائِطًا فِيهِ سِتُّمِائَةِ نَخْلَةٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ عَطَاءٍ الْأَعْرَجُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي الْمَنَاقِبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ عَطَاءٍ الْأَعْرَجُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي الْمَنَاقِبِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”کون شخص اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے گا“۔ تو سیدنا ابودحداح رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ ہم سے قرض چاہتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں۔ اے ابودحداح! انہوں نے عرض کی: پھر میں اپنے پروردگار کو اپنا باغ قرض کے طور پر دیتا ہوں وہ باغ جس میں چھ سو کھجور کے درخت ہیں پھر وہ چلتے ہوئے اپنے باغ میں آئے وہاں اُم دحداح اپنے گھر والوں میں موجود تھیں انہوں نے اسی خاتون کو پکار کر کہا: اے ام دحداح انہوں نے جواب دیا: میں حاضر ہوں۔ سیدنا ابوداحداح نے کہا: تم نکل آؤ کیونکہ میں نے یہ باغ اپنے پروردگار کو قرض کے طور پر دے دیا ہے، جس میں چھ سو کھجوروں کے درخت ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمید بن عطاء اعرج ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس نوعیت کی دیگر احادیث مناقب سے متعلق باب میں آگے آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4632]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (944)، أخرجه مسند البزار برقم: 2033، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4046، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 417، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6920»
الحكم على الحديث:
إسناده مصنف
64. بَابٌ فِيمَنْ تَصَدَّقَ بِعِرْضِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنی عزت صدقہ کر دیتا ہے
حدیث نمبر: 4633
عَنْ عُلْبَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: حَثَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الصَّدَقَةِ. فَقَامَ عُلْبَةُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَثَثْتَ عَلَى الصَّدَقَةِ وَمَا عِنْدِي إِلَّا عِرْضِي فَقَدْ تَصَدَّقْتُ بِهِ عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي. قَالَ: فَأَعْرَضَ عَنْهُ. قَالَ: فَلَمَّا كَانَ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي قَالَ:" أَيْنَ عُلْبَةُ بْنُ زَيْدٍ؟ أَوْ أَيْنَ الْمُتَصَدِّقُ بِعِرْضِهِ؟ فَإِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَدْ قَبِلَ ذَلِكَ مِنْهُ" - أَوْ نَحْوَ هَذَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَسْمُولٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علبہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کرنے کی ترغیب دی تو سیدنا علبہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے صدقہ دینے کی ترغیب دی ہے میرے پاس صرف میری عزت ہے میں اُسے اس شخص کے لئے صدقہ قرار دیتا ہوں جو میرے ساتھ زیادتی کرتا ہے (یعنی مجھے برا بھلا کہتا ہے، یا میری عزت اچھالتا ہے) راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے منہ موڑ لیا جب اگلا دن آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: علبہ بن زید کہاں ہے؟ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اپنی عزت کو صدقہ کرنے والا شخص کہاں ہے؟ اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف سے اس کو قبول کر لیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا اس کی مانند کوئی کلمات آپ نے ارشاد فرمائے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مسمول ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4633]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن سلیمان بن مسمول ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4633]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (959)، أخرجه مسند البزار برقم: 3387»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف