🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
64. بَابٌ فِيمَنْ تَصَدَّقَ بِعِرْضِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنی عزت صدقہ کر دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4634
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَثَّ يَوْمًا عَلَى الصَّدَقَةِ فَقَامَ عُلْبَةُ بْنُ زَيْدٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عِنْدِي إِلَّا عِرْضِي فَإِنِّي أُشْهِدُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنِّي تَصَدَّقْتُ بِعِرْضِي عَلَى مَنْ ظَلَمَنِي. ثُمَّ جَلَسَ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْنَ عُلْبَةُ بْنُ زَيْدٍ؟". قَالَهَا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً. قَالَ: فَقَامَ عُلْبَةُ فَقَالَ:" أَنْتَ الْمُتَصَدِّقُ بِعِرْضِكَ، قَدْ قَبِلَ اللَّهُ مِنْكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ کرنے کی ترغیب دی تو سیدنا علبہ بن زید رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس صرف یہ عزت ہے میں آپ کو گواہ بناتا ہوں کہ میں اپنی عزت اس شخص کو صدقہ کرتا ہوں جو مجھ پر ظلم کرتا ہے پھر وہ بیٹھ گئے راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: علبہ بن زید کہاں ہے؟ یہ بات آپ نے دو یا تین مرتبہ دریافت کی، تو سیدنا علبہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ہی وہ شخص جس نے اپنی عزت کو صدقہ کیا تھا اللہ تعالیٰ نے تمہاری طرف سے (اس کو) قبول کر لیا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4634]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 3387»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4635
وَعَنْ أَبِي عَبْسِ بْنِ جَبْرٍ قَالَ: لَمَّا حَضَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الزَّكَاةِ قَالَ عُلْبَةُ بْنُ زَيْدٍ الْحَارِثِيُّ: اللَّهُمَّ أَنَّهُ لَيْسَ عِنْدِي شَيْءٌ أَتَصَدَّقُ بِهِ إِلَّا أَعْوَادٌ عَلَيْهَا شَجْبٌ مِنْ مَاءٍ وَوِسَادَةٌ حَشْوُهَا لِيفٌ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَتَصَدَّقُ بِعِرْضِي عَلَى مَنْ نَالَهُ مِنَ النَّاسِ. فَأَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَى:" أَيْنَ الْمُتَصَدِّقُ بِعِرْضِهِ الْبَارِحَةَ؟". فَصَمَتَ. ثُمَّ أَعَادَ ذَلِكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً. ثُمَّ قَامَ عُلْبَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ نَظَرَ إِلَيْهِ:" أَلَا إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ قَبِلَ صَدَقَتَكَ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَبْسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوعبس بن جبر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زکوۃ دینے کی ترغیب دی تو سیدنا علبہ بن زید حارثی رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ! میرے پاس ایسی کوئی چیز نہیں ہے، جسے میں صدقہ کے طور پر دوں صرف کچھ لکڑیاں ہیں جس پر پانی کا مشکیزہ لٹکا ہوا ہے تکیہ ہے، جس میں پتے بھرے ہوئے ہیں البتہ میں اپنی عزت اس شخص کو صدقہ کرتا ہوں جو اس کے درپے ہوتا ہے اگلے دن صبح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منادی کو حکم دیا اس نے اعلان کیا گزشتہ دن اپنی عزت کو صدقہ کرنے والا شخص کہاں ہے، تو وہ خاموش رہے منادی نے دو یا شاید تین مرتبہ اعلان دہرایا تو سیدنا علبہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان کی طرف دیکھا تو ارشاد فرمایا: اے ابومحمد! اللہ تعالیٰ نے تمہارے صدقہ کو قبول کر لیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالمجید بن محمد بن ابی عبس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4635]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. بَابُ صَدَقَةِ السِّرِّ .
پوشیدہ طور پر صدقہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4636
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ صَدَقَةَ السِّرِّ تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ أَطْوَلَ مِنْ هَذَا - وَيَأْتِي بِطُولِهِ فِي الْبِرِّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ - وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ; وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا معاویہ بن حيدة رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پوشیدہ طور پر صدقہ دینا پروردگار کے غضب کو بجھا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں اس سے زیادہ طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ وہ طویل روایت نیکی سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اگر اللہ نے چاہا اس روایت کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ ہے، جسے دحیم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4636]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (421/19) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (947)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 947»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4637
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَنَائِعُ الْمَعْرُوفِ تَقِي مَصَارِعَ السُّوءِ، وَصَدَقَةُ السِّرِّ تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ، وَصِلَةُ الرَّحِمِ تَزِيدُ فِي الْعُمُرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بھلائی کرنا بری موت سے بچاتا ہے پوشیدہ صدقہ کرنا اللہ تعالیٰ کے غضب کو بجھا دیتا ہے، اور صلہ رحمی کرنا عمر میں اضافہ کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4637]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8014)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8014»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4638
وَعَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ: حَدِّثْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" صَدَقَةُ السِّرِّ تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا امام ابوجعفر محمد بن علی رضی اللہ عنہ (یعنی امام باقر) بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”پوشیدہ طور پر صدقہ کرنا پروردگار کے غضب کو بجھا دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4638]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (125 مجمع البحرين) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1034)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7757، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 993»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4639
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَنَائِعُ الْمَعْرُوفِ تَقِي مُصَارِعَ السُّوءِ، وَالصَّدَقَةُ خَفْيًا تُطْفِئُ غَضَبَ الرَّبِّ، وَصِلَةُ الرَّحِمِ زِيَادَةٌ فِي الْعُمُرِ، وَكُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ، وَأَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا هُمْ أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ، وَأَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الْآخِرَةِ، وَأَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ أَهْلُ الْمَعْرُوفِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْوَصَّافِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اچھائی کرنا بری موت سے بچاتا ہے خفیہ طور پر صدقہ کرنا پروردگار کے غضب کو بجھا دیتا ہے صلہ رحمی کرنا عمر میں اضافہ کرتا ہے ہر بھلائی صدقہ ہے، اور دنیا میں بھلائی کرنے والے آخرت میں بھلائی کرنے والے شمار ہوں گے اور دنیا میں برائی کرنے والے آخرت میں برائی کرنے والے شمار ہوں گے اور بھلائی کرنے والے لوگ سب سے پہلے جنت میں داخل ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ولید وصافی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4639]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط“ (6222)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. بَابٌ: أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ .
کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4640
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ عَنْ ظَهْرِ غِنًى وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ، وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے زیادہ فضلیت والا صدقہ وہ ہے، جس کے بعد آدمی خوشحال رہے، اور تم اس پر خرچ کا آغاز کرو جس کی تم کفالت کرتے ہو، اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4640]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14122»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4641
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَجْلِسِ جَالِسًا، وَكَانُوا يَظُنُّونَ أَنْ يَنْزِلَ عَلَيْهِ، فَأَقْصَرُوا عَنْهُ حَتَّى جَاءَ أَبُو ذَرٍّ فَأَقْحَمَ فَجَلَسَ إِلَيْهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى أَنْ قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، الصَّدَقَةُ مَا هِيَ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ، وَعِنْدَ اللَّهِ الْمَزِيدُ". قَالَ: قُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ، وَجُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک محفل میں تشریف فرماتے تھے لوگ یہ گمان کر رہے تھے کہ شاید آپ پر وحی نازل ہو رہی ہے۔ لوگوں نے آپ سے کوئی بات چیت نہیں کی یہاں تک کہ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر بیٹھ گئے اس کے بعد راوی نے پوری حدیث کے ذکر کی ہے، جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! صدقہ کیا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کا بدلہ کئی گنا ہوتا ہے، اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے مزید (اجر و ثواب بھی ملے گا) میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پوشیدہ طور پر کسی غریب کو صدقہ کرنا یا تنگ دست شخص کا محنت کر کے صدقہ کرنا۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے۔ اسے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4641]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7871) اخرجه احمد فى المسند (266 265/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21785، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7871»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4642
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الصَّدَقَةُ؟ قَالَ:" أَضْعَافٌ مُضَاعَفَةٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّهَا أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدٌ مِنْ مُقِلٍّ، أَوْ سِرٌّ إِلَى فَقِيرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَفِيهِ أَبُو عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! صدقہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا اجر کئی گنا ہوتا ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس میں کون سا زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: تنگ دست شخص کا محنت کر کے صدقہ کرنا یا غریب کو پوشیدہ طور پر صدقہ دینا۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعمرو دمشقی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4642]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21036»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4643
وَعَنْ قَتَادَةَ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" طُولُ الْقُنُوتِ". قَالَ: أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" جُهْدُ مُقِلٍّ". قَالَ: أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْمَلُ إِيمَانًا؟ قَالَ:" أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا قتادہ بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سی نماز زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: طویل قیام والی اس نے دریافت کیا: کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا: تنگ دست شخص کا محنت کر کے صدقہ کرنا اس نے دریافت کیا: اہل ایمان میں سے کون ایمان کے اعتبار سے زیادہ کامل ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: جس کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوید ابوحاتم ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4643]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8119»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں