🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ كَرَاهَةِ الِاسْتِعْجَالِ فِي الدُّعَاءِ .
دعا (کی قبولیت کا اثر ظاہر ہونے) کے بارے میں، جلدی کرنے کا ناپسندیدہ ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17201
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ مِنْ رَجُلٍ مُسْلِمٍ يَدْعُو اللَّهَ بِدَعْوَةٍ إِلَّا آتَاهُ إِيَّاهَا، أَوْ كَفَّ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا، مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمِ، أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ، مَا لَمْ يُعَجِّلْ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا اسْتِعْجَالُهُ؟ قَالَ:" يَقُولُ: قَدْ دَعَوْتُ (وَدَعَوْتُ) فَلَمْ يُسْتَجَبْ لِي"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: إِذًا نُكْثِرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" اللَّهُ أَكْثَرُ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ اسْتِعْجَالِ الدُّعَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”روئے زمین پر جو بھی مسلمان شخص اللہ تعالیٰ سے جو دعا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ یا تو وہ چیز اسے عطا کر دیتا ہے، یا اس کی مانند کوئی برائی اس سے روک لیتا ہے، جبکہ اس شخص نے کسی گناہ یا قطع رحمی کے بارے میں دعا نہ کی ہو، اور جب تک وہ جلدبازی کا مظاہرہ نہ کرے، لوگوں نے دریافت کیا: اس کے جلدبازی کا مظاہرہ کرنے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ یہ کہے: میں نے دعا کی، میں نے دعا کی لیکن وہ قبول ہی نہیں ہوئی، حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر تو ہمیں بکثرت ایسا (یعنی دعا) کرنا چاہیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ (فضل و کرم کے حوالے سے) سب سے زیادہ کثرت والا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے دعا کے بارے میں جلدبازی والے حصے سے متعلق اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17201]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3573، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 147»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابُ انْتِظَارِ الْفَرَجِ .
کشادگی کا انتظار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17202
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَفْضَلَ الْعِبَادَةَ انْتِظَارُ الْفَرَجِ مِنَ اللَّهِ) ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سب سے زیادہ فضیلت والی عبادت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کشادگی (نصیب ہونے) کا انتظار کیا جائے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17202]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3138)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابُ " ادْعُوا وَأَنْتُمْ مُوقِنُونَ بِالْإِجَابَةِ " .
تم لوگ دعا کرو، جبکہ تمہیں قبولیت کا یقین ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17203
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْقُلُوبُ أَوْعِيَةٌ، وَبَعْضُهَا (أَوْعَى) مِنْ بَعْضٍ، فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَيُّهَا النَّاسُ، فَسَلُوهُ وَأَنْتُمْ مُوقِنُونَ بِالْإِجَابَةِ ; فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَجِيبُ لِعَبْدٍ دَعَاهُ عَنْ ظَهْرِ قَلْبٍ غَافِلٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دل، برتن ہوتے ہیں اور ان میں سے بعض، دوسرے بعض کی بہ نسبت زیادہ بہتر طور پر محفوظ رکھتے ہیں، اے لوگو! جب تم اللہ تعالیٰ سے مانگو، تو اس سے ایسی حالت میں مانگو کہ تم قبولیت کا یقین رکھتے ہو، بے شک اللہ تعالیٰ ایسے بندے کی دعا قبول نہیں کرتا، جو غافل دل کے ساتھ دعا کرتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17203]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6655)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6617»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17204
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّهُ حَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي، وَأَنَا مَعَهُ إِذَا دَعَانِي". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بارے میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوتا ہوں، اور جب وہ مجھ سے دعا کرتا ہے، تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17204]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3232) اخرجه احمد فى المسند (210/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12780»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17205
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَذِهِ الْقُلُوبُ أَوْعِيَةٌ، فَخَيْرُهَا أَوْعَاهَا ; فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ فَسَلُوهُ وَأَنْتُمْ وَاثِقُونَ بِالْإِجَابَةِ ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يَسْتَجِيبُ دُعَاءَ مَنْ دَعَا عَنْ ظَهْرِ قَلْبٍ غَافِلٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَشِيرُ بْنُ مَيْمُونٍ الْوَاسِطِيُّ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ دل برتن ہوتے ہیں، ان میں زیادہ بہتر وہ ہوتا ہے جو زیادہ محفوظ رکھنے والا ہو، جب تم اللہ تعالیٰ سے مانگو تو اس سے ایسی حالت میں مانگو کہ تم دعا کی قبولیت کا وثوق (یعنی یقین) رکھتے ہو، کیونکہ اللہ تعالیٰ ایسے بندے کی دعا قبول نہیں کرتا جو غافل دل کے ساتھ دعا کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن میمون واسطی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17205]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. بَابُ حُسْنِ الظَّنِّ بِاللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کے بارے میں اچھا گمان رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17206
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ، لَا يُحْسِنُ عَبْدٌ بِاللَّهِ الظَّنَّ إِلَّا أَعْطَاهُ ظَنَّهُ، وَذَاكَ بِأَنَّ الْخَيْرَ فِي يَدِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اس ذات کی قسم! جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، جب بندہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں اچھا گمان رکھتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کے گمان کے مطابق اسے عطا کرتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ساری بھلائی اسی کے دست قدرت میں ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ اعمش نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17206]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8772)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17207
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ اللَّهُ: أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يُحَنَّسُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي حُسْنِ الظَّنِّ فِي الْجَنَائِزِ.
سیدنا معاویہ بن حیده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بارے میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحنس بن ابراہیم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ اس سے پہلے کتاب الجنائز میں اچھا گمان رکھنے کے بارے میں احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17207]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (416/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابُ قَبُولِ دُعَاءِ الْمُسْلِمِ .
مسلمان کی دعا کا قبول ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17208
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَنْصِبُ وَجْهَهُ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي مَسْأَلَةٍ إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهَا، إِمَّا أَنْ يُعَجِّلَهَا لَهُ وَإِمَّا أَنْ يَدَّخِرَهَا لَهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو مسلمان مانگتے ہوئے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ کرتا ہے، اللہ تعالیٰ وہ چیز اسے عطا کر دیتا ہے، یا تو وہ چیز اُسے مل جاتی ہے، یا پھر اللہ تعالیٰ (اس کے مطابق اجر و ثواب) اس شخص کے لیے سنبھال لیتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، اور ان میں سے بعض کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17208]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (448/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 9493»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17209
وَلِأَبِي هُرَيْرَةَ عِنْدَ أَبِي يَعْلَى:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو بِشَيْءٍ إِلَّا اسْتَجَابَ لَهُ فِيهِ، فَإِمَّا أَنْ يُعْطِيَهُ إِيَّاهُ وَإِمَّا أَنْ يُكَفِّرَ عَنْهُ (بِهِ) مَأْثَمًا مَا لَمْ يَدْعُ بِإِثْمٍ، أَوْ قَطِيعَةِ رَحِمٍ". وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
امام ابویعلیٰ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے: ”جو مسلمان کسی چیز کے بارے میں دعا کرتا ہے، تو اس کے بارے میں اس کی دعا قبول ہوتی ہے، یا تو اللہ تعالیٰ وہ اسے عطا کر دیتا ہے، یا پھر اس کے مطابق کوئی گناہ اس شخص سے دور کر دیتا ہے، جبکہ اس شخص نے کسی گناہ کے کام یا قطع رحمی کے بارے میں دعا نہ کی ہو۔“ اس روایت کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17209]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6134)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17210
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ لَيْسَ فِيهَا إِثْمٌ، وَلَا قَطِيعَةُ رَحِمٍ، إِلَّا أَعْطَاهُ اللَّهُ بِهَا إِحْدَى ثَلَاثٍ: إِمَّا أَنْ يُعَجِّلَ لَهُ دَعْوَتَهُ، وَإِمَّا أَنْ يَدَّخِرَهَا فِي الْآخِرَةِ، وَإِمَّا أَنْ يَصْرِفَ عَنْهُ مِنَ السُّوءِ مِثْلَهَا". قَالُوا: إِذًا نُكْثِرُ، قَالَ:" اللَّهُ أَكْثَرُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى وَأَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ الرِّفَاعِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی مسلمان جو دعا کرتا ہے، جس میں کسی گناہ یا قطع رحمی کا پہلو نہ ہو، تو اللہ تعالیٰ اس دعا کا نتیجہ، تین میں سے ایک صورت میں اسے عطا کر دیتا ہے، یا تو اس کی دعا کا اثر جلدی ظاہر ہو جاتا ہے، یا (اس کا اجر) اللہ تعالیٰ آخرت کے لیے سنبھال کے رکھ لیتا ہے، یا پھر اس کے حساب سے، اُس شخص سے کسی برائی (یا تکلیف) کو دور کر دیتا ہے، لوگوں نے عرض کی: پھر تو ہمیں بکثرت دعا کرنی چاہیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سب سے زیادہ کثرت والا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال اور امام بزار کی رو میں سے ایک سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف علی بن علی رفاعی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17210]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1019) اخرجه احمد فى المسند (18/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10749، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1859»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں