الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ سُؤَالِ الْعَبْدِ حَوَائِجَهُ كُلَّهَا، وَالْإِكْثَارِ مِنَ السُّؤَالِ .
بندے کا، اپنی تمام ھاجات کے بارے میں سوال کرنا، اور اس کا بکثرت مانگنا
حدیث نمبر: 17221
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لِيَسْأَلْ أَحَدُكُمْ رَبَّهُ حَاجَتَهُ، أَوْ حَوَائِجَهُ كُلَّهَا، حَتَّى يَسْأَلَهُ شِسْعَ نَعْلَهُ إِذَا انْقَطَعَ، وَحَتَّى يَسْأَلَهُ الْمِلْحَ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ:" وَحَتَّى يَسْأَلَهُ الْمِلْحَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَيَّارِ بْنِ حَاتِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک کو اپنی تمام تر حاجات اپنے پروردگار سے مانگنی چاہیے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) یہاں تک کہ جب اس کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ بھی اس (یعنی پروردگار) سے مانگنا چاہیے، یہاں تک کہ نمک بھی اسی (یعنی پروردگار) سے مانگنا چاہیے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کئے ہیں: ”نمک بھی اسی سے مانگنا چاہیے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف سیار بن حاتم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17221]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کئے ہیں: ”نمک بھی اسی سے مانگنا چاہیے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف سیار بن حاتم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17221]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى الم . (3135)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3973، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6876»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17222
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَلُوا اللَّهَ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى الشِّسْعَ ; فَإِنَّ اللَّهَ إِنْ لَمْ يُيَسِّرْهُ لَمْ يَتَيَسَّرْ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”اللہ تعالیٰ سے ہر چیز مانگو، یہاں تک کہ تسمہ بھی (یعنی اسی سے مانگو) کیونکہ اگر اللہ تعالیٰ عطا نہیں کرے گا تو وہ میسر نہیں آئے گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن عبداللہ بن نمیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17222]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن عبداللہ بن نمیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17222]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4560)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
15. بَابُ إِعَادَةِ الدُّعَاءِ .
دعا کو دہرانا
حدیث نمبر: 17223
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: كَانَ أَحَبُّ الدُّعَاءِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَدْعُوَ ثَلَاثًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک دعا کرنے کا پسندیدہ طریقہ یہ تھا کہ آپ تین مرتبہ دعا مانگیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17223]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں، البتہ ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17223]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (599)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 1524، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3736، 3761، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10317، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 599»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
16. بَابُ مَا يُؤَخَّرُ عَنِ الْعَبْدِ .
اس چیز کا بیان، جو بندے سے مؤخر ہو جاتی ہے
حدیث نمبر: 17224
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ يَدْعُو اللَّهَ، وَهُوَ يُحِبُّهُ فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ: يَا جِبْرِيلُ، اقْضِ لِعَبْدِي هَذَا حَاجَتَهُ وَأَخِّرْهَا ; فَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَ صَوْتَهُ، وَإِنَّ الْعَبْدَ لَيَدْعُو اللَّهَ، وَهُوَ يُبْغِضُهُ فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ: يَا جِبْرِيلُ، اقْضِ لِعَبْدِي هَذَا حَاجَتَهُ وَعَجِّلْهَا ; فَإِنِّي أَكْرَهُ أَنْ أَسْمَعَ صَوْتَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے اور وہ اس سے محبت رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے جبرائیل! میرے اس بندے کی حاجت پوری کر دینا، لیکن اسے مؤخر کرو، کیونکہ میں یہ پسند کرتا ہوں کہ اس کی آواز سنوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: اسی طرح کوئی بندہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اسے ناپسند کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے جبرائیل! میرے اس بندے کی حاجت پوری کر دو، اور اسے جلدی پورا کرنا، کیونکہ میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ اس کی آواز سنوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17224]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن ابوفروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17224]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12011)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8437»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 17225
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَطْلُبُ الْحَاجَةَ فَيَزْوِيهَا اللَّهُ عَنْهُ لِمَا هُوَ خَيْرٌ لَهُ، فَيَتَّهِمُ النَّاسَ ظَالِمًا لَهُمْ، فَيَقُولُ: مَنْ يَسَعُنِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْغَفُورِ أَبُو الصَّبَّاحِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندہ کوئی حاجت طلب کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس (حاجت) کو اس بندے سے پھیر دیتا ہے، کیونکہ ایسا کرنا اس بندے کے حق میں بہتر ہوتا ہے، اور پھر وہ لوگوں پر الزام لگاتا ہے، ان کے ساتھ ظلم کرتے ہوئے، اور کہتا ہے: کون میرے کام آیا؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفور ابوصباح ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17225]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفور ابوصباح ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17225]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12011»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
17. بَابٌ فِيمَا يَتَمَنَّاهُ الْعَبْدُ .
اس چیز کا بیان، جس کی بندہ تمنا کرتا ہے
حدیث نمبر: 17226
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَمَنَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَنْظُرْ مَا يَتَمَنَّاهُ ; فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي مَا يُكْتَبُ لَهُ مِنْ أُمْنِيَّتِهِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کوئی آرزو کرے، تو اسے اس بات کا جائزہ لے لینا چاہیے کہ وہ کیا آرزو کر رہا ہے؟ کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ اس کی آرزوؤں میں سے کیا چیز اس کے نصیب میں نوٹ کی گئی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام أحمد کی سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17226]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام أحمد کی سند کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17226]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (357/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8474»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
18. بَابٌ فِيمَنْ لَا يُرَدُّ دُعَاؤُهُمْ مِنْ مَظْلُومٍ، وَغَائِبٍ، وَغَيْرِ ذَلِكَ .
ان لوگوں کا بیان، جن ک دعا رد نہیں ہوتی، جیسے مظلوم، غیر موجود شخص اور دیگر لوگ
حدیث نمبر: 17227
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ مُسْتَجَابَةٌ، وَإِنْ كَانَ فَاجِرًا ; فَفُجُورُهُ عَلَى نَفْسِهِ". قُلْتُ: لَهُ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ وَغَيْرِهِ فِي دَعْوَةِ الْمَظْلُومِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مظلوم کی دعا مستجاب ہوتی ہے، اگرچہ وہ گناہ گار ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ اس کا گناہ گار ہونا، اُس کے اپنے خلاف ہو گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ابوداؤد نے مظلوم کی دعا کے بارے میں ایک روایت نقل کی ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17227]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے امام ابوداؤد نے مظلوم کی دعا کے بارے میں ایک روایت نقل کی ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17227]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1204) اخرجه احمد فى المسند (367/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8577»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17228
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثٌ حَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ لَا يَرُدَّ لَهُمْ دَعْوَةً: الصَّائِمُ حَتَّى يُفْطِرَ، وَالْمَظْلُومُ حَتَّى يَنْتَصِرَ، وَالْمُسَافِرُ حَتَّى يَرْجِعَ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ الْمُسَافِرِ، وَبِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اُن کی دعا کو رد نہ کرے، روزہ دار شخص، جب تک وہ افطاری نہیں کر لیتا، مظلوم شخص، جب تک وہ مدد (یعنی بدلہ) حاصل نہیں کر لیتا اور مسافر شخص، جب تک وہ واپس نہیں آ جاتا۔“
یہ روایت امام ترمذی نے، مسافر والے حصے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس میں یہ سیاق نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17228]
یہ روایت امام ترمذی نے، مسافر والے حصے کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس میں یہ سیاق نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17228]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3139)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17229
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ:" ثَلَاثٌ لَا يُرَدُّ دُعَاؤُهُمُ: الذَّاكِرُ لِلَّهِ". فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَفِي إِسْنَادِ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ إِسْحَاقُ بْنُ زَكَرِيَّا الْأَيْلِيُّ: شَيْخُ الْبَزَّارِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تین قسم کے لوگ ہیں، جن کی دعا رد نہیں ہوتی ہے، اللہ کا ذکر کرنے والا۔۔۔۔۔۔“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ دوسری روایت کی سند میں، ایک راوی اسحاق بن زکریا ایلی ہے جو امام بزار کا استاد ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17229]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المستند (3140)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17230
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" غَيْرَتَانِ إِحْدَاهُمَا يُحِبُّهَا اللَّهُ، وَالْأُخْرَى يُبْغِضُهَا اللَّهُ، الْغَيْرَةُ فِي الرِّيبَةِ يُحِبُّهَا اللَّهُ، وَالْغَيْرَةِ فِي غَيْرِ الرِّيبَةِ يُبْغِضُهَا اللَّهُ وَ (مَخِيلَتَانِ إِحْدَاهُمَا يُحِبُّهَا اللَّهُ وَالْأُخْرَى يَبْغَضُهَا اللَّهُ) ، وَالْمَخِيلَةُ إِذَا تَصَدَّقَ الرَّجُلُ يُحِبُّهَا اللَّهُ، وَالْمَخِيلَةُ فِي الْكِبَرِ يُبْغِضُهَا اللَّهُ". وَقَالَ:" ثَلَاثَةٌ تُسْتَجَابُ دَعْوَتُهُمُ: الْوَالِدُ، وَالْمُسَافِرُ، وَالْمَظْلُومُ". قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الْأَزْرَقِ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مزاج کی تیزی دو قسم کی ہوتی ہے، ایک قسم کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے اور دوسری کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے، مشکوک کے بارے میں مزاج کی تیزی کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے اور مشکوک کے علاوہ صورتحال میں مزاج کی تیزی کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے، اور اترانا دو طرح کا ہوتا ہے، ان میں سے ایک کو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے، اور دوسری قسم کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے، جب کوئی شخص صدقہ کرتے ہوئے اتراتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے پسند کرتا ہے اور جب کوئی شخص تکبر کرتے ہوئے اتراتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے ناپسند کرتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں، جن کی دعا قبول ہوتی ہے، والد، مسافر اور مظلوم۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن زید ازرق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17230]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن زید ازرق کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17230]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (340/17) اخرجه احمد فى المسند (154/4)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19522، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1565، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2478، وأخرجه شرح السنة برقم: 2641»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح