الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ دُعَاءِ الْمَرْءِ لِأَخِيهِ بِظَهْرِ الْغَيْبِ . تَقَدَّمَ قَبْلَ هَذَا بِبَابٍ .
حدیث نمبر: N21
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: N21]
23. بَابُ السُّؤَالِ بِوَجْهِ اللَّهِ الْكَرِيمِ .
اللہ تعالیٰ کی ذات کے وسیلے سے مانگنا
حدیث نمبر: 17241
عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ: أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَلْعُونٌ مَنْ سَأَلَ بِوَجْهِ اللَّهِ، وَمَلْعُونٌ مَنْ سُئِلَ بِوَجْهِ اللَّهِ، ثُمَّ مَنَعَ سَائِلَهُ مَا لَمْ يَسْأَلْ هَجْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ: يَحْيَى بْنِ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ. قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي فَضْلِ الْخَضِرِ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - وَشَيْءٌ فِي الصَّدَقَةِ فِي كِتَابِ الزَّكَاةِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”وہ شخص ملعون ہے جو اللہ کی ذات کے وسیلے سے مانگتا ہے، اور وہ شخص ملعون ہے جس سے اللہ کے وسیلے سے مانگا جائے اور پھر وہ مانگنے والے کو منع کر دے، جبکہ اُس نے کوئی بری چیز نہ مانگی ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد یحیی بن عثمان بن صالح کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے سیدنا خضر علیہ السلام کی فضیلت کے بارے میں ایک حدیث گزر چکی ہے اور کتاب الزکوۃ میں صدقہ کرنے سے متعلق کچھ روایات گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17241]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
24. بَابٌ فِيمَنْ يَدْعُو وَفِي يَدِهِ حَجَرٌ .
اس شخص کا بیان، جو دعا کر رہا ہو اور اس کے ہاتھ میں پتھر ہو
حدیث نمبر: 17242
عَنْ رَجُلٍ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ لِرَجُلٍ: إِذَا سَأَلْتَ رَبَّكَ الْخَيْرَ فَلَا تَسْأَلْ وَفِي يَدِكَ حَجَرٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَلَمْ يُسَمَّ الرَّجُلُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک صاحب بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک شخص سے فرمایا: ”جب تم اپنے پروردگار سے بھلائی مانگو، تو تم ایسی حالت میں نہ مانگنا کہ تمہارے ہاتھ میں پتھر موجود ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے اس شخص کا نام بیان نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17242]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور انہوں نے اس شخص کا نام بیان نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17242]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9207)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
25. بَابُ أَوْقَاتِ الْإِجَابَةِ .
دعا کی قبولیت کے اوقات
حدیث نمبر: 17243
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا كَانَ ثُلُثُ اللَّيْلِ الْبَاقِي يَهْبِطُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، ثُمَّ تُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، ثُمَّ يَبْسُطُ يَدَهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فَيَقُولُ: هَلْ مِنْ سَائِلٍ يُعْطَى سُؤْلَهُ؟ فَلَا يَزَالُ كَذَلِكَ حَتَّى يَسْطَعَ الْفَجْرُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب ایک تہائی رات باقی رہ جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے، پھر آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، پھر وہ اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے اور فرماتا ہے: کیا کوئی اس سے مانگنے والا ہے؟ کہ اس کے مانگنے کے مطابق اسے عطا کیا جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایسا اُس وقت تک ہوتا رہتا ہے جب تک صبح صادق نہیں ہو جاتی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17243]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17243]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5319) اخرجه احمد فى المسند (3673)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3811»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17244
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُنَادِي مُنَادٍ كُلَّ لَيْلَةٍ: هَلْ مِنْ دَاعٍ فَيُسْتَجَابُ لَهُ؟ هَلْ مِنْ سَائِلٍ فَيُعْطَى؟ هَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَيُغْفَرُ لَهُ؟ حَتَّى يَنْفَجِرَ الْفَجْرُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّ فِي اللَّيْلِ سَاعَةً يُنَادِي مُنَادٍ". وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِ لَفْظِ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر رات میں ایک منادی یہ اعلان کرتا ہے: کیا کوئی دعا کرنے والا ہے؟ کہ اس کی دعا مستجاب ہو؟ کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ اسے دیا جائے؟ کیا کوئی مغفرت مانگنے والا ہے کہ اس کی مغفرت ہو جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایسا صبح صادق ہونے تک ہوتا رہتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”رات میں ایک ایسی گھڑی ہوتی ہے جس میں ایک منادی اعلان کرتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے امام أحمد کے الفاظ کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے، اس کی توثیق کی گئی ہے، ویسے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17244]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3155) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8373) أخرجه احمد فى المسند (22/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15845»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17245
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ نِصْفَ اللَّيْلِ فَيُنَادِي مُنَادٍ: هَلْ مِنْ دَاعٍ فَيُسْتَجَابُ لَهُ؟ هَلْ مِنْ سَائِلٍ فَيُعْطَى؟ هَلْ مِنْ مَكْرُوبٍ فَيُفَرَّجُ عَنْهُ؟ فَلَا يَبْقَى مُسْلِمٌ يَدْعُو بِدَعْوَةٍ إِلَّا اسْتَجَابَ اللَّهُ لَهُ، إِلَّا زَانِيَةً تَسْعَى بِفَرْجِهَا أَوْ عَشَّارًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عثمان بن ابوالعاص ثقفی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نصف رات کے وقت آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور ایک منادی یہ اعلان کرتا ہے: کیا کوئی دعا مانگنے والا ہے کہ اسکی دعا مستجاب ہو؟ کیا کوئی سوال کرنے والا ہے کہ اسے دیا جائے؟ کیا کوئی پریشان حال ہے کہ اسے کشادگی نصیب ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو جو بھی مسلمان اس وقت دعا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول کر لیتا ہے، البتہ زنا کرنے والی عورت کا معاملہ مختلف ہے، جو اپنی زنا کی کمائی کھاتی ہے، اور بھتہ وصول کرنے والے کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17245]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17245]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7391)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8391، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2790»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17246
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَنْزِلُ اللَّهُ كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَيَقُولُ: هَلْ مِنْ سَائِلٍ فَأُعْطِيَهُ؟ هَلْ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَأَغْفِرَ لَهُ؟ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمْ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ ہر رات میں آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور یہ فرماتا ہے: کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ میں اسے عطا کروں؟ کیا کوئی مغفرت مانگنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایسا صبح صادق ہونے تک ہوتا رہتا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17246]
یہ روایت امام أحمد، امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17246]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3153 و 3152) اخرجه احمد فى المسند (81/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16303، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1480»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17247
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ بِنَحْوِ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ، قُلْتُ: وَمَتْنُهُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ، وَلَأَخَّرْتُ الْعِشَاءَ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ الْأَوَّلِ فَإِنَّهُ إِذَا مَضَى ثُلُثُ اللَّيْلِ الْأَوَّلُ هَبَطَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، فَلَمْ يَزَلْ هُنَاكَ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ، فَيَقُولُ قَائِلٌ: أَلَا سَائِلٌ يُعْطَى؟ أَلَا دَاعٍ يُجَابُ؟ أَلَا سَقِيمٌ يَسْتَشْفِي فَيُشْفَى؟ أَلَا مُذْنِبٌ يَسْتَغْفِرُ فَيُغْفَرُ لَهُ؟". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَزَادَ:"أَلَا تَائِبٌ". وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ. وَقَدْ صَرَّحَ ابْنُ إِسْحَاقَ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس کے بعد سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت کی مانند روایت ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا متن یہ ہے: (سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ میں اپنی امت کو مشقت کا شکار کر دوں گا، تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا اور میں عشاء کی نماز رات کے پہلے ایک تہائی حصے کے رخصت ہونے تک مؤخر کرتا، جب رات کا پہلا ایک تہائی حصہ گزر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور صبح صادق ہونے تک مسلسل وہاں رہتا ہے، اس دوران ایک کہنے والا یہ کہتا ہے: کیا کوئی مانگنے والا ہے کہ اسے دیا جائے؟ کیا کوئی دعا کرنے والا ہے کہ وہ مستجاب ہو؟ کیا کوئی بیمار ہے جو شفاء کا طلبگار ہو، تو اسے شفاء نصیب ہو، کیا کوئی گناہ گار ہے جو مغفرت طلب کرے اور اس کی مغفرت ہو جائے؟“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: کیا کوئی توبہ کرنے والا ہے۔۔۔۔۔۔“۔ ان دونوں روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں، اور ابن اسحاق نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17247]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6576) اخرجه احمد فى المسند (120/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10240، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 2106»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17248
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا بَقِيَ ثُلُثُ اللَّيْلِ يَنْزِلُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَيَقُولُ: مَنْ ذَا الَّذِي يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْتَرْزِقُنِي فَأَرْزُقَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْتَكْشِفُ الضُّرَّ أَكْشِفُهُ عَنْهُ؟ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب ایک تہائی رات باقی رہ جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور یہ فرماتا ہے: کون ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی دعا کو قبول کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مغفرت طلب کرے، تو میں اس کی مغفرت کر دوں؟ کون ہے جو مجھ سے رزق مانگے، تو میں اسے رزق عطا کروں؟ کون ہے جو مجھ سے تکلیف دور کرنے کا کہے، تو میں اس کی تکلیف دور کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ایسا صبح صادق ہونے تک ہوتا رہتا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17248]
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17248]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (258/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7457»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17249
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَنْزِلُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - إِلَى سَمَاءِ الدُّنْيَا نِصْفَ اللَّيْلِ الْآخِرِ - أَوِ الثُّلُثَ - فَيَقُولُ: مَنْ ذَا الَّذِي يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ؟ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ، وَيَنْصَرِفَ الْقَارِئُ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ:" وَيَنْصَرِفَ الْقَارِئُ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خُلَيْفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارِ قَوْلِهِ:" وَيَنْصَرِفَ الْقَارِئُ مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ خُلَيْفٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”رات کے آخری نصف حصے میں (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) رات کے آخری ایک تہائی حصے میں، اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کی طرف نزول کرتا ہے اور یہ فرماتا ہے: کون ہے جو مجھ سے دعا کرے، تو میں اس کی دعا قبول کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مانگے تو میں اسے عطا کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مغفرت مانگے تو میں اس کی مغفرت کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رہتا ہے، جب تک صبح صادق نہیں ہو جاتی اور جب تک نمازی صبح کی نماز سے فارغ نہیں ہو جاتا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے، جس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جب تک نمازی، نماز سے فارغ نہیں ہو جاتا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن خلیف ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17249]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3154)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 758، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7971»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف