سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
نیکی کے داعی کا اجر اور برائی کے داعی کا وبال
ترقیم الباني: 865 ترقیم فقہی: -- 267
-" من دعا إلى هدى كان له من الأجر مثل أجور من تبعه لا ينقص ذلك من أجورهم شيئا ومن دعا إلى ضلالة كان عليه من الإثم مثل آثام من تبعه لا ينقص ذلك من آثامهم شيئا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہدایت کی طرف دعوت دی تو اسے اس کی پیروی کرنے والوں کے اجر جتنا اجر ملے گا، اس سے ان کے اجر و ثواب میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور جس نے ضلالت و گمراہی کی طرف بلایا تو اسے اس کے پیچھے چلنے والوں کے گناہ جتنا بھی گناہ بھی ملے گا، اس سے ان کے گناہوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 267]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 865
آزمائش زدہ کو دیکھ کر پڑھی جانے والی دعا اور فائدہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی آزمائش زدہ آدمی دیکھا اور یہ دعا پڑھی: ساری تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس نے مجھے اس بیماری سے عافیت بخشی جس میں تجھے مبتلا کر رکھا ہے اور اپنی بہت سی مخلوقات پر مجھے فضیلت بخشی، تو وہ بیماری اسے لاحق نہیں ہو سکے گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 268]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3737
کسی سے اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرنے کا صلہ
ترقیم الباني: 2300 ترقیم فقہی: -- 269
-" من سره أن يجد طعم الإيمان فليحب المرء لا يحبه إلا لله عز وجل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ایمان کا ذائقہ چکھ کر خوش ہونا چاہتا ہے، وہ لوگوں سے اللہ تعالیٰ کے لئے محبت کرے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 269]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2300
اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ضمانت کون سے مسلمان کو حاصل ہے؟
ترقیم الباني: 3565 ترقیم فقہی: -- 270
- (من صلى صلاتنا، واستقبل قبلتنا، وأكل ذبيحتنا؛ فذلك المسلم الذي له ذمّة الله وذمّة رسوله، فلا تخفروا الله في ذمته) .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہماری نماز پڑھی، ہماری قبلے کی طرف متوجہ ہوا اور ہمارا ذبیحہ کھایا تو یہ وہ مسلمان ہو گا جس کے لئے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کا ذمہ ہے، سو تم اللہ کا عہد توڑ نہ دینا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 270]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3565
اللہ تعالیٰ کی مغفرت کس مسلمان کے لیے ہے؟
ترقیم الباني: 1315 ترقیم فقہی: -- 271
-" من لقي الله لا يشرك به شيئا، يصلي الصلوات الخمس ويصوم رمضان غفر له. قلت: أفلا أبشرهم يا رسول الله؟ قال: دعهم يعملوا".
سیدنا معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو الله تعالیٰ کو اس حالت میں ملے گا کہ اس نے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا ہو، پانچ نمازیں پڑھی ہوں اور رمضان کے روزے رکھے ہوں، تو وہ اسے بخش دے گا۔“ میں نے کہا: اے الله کے رسول! کیا میں (یہ حدیث بیان کر کے) لوگوں کو خوش نہ کر دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رہنے دو، تاکہ وہ (مزید) عمل کرتے رہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 271]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1315
دعا نہ کرنا، غضب الہی کا موجب ہے
ترقیم الباني: 2654 ترقیم فقہی: -- 272
-" من لم يدع الله يغضب عليه".
سیدنا ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ تعالیٰ کو نہیں پکارتا، وہ اس سے ناراض ہوتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 272]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2654
مومن، مومن کا آئینہ ہے
ترقیم الباني: 926 ترقیم فقہی: -- 273
-" المؤمن مرآة المؤمن والمؤمن أخو المؤمن يكف عليه ضيعته ويحوطه من ورائه".
سیدنا ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن دوسرے مومن کا آئینہ ہے اور مومن دوسرے مومن کا بھائی ہے، اس کے سامان کی حفاظت کرتا ہے اور اس کا دفاع کرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 273]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 926
اہل ایمان کی باہمی محبت و مودت کا تقاضا
ترقیم الباني: 1137 ترقیم فقہی: -- 274
-" المؤمن من أهل الإيمان بمنزلة الرأس من الجسد، يألم المؤمن لما يصيب أهل الإيمان كما يألم الرأس لما يصيب الجسد".
سیدنا سہل بن سعد رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہل ایمان کے لئے مومن کی اہمیت اس طرح ہے، جس طرح جسم کے لئے سر کی ہوتی ہے . اہل ایمان کے مصائب سے مومن تکلیف محسوس کرتا ہے، جیسا کہ جسم کی بیماری سے سر کو بھی تکلیف ہوتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 274]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1137
ترقیم الباني: 2526 ترقیم فقہی: -- 275
-" المسلمون كرجل واحد إن اشتكى عينه اشتكى كله وإن اشتكى رأسه اشتكى كله".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام مسلمان ایک فرد کی مانند ہیں. اگر ایک شخص کی آنکھ بیمار ہو تو پورا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے، اسی طرح اگر سر میں درد ہو تو سارا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 275]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2526
باہمی بھائی چارے کے تقاضے .... مسلمان کی پردہ پوشی اور اس کی تکلیف دور کرنے کا اجر و ثواب
ترقیم الباني: 504 ترقیم فقہی: -- 276
-" المسلم أخو المسلم لا يظلمه ولا يسلمه ومن كان في حاجة أخيه كان الله في حاجته ومن فرج عن مسلم كربة فرج الله عنه كربة من كربات يوم القيامة ومن ستر مسلما ستره الله يوم القيامة".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر ظلم کرتا ہے نہ اس کو کسی کے حوالے کرتا ہے . جو مسلمان اپنے بھائی کی حاجت پوری کرتا ہے الله تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرتے ہیں، جو مسلمان اپنے بھائی کی کوئی پریشانی دور کر دیتا ہے، الله تعالیٰ اس کی قیامت کے دن کی کوئی پریشانی دور کریں گے اور جو اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرتا ہے، الله تعالیٰ روز قیامت اس کی پردہ پوشی فرمائیں گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الايمان والتوحيد والدين والقدر/حدیث: 276]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 504