🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
نماز کی طرف آتے وقت نمازی کی کیفیت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1198 ترقیم فقہی: -- 531
-" إذا أتيت الصلاة فائتها بوقار وسكينة، فصل ما أدركت واقض ما فاتك".
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نماز کے لیے آؤ تو وقار اور سکینت کے ساتھ آیا کرو، جو نماز (امام کے ساتھ) مل جائے وہ پڑھ لیا کرو اور جو رہ جائے اسے بعد میں پورا کر لیا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 531]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1198

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
امام کو رکوع کی حالت میں پانے والا نمازی جماعت کے ساتھ کیسے ملے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 229 ترقیم فقہی: -- 532
-" إذا دخل أحدكم المسجد والناس ركوع، فليركع، حين يدخل ثم يدب راكعا حتى يدخل في الصف، فإن ذلك السنة".
عطا کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ کہتے ہوئے سنا: جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو اور لوگ رکوع کی حالت میں ہوں تو داخل ہوتے ہی (نماز شروع کر کے) رکوع کر اور رکوع کی حالت میں آہستہ آہستہ چل کر صف میں داخل ہو جائے، ایسا کرنا سنت ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 532]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 229

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 230 ترقیم فقہی: -- 533
-" زادك الله حرصا، ولا تعد".
جب سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کی حالت میں تھے، انہوں نے صف تک پہنچنے سے پہلے رکوع کر لیا اور چل کر صف میں داخل ہو گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پوری کی تو فرمایا: ”تم میں سے کس نے صف سے پہلے رکوع کیا اور پھر چل کر صف میں داخل ہو گیا؟“ ابوبکرہ نے کہا: میں نے ایسے کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تیری رغبت میں اضافہ کرے، دوبارہ ایسے نہ کرنا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 533]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 230

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اذان سننے والا مسجد میں جا کر نماز با جماعت ادا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1354 ترقیم فقہی: -- 534
-" إذا سمعت النداء، فأجب داعي الله عز وجل".
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک نابینا آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں اذان تو سنتا ہوں لیکن میرے پاس کوئی ایسا قائد نہیں (جو مجھے مسجد میں لے آئے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو اذان سنے تو اللہ تعالیٰ کے داعی (کی پکار پر) لبیک کہہ (اور مسجد میں پہنچ)۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 534]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1354

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
امام کی اقتدا کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1393 ترقیم فقہی: -- 535
-" إذا قمتم إلى الصلاة فلا تسبقوا قارئكم بالركوع والسجود ولكن هو يسبقكم".
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نماز ادا کرنے کے لیے (کسی امام کی اقتدا میں) کھڑے ہو جاؤ تو رکوع و سجود کرنے میں امام سے پہل نہ کیا کرو بلکہ وہ تم سے پہل کرے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 535]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1393

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1725 ترقیم فقہی: -- 536
-" إني قد بدنت، فإذا ركعت فاركعوا وإذا رفعت
سیدنا ابوموسٰی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا جسم بھاری ہو گیا ہے، سو تم اس وقت رکوع کیا کرو جب میں رکوع کروں اور اس وقت سجدہ کیا کرو جب میں سجدہ کروں اور اس طرح ہرگز نہ ہونے پائے کہ رکوع و سجود کے سلسلہ میں مجھ سے کوئی سبقت لے جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 536]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1725

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3476 ترقیم فقہی: -- 537
ـ (كان يعلّمُنا يقولُ: «لا تبادرُوا الإمامَ [بالرّكوعِ والسُّجود] : إذا كبَّر فكبِّروا، وإذا قال:" ولا الضالين" فقولُوا: (آمينَ) ؛ [فإنّه إذا وافقَ كلامُه كلامَ الملائكة غُفِرَ له] [ما تقدّم من ذنْبه] ، وإذا ركعَ فارْكعُوا، وإذا قالَ: (سمعَ اللهُ لمن حمِدَه) فقولُوا: (اللهمّ ربَّنا! ولكَ الحمْدُ) ، [ولا ترفعُوا قبلَه] ، [وإذا سجد فاسجدُوا] » ‏‏‏‏) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز کی تعلیم دی اور فرمایا: ”رکوع و سجود کرنے میں امام سے پہل نہ کرو، جب وہ «الله اكبر» کہے تب تم «الله اكبر» کہو، جب وہ «ولا الضالين» کہے تو تم ”آمین“ کہو، کیونکہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے موافقت کر گئی اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جائیں گے، جب امام رکوع کرے تب تم رکوع کرو، جب وہ «سمع الله لمن حمده» کہے تو تم «اللهم ربنا ولك الحمد» کہو اور اس سے پہلے سر مت اٹھاؤ اور (اسی طرح) جب وہ سجدہ کرے تو تب تم سجدہ کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 537]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3476

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مقتدی کے لیے امام کی اقتدا کے تقاضے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2616 ترقیم فقہی: -- 538
-" كانوا يصلون مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، فإذا ركع ركعوا، وإذا قال:" سمع الله لمن حمده" لم يزالوا قياما حتى يروه قد وضع وجهه (وفي لفظ: جبهته) في الأرض، ثم يتبعونه".
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ صحابہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کرتے تب وہ رکوع کرتے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم «سمع الله لمن حمده» کہتے تو صحابہ (رکوع سے اٹھ کر) کھڑے رہتے اور جب دیکھتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ یا پیشانی (سجدے کے لیے) زمین پر رکھ دی ہے تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے (سجدے کے لیے جھکتے)۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 538]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2616

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
امام کے قریب کون لوگ کھڑے ہوں؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1409 ترقیم فقہی: -- 539
-" كان يحب أن يليه المهاجرون والأنصار ليحفظوا عنه".
سیدنا انس بن مالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پسند کرتے تھے کہ (نماز میں) مہاجر اور انصار لوگ آپ کے قریب کھڑے ہوں تاکہ وہ آپ کے ادا کردہ (احکام نماز) کو یاد کریں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 539]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1409

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بیٹھ کر نماز پڑھانے والے امام کی اقتدا میں بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1363 ترقیم فقہی: -- 540
-" إذا صلى الإمام جالسا فصلوا جلوسا".
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو سب بیٹھ کر نماز پڑھا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاذان و الصلاة/حدیث: 540]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1363

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں