سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
غلام سے بہترین نسخہ، جسم کی بجائے روح پر زیادہ توجہ دی جائے
ترقیم الباني: 1882 ترقیم فقہی: -- 975
-" سبقكن يتامى بدر، ولكن سأدلكن على ما هو خير لكن من ذلك، تكبرن الله على إثر كل صلاة ثلاثا وثلاثين تكبيرة وثلاثا وثلاثين تسبيحة وثلاثا وثلاثين تحميدة ولا إله إلا الله وحده لا شريك (له) ، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير".
فضل بن حسن ضمری، ام حکم یا ضباعہ، جو دونوں زبیر بن عبدالمطلب کی بیٹیاں ہیں، سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قیدی آئے۔ میں، میری بہن اور فاطمہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں، آپ سے اپنی مشکلات کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ ہمارے لیے کچھ قیدیوں کا حکم دیا جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بدر کے یتیم لوگ تم سے سبقت لے گئے ہیں (اور سارے قیدی لے گئے ہیں)، لیکن میں تمہیں ایسی چیز بتلاتا ہوں جو تمہارے لیے قیدیوں سے بہتر ہے، (اور وہ یہ کہ) ہر نماز کے بعد تینتیس دفعہ «الله اكبر» کہنا، تنتیس دفعہ «سبحان الله» کہنا، تنتیس دفعہ «الحمد لله» کہنا اور (سو کا عدد پورا کرنے کے لیے ایک دفعہ) «لا اله الا الله وحدو لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير» نہیں کوئی معبود برحق مگر الله، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے اور تعریف اسی کے لیے ہے وہ ہر چیز پر قادر ہے، کہنا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 975]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1882
حرص بدترین صفت ہے،
ترقیم الباني: 560 ترقیم فقہی: -- 976
-" شر ما في رجل شح هالع وجبن خالع".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سخت کنجوسی اور سخت بزدلی کسی آدمی میں پا ئے جانے والی بدترین صفات ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 976]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 560
بخیل کم از کم اپنی ذات پر تو خرچ کرے
ترقیم الباني: 1096 ترقیم فقہی: -- 977
-" يا أيها الناس! ابتاعوا أنفسكم من الله من مال الله، فإن بخل أحدكم أن يعطي ماله للناس فليبدأ بنفسه وليتصدق على نفسه، فليأكل وليكتس مما رزقه الله عز وجل".
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! اللہ تعالیٰ سے اس کے دیے ہوئے مال کے عوض اپنے نفسوں کو خرید لو، اگر کوئی کنجوسی کرے اور لوگوں کو اپنا مال نہ دے تو اپنے آپ (پر خرچ کرنے) سے ابتداء کرے اور اپنے نفس پر صدقہ کرے (اور وہ اس طرح کہ) اللہ عزوجل کے دیے ہوئے رزق میں سے کھائے اور پہنے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 977]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1096
فرع کا معنی و مفہوم اور اس کا حکم
ترقیم الباني: 1996 ترقیم فقہی: -- 978
-" في الإبل فرع، وفي الغنم فرع".
سیدنا عبد مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹ میں بھی «فرع» ہے اور بکریوں میں بھی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 978]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1996
صدقہ کرنے سے ستر شیطان کے جبڑے ٹوٹ جائے ہیں
ترقیم الباني: 1268 ترقیم فقہی: -- 979
-" ما يخرج رجل صدقته حتى يفك بها لحيي سبعين شيطانا".
ابن بریدہ اپنے باپ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب (مسلمان) بندہ صدقہ کرتا ہے تو وہ اس کے ذریعے ستر (۷۰) شیطانوں کے جبڑے توڑ ڈالتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 979]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1268
اللہ تعالیٰ کے نام پر سوال کرنا کیسا ہے؟
ترقیم الباني: 253 ترقیم فقہی: -- 980
-" من استعاذ بالله فأعيذوه، ومن سألكم بوجه الله فأعطوه".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ کا واسطہ دے کر پناہ مانگے، اس کو پناہ دے دو اور جو اللہ کے نام پر سوال کرے تو اس کو بھی دو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 980]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 253
ترقیم الباني: 255 ترقیم فقہی: -- 981
-" ألا أخبركم بخير الناس منزلة؟ قلنا: بلى، قال: رجل ممسك برأس فرسه - أو قال: فرس - في سبيل الله حتى يموت أو يقتل، قال: فأخبركم بالذي يليه؟ فقلنا: نعم يا رسول الله قال: امرؤ معتزل في شعب يقيم الصلاة، ويؤتي الزكاة ويعتزل الناس، قال: فأخبركم بشر الناس منزلة؟ قلنا: نعم يا رسول الله قال: الذي يسأل بالله العظيم، ولا يعطي به".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم بیٹھے ہوئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں بتاؤں جو منزلت کے اعتبار سے سب سے بہتر ہے؟“ ہم نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” وہ آدمی ہے جس نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنے گھوڑے کا سر تھاما ہوا ہے، (یعنی لڑنے کے لیے گھوڑے سمیت تیار ہے) حتی کہ وہ مر جاتا ہے یا اسے شہید کر دیا جاتا ہے۔“ پھر فرمایا: ”اب کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں بتلاؤں جو اس کے بعد مرتبے والا ہے؟“ ہم نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ آدمی ہے جو کسی گھاٹی میں سکونت پذیر ہے اور نماز قائم کرتا ہے، زکوٰۃ ادا کرتا ہے اور لوگوں سے الگ تھلگ رہتا ہے۔“ پھر فرمایا: ”اب کیا میں تمہیں اس شخص کے بارے میں بھی بتلا دوں جو مرتبے کے لحظ سے سب برا ہے؟“ ہم نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ہے جس سے اللہ جو عظمتوں والا ہے کے نام پر سوال کیا جائے، لیکن وہ پھر بھی نہ دے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 981]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 255
ترقیم الباني: 254 ترقیم فقہی: -- 982
-" من استعاذكم بالله فأعيذوه، ومن سألكم بالله فأعطوه، ومن دعاكم فأجيبوه، (ومن استجار بالله فأجيروه) ، ومن أتى إليكم معروفا فكافئوه، فإن لم تجدوا فادعوا الله له حتى تعلموا أن قد كافأتموه".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم سے اللہ کا واسط دے کر پناہ مانگے، اسے پناہ دے دو اور جو تم سے اللہ کا نام دے کر سوال کرے تو اسے دو اور جو تمہیں دعوت دے، تو اس کی دعوت قبول کرو اور جو تم سے اللہ کے واسطے سے مدد کا مطالبہ کرے تو اس کی مدد کرو اور جو تمہارے ساتھ احسان کرے تو تم اس کا بدلہ دو اور اگر تم بدلہ دینے کی طاقت نہ پاؤ تو اس کے لیے دعائے خیر کرو (اور اتنی دعا کرو کہ) تمہیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کو بدلہ دے دیا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 982]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 254
ہر نیکی کا بدلہ دیا جائے، اگرچہ وہ دعا کی صورت میں ہو
ترقیم الباني: 254 ترقیم فقہی: -- 983
-" من استعاذكم بالله فأعيذوه، ومن سألكم بالله فأعطوه، ومن دعاكم فأجيبوه، (ومن استجار بالله فأجيروه) ، ومن أتى إليكم معروفا فكافئوه، فإن لم تجدوا فادعوا الله له حتى تعلموا أن قد كافأتموه".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرے ہیں۔ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم سے اللہ کا واسطہ دے کر پناہ مانگے، اسے پناہ دے دو اور جو تم سے اللہ کا نام دے کر سوال کرے تو اسے دو اور جو تمہیں دعوت دے، تو اس کی دعوت قبول کرو اور جو اللہ کے واسطے مدد کا مطالبہ کرے تو اس کی مدد کرو اور جو تمہارے ساتھ احسان کرے تو تم اس کا بدلہ دو اور اگر تم بدلہ دینے کی طاقت نہ پاؤ تو اس کے لیے دعائے خیر کرو (اور اتنی دعا کرو کہ) تمہیں یقین ہو جائے کہ تم نے اس کو بدلہ دے دیا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 983]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 254
اگر مسکین کو کھانا کھلانے کے بعد موت آ جائے تو. . .
ترقیم الباني: 1645 ترقیم فقہی: -- 984
-" من ختم له بإطعام مسكين محتسبا على الله عز وجل دخل الجنة، من ختم له بصوم يوم محتسبا على الله عز وجل دخل الجنة، من ختم له بقول لا إله إلا الله محتسبا على الله عز وجل دخل الجنة".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار تھے، میں آپ کے پاس گیا، میں نے دیکھا کہ آپ بیٹھنا چاہتے ہیں اور سیدنا علی رضی اللہ اونگھ کی وجہ سے ڈانواں ڈول ہو رہے ہیں، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا خیال ہے کہ علی رضی اللہ عنہ آپ کے ساتھ رات کو بیدار رہے ہیں تو اب میں آپ کو (سہارا دینے کے لیے) آپ کے قریب نہ ہو جاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری بہ نسبت علی اس خدمت کا زیادہ حقدار ہے۔“ پس سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سہارا دیا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جس کی زندگی کا خاتمہ اس حال میں ہو کہ اس نے اللہ سے ثواب حاصل کرنے کی امید میں کسی مسکین کو کھانا کھلا رکھا ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا، جس کا خاتمہ اس حال میں ہوا کہ اس نے اللہ سے ثواب حاصل کرنے کی امید میں روزہ رکھا ہوا ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا اور جس کا اختتام اس صورت میں ہوا کہ اس نے اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید میں «لا اله الا الله» پڑھا ہوا ہو تو وہ بھی جنت میں داخل ہو گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الزكاة والسخاء والصدقة والهبة/حدیث: 984]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1645