سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
آب زمزم کی منتقلی
ترقیم الباني: 883 ترقیم فقہی: -- 1030
-" كان يحمل ماء زمزم في الأداوى والقرب وكان يصب على المرضى ويسقيهم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ اپنے ساتھ آب زمزم اٹھا کر لے جاتی تھیں اور کہتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی برتنوں اور مشکیزوں میں زمزم کا پانی لے جاتے تھے اور مریضوں پر ڈالتے اور ان کو پلاتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1030]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 883
حرم کی بیری کا ٹنے کا جرم
ترقیم الباني: 615 ترقیم فقہی: -- 1031
-" قاطع السدر، يصوب الله رأسه في النار".
بھز بن حکیم اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بیری کاٹنے والے کو جہنم میں نیچا کرے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1031]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 615
ترقیم الباني: 614 ترقیم فقہی: -- 1032
-" من قطع سدرة صوب الله رأسه في النار (يعني من سدر الحرم)".
سیدنا عبداللہ بن حبشی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بیری کاٹی، اللہ تعالیٰ اس کو آگ میں جھکائے گا۔“ آپ کی مراد حرم کی بیری تھی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1032]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 614
جمرہ عقبہ کی رمی کے بعد کیا کرنا چاہیے
ترقیم الباني: 2073 ترقیم فقہی: -- 1033
-"" كان إذا رمى جمرة العقبة مضى ولم يقف".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبیٰ کو کنکریاں مارتے تو چلے جاتے اور وہاں نہ ٹھہرتے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1033]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2073
یوم ترویہ سے پہلے مناسک حج کی تعلیم دینا
ترقیم الباني: 2082 ترقیم فقہی: -- 1034
-" كان إذا كان قبل التروية بيوم خطب الناس، فأخبرهم بمناسكهم".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم الترویہ سے ایک دن پہلے لوگوں سے خطاب کیا اور ان کو مناسک حج سے آگاہ کیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1034]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2082
محرم چہرہ ڈھانپ سکتا ہے
ترقیم الباني: 2899 ترقیم فقہی: -- 1035
-" كان يخمر وجهه وهو محرم".
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم احرام کی حالت میں اپنا چہرہ ڈھانپ بھی لیا کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1035]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2899
منی والی راتوں کو بیت اللہ کی زیارت کرنا
ترقیم الباني: 804 ترقیم فقہی: -- 1036
-" كان يزور البيت كل ليلة من ليالي منى".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ کی راتوں کے دوران ہر رات کو بیت اللہ کی زیارت کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1036]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 804
ملتزم پر چہرہ، ہاتھ اور بازو رکھنا
ترقیم الباني: 2138 ترقیم فقہی: -- 1037
-" كان يضع صدره ووجهه وذراعيه وكفيه بين الركن والباب. يعني في الطواف".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوران طواف اپنا سینہ، چہرہ اور دونوں بازو اور دونوں ہتھیلیاں رکن اور دروازے کے درمیان رکھتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1037]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2138
مکہ مکرمہ کی تمام گلیوں میں ہدی اور قربانی ذبح کی جا سکتی ہے
ترقیم الباني: 2464 ترقیم فقہی: -- 1038
-" كل فجاج مكة طريق ومنحر".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مکہ کی تمام گلیاں راستہ اور قربان گاہ ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1038]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2464
کیا ہدی یا قربانی کے عوض ان کی قیمت دی جا سکتی ہے اور . . .؟
ترقیم الباني: 805 ترقیم فقہی: -- 1039
-" كنا نتزود لحوم الهدي على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى المدينة".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم رسول اللہ صلی علیہ وسلم کے عہد میں قربانی کا گوشت بطور زاد راہ رکھ لیتے اور مدینہ منورہ تک ہمارے پاس رہتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1039]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 805