سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
ایام تشریق کے احکام
ترقیم الباني: 1282 ترقیم فقہی: -- 1020
-" أيام التشريق أيام طعم وذكر".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایام تشریق کھانے اور ذکر کرنے کے دن ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1020]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1282
ترقیم الباني: 3573 ترقیم فقہی: -- 1021
- (لا تصومُوا هذه الأيام؛ فإنّها أيامُ أكل وشرب).
سیدنا حمزہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے (منیٰ کے دنوں میں) ایک آدمی کو اونٹ پر سوار دیکھا، وہ لوگوں کی قیام گاہوں میں جا کر یہ اعلان کر رہا تھا، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی موجود تھے: (لوگو!) ان دنوں کا روزہ نہ رکھو، کیونکہ یہ کھانے پینے کے دن ہیں۔“ قتادہ کہتے ہیں: ہمیں بتایا گیا کہ یہ اعلان کرنے والے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1021]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3573
تمام ایام تشریق، ایام ذبح ہیں
ترقیم الباني: 2476 ترقیم فقہی: -- 1022
-" كل أيام التشريق ذبح".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمام ایام تشریق ذبح دن کے ہیں۔“ یہ حدیث سیدنا جبیر بن مطعم، سیدنا ابوسعید خدری یا سیدنا ابوہریرہ اور ایک اور صحابی رسول رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1022]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2476
حج کی نیکی کیا ہے؟
ترقیم الباني: 1264 ترقیم فقہی: -- 1023
-" بر الحج إطعام الطعام وطيب الكلام".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانا کھلانا اور شیریں کلام کرنا حج کی نیکی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1023]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1264
دوران حج اور نفاس والی عورتوں کے احکام
ترقیم الباني: 1818 ترقیم فقہی: -- 1024
-" الحائض والنفساء إذا أتتا على الوقت تغتسلان وتحرمان، وتقضيان المناسك كلها غير الطواف بالبيت".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر حائضہ اور نفاس والی عورتیں (حج کے) وقت پر پہنچ جائیں تو وہ غسل کریں اور احرام باندھ لیں اور تمام مناسک حج ادا کریں، سوائے بیت اللہ کے طواف کے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1024]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1818
حج کے افضل ارکان
ترقیم الباني: 1500 ترقیم فقہی: -- 1025
-" أفضل الحج العج والثج".
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا گیا کہ حج (کا کون سا رکن) سب سے زیادہ فضیلت والا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بآواز بلند تلبیہ کہنا اور قربانی کا خون بہانا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1025]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1500
محرم پانچ قسم کے جانوروں کو قتل کر سکتا ہے
ترقیم الباني: 193 ترقیم فقہی: -- 1026
-" خمس من الدواب ليس على المحرم في قتلهن جناح: الغراب، والحدأة، والفأرة والعقرب، والكلب العقور".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”احرام والا آدمی ان پانچ جانوروں کو قتل کرنے کی وجہ سے گہنگار نہیں ہوتا: کوا، چیل چوہیا، بچھو اور باؤلا کتا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1026]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 193
ترقیم الباني: 547 ترقیم فقہی: -- 1027
-" لعن الله العقرب لا تدع مصليا ولا غيره، فاقتلوها في الحل والحرم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ایک بچھو نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کی حالت میں ڈسا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بچھو پر لعنت کرے، یہ نمازی کو معاف کرتا ہے نہ غیر نمازی کو، لہٰذا حل ہو یا حرم، اس کو قتل کر دیا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1027]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 547
آب زمزم کی فضیلت
ترقیم الباني: 1056 ترقیم فقہی: -- 1028
-" خير ماء على وجه الأرض ماء زمزم، فيه طعام من الطعم وشفاء من السقم، وشر ماء على وجه الأرض ماء بوادي برهوت بقية حضرموت كرجل الجراد من الهوام، يصبح يتدفق ويمسي لا بلال بها".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روئے زمین پر سب سے بہترین پانی زمزم ہے، یہ کھانے کا کھانا اور بیماری سے شفا ہے اور سطح زمین پر سب سے بدترین پانی وادی برہوت کا ہے، یہ حضر موت کا باقی ماندہ ہے، یہ کیڑے مکوڑوں میں سے ٹڈی کے لشکر کی طرح ہے، وہ بوقت صبح جوش کے ساتھ ابل رہا ہوتا ہے اور شام کے وقت اس میں کوئی تری ہی نہیں ہوتی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1028]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1056
روئے زمین پر بدترین پانی
ترقیم الباني: 1056 ترقیم فقہی: -- 1029
-" خير ماء على وجه الأرض ماء زمزم، فيه طعام من الطعم وشفاء من السقم، وشر ماء على وجه الأرض ماء بوادي برهوت بقية حضرموت كرجل الجراد من الهوام، يصبح يتدفق ويمسي لا بلال بها".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” روئے زمین پر سب سے بہترین پانی زمزم ہے، یہ کھانے کا کھانا اور بیماری سے شفا ہے اور سطح زمین پر سب سے بدترین پانی برہوت کا ہے، یہ حضرموت کا باقی ماندہ ہے، یہ کیڑے مکوڑوں میں سے ٹڈی کے لشکر کی طرح ہے، وہ بوقت صبح جوش کے ساتھ ابل رہا ہوتا ہے اور شام کے وقت اس میں کوئی تری ہی نہیں ہوتی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحج والعمرة/حدیث: 1029]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1056