🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
کتے اور شراب کی قیمت اور زانیہ کی کمائی حرام ہے کوبہ، نرد اور شطرنج کا معنی و مفہوم
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3622 ترقیم فقہی: -- 1078
- (ثَمَنُ الكلب خبيثٌ، ومَهرُ البَغِيِّ خبيثٌ، وكسبُ الحَجّام خبيثٌ) .
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کتے کی قیمت خبیث ہے، زانیہ کی کمائی خبیث ہے اور حجام کی کمائی خبیث ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1078]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3622

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
شکاری کتے اور بلے کی قیمت کا حکم
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2971 ترقیم فقہی: -- 1079
-" نهى عن ثمن الكلب والسنور".
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے اور بلے کی قمیت سے منع فرمایا۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1079]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2971

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بانسری بجانے والی کی کمائی کا حکم
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3275 ترقیم فقہی: -- 1080
- (نهى عن كسبِ الزَّمّار) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بانسری بجانے والے کی کمائی سے منع کرتے ہوئے سنا۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1080]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3275

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
دنیا میں اجنبی یا مسافر کی حیثیت سے رہنے کی نصیحت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1157 ترقیم فقہی: -- 1081
-" كن في الدنيا كأنك غريب، أو عابر سبيل".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا کندھا پکڑا اور فرمایا: ”دنیا میں اس طرح ہو جا، گویا کہ تو اجنبی مسافر ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1081]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1157

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
روز قیامت مالدار، کم تر ہوں گے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1766 ترقیم فقہی: -- 1082
-" الأكثرون هم الأسفلون يوم القيامة، إلا من قال بالمال هكذا وهكذا، وكسبه من طيب".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت والے دن زیادہ مال والے گٹھیا لوگ ہوں گے مگر جس نے مال کو (راہ حق میں) ادھر ادھر خرچ کیا اور حلال کمایا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1082]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1766

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بسیارخوری ناپسندیدہ ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 343 ترقیم فقہی: -- 1083
-" كف عنا جشاءك، فإن أكثرهم شبعا في الدنيا، أطولهم جوعا يوم القيامة".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ڈکار لی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”ہم سے اپنی ڈکار کو دور رکھ، بلاشبہ دنیا میں بہت زیادہ سیر و سیراب ہونے والے قیامت کے دن بہت زیادہ بھوکے رہنے والے ہوں گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1083]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 343

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
دنیا کی بےوقعتی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 686 ترقیم فقہی: -- 1084
-" لو كانت الدنيا تعدل عند الله جناح بعوضة، ما سقى كافرا منها شربة ماء".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کی قدر و قیمت مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی تو وہ اس میں کافر کو پانی کا ایک گھونٹ بھی نہ پلاتا۔“ یہ حدیث سیدنا سہل بن سعد، سیدنا ابوہریرہ، سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سمیت کئی صحابہ سے مروی ہے اور حسن اور عمرو بن مرہ سے مرسلاً مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1084]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 686

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 943 ترقیم فقہی: -- 1085
-" لو كانت الدنيا تعدل عند الله جناح بعوضة ما سقى كافرا منها شربة ماء".
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ کے ہاں دنیا کی قدر و قیمت مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی تو وہ کافر کو پانی کا ایک گھونٹ بھی نہ پلاتے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1085]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 943

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
درہم و دینار مہلک ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1703 ترقیم فقہی: -- 1086
-" إن هذا الدينار والدرهم أهلكا من كان قبلكم، وهما مهلكاكم".
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ اس درہم و دینار نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کیا اور یہ تمہیں بھی ہلاک کرنے والے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1086]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1703

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مال و دولت میں کثرت و وسعت اختیار کرنے کا انجام برا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 12 ترقیم فقہی: -- 1087
- قوله صلى الله عليه وسلم:" لا تتخذوا الضيعة فترغبوا في الدنيا".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:“ ”جاگیریں نہ بناؤ وگرنہ دنیا میں پڑ جاؤ گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/البيوع والكسب والزهد/حدیث: 1087]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 12

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں