🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
سفارش کی وجہ سے ہدیہ قبول کرنا منع ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3465 ترقیم فقہی: -- 1313
ـ (من شَفَعَ لأَخِيه بشفَاعةٍ، فأهْدى له هديّةً عليها؛ فقَبِلها؛ فقدْ أتَى باباً عظِيماً منْ أبوابِ الرِّبا) .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے بھائی کے لیے سفارش کی اور اس نے کوئی ہدیہ دیا جو اس نے قبول کر لیا تو اس نے سود کا بہت بڑا دروازہ عبور کیا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1313]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3465

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
تلوار سونتنے والے کا خون رائیگاں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2345 ترقیم فقہی: -- 1314
-" من شهر سيفه ثم وضعه، فدمه هدر".
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنی تلوار سونتی اور لوگوں کی قتل و غارت شروع کر دی تو اس کا خون رائیگاں جائے گا (جس میں قصاص ہو گا نہ دیت)۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1314]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2345

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
غلام کو ظالم آقا سے قصاص دلوایا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2352 ترقیم فقہی: -- 1315
-" من ضرب مملوكه ظالما أقيد منه يوم القيامة".
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ظلم کرتے ہوئے اپنے غلام کو مارا، روز قیامت اس سے بدلہ لیا جائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1315]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2352

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مظلوم کے لیے انتقام لینے کا اصول
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2377 ترقیم فقہی: -- 1316
-" نصبر ولا نعاقب".
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب احد والے دن چونسٹھ انصاری اور چھ مہاجرین شہید ہو گئے تو اصحاب رسول نے کہا: اب اگر ایسا دن آیا تو ہم (اپنے شہدا کی) تعداد سے بڑھ کر مشرکوں سے انتقام لیں گے۔ جب فتح مکہ والا دن آیا تو ایک غیر معروف آدمی نے کہا: آج کے بعد قریش نیست و نابود ہو جائیں گے اور ادھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے اعلان کیا ہر کالے گورے (یعنی ہر خاص و عام) کو امن ملے گا، مگر فلاں، فلاں . . . چند لوگوں کے نام لیے۔ پس اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرما دیں: ”اور اگر تم بدلہ لو تو اتنا ہی جتنا تم کو نقصان پہنچا ہے اور جو (لوگوں کی ایذا پر) صبر کرے تو صبر کرنے والوں کے لیے (بدلہ لینے سے)بہتر ہے۔“(سورہ نحل: 126) رسول اللہ نے فرمایا: ”ہم صبر کرتے ہیں اور بدلہ نہیں لیتے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1316]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2377

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مخابرہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3569 ترقیم فقہی: -- 1317
- (نهى عن المخابرة) .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مخابرہ“ سے منع فرمایا۔ میں نے کہا: مخابرہ کسے کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: پیداور کے نصف یا تہائی یا چوتھائی حصے کے بدلے زمیں کرائے پر دینا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1317]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3569

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
آگ کی وجہ سے ہونے والا نقصان رائیگاں ہو گا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2381 ترقیم فقہی: -- 1318
-" النار جبار".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ کی وجہ سے ہونے والا نقصان رائیگاں ہو گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1318]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2381

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اولاد والدین کو ہدیہ دے سکتی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2409 ترقیم فقہی: -- 1319
-" وجبت صدقتك ورجعت إليك حديقتك".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: میں نے اپنی ماں کو ایک باغ دیا تھا، اب وہ فوت ہو گئی ہیں اور اس کا وارث صرف میں ہوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرا صدقہ بھی ثابت ہو گیا اور تیرا باغ بھی تیری طرف لوٹ آیا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1319]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2409

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
زنا کی اولاد تین افراد کی شر ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 672 ترقیم فقہی: -- 1320
-" ولد الزنا شر الثلاثة".
سیدنا ابوہرریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زنا کا بیٹا تین لوگو ں کی شر ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1320]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 672

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
شریعت میں اہل مکہ کا وزن اور اہل مدینہ کا ماپ معتبر ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 165 ترقیم فقہی: -- 1321
-" الوزن وزن أهل مكة، والمكيال مكيال أهل المدينة".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(شریعت میں) اہل مکہ کا وزن (یعنی تول) اور اہل مدینہ کا ماپ معتبر ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1321]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 165

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بیٹا باپ کی کمائی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2414 ترقیم فقہی: -- 1322
-" الولد من كسب الوالد".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیٹا، باپ کی کمائی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1322]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2414

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں