سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
نامناسب کام پر اٹھائی ہوئی قسم کو کیسے پورا کیا جائے؟
ترقیم الباني: 2334 ترقیم فقہی: -- 1283
-" من حلف في قطيعة رحم، أو فيما لا يصلح، فبره أن لا يتم على ذلك".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قطع رحمی پر یا نامناسب کام پر قسم اٹھائی، تو (شریعت میں) ایسی قسم کو پورا کرنا یہ ہے کہ اسے پورا نہ کیا جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1283]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2334
جھوٹی قسم کا انجام جہنم ہے
ترقیم الباني: 2332 ترقیم فقہی: -- 1284
-" من حلف على يمين مصبورة كاذبا (متعمدا) فليتبوأ بوجهه مقعده من النار".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جان بوجھ کر بڑی تاکید کے ساتھ جھوٹی قسم اٹھائی، وہ اپنا ٹھکانہ جہنم سے تیار کر لے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1284]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2332
دل کے ثابت قدم رہنے کی دعا اور وجہ
ترقیم الباني: 2091 ترقیم فقہی: -- 1285
-" كان أكثر دعائه: يا مقلب القلوب! ثبت قلبي على دينك. فقيل له في ذلك. فقال: إنه ليس آدمي إلا وقلبه بين إصبعين من أصابع الله، فمن شاء أقام ومن شاء أزاغ".
شہر بن حوشب کہتے ہیں کہ میں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اے ام المؤمنین! جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے پاس ہوتے تو کون سی دعا بکثرت پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ تر یہ دعا پڑھتے تھے: ”اے دلوں کو الٹ پلٹ کرنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر ثابت رکھ۔“ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس دعا کی وجہ دریافت کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر آدمی کا دل اللہ تعالیٰ کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہے۔ (اس کی مرضی ہے کہ) جس کو چاہے (راہ ہدایت پر) ثابت رکھے اور جس کو چاہے گمرہ کر دے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1285]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2091
ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کو طلاق اور پھر رجوع
ترقیم الباني: 2007 ترقیم فقہی: -- 1286
-" كان طلق حفصة، ثم راجعها".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ کو طلاق دی تھی، پھر ان سے رجوع کر لیا تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1286]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2007
بیوہ ہونے والی حاملہ کی عدت
ترقیم الباني: 3274 ترقیم فقہی: -- 1287
- (كذبَ أبو السنابل؛ ليس كما قالَ، قد حللتِ، فانكِحِي؛ [إذا أتاكِ أحدٌ ترضينه فأتِيني، أو أنبِئيني] . قاله لسُبيعَة بنتِ الحارثِ؛ وقد وضعت بعد وفاةِ زوجها بأيام)
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ سبیعہ بنت حارث کا اپنے خاوند کی وفات کے (کچھ دن بعد بچہ پیدہ ہوا) چند دن کے بعد وہ نفاس کے خون سے بھی پاک ہو گئی۔ ابوسنابل ان کے پاس سے گزرے اور کہا: تو اس وقت تک حلال نہیں ہو گی جب تک چار ماہ دس دن نہ گزر جائیں۔ جب اس نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوسنابل غلط کہہ رہا ہے، وہ حقیقت نہیں جو اس نے کہا:، تو واقعی حلال ہو چکی ہے اور نکاح کر سکتی ہے، اگر کوئی پسندیدہ آدمی تجھے پیغام نکاح بھیجے تو میرے پاس آ جانا یا مجھے آگاہ کرنا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1287]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3274
سانپ کو ایک ضرب ہی کافی ہے
ترقیم الباني: 676 ترقیم فقہی: -- 1288
-" كفاك الحية ضربة بالسوط أصبتها أم أخطأتها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سانپ کو کوڑے وغیرہ کی ایک ضرب کافی ہے، وہ لگے یا نہ لگے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1288]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 676
یہود و نصاری کو جزیرہ عرب سے نکالنا
ترقیم الباني: 924 ترقیم فقہی: -- 1289
-" لأخرجن اليهود والنصارى من جزيرة العرب حتى لا أدع إلا مسلما".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: مجھے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میں یہودیوں اور عیسائیوں کو جزیرہ عرب سے نکال دوں گا اور یہاں مسلمان کے علاوہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1289]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 924
ممنوعہ نام
ترقیم الباني: 2143 ترقیم فقہی: -- 1290
-" لئن عشت إن شاء الله لأنهين أن يسمى: رباح ونجيح وأفلح ونافع ويسار".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا اور میں زندہ رہا تو ان ناموں سے منع کر دوں گا: رباح، نجیح، افلح، نافع، یسار۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1290]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2143
دماغی چوٹ میں قصاص کی مقدار
ترقیم الباني: 2190 ترقیم فقہی: -- 1291
-" ليس في المأمومة قود".
سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دماغی چوٹ کا قصاص نہیں ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1291]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2190
یہودی و نصاریٰ سے مشابہت اختیار کرنا اور محض اشارے کے ذریعے سلام کرنا
ترقیم الباني: 2194 ترقیم فقہی: -- 1292
-" ليس منا من تشبه بغيرنا، لا تشبهوا باليهود ولا بالنصارى، فإن تسليم اليهود الإشارة بالأصابع، وتسليم النصارى الإشارة بالكف".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو دوسروں سے مشابہت اختیار کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے، یہودیوں اور عیسائیوں کی مشابہت اختیار نہ کرو، یہودیوں کا سلام انگلیوں سے اشارہ کرنا ہے اور عیسائیوں کا سلام ہتھیلیوں سے اشارہ کرنا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الحدود والمعاملات والاحكام/حدیث: 1292]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2194