🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
سینگی لگوانا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1154 ترقیم فقہی: -- 1759
-" الشفاء في ثلاثة: في شرطة محجم أو شربة عسل أو كية بنار وأنهى أمتي عن الكي".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شفا تین چیزوں میں ہے۔ سینگی لگوانے میں، شہد پینے میں اور آگ سے داغنے میں، لیکن میں اپنی امت کو آگ سے داغنے سے منع کرتا ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1759]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1154

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2059 ترقیم فقہی: -- 1760
-" كان إذا اشتكى أحد رأسه قال: اذهب فاحتجم، وإذا اشتكى رجله قال: اذهب فاخضبها بالحناء".
سیدہ سلمی زوجہ ابورافع رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب ہم میں سے کسی کے سر میں تکلیف ہوتی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”جاؤ، سینگی لگواؤ۔“ اور ٹانگ میں تکلیف ہوتی تو فرماتے: ”جاؤ، اس پر مہندی لگاؤ۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1760]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2059

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بانسری اور ہلاکت کی آوازیں ملعون ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 427 ترقیم فقہی: -- 1761
-" صوتان ملعونان، صوت مزمار عند نعمة، وصوت ويل عند مصيبة".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دو آوازیں ملعون ہیں: خوشی کے وقت بانسری کی آواز اور مصیبت کے وقت ہلاکت و بربادی کی آواز۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1761]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 427

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مومن کے سارے امور خیر پر مشتمل ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 147 ترقیم فقہی: -- 1762
-" عجبت لأمر المؤمن، إن أمره كله خير، إن أصابه ما يحب حمد الله وكان له خير، وإن أصابه ما يكره فصبر كان له خير، وليس كل أحد أمره كله خير إلا المؤمن".
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں تشریف فرما تھے، اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا پڑے اور فرمایا: ”کیا تم مجھ سے سوال نہیں کرتے کہ میں کیوں مسکرایا ہوں؟“ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کیوں ہنسے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مومن کے معاملے پر بڑا تعجب ہے، اس کے ہر کام میں اس کے لیے بھلائی ہے، اگر اسے کوئی پسندیدہ چیز نصیب ہو تو وہ اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتا ہے اور تعریف کرنا اس کے لیے بہتر ہے اور اگر وہ کسی مکروہ چیز کا سامنا کرتا ہے اور اس پر صبر کرتا ہے تو یہ بھی اس کے لیے بہتر ہے، مومن کے علاوہ کوئی بھی ایسا نہیں کہ اس کے ہر کام میں خیر ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1762]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 147

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 148 ترقیم فقہی: -- 1763
-" عجبا للمؤمن لا يقضي الله له شيئا إلا كان خيرا له".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن پر بڑا تعجب ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جو بھی فیصلہ کرتا ہے اس میں اس کے لئے بہتری ہوتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1763]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 148

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
روح کے نکلنے کا انحصار کسی کی پسند ناپسند پر نہیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2013 ترقیم فقہی: -- 1764
-" قال تبارك وتعالى للنفس: اخرجي، قالت: لا أخرج إلا وأنا كارهة، (قال: اخرجي وإن كرهت) ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ روح سے فرماتے ہیں: نکل۔ وہ کہتی ہے: مجھے تو نکلنا ناپسند ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: تو نکل اگر تجھے نکلنا ناپسند ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1764]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2013

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کفن چوری کرنا ملعون عمل ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2148 ترقیم فقہی: -- 1765
-" لعن المختفي والمختفية".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے کفن چور مرد و زن پر لعنت کی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1765]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2148

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اونٹنی کا دودھ اور پیشاب بطور دوا استعمال کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2170 ترقیم فقہی: -- 1766
-" لو خرجتم إلى إبلنا، فأصبتم من أبوالها وألبانها".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے عرنی قبیلہ کے لوگوں سے، جنہوں نے مدینہ کی آب و ہوا کو ناموافق پایا، فرمایا: اگر تم لوگ ہمارے اونٹوں کی طرف نکل جاؤ اور ان کا دودھ اور پیشاب پیو (تو اچھا ہو گا)۔“ انہوں نے ایسا ہی کیا، پس وہ تندرست ہو گئے۔ لیکن تندرست ہونے کے بعد وہ چرواہوں پر ٹوٹ پڑے، انہیں قتل کر دیا اور اونٹ لے کر فرار ہو گئے اور اسلام سے مرتد ہو گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے تعاقب میں لوگوں کو بھیجا، انہیں پکڑ کر لایا گیا، ان کے ہاتھوں اور پاؤں کو کاٹ دیا، ان کی آنکھیں پھوڑ دیں اور انہیں حرہ میں پھینک دیا، جہاں وہ مر گئے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1766]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2170

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس (حجر اسود) کو جاہلیت کی نجاستوں نے نہ چھوا ہوتا تو اسے مس کرنے سے تکلیف والے آدمی کی تکلیف دور ہو جاتی، اس پتھر کے علاوہ زمین میں جنت کی کوئی چیز نہیں ہے۔“ d [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1767]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 0

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
حجر اسود جنت سے اتارا گیا، لیکن اس کی برکات کیوں ختم ہو گئیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3355 ترقیم فقہی: -- 1768
- لولا ما مسه من أنجاس الجاهلية؛ ما مسه ذو عاهة إلا شُفي، وما على الأرض شيء من الجنة غيره) .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس (حجر اسود) کو جاہلیت کی نجاستوں نے نہ چھوا ہوتا تو اسے مس کرنے سے تکلیف والے آدمی کی تکلیف دور ہو جاتی، اس پتھر کے علاوہ زمین میں جنت کی کوئی چیز نہیں ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1768]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3355

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں