🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
میت کے عیوب کو مخفی رکھنے اور اسے کفن دینے کی فضیلت
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2353 ترقیم فقہی: -- 1779
-" من غسل ميتا فستره، ستره الله من الذنوب، ومن كفن مسلما، كساه الله من السندس".
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میت کو غسل دیا اور اس کی پردہ پوشی کی تو اللہ تعالیٰ اس کے گناہوں پر پردہ ڈال دے گا اور جس نے مسلمان کو کفن پہنایا تو اللہ تعالیٰ اسے باریک ریشمین کپڑے پہنائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1779]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2353

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ہر ایک نے موت کا مزہ چکھنا ہے، کیونکہ . . .
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1738 ترقیم فقہی: -- 1780
-" يا بنية! إنه قد حضر بأبيك ما ليس الله بتارك منه أحدا لموافاة يوم القيامة".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو موت کی تکلیف محسوس ہوئی تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہائے تکلیف! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا: ”میری پیاری بچی! تیرے باپ پر (وہ موت) غالب آنے والی ہے کہ قیامت کے دن تک پہنچانے کے لیے اللہ تعالیٰ ہر کسی کو اس میں مبتلا کرنا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1780]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1738

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
تین چیزیں میت کے پیچھے چلتی ہیں۔ لیکن . . .
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3299 ترقیم فقہی: -- 1781
- (يتبعُ الميِّت إلى قبره ثلاثة: أهُله، ومالُه، وعملُه، فيرجعُ اثنان ويبقى واحدٌ، يرجعُ أهلُه ومالُه، ويبقى عملُه) .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں میت کے پیچھے چلتی ہیں، اس کے گھر والے، اس کا مال اور اس کا عمل۔ دو چیزیں واپس آ جاتی ہیں اور ایک چیز اس کے ساتھ باقی رہ جاتی ہے۔ اس کے گھر والے اور اس کا مال و منال واپس آ جاتے ہیں اور اس کا عمل اس کے ساتھ باقی رہ جاتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1781]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3299

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
جو جس حالت میں مرے گا، اس کا حشر اسی حالت میں ہو گا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 283 ترقیم فقہی: -- 1782
-" من مات على شيء بعثه الله عليه".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی جس حالت میں مرے گا اسے (روز قیامت) اسی حالت میں اٹھایا جائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1782]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 283

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
نمونیا کی وجہ سے مرنے والا شہید ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2372 ترقیم فقہی: -- 1783
-" الميت من ذات الجنب شهيد".
سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نمونیا کی بیماری کی وجہ سے مرنے والا شہید ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1783]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2372

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
حق تلفی کرنے والے کو کب تک تکلیف دی جاتی رہے گی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 340 ترقیم فقہی: -- 1784
-" نعم ليكررن عليكم حتى يرد إلى كل ذي حق حقه".
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت «إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَيِّتُونَ» ”تو بھی مرنے والا ہے اور وہ بھی مرنے والے ہیں۔“ (۳۹-الزمر:۳۰) نازل ہوئی، تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا ہمیں مخصوص گناہوں کے ساتھ ساتھ آپس کی دنیوی رنجشوں کے نتائج بھگت لینے کے بعد (آخرت میں) دوبارہ جوابدہی کا سامنا کرنا پڑے گا؟ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، تمہیں بار بار تکلیف دی جائے گی یہاں تک کہ ہر حقدار کو اس کا پورا پورا حق لوٹا دیا جائے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1784]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 340

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ادائیگی کے بغیر قرضہ معاف نہیں ہوتا، الا یہ کہ . . .
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3415 ترقیم فقہی: -- 1785
- (ها هنا أَحدٌ من بني فُلانٍ؟ إن صاحبَكم محبُوسٌ ببابِ الجنّةِ بدَينٍ عليه) - (بينَ يدَيِ السّاعةِ يظهرُ الرِّبا، والزِّنى، والخمرُ) .
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز فجر پڑھائی اور فرمایا: ”کیا یہاں فلاں قبیلے کا کوئی فرد موجود ہے؟ ... تمہارا ساتھی قرضے کی وجہ سے جنت کے دروازے پر روک لیا گیا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1785]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3415

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مریضوں کو کھانے پینے پر مجبور نہ کیا جائے، کیونکہ . . .
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 727 ترقیم فقہی: -- 1786
-" لا تكرهوا مرضاكم على الطعام والشراب، فإن الله يطعمهم ويسقيهم".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مریضوں کو کھانے پینے پر مجبور نہ کیا کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ انہیں کھلاتا پلاتا رہتا ہے۔“ یہ حدیث سیدنا عقبہ بن عامر جہنی، سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف، سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1786]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 727

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
جنت میں جانے والا دنیا کی تکالیف کو جہنم میں جانے والا دنیا کے سکون کو بھول جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1167 ترقیم فقہی: -- 1787
-" يؤتى بأشد الناس كان بلاء في الدنيا من أهل الجنة، فيقول أصبغوه صبغة الجنة، فيصبغونه فيها صبغة، فيقول الله عز وجل: يا ابن آدم هل رأيت بؤسا قط أو شيئا تكرهه؟ فيقول: لا وعزتك ما رأيت شيئا أكرهه قط، ثم يؤتى بأنعم الناس كان في الدنيا من أهل النار فيقول: أصبغوه فيها صبغة، فيقول: يا ابن آدم هل رأيت خيرا قط قرة عين قط؟ فيقول: لا وعزتك ما رأيت خيرا قط ولا قرة عين قط".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا میں سب سے زیادہ آزمائش زدہ شخص، جو جنتی ہو گا، کو لایا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اس کو جنت کا چکر لگواؤ، سو فرشتے اسے جنت کا چکر لگوائیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ اس سے پوچھے گا: آدم کے بیٹے! کیا تو نے دنیا میں کوئی تنگ حالی یا ناپسندیدہ چیز دیکھی ہے؟ وہ کہے گا: تیری عزت کی قسم! میں نے کوئی ایسی چیز نہیں دیکھی جو مجھے ناپسند ہو۔“ پھر دنیا کے سب سے خوشحال شخص، جو جہنمی ہو گا، کو لایا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اس کو ایک دفعہ جہنم میں ڈبوؤ۔ پھر اللہ تعالیٰ پوچھے گا: آدم کے بیٹے! کیا تو نے کبھی کوئی اچھی یا باعث تسکین چیز دیکھی ہے؟ وہ کہے گا: تیری عزت کی قسم! آج تک میں نے کوئی خیر، (سکون) اور آنکھوں کی ٹھنڈک نہیں دیکھی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المرض والجنائز والقبور/حدیث: 1787]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1167

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں