🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
جانور دوہتے وقت دودھ کی کچھ مقدار تھنوں میں باقی چھوڑنے کا حکم اور وجہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1860 ترقیم فقہی: -- 1897
-" دع داعي اللبن".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” سب سے بہترین کھجور برنی ہے، وہ بیماری کو دور کرتی ہے اور خود اس میں کوئی بیماری نہیں ہے۔“ یہ حدیث سیدنا بریدہ بن حصیب، سیدنا انس بن مالک، سیدنا ابوسعید خدری، سیدنا مزیدہ جو ہود بن عبداللہ کے دادا ہیں، سیدنا علی بن ابوطالب اور وفد عبدالقیس کے بعض افراد رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1897]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1860

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اللہ تعالیٰ کو خاکستری رنگ والا جانور زیادہ پسند ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1861 ترقیم فقہی: -- 1898
-" دم عفراء أحب إلى الله من دم سوداوين".
سیدنا ضرار بن ازور رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرے بعض اہل خانہ نے مجھے کئی یا ایک دودھ والی اونٹنی دے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بھیجا، میں وہ لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں ان کو دوہوں، پھر فرمایا: ”(مزید) دودھ کا سبب بننے والا دودھ (تھنوں میں) چھوڑ دیا کر۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1898]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1861

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
آگ پر پکی ہوئی چیز سے وضو کرنا منسوخ ہو گیا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2116 ترقیم فقہی: -- 1899
-" رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يأكل مما مسته النار، ثم يصلي ولا يتوضأ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خاکستری رنگ کا جانور ذبح کرنا اللہ تعالیٰ کو دو کالے رنگ کے جانور ذبح کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1899]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2116

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کھجور کا کھجور سے تبادلہ اور اس کا طریقہ کار
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3049 ترقیم فقہی: -- 1900
- (رُدُّوهُ على صاحبِهِ (يعني: التمر الريان) ، فَبِيعُوهُ (يعني: التمر الرديء) بعينٍ، ثم ابتاعوا التمر) .
علقمہ قریشی کہتے ہیں: ہم زوجہ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر داخل ہوئے، وہاں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے۔ جب ہم نے آگ پر پکی چیز کھانے کے بعد وضو کرنے کی بات کی، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ وہ آگ پر پکی ہوئی چیز کھاتے تھے، پھر (نیا) وضو کئے بغیر صلاۃ پڑھتے تھے۔ کسی نے کہا: اے ابن عباس! کیا آپ نے خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ انہوں نے ہاتھ سے اپنی آنکھوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: میری آنکھ نے خود دیکھا ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1900]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3049

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ولیمہ بدترین کھانا کیوں ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1185 ترقیم فقہی: -- 1901
-" أديموا الحج والعمرة فإنهما ينفيان الفقر والذنوب كما ينفي الكير خبث الحديد".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ولیمہ کا بدترین کھانا ہے، جو (غریب) آدمی وہ کھانا کھانا چاہتا ہے، اس کو روک لیا جاتا ہے اور اس (امیر) کو دعوت دی جاتی ہے، جو اس کو کھانے سے انکار کرتا ہے، (لیکن) جس نے دعوت قبول نہ کی، اس نے اللہ تعالی اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1901]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1185

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
رات کو برتنوں کو ڈھانپنے کی وجہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 37 ترقیم فقہی: -- 1902
-" غطوا الإناء وأوكوا السقاء فإن في السنة ليلة ينزل فيها وباء لا يمر بإناء ليس عليه غطاء أو سقاء ليس عليه وكاء إلا نزل فيه من ذلك الوباء".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” برتنوں کو ڈھانپ کر اور مشکیزوں کو باندھ کر رکھا کرو، کیونکہ سال میں ایک رات ایسی بھی ہوتی ہے کہ جس میں ایک وبا اترتی ہے اور جس برتن پر ڈھکن اور جس مشکیزے پر سر بندھ نہیں ہوتا اس میں داخل ہو جاتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1902]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 37

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا چوہے کے بارے شبہ
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3068 ترقیم فقہی: -- 1903
- (فُقِدَتْ أُمَّةٌ من بني إسرائيل؛ لا يُدرَى ما فَعَلَتْ؟! وإنّي لا أُراها إلا الفَأْرَ؛ [أَلا تَرَوْنَها] إذا وضعَ لها ألبانُ الإبِلِ لم تَشرب، وإذا وُضعَ لها ألبانُ الشَّاءِ شَرِبَتْ؟!) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنو اسرائیل کی ایک امت گم ہو گئی، اس کے بارے میں کوئی پتہ نہ چل سکا کہ اس نے کیا کیا، اور میرا خیال ہے وہ چوہے (کی شکل میں مسخ ہو گئی ہو گی)، کیونکہ تم نے دیکھ ہو گا کہ جب چوہے کے لیے اونٹنیوں کا ددودھ رکھا جائے تو یہ نہیں پیتا اور بکریوں کا دودھ رکھا جائے تو پی لیتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1903]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3068

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بیویوں کے ساتھ دلگی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3131 ترقیم فقہی: -- 1904
- (قُوما فاغسِلا وجوهَكُما، يعني: عائشة وسودة) .
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں خزیرہ (ایک کھانا جو قیمے اور آٹے سے تیار کیا جاتا ہے) پکا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے اور سودہ کے درمیان تشریف فرما تھے، میں نے سودہ سے کہا: کہ تم بھی کھاؤ۔ انہوں نے کھانے سے انکار کر دیا۔ میں نے کہا: تم یہ ضرور کھاؤ گی یا میں تمہارے چہرے کو اس سے آلودہ کر دوں گی۔ اس نے پھر بھی انکار کیا۔ پس میں نے اپنا ہاتھ خزیرہ میں رکھا اور اس کے چہرے پر لگا دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے اور اس کے لیے اپنی ران رکھ کر سودہ سے فرمایا: تم بھی اس کے چہرے پر لگا دو۔“ سو اس نے میرا چہرہ بھی آلودہ کر دیا، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے۔ اتنے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ وہاں سے گزرے اور آواز دی: او عبداللہ! او عبداللہ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گمان ہوا کہ وہ ابھی داخل ہونے والے ہیں، اس لیے ان سے فرمایا کہ ”کھڑی ہو جاؤ اور اپنے چہرے دھو لو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد عائشہ اور سودہ تھیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں ہمیشہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ڈرتی رہی، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کی ہیبت کا خیال رکھتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1904]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3131

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ مشروب
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3006 ترقیم فقہی: -- 1905
(كانَ أحَبَّ الشَّرَابِ إليهِ صلى الله عليه وسلم الحُلوُ البارِدُ) .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ٹھنڈا اور میٹھا مشروب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ پسند تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1905]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3006

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
میٹھی اور ٹھنڈی چیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند تھی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2134 ترقیم فقہی: -- 1906
-" كان يعجبه الحلو البارد".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو میٹھی اور ٹھنڈی چیز پسند تھی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1906]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2134

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں