سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ بوٹی
ترقیم الباني: 2055 ترقیم فقہی: -- 1907
-" كان أحب العرق إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ذراع الشاة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے زیادہ پسندیدہ گوشت والی ہڈی، بکری کی دستی تھی۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1907]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2055
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پسندیدہ سبزی
ترقیم الباني: 2127 ترقیم فقہی: -- 1908
-" كان يحب الدباء".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کدو پسند کرتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1908]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2127
ترقیم الباني: 2400 ترقیم فقہی: -- 1909
-" هذا القرع - هو الدباء - نكثر به طعامنا".
سیدنا جابر بن طارق رضی اللہ عنہ (جن کو ابن ابی طارق بھی کہا جاتا ہے) کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ان کے گھر گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کدو پڑے تھے۔ میں نے کہا: یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کدو ہیں، ہم اسے اپنے کھانے میں بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1909]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2400
تربوز کی ٹھنڈی تاثیر اور کھجور کی حرارت کا اثر کیسے ختم کیا جائے؟
ترقیم الباني: 56 ترقیم فقہی: -- 1910
-" كان يأكل القثاء بالرطب".
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم تازہ کھجوروں کے ساتھ ککڑی کھاتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1910]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 56
ترقیم الباني: 57 ترقیم فقہی: -- 1911
- كان يأكل البطيخ بالرطب فيقول:" نكسر حر هذا ببرد هذا وبرد هذا بحر هذا".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم تازہ کھجوروں کے ساتھ تربوز کھاتے اور فرماتے تھے: ”ہم اس (تربوز) کی ٹھنڈک کے ذریعہ اس (کھجور) کی گرمائش کو اور اس کی گرمائش کے ذریعے اس کی ٹھنڈک کے اثر کو ختم کر رہے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1911]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 57
ترقیم الباني: 58 ترقیم فقہی: -- 1912
-" كان يأكل الرطب مع الخربز. يعني البطيخ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تازہ کھجوریں تربوز کے ساتھ ملا کر کھاتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1912]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 58
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سادگی
ترقیم الباني: 2113 ترقیم فقہی: -- 1913
-" كان يؤتى بالتمر فيه دود، فيفتشه، يخرج السوس منه".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایسی کھجور لائی جاتی تھی، جس میں کیڑے ہوتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو تلاش کرتے اور نکال دیتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1913]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2113
درندوں کی حرمت
ترقیم الباني: 476 ترقیم فقہی: -- 1914
-" كل ذي ناب من السباع فأكله حرام".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”درندوں میں سے ہر کچلی والے جانور کا کھانا حرام ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1914]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 476
ترقیم الباني: 475 ترقیم فقہی: -- 1915
-" لا تأكل الحمار الأهلي ولا كل ذي ناب من السباع".
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے بتلائیں کہ میرے لیے کون سی چیز حلال ہے اور کون سی حرام؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھریلو گدھے اور ہر کچلی والے درندے کا گوشت نہ کھایا کر۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1915]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 475
ذبح کرنے والا آلہ کیسا ہو؟
ترقیم الباني: 2029 ترقیم فقہی: -- 1916
-" كل ما أفرى الأوداج، ما لم يكن قرض ناب أو حز ظفر".
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اس جانور کا گوشت) کھا لو، جس کی رگیں کسی چیز سے چاک کر دی جائیں، جب تک وہ دانت کی کاٹ نہ ہو یا ناخن کا شگاف نہ ہو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1916]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2029