الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
توبہ، نصیحت اور نرمی کے ابواب
तौबा, नसीहत और नरमी बरतना
1527. مسلمان کی پردہ پوشی کرنے کی فضیلت
“ किसी मुसलमान की बुराइयों पर पर्दा डालने की फ़ज़ीलत ”
حدیث نمبر: 2284
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من ستر اخاه المسلم في الدنيا، ستره الله يوم القيامة".-" من ستر أخاه المسلم في الدنيا، ستره الله يوم القيامة".
ھبیب اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک صحابی کو یہ بات پہنچی کہ فلاں صحابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث بیان کرتا ہے: جس نے دنیا میں اپنے مسلمان بھائی کے (عیوب کی) پردہ پوشی کی، اللہ تعالیٰ روز قیامت اس کی پردہ پوشی کرے گا۔ (اس صحابی نے دوسرے صحابی سے براہ راست یہ حدیث سننے کے لیے) اس کی طرف سفر شروع کر دیا اور وہ مصر میں تھا، بالآخر وہ اس کے پاس پہنچا اور اس حدیث کے بارے میں دریافت کیا، اس نے کہا: جی ہاں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا تھا: جو دنیا میں اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرے گا، اللہ تعالیٰ روز قیامت اس کے (معائب و نقائص کی) پردہ پوشی کرے گا۔ انہوں نے کہا: کہ میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا۔
1528. دو رخے پن کا وبال
“ दोग़लेपन का बोझ ”
حدیث نمبر: 2285
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من كان له وجهان في الدنيا كان له يوم القيامة لسانان من نار".-" من كان له وجهان في الدنيا كان له يوم القيامة لسانان من نار".
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی دنیا میں دو رخا ہو گا، روز قیامت اس کی دو زبانیں آگ کی ہوں گی۔
1529. اخروی فکر اور دنیوی فکر رکھنے والے سے اللہ تعالیٰ کا معاملہ
“ आख़िरत की चिंता और दुनिया की चिंता करने वाले से अल्लाह का मामला ”
حدیث نمبر: 2286
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من كانت الدنيا همه فرق الله عليه امره وجعل فقره بين عينيه ولم ياته من الدنيا إلا ما كتب له، ومن كانت الآخرة نيته جمع الله له امره وجعل غناه في قلبه واتته الدنيا وهي راغمة".-" من كانت الدنيا همه فرق الله عليه أمره وجعل فقره بين عينيه ولم يأته من الدنيا إلا ما كتب له، ومن كانت الآخرة نيته جمع الله له أمره وجعل غناه في قلبه وأتته الدنيا وهي راغمة".
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی کا رنج و غم دنیا ہی دنیا ہو، اللہ تعالیٰ اس پر اس کے معاملات کو منتشر کر دیتا ہے، اس کی فقیری و محتاجی کو اس کی آنکھوں کے درمیان رکھ دیتا ہے اور اسے دنیا سے بھی وہی کچھ ملتا ہے جو اس کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے۔ (لیکن اس کے برعکس) جس آدمی کی فکر آخرت ہو، اللہ تعالیٰ اس کے امور کی شیرازہ بندی کر دیتا ہے، اس کے دل کو غنی کر دیتا ہے اور دنیا ذلیل ہو کر (اس کے مقدر کے مطابق) اس کے پاس پہنچ جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 2287
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من كانت الآخرة همه جعل الله غناه في قلبه وجمع له شمله واتته الدنيا وهي راغمة، ومن كانت الدنيا همه جعل الله فقره بين عينيه وفرق عليه شمله ولم ياته من الدنيا إلا ما قدر له".-" من كانت الآخرة همه جعل الله غناه في قلبه وجمع له شمله وأتته الدنيا وهي راغمة، ومن كانت الدنيا همه جعل الله فقره بين عينيه وفرق عليه شمله ولم يأته من الدنيا إلا ما قدر له".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی فکر آخرت ہو، اللہ تعالیٰ اس کے دل کو بے نیاز اور غنی کر دیتا ہے، اس کے امور کی شرازہ بندی کرتا ہے اور دنیا عاجز و درماندہ ہو کر اس کے پاس آتی ہے۔ اور جس کی فکر صرف دنیا ہو اللہ تعالیٰ اس کے فقر و فاقہ کو اس کی پیشانی پر رکھ دیتا ہے، اس پر اس کے امور کو منتشر کر دیتا ہے اور اسے دنیا میں سے بھی وہی کچھ ملتا ہے جو اس کے مقدر میں لکھا جا چکا ہوتا ہے۔
1530. اجر و ثواب کا وعدہ تو پورا ہو کر رہے گا، لیکن عذاب و عقاب کا وعدہ . . .
“ सवाब का वादा पूरा होगा ، लेकिन अज़ाब का वादा... ”
حدیث نمبر: 2288
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من وعده الله على عمل ثوابا، فهو منجزه له، ومن وعده على عمل عقابا فهو فيه بالخيار".-" من وعده الله على عمل ثوابا، فهو منجزه له، ومن وعده على عمل عقابا فهو فيه بالخيار".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جس آدمی سے اس کے نیک عمل پر اجر و ثواب دینے کا وعدہ کیا، وہ اسے (بہرصورت) پورا کرے گا۔ اور جس آدمی سے اس کے برے عمل پر عذاب کا وعدہ کیا تو (اس کے بارے میں) اسے اختیار حاصل ہے (اگر چاہے تو عذاب دے کر وعدہ پورا کر دے اور چاہے تو سرے سے معاف کر دے)۔
1531. حرام امور اور زیادہ ہنسنے سے گریز کرنے کے فوائد
“ हराम चीज़ों से बचने और बहुत न हँसने के लाभ ”
حدیث نمبر: 2289
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" لا تكثروا الضحك، فإن كثرة الضحك تميت القلب".-" لا تكثروا الضحك، فإن كثرة الضحك تميت القلب".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زیادہ نہ ہنسا کرو، کیونکہ زیادہ ہنسنے سے دل مردہ ہو جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 2290
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" من ياخذ عني هؤلاء الكلمات فيعمل بهن او يعلم من يعمل بهن؟ فقال ابو هريرة فقلت: انا يا رسول الله، فاخذ بيدي فعد خمسا فقال: اتق المحارم تكن اعبد الناس وارض بما قسم الله لك تكن اغنى الناس واحسن إلى جارك تكن مؤمنا واحب للناس ما تحب لنفسك تكن مسلما ولا تكثر الضحك، فإن كثرة الضحك تميت القلب".-" من يأخذ عني هؤلاء الكلمات فيعمل بهن أو يعلم من يعمل بهن؟ فقال أبو هريرة فقلت: أنا يا رسول الله، فأخذ بيدي فعد خمسا فقال: اتق المحارم تكن أعبد الناس وارض بما قسم الله لك تكن أغنى الناس وأحسن إلى جارك تكن مؤمنا وأحب للناس ما تحب لنفسك تكن مسلما ولا تكثر الضحك، فإن كثرة الضحك تميت القلب".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون ہے جو مجھ سے ان کلمات کی تعلیم حاصل کرے اور خود ان پر عمل کرے یا ان پر عمل کرنے والے کو سکھا دے؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں ہوں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور شمار کرتے ہوئے پانچ چیزیں بتلائیں، فرمایا: اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں سے بچو، لوگوں میں سب سے بڑا عبادت گزار بن جاؤ گے۔ اپنے حق میں اللہ تعالیٰ کی تقسیم پر راضی ہو جاؤ، سب سے بڑے غنی بن جاؤ گے۔ اپنے پڑوسی سے حسن سلوک سے پیش آؤ، مومن بن جاؤ گے۔ لوگوں کے لئے وہی کچھ پسند کرو جو اپنے لیے کرتے ہو، مسلمان بن جاؤ گے اور کثرت سے ہنسنا ترک کردو کیونکہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔
1532. بنوآدم خاکی ہیں
“ आदम की औलाद मिट्टी से है ”
حدیث نمبر: 2291
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" الناس ولد آدم، وآدم من تراب".-" الناس ولد آدم، وآدم من تراب".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ آدم (علیہ السلام) کی اولاد ہیں اور آدم کو مٹی سے (پیدا کیا گیا)۔
1533. کون سا مومن راہ جنت پر چل رہا ہوتا ہے؟
“ कौन सा मोमिन जन्नत के रस्ते पर चल रहा होता है ? ”
حدیث نمبر: 2292
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
-" والذي نفس محمد بيده، ما من عبد يؤمن، ثم يسدد إلا سلك به في الجنة وارجو ان لا يدخلوها حتى تبوءوا انتم ومن صلح من زرياتكم مساكن في الجنة، ولقد وعدني ربي عز وجل ان يدخل الجنة من امتي سبعين الفا بغير حساب".-" والذي نفس محمد بيده، ما من عبد يؤمن، ثم يسدد إلا سلك به في الجنة وأرجو أن لا يدخلوها حتى تبوءوا أنتم ومن صلح من زرياتكم مساكن في الجنة، ولقد وعدني ربي عز وجل أن يدخل الجنة من أمتي سبعين ألفا بغير حساب".
سیدنا رفاعہ بن عمران جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی جان ہے! جو بندہ ایمان لاتا ہے اور راہ راست پر گامزن رہتا ہے، (اس کے بارے میں یہ سمجھنا چاہئے کہ) اس کو جنت کی طرف چلا دیا گیا ہے، اور مجھے امید ہے کہ تم اپنی نیک اولاد سمیت جنت میں داخل ہونے سے پہلے (اعمال کے ذریعے) وہاں اپنی رہائش گاہیں بنوا لو گے۔ میرے رب نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ میری امت کے ستر ہزار افراد کو بغیر حساب و کتاب کے جنت میں داخل کرے گا۔
1534. معذب اقوام کی جائے عذاب سے کیسے گزرا جائے؟
“ जहाँ अज़ाब आया हो वहां से कैसे गुज़रा जाए ”
حدیث نمبر: 2293
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
- (إذا مررتم على ارض قد اهلكت بها امة من الامم؛ فاغذوا السير).- (إذا مررتُم على أرضٍ قد أهلكت بها أمَّةٌ من الأمم؛ فأغِذُّوا السَّيْر).
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب تم ایسی زمین سے گزرو جہاں کوئی امت ہلاک ہوئی ہو، تو تیز چلا کرو۔

Previous    7    8    9    10    11    12    Next    

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.