🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
مجلس کے آداب
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3556 ترقیم فقہی: -- 2674
- (لا يجلس الرجلُ بين الرجل وابنِه في المجلس) .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی آدمی اپنے بیٹے کی موجودگی میں کسی آدمی کی گود میں نہ بیٹھے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2674]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3556

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1302 ترقیم فقہی: -- 2675
-" لا يقيمن أحدكم أخاه يوم الجمعة ثم ليخالف إلى مقعده فيقعد فيه ولكن يقول: افسحوا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی آدمی جمعہ والے دن اپنے بھائی کو کھڑا کر کے اس کی نشست پہ نہ بیٹھے بلکہ اسے کہنا چاہیئے: مجلس میں وسعت پیدا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2675]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1302

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
وسیع مجلس بہترین ہوتی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 832 ترقیم فقہی: -- 2676
-" خير المجالس أوسعها".
عبدالرحمٰن بن ابو عمره انصاری کہتے ہیں: سیدنا ابو سعيد رضی اللہ عنہ کو اس کی قوم کے ایک جنازے کی خبر دی گئی، انہوں نے ذرا دیر کی تاکہ لوگ اپنی اپنی جگہ پر آ جائیں۔ جب وه آئے اور لوگوں نے دیکھا تو وہ آگے پیچھے ہونے لگے اور بعض افراد اس لیے کھڑے ہو گئے کہ ان کی نشست پہ آپ تشریف رکھیں۔ آپ نے فرمایا: آگاہ ہو جاؤ! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”وسیع مجلس سب سے بہتر ہوتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2676]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 832

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
خطبہء جمعہ کے لیے بیٹھے ہوئے لوگوں کی گردنیں پھلانگنا منع ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3122 ترقیم فقہی: -- 2677
- (لا تأكل متَّكِئاً، ولا على غِرْبَالٍ، ولا تتخِذَنَّ مِنَ المسجدِ مُصلىً لا تصلِّي إلا فيهِ، ولا تَخَطَّ رِقابَ الناسِ يومَ الجُمُعَةِ؛ فيجعلَكَ الله لُهمْ جسراً يوم القيامة) .
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ٹیک لگا کر نہ کھانا، چھانے ہوئے آٹے کی روٹی نہ کھانا، مسجد میں کوئی جگہ مقرر نہ کرنا کہ اسی میں ہی نماز پڑھی جائے اور جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں نہ پھلانگنا، وگرنہ اللہ تعالیٰ روز قیامت تجھے لوگوں کے لیے پل بنا دے گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2677]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3122

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
یہ منع ہے کہ آدمی کے جسم کے بعض حصے پر دھوپ اور بعض پر سایہ پڑ رہا ہو
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 837 ترقیم فقہی: -- 2678
-" إذا كان أحدكم في الفيء، فقلص عنه الظل وصار بعضه في الشمس وبعضه في الظل فليقم".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی سائے میں بیٹھا ہو اور سایہ سمٹ جانے کی وجہ سے اس کے بعض وجود پر دھوپ پڑنے لگے اور بعض پر سایہ، تو وہ وہاں سے ا‏‏‏‏ٹھ جائے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2678]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 837

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3110 ترقیم فقہی: -- 2679
- (نهى أنْ يجلسَ بين الضَّحِّ والظل، وقال: مجلس الشيطان) .
صحابی رسول بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‏‏‏‏ نے آدمی کو اس طرح بیٹھنے سے منع فرمایا کہ اس کے جسم کا کچھ حصہ دھوپ میں ہو اور کچھ سائے میں اور فرمایا: ”یہ تو شیطان کی بیٹھک ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2679]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3110

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 833 ترقیم فقہی: -- 2680
-" تحول إلى الظل".
سیدنا قیس بن ابوحازم اپنے باپ سے رو ایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں دھوپ میں بیٹھا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا اور فرمایا: ”سائے میں بیٹھ جا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2680]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 833

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مجلس امانت ہوتی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1090 ترقیم فقہی: -- 2681
-" إذا حدث الرجل بالحديث ثم التفت فهي أمانة".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی بات کرے، پھر ادھر ادھر دیکھنے لگے (‏‏‏‏کہ کوئی سن یا دیکھ تو نہیں رہا) تو اس کی بات امانت ہو گی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2681]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1090

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کفارہ مجلس کی دعا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3164 ترقیم فقہی: -- 2682
- (كان إذا جلسَ مَجْلِساً، أو صلَّى صلاة تكلَّمَ بكلماتٍ، فسألَتهُ عائشة عن الكلماتِ؟ فقال: إن تكلّمَ بخيرٍ كان طابعاً عليهِنَّ إلى يومِ القيامةِ، وإن تكلَّمَ بغيرِ ذلكَ كان كفارةً له: سبحانكَ اللهمَّ وبحمدِكَ، لا إلهَ إلا أنتَ، أستغفرُكَ وأتوبُ إليكَ) .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مجلس میں تشریف رکھتے یا نماز پڑھتے تو چند کلمات (‏‏‏‏پر مشتمل دعا) پڑھتے تھے۔ میں نے ایک دن ان کلمات کے بارے میں دریافت کیا۔ تو جواباً آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کوئی آدمی ا‏‏‏‏س مجلس میں خیر و بھلائی والی بات کرے تو یہ کلمات اس کے لیے روز قیامت تک مہر ثابت ہوں گے لیکن اگر کوئی اور (‏‏‏‏برا) کلام کرے تو یہ کفارہ بن جائیں گے۔ (‏‏‏‏وہ کلمات یہ ہیں) «سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ، لا إِلَهَ إِلا أَنْتَ، أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ» تو پاک ہے، اے اللہ! اپنی تعریفوں کے ساتھ، نہیں ہے کوئی معبود برحق مگر تو ہی، میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف توبہ کرتا ہوں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2682]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3164

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
گھر اور گھر میں موجودہ اشیا کی حفاظت کے آداب، ابتدائے رات اور رات کو گھروں سے باہر نہ نکلیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 40 ترقیم فقہی: -- 2683
-" إذا كان جنح الليل، فكفوا صبيانكم، فإن الشياطين تنتشر حينئذ، فإذا ذهبت ساعة من العشاء فخلوهم".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب رات کے آنے کا وقت قریب ہو جائے تو اپنے بچوں کو روک لیا کرو، کیونکہ اس وقت شیطان منتشر ہو رہے ہوتے ہیں اور تاریکی کا ابتدائی حصہ بیت جانے کے بعدانھیں چھوڑ دیا کرو۔“ ‏‏‏‏ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2683]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 40

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں