🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
گھر اور گھر میں موجودہ اشیا کی حفاظت کے آداب، ابتدائے رات اور رات کو گھروں سے باہر نہ نکلیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3184 ترقیم فقہی: -- 2684
- (إذا سمعتُم نُباحَ الكلبِ بالليل أو نُهاقَ الحميرِ؛ فتعوّذوا باللهِ؛ فإنَّهم يرون ما لا ترون. وأقلّوا الخروج إذا هدَأتِ الرِّجلُ؛ فإنّ الله يبُثُّ في ليلهِ من خلقِه ما يشاء. وأجيفُوا الأبوابَ، واذكرُوا اسم الله عليها؛ فإن الشيطان لا يفتحُ باباً أُجيفَ وذُكرَ اسمُ اللهِ عليه. وغطُّوا الجرار، وأكفِئُوا الآنية، وأؤكُوا القِربَ) .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”‏‏‏‏جب تم رات کو کتے کی بھونک یا گدھے کی ہینگ سنو تو اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو، کیونکہ وہ ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے۔ جب لوگ سو جائیں تو باہر نہ نکلا کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ رات کے وقت مختلف مخلوقات کو منتشر کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا نام لے کر دروازے بند کیا کرو، کیونکہ شیطان وہ دروازہ نہیں کھولتا، جسے اللہ کا نام لے کر بند کیا گیا ہو اور گھڑے ڈھانپ دیا کرو، برتن اوندھے کر دیا کرو اور مشکیزوں کو ڈوری سے باندھ دیا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2684]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3184

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1518 ترقیم فقہی: -- 2685
-" أقلوا الخروج بعد هدأة الرجل، فإن لله دواب يبثهن في الأرض في تلك الساعة".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے سو جانے کے بعد باہر نکلنا کم کر دیا کرو، کیونکہ اس وقت اللہ تعالیٰ اپنی بعض مخلوقات کو زمین میں پھیلاتا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2685]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1518

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3454 ترقیم فقہی: -- 2686
- (كفّوا صِبْيانَكم عند فَحْمةِ العِشاءِ، وإيّاكُم والسّمر بعد هَدْأةِ الرّجلِ؛ فإنّكم لا تدرُون ما يَبُثُّ اللهُ من خَلقِه؟! فأغْلِقوا الأبوابَ، وأطفِئُوا المصْباحَ، وأكفئوا الإناء، وأوكوا السّقاء) .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کی ابتدائی تاریکی کے وقت اپنے بچوں کو (‏‏‏‏گھروں میں) روکے رکھو اور رات کو لوگوں کے سو چکنے کے بعد گفتگو سے بچو، کیونکہ تم نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ اپنی کون سی مخلوق کو (‏‏‏‏زمیں پر) پھیلا دیتا ہے۔ (‏‏‏‏رات کے دوران) دروازے بند کیا کرو، چراغ بجھا دیا کرو اور برتن الٹے کر دیا کرو اور مشکیزے کا منہ بند کر دیا کرو۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2686]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3454

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3076 ترقیم فقہی: -- 2687
- (غَطُّوا الإناء، وأوكُوا السِّقاء؛ فإن في السّنَةِ ليلة ينزل فيها وباء لا يَمُرُّ بإناءٍ لم يُغَطَّ ولا سقاءٍ لم يُوكَ؛ إلا وقع فيه من ذلك الوباء) .
سیدنا جابر بن عبدالله انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”(‏‏‏‏رات کو) برتنوں کو ڈھانپ دیا کرو اور مشکیزوں کو ڈوری سے باندھ دیا کرو، کیونکہ سال میں ایک ایسی رات ہوتی ہے جس میں ایک وبا نازل ہوتی ہے، وہ ہر اس برتن، جسے ڈھانپا نہ گیا ہو، اور جس مشکیزے، جس پر ڈوری نہ باندھی گئی ہو، کے پاس سے گزرتی ہے، اس میں داخل ہو جاتی ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2687]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3076

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
رات کو آگ کے آثار ختم کر دینا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1426 ترقیم فقہی: -- 2688
-" إذا نمتم فأطفئوا سرجكم، فإن الشيطان يدل مثل هذه على هذا فيحرقكم".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک چوہیا آئی اور چراغ کی بتی کو کھینچنے لگی، ایک بچی اسے دھتکارنے اور بھگانے لگی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچی سے فرمایا: ”‏‏‏‏اس چھوڑ دے۔ ”‏‏‏‏وہ چوہیا بتی لے کر آئی اور اس چٹائی پر ڈال دیا، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، ایک درہم کے بقدر چٹائی جل گئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم سوؤ تو چراغ بجھا دیا کرو، کیونکہ شیطان اس قسم کے جانوروں کو ایسی (‏‏‏‏شرارتیں) کرنے پر اکساتا ہے اور اس طرح یہ تمہیں جلا دیں گے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2688]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1426

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
رات کے چھا جانے کے بعد گفتگو سے اجتناب کیا جائے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1752 ترقیم فقہی: -- 2689
-" إياك والسمر بعد هدأة الليل، فإنكم لا تدرون ما يأتي الله من خلقه".
سیدنا جابر بن عبدالله رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات چھا جانے کے بعد رات کو گفتگو کرنے سے بچو، کیونکہ تم نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ اپنی کس مخلوق کو لانے والے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2689]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1752

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
بعض افراد کے لیے شب کی گفتگو کا جواز
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2435 ترقیم فقہی: -- 2690
-" لا سمر إلا لمصل أو مسافر".
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صرف نمازی اور مسافر لوگ شب کو گفتگو کر سکتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2690]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2435

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
نماز میں تھوکنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1274 ترقیم فقہی: -- 2691
-" إذا تنخم أحدكم فلا يتنخمن قبل وجهه ولا عن يمينه وليبصق عن يساره أو تحت قدمه اليسرى".
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہما نے یہ حدیث بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کی دیوار پر بلغم دیکھی، اسے سنگ ریزے کے ساتھ کھرچا اور پھر فرمایا: ”اگر کوئی آدمی (‏‏‏‏نماز میں) تھوکے تو وہ اپنے چہرے کے سامنے والی سمت میں نہ تھوکے اور نہ دائیں طرف، اسے چاہیئے کہ وہ بائیں طرف یا بائیں پاؤں کے نیچے تھوک لیا کرے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2691]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1274

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
نیک اور برے خواب اور دونوں کے احکام اور اقسام
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1340 ترقیم فقہی: -- 2692
-" إذا رأى أحدكم الرؤيا تعجبه فليذكرها وليفسرها وإذا رأى أحدكم الرؤيا تسوءه، فلا يذكرها ولا يفسرها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کوئی پسندیدہ خواب دیکھے تو وہ اسے بیان کرے اور اس کی تعبیر کی بھی وضاحت کر دے اور اگر ناپسندیدہ خواب دیکھے تو نہ اسے بیان کرے اور نہ اس کی تعبیر کی وضاحت کرے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2692]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1340

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1341 ترقیم فقہی: -- 2693
-" الرؤيا ثلاث، فالبشرى من الله وحديث النفس وتخويف من الشيطان، فإذا رأى أحدكم رؤيا تعجبه فليقصها إن شاء، وإذا رأى شيئا يكرهه فلا يقصه على أحد وليقم يصلي".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خواب تین قسم کے ہوتے ہیں: اللہ کی طرف سے خوشخبری، نفس کے خیالات اور شیطانی ڈراوا۔ جب کوئی آدمی پسندیدہ خواب دیکھے تو وہ اسے بیان کر سکتا ہے اور اگر ناپسندیدہ خواب دیکھے تو کسی کو بیان نہ کرے اور کھڑے ہو کر نماز پڑھے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2693]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1341

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں