🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Study in Saudi Arabia with a Fully Funded Scholarship Admission Open Join Our Whatsapp Channel For Detail
سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے فرشتوں کا چلنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 436 ترقیم فقہی: -- 2814
-" كان أصحابه يمشون أمامه إذا خرج، ويدعون ظهره للملائكة".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ صحابہ کرام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چلتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت فرشتوں کے لیے چھوڑ دیتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2814]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 436

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1239 ترقیم فقہی: -- 2815
-" كان يكره أن يطأ أحد عقبه ولكن يمين وشمال".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی ان کے پیچھے چلے، لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں بائیں چلتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2815]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1239

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا اپنی ملاقاتوں میں سورہ عصر کی تلاوت کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2648 ترقیم فقہی: -- 2816
-" كان الرجلان من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم إذا التقيا لم يفترقا حتى يقرأ أحدهما على الآخر: * (والعصر إن الإنسان لفي خسر) *، ثم يسلم أحدهما على الآخر".
ابومدینہ دارمی سے روایت ہے کہ جب دو صحابہ کی ملاقات ہوتی تو اس وقت تک وہ جدا نہ ہوتے تھے جب تک ایک دوسرے پر «والعصر إن الإنسان لفي خسر» نہ پڑھ لیتے۔ اس کے بعد ایک دوسرے کو سلام کہتا تھا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2816]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2648

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
کسی کے گھر میں بلا اجازت دیکھنا جرم ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 612 ترقیم فقہی: -- 2817
-" كان قائما يصلي في بيته، فجاء رجل فاطلع في بيته، فأخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم سهما من كنانته، فسدده نحو عينيه حتى انصرف".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کھڑے نماز ادا کر رہے تھے، ایک آدمی آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر کے اندر جھانکنے لگا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ترکش سے تیر نکالا اور اس کی آنکھوں کا نشانہ لیا، لیکن وہ چلا گیا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2817]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 612

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اسلام میں صرف دو عیدیں ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2021 ترقیم فقہی: -- 2818
-" كان لكم يومان تلعبون فيهما، وقد أبدلكم الله بهما خيرا منهما: يوم الفطر ويوم الأضحى".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اہل جاہلیت نے سال میں کھیلنے کے لیے دو دن مقرر کر رکھے تھے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو فرمایا: ”تمہارے دو دن تھے جن میں تم کھیلتے تھے، اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے دو بہترین دنوں کو ان کا بدل بنایا ہے اور وہ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2818]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2021

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
گھوڑی کو «فرس» کہنا
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2131 ترقیم فقہی: -- 2819
-" كان يسمي الأنثى من الخيل فرسا".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھوڑی کو «فرس» کہتے تھے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2819]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2131

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اولاد آدم کا ہر فرد مسئول ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2041 ترقیم فقہی: -- 2820
-" كل نفس من بني آدم سيد، فالرجل سيد أهله، والمرأة سيدة بيتها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنو آدم کا ہر فرد (‏‏‏‏ کسی نہ کسی طرح) سردار ہے، (‏‏‏‏بطور مثال) آدمی اپنے اہل و عیال کا سردار ہے اور عورت اپنے گھر کی سردار ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2820]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2041

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
غیبت منع ہے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2443 ترقیم فقہی: -- 2821
-" لا يعضه بعضكم بعضا".
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی کسی کی چغلی نہ کرے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2821]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2443

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
غیبت کا انجام بد
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 533 ترقیم فقہی: -- 2822
-" لما عرج بي ربي عز وجل مررت بقوم لهم أظفار من نحاس يخمشون وجوههم وصدورهم فقلت: من هؤلاء يا جبريل؟ قال: هؤلاء الذين يأكلون لحوم الناس ويقعون في أعراضهم".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب میرے رب نے مجھے معراج کرائی تو میرا گزر کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے ہوا جن کے ناخن تانبے کے تھے، وہ (‏‏‏‏ان سے) اپنے چہرے اور سینے نوچ رہے تھے۔ میں نے پوچھا: جبریل! یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: یہ وہ لوگ ہیں جو لوگوں کا گوشت کھاتے ہیں (‏‏‏‏غیبت کرتے ہیں) اور ان کی عزتوں کو پامال کرتے ہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2822]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 533

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1034 ترقیم فقہی: -- 2823
-" لا يدخل الجنة قتات".
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏ ”چغلی کرنے والا جنت میں داخل نہیں ہو گا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2823]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1034

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں