🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سلسله احاديث صحيحه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم البانی
ترقيم فقہی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی سے تلاش کل احادیث (4035)
حدیث نمبر لکھیں:
سلسله احاديث صحيحه ترقیم فقہی سے تلاش کل احادیث (4103)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اللہ کا عذاب؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 3200 ترقیم فقہی: -- 3902
- (لو أن الله يؤاخذُني وعيسى بذنوبنا (وفي رواية: بما جنت هاتان- يعني: الإبهام والتي تليها-) ، لُعذَّبَنا ولا (وفي الأخرى: ولم) يظلِمنا شَيئاً) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اللہ تعالیٰ میرا اور عیسیٰ علیہ السلام کا مؤاخذہ ہمارے گناہوں کی بنا پر کرے تو وہ ہمیں عذاب دے گا اور بالکل ظلم نہیں کرے گا۔“ اور ایک روایت میں ہے کہ ”اگر صرف ان گناہوں کی وجہ سے مؤاخذہ کرے کہ جن کا ارتکاب انگھوٹے اور شہادت کی انگلی نے کیا ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3902]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 3200

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
عام نیک لوگ بھی سفارش کریں گے
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2178 ترقیم فقہی: -- 3903
-" ليدخلن الجنة بشفاعة رجل، ليس بنبي، مثل الحيين، أو مثل أحد الحيين ربيعة ومضر، فقال رجل: يا رسول الله! أوما ربيعة من مضر؟ فقال: إنما أقول ما أقول".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ: ”‏‏‏‏ایک آدمی، جو نبی نہیں ہو گا، کی سفارش سے دو قبیلوں جتنے ربیعہ اور مضر میں سے ایک قبیلے جتنے لوگ جنت میں داخل ہوں گے۔“ ایک آدمی نے کہا: ربیعہ کی مضر سے کیا نسبت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے جو کہہ دیا، سو کہہ دیا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3903]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2178

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2505 ترقیم فقہی: -- 3904
-" إن الرجل يشفع للرجلين وللثلاثة والرجل للرجل".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏بعض آدمی دو دو اور تین تین افراد کے حق میں اور بعض صرف ایک آدمی کے حق میں سفارش کریں گے۔“ ‏‏‏‏ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3904]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2505

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
تبع اور ذوالقرنین کیا اور کون تھے؟
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2217 ترقیم فقہی: -- 3905
-" ما أدري تبع ألعينا كان أم لا؟ وما أدري ذا القرنين أنبيا كان أم لا؟ وما أدري الحدود كفارات أم لا؟".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”‏‏‏‏میں نہیں جانتا کہ تُبّع ملعون تھا یا نہیں اور مجھے یہ علم بھی نہیں کہ ذوالقرنین نبی تھا یا نہیں نیز میں یہ بھی نہیں جانتا کہ حدود (‏‏‏‏متعلقہ گناہوں کا) کفارہ بن جاتی ہیں یا نہیں۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3905]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2217

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2423 ترقیم فقہی: -- 3906
-" لا تسبوا تبعا، فإنه كان قد أسلم".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تُبّع کو گالی نہ دیا کرو، کیونکہ وہ مسلمان ہو گیا تھا۔“ یہ حدیث سیدنا سہل بن سعد ساعدی، سیدنا عبداللہ بن عباس اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم سے مرفوعاً اور وہب بن منبہ سے مرسلاً روایت کی گئی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3906]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2423

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ہر چیز اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتی ہے، مگر
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2224 ترقیم فقہی: -- 3907
-" ما تستقل الشمس فيبقى شيء من خلق الله عز وجل إلا سبح الله عز وجل وحمده إلا ما كان من الشيطان وأعتى بني آدم، فسألت عن أعتى بني آدم؟ فقال: شرار الخلق، أو قال: شرار خلق الله".
سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بھی سورج چڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی ہر ایک مخلوق اس کی تسبیح بیان کرتی ہے، لیکن شیطان اور اولاد آدم میں سے ”اعتی“ قسم کے لوگ نہیں کرتے۔“ میں نے سوال کیا کہ اولاد آدم میں سے ”اعتی“ لوگوں سے کون مراد ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بدترین انسان“ یا فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں سے بدترین کو (‏‏‏‏اعتی کہتے ہیں)۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3907]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2224

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ابن آدم اللہ تعالیٰ کو کیسے عاجز کرے گا، حالانکہ . . .
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 1099 ترقیم فقہی: -- 3908
-" يقول الله تعالى: يا ابن آدم! أنى تعجزني وقد خلقتك من مثل هذه، حتى إذا
سیدنا بسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتیھلی میں تھوکا اور اس پر اپنی انگلی رکھی اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اے آدم کے بیٹے! تو مجھے کیسے بےبس کر سکتا ہے، میں نے تو تجھے اس قسم کے مادے سے پیدا کیا، حتیٰ کہ تجھے ٹھیک ٹھاک کیا اور پھر (‏‏‏‏درست اور) برابر بنایا۔ (‏‏‏‏جب تو بڑا ہوا تو) تو نے دو چادریں زیب تن کر لیں اور زمین میں خراماں خراماں چلنے لگا، پھر مال جمع کیا اور اسے اپنے پاس روکے رکھا، حتیٰ کہ تیرا سانس حلق تک پہنچ گیا اور تو نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ اب میں صدقہ کرتا ہوں، لیکن اب کہاں ہے صدقہ کرنے کا وقت؟“ ایک روایت میں ”حلق“ کی بجائے ”ہنسلی کی ہڈی“ کا ذکر ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3908]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 1099

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
ہر فرشتے نے سینگی لگوانے کی رائے دی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2263 ترقیم فقہی: -- 3909
-" ما مررت ليلة أسري بي بملإ من الملائكة، إلا كلهم يقول لي: عليك يا محمد بالحجامة".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اسرا والی رات فرشتوں کے جس گروہ کے پاس سے گزرا، اس نے مجھے یہی کہا کہ اے محمد (‏‏‏‏ صلی اللہ علیہ وسلم )! سینگی (‏‏‏‏پچھنے) ضرور لگوانا۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3909]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2263

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
مسخ شدہ قوم کی نسل نہیں ہوتی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2264 ترقیم فقہی: -- 3910
-" ما مسخت أمة قط، فيكون لها نسل".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس امت کو بھی (‏‏‏‏کسی دوسری شکل میں) مسخ کیا گیا، اس کی نسل نہیں ہوئی۔“ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3910]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2264

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
یحیٰی علیہ السلام سے کوئی خطا سرزد نہیں ہوئی
اظهار التشكيل
ترقیم الباني: 2984 ترقیم فقہی: -- 3911
-" ما من أحد من ولد آدم إلا قد أخطأ، أو هم بخطيئة، ليس يحيى بن زكريا".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کے علاوہ آدم علیہ السلام کی اولاد میں سے ہر فرد نے کوئی نہ کوئی خطا کی یا خطا کا ارادہ کیا۔“ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص یا ان کے باپ سیدنا عمرو، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم اور حسن بصری اور یحییٰ بن جعدہ سے مرسلاً روایت کی گئی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3911]
سلسلہ احادیث صحیحہ ترقیم البانی: 2984

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں