🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. باب صفة النار وأنها مخلوقة:
باب: دوزخ کا بیان اور یہ بیان کہ دوزخ بن چکی ہے، وہ موجود ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3259
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ ذَكْوَانَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ".
ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا، ان سے اعمش نے، ان سے ذکوان نے اور ان سے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نماز ٹھنڈے وقت میں پڑھا کرو، کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے پیدا ہوتی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب بدء الخلق/حدیث: 3259]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيدصحابي
👤←👥أبو صالح السمان، أبو صالح
Newأبو صالح السمان ← أبو سعيد الخدري
ثقة ثبت
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد
Newسليمان بن مهران الأعمش ← أبو صالح السمان
ثقة حافظ
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← سليمان بن مهران الأعمش
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥محمد بن يوسف الفريابي، أبو عبد الله
Newمحمد بن يوسف الفريابي ← سفيان الثوري
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
3259
أبردوا بالصلاة فإن شدة الحر من فيح جهنم
صحيح البخاري
538
أبردوا بالظهر فإن شدة الحر من فيح جهنم
سنن ابن ماجه
679
أبردوا بالظهر فإن شدة الحر من فيح جهنم
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3259 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3259
حدیث حاشیہ:
مذکورہ احادیث پہلے کتاب المواقیت میں گزر چکی ہیں۔
ان احادیث کو یہاں بیان کرنے سے مقصود یہ ہے جہنم اب بھی موجود ہے اور اس میں آگ جلتی ہے اور اس کے جوش و خروش سے دنیا میں گرمی بڑھ جاتی ہے جیسا کہ آئندہ حدیث میں اس کی مزید وضاحت ہے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3259]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:538
538. حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ظہر کو ٹھنڈے وقت میں ادا کرو کیونکہ گرمی کی شدت جہنم کی بھاپ سے ہے۔ اس حدیث کی متابعت سفیان (ثوری)، یحییٰ اور ابوعوانہ نے اعمش کے واسطے سے کی ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:538]
حدیث حاشیہ:
(1)
نماز کو ٹھنڈا کرکے ادا کرنے کا حکم ظاہری طور پر مندرجہ ذیل حدیث کے مخالف ہے:
حضرت خباب بن ارت ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گرم ریت پر نماز پڑھنے کی شکایت کی تو آپ نے ہماری شکایت کا ازالہ فرمایا۔
(صحیح مسلم، المساجد، حدیث: 1406(619)
اس تعارض کو مندرجہ ذیل صورتوں سے ختم کیا جاسکتا ہے:
٭حضرت خباب بن ارت ؓ کی روایت میں جو درخواست کی گئی تھی وہ ابراد سے بھی زیادہ تاخیر کی تھی، یعنی زمین کی تپش ختم ہونے تک تاخیر کا مطالبہ تھا، جسے قبول کرنے میں اس بات کا اندیشہ تھا کہ مبادا اس کا وقت ہی نکل جائے، اس لیے مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا، البتہ گرمی کی شدت ختم ہونے تک تاخیر مستحب ہے۔
٭حضرت خباب بن ارت ؓ کی حدیث کو احادیث ابراد کے ساتھ منسوخ قرار دیا جائے، چنانچہ حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ سے مروی ایک حدیث سے اس کی تائید ہوتی ہے، فرماتے ہیں:
ہم عین دوپہر کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے، پھر آپ نے حکم دیا کہ نماز ظہر کو ٹھنڈے وقت میں پڑھا کرو۔
(سنن ابی ماجة، الصلاة، حدیث: 680)
امام احمد ؒ سے مروی ہے کہ گرمی کی شدت میں نماز کو ٹھنڈا کرکے پڑھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری فیصلہ تھا۔
(فتح الباري: 23/2)
بنابریں گرمی کی شدت میں ظہر کو قدرے تاخیر سے پڑھنا مستحب ہے۔
(2)
اس روایت کو بیان کرنے کہ بعد امام بخاری ؒ نے اس کی تائید کےلیے چند ایک متابعات بھی بیان کی ہیں کہ شدت گرمی میں نماز ظہر کو ٹھنڈا کرکے پڑھنے کے متعلق حضرت اعمش سے بیان کرنے والے حفص بن غیاث اکیلے نہیں بلکہ ان الفاظ کو حضرت سفیان ثوری، یحییٰ بن سعید قطان اور ابو عوانہ بھی حضرت اعمش سے نقل کرتے ہیں اور یہ متابعات متصل اسناد کے ساتھ کتب حدیث میں موجود ہیں۔
(فتح الباري: 27/2) (3)
امام بخاری ؒ نے اس عنوان کی احادیث بیان کرتے وقت حسن ترتیب کو ملحوظ رکھا ہے جوان کی دقت فہم اور بالغ نظری کی دلیل ہے، چنانچہ پہلی حدیث میں مطلق طور پر ابراد کا ذکر ہے۔
دوسری حدیث سے اس ابراد کے متعلق رہنمائی ملتی ہے کہ اسے ٹیلوں کا سایہ ظاہر ہونے تک گوارا کیا گیا ہے۔
اگلی حدیث میں اس سبب کو بیان کیا گیا ہے جس کی بنا پر اس مطلق کو مقید پر محمول کیاگیا ہے۔
آخری حدیث میں اس قید کی وضاحت کی گئی ہے کہ اس سے مراد نماز ظہر ہے۔
(فتح الباري: 27/2)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 538]

Sahih Bukhari Hadith 3259 in Urdu