صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
23. باب الذكر بعد الصلاة:
باب: نماز کے بعد کیا پڑھنا چاہئے۔
ترقیم عبدالباقی: 583 ترقیم شاملہ: -- 1317
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يُخْبِرُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: " مَا كُنَّا نَعْرِفُ انْقِضَاءَ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِلَّا بِالتَّكْبِيرِ "، قَالَ عَمْرٌو: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِأَبِي مَعْبَدٍ، فَأَنْكَرَهُ، وَقَالَ: لَمْ أُحَدِّثْكَ بِهَذَا، قَالَ عَمْرٌو: وَقَدْ أَخْبَرَنِيهِ قَبْلَ ذَلِك.
ابن ابی عمر نے کہا: ہمیں سفیان بن عیینہ نے عمرو بن دینار سے حدیث سنائی، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے مولیٰ ابومعبدکو ابن عباس کے حوالے سے بتاتے ہوئے سنا، انہوں (ابن عباس رضی اللہ عنہما) نے کہا: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز ختم ہو جانے کا پتہ اللہ اکبر ہی سے لگتا تھا۔ عمرو نے کہا: میں نے اس روایت کا (بعد میں) ابومعبدکے سامنے ذکر کیا تو انہوں نے اس سے انکار کیا اور کہا: میں نے تمہیں یہ حدیث نہیں سنائی۔ عمرو نے کہا: حالانکہ انہوں نے اس سے پہلے مجھے یہ بات بتائی تھی۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1317]
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے ختم ہونے کو بلند آواز سے اَللہ اَکْبَر کہنے ہی سے پہچانتے تھے، عمرو بیان کرتے ہیں، میں نے یہ روایت (بعد میں) ابو معبدکو سنائی تو اس نے اس کا انکار کیا اور کہا میں نے تمہیں یہ حدیث نہیں سنائی، عمرو کہتے ہیں، حالانکہ اس نے پہلے مجھے یہ روایت سنائی تھی۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1317]
ترقیم فوادعبدالباقی: 583
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
842
| انقضاء صلاة النبي بالتكبير |
صحيح مسلم |
1316
| انقضاء صلاة رسول الله بالتكبير |
صحيح مسلم |
1317
| انقضاء صلاة رسول الله إلا بالتكبير |
سنن أبي داود |
1002
| انقضاء صلاة رسول الله بالتكبير |
سنن النسائى الصغرى |
1336
| انقضاء صلاة رسول الله بالتكبير |
مسندالحميدي |
486
| ما كنا نعرف انقضاء صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم إلا بالتكبير |
نافذ مولى ابن عباس ← عبد الله بن العباس القرشي