صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
23. باب جَوَازِ التَّمَتُّعِ:
باب: حج تمتع کا جواز۔
ترقیم عبدالباقی: 1226 ترقیم شاملہ: -- 2976
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، قَالَ: بَعَثَ إِلَيَّ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فِي مَرَضِهِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ، فَقَالَ: " إِنِّي كُنْتُ مُحَدِّثَكَ بِأَحَادِيثَ لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَنْفَعَكَ بِهَا بَعْدِي، فَإِنْ عِشْتُ فَاكْتُمْ عَنِّي، وَإِنْ مُتُّ فَحَدِّثْ بِهَا إِنْ شِئْتَ، إِنَّهُ قَدْ سُلِّمَ عَلَيَّ، وَاعْلَمْ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ جَمَعَ بَيْنَ حَجٍّ وَعُمْرَةٍ، ثُمَّ لَمْ يَنْزِلْ فِيهَا كِتَابُ اللَّهِ، وَلَمْ يَنْهَ عَنْهَا نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ رَجُلٌ فِيهَا بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ ".
قتادہ نے مطرف سے روایت کی، کہا: جس مرض میں حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی، اس دوران انہوں نے مجھے بلا بھیجا اور کہا میں تمہیں چند احادیث بیان کرنا چاہتا ہوں۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے بعد تمہیں ان سے فائدہ پہنچائے گا، اگر میں (شفا یاب ہو کر) زندہ رہا تو ان باتوں کو میری طرف سے پوشیدہ رکھنا اگر فوت ہو گیا تو چاہو تو بیان کر دینا مجھ پر (فرشتوں کی جانب سے) سلام کہا جاتا تھا (تفصیل سابقہ حدیث میں ہے) اور یاد رکھو! اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ کو اکٹھا کر دیا، اس کے بعد نہ تو اس بارے میں اللہ کی کتاب نازل ہوئی اور نہ (آخر تک) اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا۔ ایک شخص نے اس بارے میں اپنی رائے سے جو چاہا کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2976]
مطرف بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے اپنی اس بیماری میں جس میں ان کی وفات ہوئی مجھے بلا بھیجا اور کہا: ”میں تمہیں چند احادیث سنانا چاہتا ہوں، امید ہے اللہ تعالیٰ میرے بعد تمہیں ان سے فائدہ پہنچائے گا، اگر میں زندہ رہا تو میرے بارے میں یہ نہ بتانا اور اگر میں فوت ہو گیا تو چاہو تو بیان کر دینا۔ واقعہ یہ ہے کہ مجھے (فرشتوں کی طرف سے) سلام کہا جاتا ہے (زندگی میں یہی بات چھپانا مقصود ہے)۔ جان لو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ اکٹھا کیا، پھر اس کے بارے میں کتاب اللہ میں کچھ نہیں اترا (جس سے اس کی ممانعت ثابت ہو) اور نہ ہی اس سے نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روکا ہے۔ ایک آدمی نے اس کے متعلق اپنی رائے سے جو چاہا کہہ دیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2976]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1226
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
4518
| أنزلت آية المتعة في كتاب الله ففعلناها مع رسول الله ولم ينزل قرآن يحرمه ولم ينه عنها حتى مات |
صحيح مسلم |
2978
| تمتعنا مع رسول الله ولم ينزل فيه القرآن |
صحيح مسلم |
2976
| جمع بين حج وعمرة ثم لم ينزل فيها كتاب الله ولم ينه عنها نبي الله قال رجل فيها برأيه ما شاء |
صحيح مسلم |
2977
| جمع بين حج وعمرة ثم لم ينزل فيها كتاب ولم ينهنا عنهما رسول الله قال فيها رجل برأيه ما شاء |
صحيح مسلم |
2980
| نزلت آية المتعة في كتاب الله يعني متعة الحج وأمرنا بها رسول الله ثم لم تنزل آية تنسخ آية متعة الحج ولم ينه عنها رسول الله حتى مات قال رجل برأيه بعد ما شاء |
سنن النسائى الصغرى |
2740
| تمتع وتمتعنا معه |
سنن النسائى الصغرى |
2729
| تمتعنا مع رسول الله |
سنن النسائى الصغرى |
2727
| جمع رسول الله بين حج وعمرة ثم توفي قبل أن ينهى عنها وقبل أن ينزل القرآن بتحريمه |
سنن النسائى الصغرى |
2728
| جمع بين حج وعمرة ثم لم ينزل فيها كتاب ولم ينه عنهما النبي |
Sahih Muslim Hadith 2976 in Urdu
مطرف بن عبد الله الحرشي ← عمران بن حصين الأزدي