علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
177. (176) باب ذكر أخبار رويت عن النبى صلى الله عليه وسلم فى الرخصة فى ترك الغسل فى الجماع من غير إمناء قد نسخ بعض أحكامها
منی کے انزال کے بغیر جماع کرنے سے غسل نہ کرنے کی رخصت کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی احادیث کا بیان، اس کے کچھ احکام منسوخ ہوچکے ہیں
حدیث نمبر: 224
نا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْبِسْطَامِيُّ ، نا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنِي حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ عَطَاءَ بْنَ يَسَارٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ يَزِيدَ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَأَلَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ عَنِ الرَّجُلِ يُجَامِعُ فَلا يُنْزِلُ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَيْهِ غُسْلٌ"، ثُمَّ قَالَ عُثْمَانُ: سَمِعَتْهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . قَالَ: فَسَأَلْتُ بَعْدَ ذَلِكَ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ ، وَالزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ ، وَطَلْحَةَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ ، وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، فَقَالُوا: مِثْلَ ذَلِكَ. قَالَ أَبُو سَلَمَةَ : وَحَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَأَلَ أَبَا أَيُّوبَ الأَنْصَارِيَّ ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
حضرت یزید بن خالد جہنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے اُس شخص کے متعلق پوچھا جو جماع کرتا ہے تو منی کا انزال نہیں ہوتا (تو وہ کیا کرے؟) انہوں نے فرمایا کہ اُس پر غسل کرنا ضروری نہیں ہے۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ نے فرمایا کہ میں نے یہ حُکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ وہ (یزید رحمہ اللہ) کہتے ہیں کہ پھر میں نے سیدنا علی بن ابی طالب، سیدنا زبیر بن عوام، سیدنا طلحہ بن عبید الله اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہم سے (یہی مسئلہ) پوچھا تو اُنہوں نے بھی اسی طرح جواب دیا- حضرت ابو سلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے عروہ بن زبیر رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ انہوں نے سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے (یہ مسئلہ) پوچھا تو اُنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا ہی جواب نقل کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب غسل الجنابة/حدیث: 224]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 179، 292، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 347، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 224، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 127، 1172، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 787، 788، وأحمد فى (مسنده) برقم: 455»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 224 in Urdu
عروة بن الزبير الأسدي ← أبو أيوب الأنصاري