پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
489. (256) باب عقد الإزار على العاتقين إذا صلى المصلي فى إزار واحد ضيق
جب نمازی ایک ہی تنگ تہبند میں نماز پڑھے تو تہبند کو کندھوں پر باندھنے کا بیان
حدیث نمبر: 763
نا أَبُو قُدَامَةَ ، نا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ:" كَانَ رِجَالٌ يُصَلُّونَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَاقِدِينَ أُزُرَهُمْ عَلَى أَعْنَاقِهِمْ كَهَيْئَةِ الصِّبْيَانِ، فَيُقَالُ لِلنِّسَاءِ: لا تَرْفَعْنَ رُءُوسَكُنَّ حَتَّى يَسْتَوِيَ الرِّجَالُ جُلُوسًا" . نا بِنَحْوِهِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، وَزَادَ قَالَ: مِنْ ضِيقِ الأُزُرِ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بچّوں کی طرح اپنے تہبند اپنی گردنوں پر باندھے ہوئے نماز پڑھتے تھے۔ تو عورتوں کو کہا جاتا۔ جب تک مرد سیدھے بیٹھ نہ جائیں تو اپنے سر (سجدے سے) ہرگز نہ اُٹھانا۔ جناب سلم بن جنادہ کی روایت میں اضافہ ہے۔ ”تہبند کے تنگ اور مختصر ہونے کی وجہ سے (عورتوں کو سر جلدی نہ اُٹھانے کا حُکم دیا جاتا تھا)۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب اللباس فى الصلاة/حدیث: 763]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 362، 814، 1215، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 441، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 763، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2301، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 765، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 844، وأبو داود فى (سننه) برقم: 630، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3351، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15802»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 763 in Urdu
سلمة بن دينار الأعرج ← سهل بن سعد الساعدي